Baaghi TV

Category: کھیل

  • ایران کے فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہونے پر جشن منانے والے شخص کو قتل کر دیا گیا

    ایران کے فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہونے پر جشن منانے والے شخص کو قتل کر دیا گیا

    تہران:ایرانی ٹیم کے فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہونے پر جشن منانے والے شخص کو قتل کر دیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق منگل کی رات کو قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ بی کے میچ میں امریکا نے ایران کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔امریکا سے شکست کے بعد ایران فیفا ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ٹیم کی ہار پر ایران میں حکومت مخالف مظاہرین نے ورلڈکپ سے قومی فٹ بال ٹیم کے باہر ہونے پر جشن منایا۔ٹیم کی شکست کا جشن منانے والوں میں سے ایک شخص کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پرگولی مار کر ہلاک کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق مہران سمک نامی شخص کو منگل کی رات کو شہر بندر انزالی میں سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ ٹیم کی ہار کا جشن مناتے ہوئے گاڑی کا ہارن بجا رہا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دوسرے شہروں میں بھی ایران کی شکست پر ملک کی سڑکوں پر مظاہرین کو خوشی اور رقص کرتے دیکھا گیا۔بہت سے ایرانیوں نے فٹبال ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    خیال رہے کہ ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف 17 ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔حجاب قانون کی خلاف ورزی پر 13 ستمبر کو گرفتار ہونے والی 22 سالہ مہسا امینی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے 16 ستمبرکو انتقال کر گئی تھی۔

    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
    جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور

  • فیفا ورلڈکپ: فرانس کو تیونس سے اپ سیٹ شکست

    فیفا ورلڈکپ: فرانس کو تیونس سے اپ سیٹ شکست

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ میچ میں تیونس نے سابق عالمی چیمپئین فرانس کو ہرا کر ایونٹ کا ایک اور اپ سیٹ کردیا۔قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ میں ایشیا اور افریقا کی ٹیموں کی جانب سے غیر متوقع نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

    فٹبال کو سر سے ہٹ لگانے پر دماغی امراض کے بڑھنے کا خطرہ ہوسکتا

    گروپ مقابلوں کے دوران مراکش کے ہاتھوں بیلجئیم کو شکست کے بعد اب تیونس نے فرانس کو شکست دے دی ہے۔تیونس اور فرانس کے درمیان مقابلے میں واحد گول وہبی خضری نے کیا۔فرانس پہلے ہی پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں پہنچ چکا ہے جب کہ تیونس پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے ، اس کے باوجود تیونس کی جانب سے فتح پر جشن منایا جارہا ہے۔

    ایران اور امریکہ آمنے سامنے:کشیدگی بھی بڑھ گئی، ایران نے امریکہ کو ورلڈ کپ سے…

    واضح رہے کہ تیونس شمالی افریقا کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جس نے فرانس سے آزادی حاصل کی ہے۔

    ادھر اس سے پہلے فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی۔

    مراکش سے اپ سیٹ شکست پر بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو لیکی نے 60 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

  • دنیا کے معروف فٹبالررونالڈو نے سعودی کلب جوائن کرلیا

    دنیا کے معروف فٹبالررونالڈو نے سعودی کلب جوائن کرلیا

    دوحا: پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر میں معاہدہ کرلیا۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

    پرچم سے ‘ اللہ’ کا نام کیوں ہٹایا؟ ایران کا فیفا سے شدید احتجاج

    رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالنڈو النصر کلب کے ساتھ ڈھائی سال کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ 40 سال کی عمر تک فٹبال کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، دوسری جانب پرتگال کے کپتان رونالڈو کا یہ آخری ورلڈکپ قرار دیا جارہا ہے۔

    میرے پاس تجربہ ہے کسی بھی کنڈیشنز میں بالنگ کرواسکتا ہوں:برطانوی فاسٹ باولر…

    گزشتہ ہفتے سی بی ایس اسپورٹس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ الناصر کلب رونالڈو کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا خواہاں ہے تاہم اس وقت معاہدے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

    مراکش سے اپ سیٹ شکست پر بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    قبل ازیں رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ کلب کے منیجر ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جبکہ کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • ٹیسٹ میچ کی خوبصورتی ہے کہ وہاں صبر کو آزمایا جاتا ہے،بابر اعظم

    ٹیسٹ میچ کی خوبصورتی ہے کہ وہاں صبر کو آزمایا جاتا ہے،بابر اعظم

    ٹیسٹ میچ کی خوبصورتی ہے کہ وہاں صبر کو آزمایا جاتا ہے،بابر اعظم

    انگلش کرکٹر جوروٹ کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں 15،16کھلاڑی موجود ہیں،ہمارے کچھ کھلاڑیوں کو انفیکشن ہوگیا ،کوئی کھلاڑی دستیاب نہ ہوا تو متبادل میدان میں آئے گا،پاکستانی اسکواڈ اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ،پاکستان میں جیتنا اہم ہو گا،مجھے بھی وائرل انفیکشن ہوا ،24 گھنٹے میں ٹھیک ہو جائیگا، آج کا پریکٹس سیشن لازمی نہیں آپشنل تھا،

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اچھا کھیل پیش کریں گے ،ٹیم کمبی نیشن کو دیکھ رہے ہیں،کل سے سیریز شروع ہو رہی ہیں، تیاری بہت اچھی ہے،تیاری کے لیے ہمیں ایک ہفتہ ملا ،پلینگ الیون کا اعلان آج شام یا کل تک ہوجائے گا،راولپنڈی میں جتنی بھی کرکٹ کھیلی ہے لوگ انجوائے کرتے ہیں ٹیسٹ میچ کی خوبصورتی ہے کہ وہاں صبر کو آزمایا جاتا ہے،میں پرفیکٹ نہیں، ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے،انگلینڈ کے کھلاڑی جلد صحت یاب ہوں گے ،

    انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستان کی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گاسیریز کا دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا ،انگلش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے

    ہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں

    پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ہونے والی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی

  • پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان کی طبیعت ناساز

    پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان کی طبیعت ناساز

    پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ملتوی کرنے کیلئے بورڈزمیں بات چیت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ہونے والی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کر دی گئی ہے

    انگلش کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناسازی کے باعث تقریب ملتوی ہوئی ،پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ٹرافی تقریب رونمائی کل ہوگی بین اسٹوکس اور بابر اعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے

    پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ملتوی کرنے کیلئے بورڈزمیں بات چیت ہو رہی ہے،پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ایک دن تاخیر سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ کے صرف 8کھلاڑی دستیاب ہیں انگلینڈ ٹیم کے کم از کم 14 کھلاڑی اور آفیشلز کی طبیعت خراب ہے، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس ٹیسٹ میچ ایک یا 2 روز آگے کرنے کی گنجائش موجود ہے، پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے درمیان تین دن کا وقفہ ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر سے شروع ہونا ہے،اگر انگلینڈ کے11کھلاڑی دستیاب نہیں ہوتے تو مشترکہ رضامندی سے میچ ایک سے 2 روز آگے جاسکتا ہے،پی سی بی اور ای سی بی حکام ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں ہے،انگلش کھلاڑیوں کا آج ڈاکٹرز دوبارہ معائنہ کریں گے،ڈاکٹرز کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائےگا،

    پاکستان کے دورے پر آئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے ،پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے، انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیری بروک، زیک کرالے، کیٹن جیننگز، اولی پاپ اور جوائے روٹ پریکٹس کریں گے

    انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستان کی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گاسیریز کا دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا ،انگلش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے

    ہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں

  • انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان


    انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    انگلش کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے خلاف راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ میں لیام لونگ اسٹون ڈیبیو کریں گے جبکہ بین ڈکٹ کی 6 برس بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے مہمان ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرالی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس،جیک لیچ، اولی رابنسن اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

    قومی ٹیسٹ سکواڈ اور انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کے پریکٹس سیشن کا آج آخری روز ہے، دونوں ٹیمیں صبح 10 بجے پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گی۔ پریکٹس سیشن دن ایک بجے تک جاری رہے گا۔ شائقین کرکٹ کے لیے بھی اسٹیڈیم میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز ٹرافی تقریب رونمائی بھی آج ہوگی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پریس کانفرنس بھی کریں گے۔


    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 85 ٹیسٹ میچز کھلیے گئے ہیں۔ 85 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو 25 جبکہ پاکستان کو 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ 39 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں آخری بار 2005/6 میں ٹیسٹ سریز کھیلی گئی تھی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2,0 سے شکست دی تھی۔

    پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا جو برابر ہوا۔تیسرا پھر لاہور میں ہوا جس میں پاکستان نے ایک اننگز 100 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ واضح رہے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کےلیے انگینڈ ٹیم پاکستان میں موجود ہے، جبکہ دنوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

  • پاکستان نےایران کو شکست دیکرسینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان نےایران کو شکست دیکرسینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

    لاہور:پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایشین چیمپئن ایران کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میں پاکستان نے ایران کو 1-3 سے شکست دے دی۔لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ایران کے خلاف پہلے دو سیٹس میں شاندار کھیل پیش کرکے 16-25 اور 17-25 سے کامیابی حاصل کی۔

    تیسرے سیٹ میں ایک موقع پر پاکستان لیڈ کر رہا تھا لیکن ایران نے کم بیک کرتے ہوئے 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔چوتھے سیٹ میں زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا پاکستان نے یہ سیٹ 25- 20 سے جیت کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو شکست دی۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔جنوبی افریقا میں ہونے والے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان مسلسل دوسرا میچ ہار گیا جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

    آئرلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ پہلے اور دوسرے کوارٹر میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم آئرلینڈ نے تیسرے کوارٹر میں برتری حاصل کی اور تیسرا گول چوتھے کوارٹر میں کیا۔

    آئرلینڈ کے ایمپے کونر، واکربینجامن اور اوڈونوگی شین نے گول کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدل شاہد نے اسکورکیا۔مسلسل دوسری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔گزشتہ روز نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان جنوبی افریقا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی تھی۔

  • کوہلی، روہت کو ٹی20 فارمیٹ سے غائب؟کسی بھی وقت اہم فیصلہ متوقع

    کوہلی، روہت کو ٹی20 فارمیٹ سے غائب؟کسی بھی وقت اہم فیصلہ متوقع

    نئی دہلی:بی سی سی آئی نےکوہلی، روہت کو ٹی20 فارمیٹ سے ڈراپ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ، اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اگلے سال شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کیلئے تمام سینئر پلئیرز کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل 10 وکٹوں کی شکست کے بعد سے بورڈ نے سینئر کھلاڑیوں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگلے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل نئی ٹیم تشکیل دی جائے گی، جس میں زیادہ تر سینئر کرکٹرز نہیں ہوں گے اور اگر کوئی نہیں چاہتا تو وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کرے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ آئندہ برس بھارت کو محض 12 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنا ہیں جبکہ ہمارا فوکس ون ڈے ورلڈکپ ہوگا، اسی لیے نئے کمبی نیشن کو موقع دینا اولین ترجیح ہوگا۔

    قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کرکٹر چیتن شرما کی قیادت میں کام کرنے والی 4 رکنی نیشنل سلیکشن کمیٹی کو برطرف کردیا تھا۔

    برطرف ہونے والی سلیکشن کمیٹی کے دورمیں بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھی ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی تھی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

  • میرے پاس تجربہ ہے کسی بھی کنڈیشنز میں بالنگ کرواسکتا ہوں:برطانوی فاسٹ باولر اینڈرسن

    میرے پاس تجربہ ہے کسی بھی کنڈیشنز میں بالنگ کرواسکتا ہوں:برطانوی فاسٹ باولر اینڈرسن

    راولپنڈی: انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی ویڈیوز دیکھ کر دبئی کی کنڈیشنز میں پرانی گیند سے باؤلنگ پریکٹس کی ہے۔

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی ویڈیوز دیکھ کر آئے ہیں، پاکستان میں مختلف اور چیلنجنگ کنڈیشنر میں کھیلنے کا موقع ملے گا لیکن دبئی کی کنڈیشنز میں پرانی گیند سے باؤلنگ کروا کر پریکٹس کی ہے۔

    مراکش سے اپ سیٹ شکست پر بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    انگلش پیسر نے کہا کہ پچ نہیں دیکھی اور نہ بتاسکتا ہوں کہ ریورس سوئنگ اہم کردار ادا کر سکتی یا نہیں، کوشش کرتاہوں کہ نوجوان کھلاڑیوں سے اپنا تجربہ شئیر کر سکوں۔ میرے پاس ایسے اسکلز ہیں کہ کسی بھی کنڈیشنر میں باؤلنگ کرسکتا ہوں، مجھے خوشی ہے کہ 17 سال بعد پاکستان دورہ کررہا ہوں۔

    سری لنکا؛کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے7گولڈ میڈلزجیت لیے

    جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر کیلئے یہی چیلنجنگ ہوتا ہےکہ وہ مختلف کنڈیشنرز میں کھیلنا سیکھتا ہے، قومی ٹیم کے بلےبازوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے، بابراعظم کی وکٹ اہم ہے لیکن کسی ایک کھلاڑی پر فوکس نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیسٹ ٹیم ہے، انگلینڈ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے عزم سے آیا ہے تاہم پاکستانی ٹیم کو شکست دینے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔

    فاسٹ بولر نے پاکستان بالنگ یونٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا باؤلنگ یونٹ کافی باصلاحیت ہے، نوجوان پیسرز پر موجود اٹیک ہمیں تنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم ٹیسٹ سیریز میں جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    جیمز اینڈرسن نے مزید کہا کہ میں نے کبھی اپنے لیے ٹارگیٹ سیٹ نہیں کیے، کرکٹ انجوائے کرتاہوں، جب تک فٹنس ہے کھیلتا رہوں گا۔ پیسر نے کہا کہ پاکستان میں بہترین استقبال کیا گیا، ٹیم کی جانب سے پاکستانی کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    پرچم سے ‘ اللہ’ کا نام کیوں ہٹایا؟ ایران کا فیفا سے شدید احتجاج

  • فٹبال کو سر سے ہٹ لگانے پر دماغی امراض کے بڑھنے کا خطرہ ہوسکتا

    فٹبال کو سر سے ہٹ لگانے پر دماغی امراض کے بڑھنے کا خطرہ ہوسکتا

    فٹبال کو سر سے ہٹ لگانے پر دماغی امراض کے بڑھنے کا خطرہ ہے.

    فٹبال کو سر سے ہٹ لگانے پر دماغی امراض کے بڑھنے کا امکان ہے، جس وجہ سے اسکاٹ لینڈ میں فٹبال کے کھلاڑیوں پر ٹریننگ اور میچ سے ایک دن پہلے فٹبال کو سر سے ہیڈر مارنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ گلاسگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فٹبال کے کھلاڑیوں کے دماغی امراض سے مرنے کے امکانات دوسرے لوگوں کی نسبت ساڑھے تین گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

    فٹبالر کھیل کے دوران بار بار سر کا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کے دماغ پر بھی اثر پڑتا ہے۔ فٹبال کلب ہفتے میں ایک مرتبہ سے زیادہ ایسے ٹریننگ سیشن منعقد نہیں کریں گے جن میں پیشہ ور فٹبالرز کو ہیڈنگ کی مشق کرائی جاتی ہے، اس سے قبل اسکاٹ لینڈ میں 12 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی تربیت میں ایک حد سے زیادہ ہیڈرز استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
    روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
    اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
    ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
    سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
    بی بی سی کے مطابق سکاٹ لینڈ دنیا کا و ہ پہلا ملک تھا جس نے تمام کھیلوں میں ’اگر شک ہوتا ہے تو کھلاڑیوں کو باہر بٹھائیں‘ کا اصول اپنایا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی کھلاڑی کو سر پر کسی قسم کی چوٹ لگتی ہے اور اسے سر چکرانے کی شکایت ہو تو اسے میدان سے باہر بھیج دیا جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برسوں میں کئی بڑے بڑے فٹبالرز ڈمنشیا بیماری کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں سکاٹ لینڈ کے کلب ’کیلٹِک‘ کے سابقہ کپتان بِلی میکنیل اورانگلیڈ کو ورلڈ کپ میں فتح دلوانے والے جیک چارلٹن بھی شامل تھے۔