Baaghi TV

Category: کھیل

  • ایران اور امریکہ آمنے سامنے:کشیدگی بھی بڑھ گئی، ایران نے امریکہ کو ورلڈ کپ سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا

    ایران اور امریکہ آمنے سامنے:کشیدگی بھی بڑھ گئی، ایران نے امریکہ کو ورلڈ کپ سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا

    دوحہ:قطر میں جاری فیفا 2022 ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں آج رات ایران اور امریکہ کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہو گا۔ایران کے وقت کے مطابق یہ میچ رات 30: 10 بجے شروع ہوگا۔

    ایران نے اپنے دوسرے میچ میں ویلز کو دو صفر سے شکست دی تھی اور ایرانی کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہیں ۔ ایران نے دونوں گول میچ کے آخری 3 منٹ میں کئے۔

    ایران کے عوام نے قطر میں جاری فیفا 2022 ورلڈ کپ میں ویلز کے خلاف ایرانی قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر سڑکوں پر نکل کر جشن منایا، ایران کے حق میں نعرے لگائے اور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ہارن بجائے۔ پر جوش عوام کے ہاتھوں میں ایران کے پرچم تھے اور وہ خوشی سے انھیں لہرا رہے تھے۔

    دوسری طرف ایرانی فٹ بال ایسوسی ایشن نے اتوار کے روز احتجاج کیا کہ اس کے امریکی ہم منصب نے دو روایتی حریفوں کے درمیان اگلے میچ سے قبل سوشل میڈیا پر ایران کے پرچم کو تبدیل کر دیا ہے، اس بنا پر ایسوسی ایشن نے امریکہ کو ورلڈ کپ سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

    دونوں ملکوں میں سیاسی حدت کے اضافے کے دوران ایرانی قومی ٹیم منگل 29 نومبر کو گروپ ٹو میں اپنے آخری میچ میں امریکی فٹ بال ٹیم کے مقابل ہوگی۔ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے اگلے مرحلہ میں جانے کیلئے ایرانی ٹیم کی امریکہ پر فتح اہم کردار ادا کرے گی۔

    یاد رہے ایران میں اڑھائی ماہ سے حکومت کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں۔

    ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی آئی آر این اے نے کہا کہ یو ایس سوکر فیڈریشن کے انسٹاگرام پیج نے ایرانی پرچم سے خدا کی علامت کو ہٹا دیا ہے جو ایک غیر پیشہ ورانہ عمل ہے۔ ایرانی فٹ بال ایسوسی ایشن نے فیفا کو ایک ای میل بھیجی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ امریکی فٹ بال ایسوسی ایشن کو اس عمل پر سنگین وارننگ جاری کی جائے۔

    ایران کا جھنڈا سرخ، سفید اور سبز رنگ پر مشتمل ہے جس کے درمیان میں سٹائلائزڈ رسم الخط میں لفظ "اللہ” لکھا گیا ہے۔ امریکی فیڈریشن کے انسٹاگرام اور ٹویٹر پیجز پر دو پوسٹس میں پرچم سے یہ لفظ ہٹا دیا گیا ہے۔

    امریکن فیڈریشن کے ایک میڈیا عہدیدار نے کہا کہ ایران میں خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہ ایک تصویر تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن کی ویب سائٹ پر پرچم کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔فیڈریشن کے ترجمان نے بعد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی جگہ صحیح جھنڈا دکھایا گیا ہے، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب بھی ایران کی خواتین کی حمایت کرتے ہیں۔

    ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ٹویٹر پر کہا کہ امریکی ٹیم نے "فیفا کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے جس کی سزا مناسب جرمانہ اور 10 میچوں کی پابندی ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ٹیم کو ورلڈ کپ سے نکال دینا چاہیے۔

    یاد رہے تہران میں امریکی سفارت خانے میں درجنوں امریکی طلبہ کو یرغمال بنائے جانے کے چند ماہ بعد امریکہ اور ایران نے 1980 میں سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

  • پرچم سے ‘ اللہ’ کا نام کیوں ہٹایا؟ ایران کا فیفا سے شدید احتجاج

    پرچم سے ‘ اللہ’ کا نام کیوں ہٹایا؟ ایران کا فیفا سے شدید احتجاج

    لاہور:امریکا کی جانب سے پرچم سے ‘اللہ’ کا نام ہٹانے پر ایران نے فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) سے شدید احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی فٹ بال فیڈریشن نے امریکی فٹ بال کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کے جھنڈے سے لفظ اللہ کو ہٹانے کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر احتجاج کیا۔

    تحریک انصاف کےاجلاس میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنےکےفیصلےکی توثیق

    خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے مابین منگل کو فٹبال ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جائے گا جس کو میگا ایونٹ کا دھماکے دار مقابلہ بھی تصور کیا جارہا ہے۔ایران میں 22 سالہ کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کی حراست میں ہلاکت کے بعد دو ماہ سے زیادہ کے مظاہرے ہوئے ہیں۔ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ امریکی فیڈریشن کا یہ عمل انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہے۔

    سری لنکا؛کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے7گولڈ میڈلزجیت لیے

    اس سلسلے میں ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سنجیدہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب امریکی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہےکہ اس کی جانب سے یہ عمل ایران میں انسانی حقوق کے لیے لڑنے والی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 1980 سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان فٹبال ورلڈکپ کا میچ 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • سری لنکا؛کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے7گولڈ میڈلزجیت لیے

    سری لنکا؛کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے7گولڈ میڈلزجیت لیے

    کولمبو:سری لنکا میں ہونے والی چھٹی ساؤتھ ایشین کیڈٹ جونیئر، انڈر21 اور سنئیر کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے 7 گولڈ میڈلزاپنے نام کر لیے۔کولمبو میں ہونے والی چیمپئین شپ میں پاکستان کے ارشادعلی نے انڈر 21 کیٹیگری کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ارشاد علی پ

    فیفا ورلڈکپ 2022 ؛ کروشیا نے کینیڈا کو شکست دیدی

    اکستان کے لیے دوسرا گولڈمیڈل سینئر کیٹیگری میں جیتا۔پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھارت کوٹیم کاتا میں ہرا کر جیتا، چوتھا گولڈ میڈل ماہ گل نے مائنس اکسٹھ کے جی میں جیتا، پانچواں گولڈ میڈل ہمایوں نے مائنس ساٹھ کے جی میں بھارت کے گورو ساندھیا کو شکست دیکرجیتا۔

    آزادکشمیر: بلدیاتی انتخابات کاپہلا مرحلہ:غیر حتمی نتائج،ن لیگ کو سبقت حاصل

    پاکستان کا چھٹا گولڈ میڈل آرزو نے جونئیرکیٹیگری کے انسٹھ کے جی پلس میں بھارت کی شام باویر کو شکست دیکراپنے نام کیا۔ ساتواں گولڈ میڈل مبارک علی نے حاصل کیا انہوں نے مائنس چوراسی کے جی کلاس میں بھارتی کراٹے کاز کو ہرا یا۔چیمپیئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر سات گولڈ گیارہ سلور اور آٹھ برانز میڈلز اپنے نام کئے

    بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح کےبعد مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی سجدہ ریز

  • مراکش سے اپ سیٹ شکست پر بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    مراکش سے اپ سیٹ شکست پر بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    برسلز: فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔اطلاعات کے مطابق اتوار کو قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو دو صفر سے اپ سیت شکست دی تھی جس پر بیلجیئم کے دلبرداشتہ فٹبال شائقین نے سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

    فیفا ورلڈکپ 2022 ؛ کروشیا نے کینیڈا کو شکست دیدی

    مشتعل افراد نے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں کو آگ لگادی، پولیس نے دلبرداشتہ فٹبال شائقین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا، پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے الزام میں11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کچھ شائقین لاٹھیوں سے لیس تھے اور آتش بازی سے ایک صحافی کے چہرے پر چوٹ لگی۔ پرتشدد واقعات کو روکنے کے لیے میٹرو اسٹیشنوں کو بند اور گلیوں کو سیل کردیا گیا۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ پولینڈ نےسعودی عرب کو2گول سےشکست دے دی

    برسلز کے میئر فلپ کلوز نے ٹویٹ کیا کہ میں آج دوپہر کو ہوئے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پولیس امن بحال رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ فسادیوں کو گرفتار کرے۔ وجح رہے کہ بیلجیم میں مراکش نسل کے تقریباً پانچ لاکھ افراد رہتے ہیں۔

    فیفا ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی

    دوسری جانب مشرقی شہر لیج میں 50 افراد پر مشتمل گروہ نے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا، کھڑکیاں توڑیں اور پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ وہاں پولیس نے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔ اسٹور فرنٹ اور ایک بس شیلٹر کو توڑا گیا۔ شمالی صوبے اینٹورپ میں بھی اسی قسم کے واقعات پیش آئے جہاں ایک درجن افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • ہاں،مجھے زہر دیا گیا تھا،مشکل وقت میں ہمیشہ بیوی ہی کام آتی ہے،عمران نذیر

    ہاں،مجھے زہر دیا گیا تھا،مشکل وقت میں ہمیشہ بیوی ہی کام آتی ہے،عمران نذیر

    پاکستان کے سابق بلے باز عمران نذیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں زہر دے دیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے شدید پریشانی اور تکلیف برداشت کی ہے،

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں عمران نذیر سے زیر کے حوالہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی اور کہا کہ انہیں مرکری پلادی گئی تھی جس سے ان کے جسم کے تقریباً تمام جوڑ ناکارہ ہوگئے تھے کسی کے جسم کے ایک جوڑ میں بھی تکلیف ہو تو اگلا پچھلا سب یاد آجاتا ہے،میرا وہ وقت جیسا گزرا میں جانتا ہوں یا میرا رب،عمران نذیر نے بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اس زہر نے میرے 10 جوڑوں پر اثر ڈالا ٹھیک طرح سے چل بھی نہیں پاتا تھا صبح کے وقت منہ بھی نہیں دھویا جاتا تھا میں نے کسی کے سامنے آنسو نہیں بہائے میں صرف باتھ روم میں جاکر روتا تھا اور کہتا تھا یا اللہ اب اور کتنی سزا ہے میری لیکن پھر بھی میں نے بہت بہادری سے یہ وقت گزارا الحمداللہ’

    عمران نذیر نے اس مشکل وقت میں اپنی اہلیہ کے ساتھ کھڑے رہنے کو سراہا اور کہاکہ مشکل وقت میں ہمیشہ بیوی ہی کام آتی ہے وہی ساتھ دیتی ہے

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • اکتیسویں چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کا 29 نومبر سے آغاز

    اکتیسویں چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کا 29 نومبر سے آغاز

    اکتیسویں چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کا 29نومبر سے آغاز

    پی اے ایف سپورٹس کنٹرول کمیٹی اور اسلام آباد پولو کلب انتظامیہ کے تعاون سے سرسبز و شاداب اسلام آباد پولو کلب میں 31 واں چیف آف دی ایئر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ 2022 منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 29 نومبر سے 05 دسمبر 2022 تک کھیلا جائے گا۔ایونٹ پاکستان میں پولو کے کھیل کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    ٹورنامنٹ میں 06 ٹیمیں (پی اے ایف بلیو، پی اے ایف وائیٹ، آسیان، اے ایس سی رضوی، اے ایس سی احمد خان اور اے ایس سی والٹرز) شرکت کریں گی۔ اعلیٰ فوجی اور سول عہدیداران کے علاوہ پولو کے شائیقین کی ایک بڑی تعداد اس ٹورنامنٹ سے محضوض ہو گی۔ چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج پولو کپ 1985 میں پہلی دفعہ منعقد کیا گیا اور اس کے بعد سے یہ پاک فضائیہ کے اسپورٹس کیلینڈر میں ایک اہم حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ پولو کے شائقین ہر سال اس ایونٹ کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد پولو کے کھیل کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کا باعث ہے اور یہ کھیلوں کے فروغ میں پاک فضائیہ کے عزم کا حقیقی مظہر ہے۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کی تیاری،پریکٹس،انگلش ٹیم سیکورٹی سے مطمئن

    راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کی تیاری،پریکٹس،انگلش ٹیم سیکورٹی سے مطمئن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے شائقین کے لیے تاریخی لمحہ ہے ،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان کو ممکن بنانے کے لیے کوششیں قابل تحسین ہیں،برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر سمیت تمام افراد کی انتھک کوششیں قابل تعریف ہیں،انگلینڈ اور پاکستان کے شائقین کرکٹ کو دلچسپ سیریز کا انتظار ہے

    انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا گیا انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کو ہوٹل میں ہی مختلف سرگرمیاں کرنے کا موقع فراہم کیا گیا انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کو دورہ پاکستان پر ایک یا دو بار گالف کورس پر بھی لے کر جایا جائے گا،انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل میں منی گالف کا انتظام بھی کیا گیا ،بین اسٹوکس اپنے ساتھ اپنی پسندیدہ ویڈیو گیمز پاکستان کے دورے پر لائے ہیں،انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑیوں کو ویڈیو گیمز کا شوق ہے، زیک کرالی اپنے ساتھ پسندیدہ کارڈز کی گیم لائے ہیں،کیٹن جیننگز کافی کے شوقین ہیں، کافی مشین ہمراہ لائے ہیں، انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ شیف بھی آیا ہے،انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کوسیکیورٹی ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں،انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ باہر سے کچھ نہیں منگوا سکتے، شیف سیکیورٹی ببل میں پسندیدہ پکوان مہیا کرے گا،

    برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آکر اچھا لگ رہا ہے،آج پہلا پریکٹس سیشن ہوا،اپاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تسلی بخش ہے،مارک ووڈ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے،

    علاوہ ازیں راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پاکستان اور انگلینڈ نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں نے پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کی ،پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے پریکٹس سیشن میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیںراولپنڈی پولیس کے 3000 افسران واہلکارسکیورٹی اور ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں روٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ٹیمزاورمیچز کی سکیورٹی کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے

    انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستان کی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گاسیریز کا دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا ،انگلش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

  • فیفا ورلڈکپ 2022 ؛ کروشیا نے کینیڈا کو شکست دیدی

    فیفا ورلڈکپ 2022 ؛ کروشیا نے کینیڈا کو شکست دیدی

    دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ میچ میں کروشیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد کینیڈا کو 1-4 سے شکست دے دی۔قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے اسٹیج میچ میں کینیڈا نے جارحانہ انداز میں کھیل شروع کرتے ہوئے 68 ویں سکینڈ پر پہلا گول کرکے فاتحانہ آغاز کیا تاہم کروشین کھلاڑیوں نے تابڑ توڑ حملے کرکے کینیڈا کو شکست سے دوچار کردیا۔

    کروشیا سے 4 کے مقابلے میں 1 سے شکست کے بعد کینیڈین ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے گروپ 16 راؤنڈ سے باہر ہوگئی ہے۔کینیڈا کی جانب سے 68ویں سکینڈ پر الپھونسو ڈیوس نے واحد گول اسکور کیا، جس کے بعد کینیڈین کھلاڑیوں نے دفاعی انداز اپنایا لیکن 36 ویں منٹ پر کروشیا کے اینڈریج کریمیرک نے پہلا گول کرکے میچ کو برابر کردیا۔

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کو کوسٹاریکا کے ہاتھوں شکست

    مارکو لیواجا نے 44 ویں منٹ پر گول اسکور کرکے کروشیا کو کینیڈا پر سبقت دلائی بعدازاں اینڈریج کریمیرک نے 70ویں ٹیم کیلئے ایک اور گول کرکے کینیڈا کی شکست کو یقینی بنایا۔

    کینیڈین کھلاڑی آخری لمحات پر کروشیا کے خلاف گول اسکور کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم مخالف ٹیم نے بہترین دفاع کیا اور میچ کے اختتام پر کروشیا کے لورو میجر کی جانب سے گول کیا گیا، جس کے بعد کروشیا کو کینیڈا کے خلاف 1-4 فتح حاصل ہوئی۔

    فیفا ورلڈکپ 2022؛ مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی

    اس سے پہلے قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا۔فیفا کی عالمی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر موجود مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجیئم کو ورلڈکپ میں 2 صفر سے شکست دی۔

    بیلجیئم کے خلاف تاریخی فتح کے بعد مراکش ٹیم کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سجدے میں گرکر خدا کا شکر ادا کیا۔سوشل میڈیا پر بھی سعودی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے فتح کے بعد سجدے کرنے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

  • فیفا ورلڈکپ 2022؛ مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی

    فیفا ورلڈکپ 2022؛ مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بیلجیئم کو 0-2 سے دھول چٹا دی۔اطلاعات کے مطابق قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئےاسٹیج میچ میں مراکش نے مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کیے جب کہ بیلجیئم نے آغاز سے ہی دفاعی اور محتاط انداز اپنایا تاہم مراکش نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 73 ویں منٹ پر میں پینلٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول اسکور کرکے سبقت حاصل کرلی۔

    بعدازاں میچ کے آخری لمحات میں مراکشی کھلاڑی زکریہ ابوالخلال نے ایک اور گول کرکے بیلجئیم کی شکست کو یقین میں بدل دیا۔

    بیلجیئم نے متعدد بار گول کرنے کی کوشش کی تاہم مخالف کھلاڑیوں اور مراکشی گول کیپر کی بدولت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، مراکش کی جانب سے میچ کا پہلا پینلٹی گول عبدالحامد نے اسکور کیا جب کہ دوسرا گول زکریہ ابوالخلال نے کیا۔بیلجیئم اور مراکش کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق فٹبال ماہرین نے کہا کہ بیلجیئم کا کھیل دیکھ کر ایسا لگ نہیں رہا تھا کہ دنیا کی دوسری بہترین ٹیم کھیل رہی ہے۔

    واضح رہے کہ بیلجیئم فٹبال ورلڈ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے اور اب تک 5 عالمی مقابلے جیت چکا ہے۔

     

    اس سے پہلےفیفا ورلڈکپ کے گروپ ای کے میچ میں کوسٹاریکا نے جاپان کو 0-1 سے شکست دیدی۔احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم کوسٹاریکا نے 81 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

    مقابلے کی عالمی دوڑ، پی آئی اے کا نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ

    جاپان نے متعدد بار گول کرنے کے مواقع پیدا کیے تاہم ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، کوسٹاریکا کی جانب سے میچ کا واحد گول کیشر فلر نے گول اسکور کیا۔دھر دوسرے میچ میں‌ فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 سے شکست دیدی۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ پولینڈ نےسعودی عرب کو2گول سےشکست دے دی

    لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے تاہم ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 64 ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم سبقت دلائی۔

    جواب میکسیکو کی ٹیم نے بھی ارجنٹینا کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے جو سود ثابت ہوئے، دوسرے ہاف کے اختتام سے محض 3 منٹ قبل ارجنٹینا کے اسٹرائیکر فرنینڈنس نے گول کرکے میکسیکو کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔قبل ازیں فرانس نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی جبکہ پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

  • فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کو کوسٹاریکا کے ہاتھوں شکست

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کو کوسٹاریکا کے ہاتھوں شکست

    دوحا: فیفا ورلڈکپ کے گروپ ای کے میچ میں کوسٹاریکا نے جاپان کو 0-1 سے شکست دیدی۔احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم کوسٹاریکا نے 81 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

    مقابلے کی عالمی دوڑ، پی آئی اے کا نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ

    جاپان نے متعدد بار گول کرنے کے مواقع پیدا کیے تاہم ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، کوسٹاریکا کی جانب سے میچ کا واحد گول کیشر فلر نے گول اسکور کیا۔

    ادھر دوسرے میچ میں‌ فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 سے شکست دیدی۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ پولینڈ نےسعودی عرب کو2گول سےشکست دے دی

    لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے تاہم ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 64 ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم سبقت دلائی۔

    جواب میکسیکو کی ٹیم نے بھی ارجنٹینا کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے جو سود ثابت ہوئے، دوسرے ہاف کے اختتام سے محض 3 منٹ قبل ارجنٹینا کے اسٹرائیکر فرنینڈنس نے گول کرکے میکسیکو کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔قبل ازیں فرانس نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی جبکہ پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 سے شکست دی تھی۔