Baaghi TV

Category: کھیل

  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

    سہ ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستا ن کو جیت کیلیے174رنز کا ہدف دیا تھا،پاکستان نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا-

    باغی ٹی وی : کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔


    پاکستان نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا،پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دے دی-

    ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابراعظم نے ایک اور سینچری پارٹنرشپ قائم کی، بابراعظم نے 55 رنز اسکور کیے جبکہ رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔


    بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جبکہ سومیا سرکار نے ایک وکٹ حاصل کیں۔


    بنگلادیش کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئے نجم الحسین شانتو نے 12 رنز جب کہ سومیا سرکار نے 4 رنز بنائے نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے بعدازاں لٹن داس نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی اور 42 بالز پر 62 رنز کی اننگز کھیل کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ شکیب الحسن نے بھی 3 چھکے اور 7 چوکے لگا کر 42 بالز پر 63 رنز بنائے اور نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے اننگز کے آخری لمحات میں بنگلادیش کے عفیف حسین نے 11 رنز، یاسر علی 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    نجم الحسین شانتو نے 12 رنز بنا ئے انہیں محمد وسیم نے پویلین کی راہ دکھائی نسیم شاہ اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد نوازنے ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ٹاس کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، پچ پر گراس ہے اپنے بولرز کا اچھا استعمال کرنا چاہیں گے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ میچ کے آغاز میں مومنٹ پکڑلیں اور پھر اسی مومنٹم سے کھیل جاری رکھ سکیں۔

    نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، محمد حسنین اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ ایونٹ کا فائنل کل بروز جمعہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

  • آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 29 اکتوبر کوپاکستان پہنچ کر 4 نومبرکوپہلا میچ کھیلےگی

    آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 29 اکتوبر کوپاکستان پہنچ کر 4 نومبرکوپہلا میچ کھیلےگی

    لاہور:آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چمپیئن شپ 2022-25 کے تحت میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ کے آخر میں لاہور پہنچے گی جو ان کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ آئرلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 6 میچ کھیلے جائیں گے۔آئرلینڈ کی تیم اپنے پہلے دورے پر پاکستان پہنچے گی جبکہ رواں برس پاکستان کا دورہ کرنے والی چوتھی غیرملکی ٹیم ہوگی۔رواں براس کے اوائل میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

     

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    میچوں کا شیڈول
    29 اکتوبر: آئرلینڈ کی ٹیم لاہور پہنچے گی
    31 اکتوبر سے 3 نومبر: ٹریننگ
    4 نومبر: پہلا ایک روزہ میچ
    6 نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ
    9 نومبر: تیسرا ایک روزہ میچ
    12 نومبر: پہلا ٹی20 میچ
    14 نومبر: دوسرا ٹی20 میچ
    16 نومبر: تیسرا ٹی20 میچ
    پی سی بی نے بتایا کہ مہمان ٹیم 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی اور ایک روزہ سیریز کے آغاز سے قبل 4 روز تک ٹریننگ کرے گی۔

    بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور آئرلینڈ دونوں ٹیموں کی آئی سی سی ویمنز چمپیئن شپ کی مسلسل دوسری سیریز ہے، اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کو کراچی میں 1-2 سے شکست دی تھی۔آئر لینڈ کی ٹیم کو رواں برس جون میں ڈبلن میں کھیلی گئی سیریز میں جنوبی افریقہ سے 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک نے آئرلینڈ کے دورے سے متعلق کہا کہ ہمارے پاس رواں برس کے شروع میں سری لنکا کی میزبانی کی اور اب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آئرلینڈ کی میزبانی کے لیے پرجوش ہے۔انہوں نےکہا کہ ویمنز کرکٹ میں یہ نئے دور کا آغاز ہے، آئرلینڈ کی میزبانی کےبعد ہم جلد ہی ویمنز لیگ کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مداح میدان میں آئیں اور ویمنز کرکٹ کی حمایت کریں، لاہور میں زبردست 6 میچ کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی کے بیان کے مطابق قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پرجوش ہیں اور اس سیریز سے ویمنز کرکٹ کے شائقین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    بسمہ معروف نے کہا کہ سیریز سے نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی سطح کے مطابق اپنی صلاحتیں نکھارنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے تماشائیوں کے سامنےکارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں اور آئی سی سی ویمنز چمپیئن شپ کی اہم سیریز میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس حاصل کرکے اگلے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنا ہمارا بنیادی ہدف ہے۔پی سی بی کے بیان کے مطابق ایک روزہ اور ٹی20 میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے اور ساڑھے 9 بجے ٹاس ہوگا۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    بیان میں کہا گیا کہ انگلینڈ کی مینز ٹیم نومبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرگے اور دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے کہا نیوزی لینڈ کی ٹیم دسمبر کے تیسرے ہفتےپاکستان آئے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے اور سیریز کا پہلا میچ 27 دسمبر سے 31 دسمبر تک کراچی میں شیڈول ہے۔

  • آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار ہے بیٹنگ رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے، نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے 5ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

    آئی سی سی نےبھارتی نژاد کھلاڑی پر 14 سال کی پابندی عائد کر دی

    کانوے نے بنگلہ دیش کے خلاف 70 رنز کی شاندا اننگ جبکہ پاکستان کے خلاف 49 رنز بنا کر ایرون فنچ اور ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑ دیا انہوں نے 760 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پانچ میں جگہ بنائی۔

    قبل ازیں قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار دیا تھا محمد رضوان کو بہترین کارکردگی پر ستمبر کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا محمد رضوان نے 10 میچوں میں 7 نصف سنچریاں بنائیں محمد رضوان نے انگلینڈ سیریز میں 63.20 کی اوسط سے 316 رنز بنائے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ، آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارت کے اکسر پٹیل کو نامزد کیا تھا-

    آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    محمد رضوان کا کہنا تھاکہ ایوارڈ جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اعزازمیرے اعتماد میں مزید اضافہ کریگا، اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، اچھی کارکردگی کا تسلسل آسٹریلیا میں جاری رکھنے کی کوشش کروں گا،اپنا اعزاز سیلاب متاثرین کے نام کررہا ہوں، امید ہے یہ اعزاز سیلاب متاثرین کے چہرے پر خوشی بکھیر دے گا-

    محمد رضوان آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار،بولے اعزاز سیلاب زدگان کے نام کر رہا…

  • بھارت ٹیم کاورلڈ کپ اسکواڈ : گیراج میں کھڑی بہترین گاڑی جیسا ہے،بریٹ لی

    بھارت ٹیم کاورلڈ کپ اسکواڈ : گیراج میں کھڑی بہترین گاڑی جیسا ہے،بریٹ لی

    سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بھارتی بالنگ ہر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کےپاس عمران ملک جیسے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والے بالرز موجود ہیں لیکن تجربے کی کمی ہے-

    بریٹ لی نے کہا کہ بھارت ٹیم کا ورلڈکپ سے قبل وہ حال ہے آپ کے پاس بہترین کار ہے لیکن آپ وہ گیراج میں چھوڑ دیتے ہیں، تو پھر اسکا کیا فائدہ؟ ۔

    آسٹریلیائی فاسٹ باؤلنگ لیجنڈ بریٹ لی نے آسٹریلیا میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے لئے عمران ملک کو کھونے کے ہندوستان کے انتخاب پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جموں و کشمیر کے فاسٹ باؤلر کو آسٹریلیا کے تیز رفتار اور باؤنسی ٹریک پر پرفارمنس میں دیکھ کر خوشی ہوگی۔

    آئی پی ایل 2022 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد، عمران ملک نے جون 2022 میں ہندوستان کے دورہ آئرلینڈ کے دوران بین الاقوامی کھیل میں ڈیبیو کیا۔

    کوچ ڈیل اسٹین کے تحت سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کام کرتے ہوئے، تیز گیند باز نے 22 وکٹیں حاصل کیں اور کنٹرول میں اضافہ کیا۔ تاہم، عمران کو 3 میچوں میں مہنگا پڑا جس میں انہوں نے حصہ لیا، 12.44 رنز فی اوور دیتے ہوئے 2 وکٹیں لیں۔

    بریٹ لی نے کہا کہ عمران ملک کو ٹیم منجمنٹ نے بہت کم موقع دیا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ ابھی تیار نہیں، ورلڈکپ سے کچھ عرصہ قبل بہمرا کا انجرڈ ہونا بھارت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ میں تین کھلاڑی انجری کا شکار ہوئے ہیں جن میں جڈیجا، بمہرا اور دیپک چہر شامل ہیں۔

  • یواے ای کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی ٹرافی کی رونمائی

    یواے ای کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی ٹرافی کی رونمائی

    یواے ای کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی ٹرافی کی رونمائی
    یواے ای کی کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی 20 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری اور ہم آہنگی اور امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزت مآب شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب میں جے مہتا (ابوظبی نائٹ رائیڈرز)، پال ووئٹ (ڈیزرٹ وائپرز)، کرن گراندھی (دبئی کیپٹلز)، پرانوو اڈانی (گلف جائنٹس)، نکھیل میسوانی (ایم آئی امارات)، راجیش شرما (شارجہ واریئرز) کے علاوہ کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں ڈوین براوو، وسیم اکرم، سائمن ڈول، رابن اتھپا، اور بریٹ لی نے شرکت کی۔

    چاندنی سے بنی اس ٹرافی میں متحدہ عرب امارات کے بھرپور ورثہ اور ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے۔ امارات کے قومی پرندے صقر کے آنسو کو ٹرافی کی شکل دی گئی ہے۔ اس پرایک 7 نکات کا تاج سجایا گیا ہے جو یواے ای کی 7 ریاستوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کی تاج کی شکل الظفرہ میں واقع تل موریب کے ریت کے ٹیلوں کی ہے جسے دنیا کے سب سے طویل ریت کے ٹیلے تصور کیا جاتا ہے۔ ٹرافی کی اونچائی 830 ملی میٹر ہے جو ملک کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ کی 830 میٹر بلندی کی علامت ہے۔

    امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکریٹری مبشر عثمانی نے کہا کہ آئی ایل ٹی 20 ٹرافی نے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے یہ اہم سنگ میل ہے۔

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    یواے ای کے ولی عہد کی اسرائیلی صدر کو دورے کی دعوت

  • آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے 4 سے 16 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔مہمان اسکواڈ 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گا، جہاں وہ چار روز ٹریننگ کے بعد 4، 6 اور 9 نومبر کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلی جائے گی۔

    ہیڈآف ویمنز کرکٹ پی سی بی تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں کامیابی سے سری لنکا کی میزبانی کے بعد وہ اب لاہور میں آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔انہوں نے ویمنز کرکٹ فینز سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ میچز دیکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں۔سیریز میں شامل تمام ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز صبح دس بجے شروع ہوں گے۔

  • آئی سی سی نےبھارتی نژاد کھلاڑی پر 14 سال کی پابندی عائد کر دی

    آئی سی سی نےبھارتی نژاد کھلاڑی پر 14 سال کی پابندی عائد کر دی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی نژاد کھلاڑی میہر چیاکر کو 14 سال پابندی کی سزا سنادی۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کےمطابق میہر چیاکر کو آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی ٹریبونل نے آئی سی سی اور کرکٹ کینیڈا کے انسداد بدعنوانی کوڈز کی سات خلاف ورزیوں کا مجرم قرار دینے کے بعد 14 سال کے لیے تمام کرکٹ سے پابندی عائد کر دی ہے۔

    جنوبی افریقہ ورلڈکپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام

    آئی سی سی نے یہ پابندی مختلف مواقع پر میچ فکسنگ کی کوشش کےالزام میں عائد کی ہے، جس میں کرکٹر کو اینٹی کرپشن کوڈ کی سات دفعات کی خلاف وزری کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

    چیا کر، اپریل 2019 میں عجمان میں کھیلے گئے زمبابوے بمقابلہ یو اے ای سیریز اور 2019 میں کینیڈا میں گوبل ٹی 20 کے میچوں کے سلسلے میں آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ اور کرکٹ کینیڈا اینٹی کرپشن کوڈ کی درج ذیل دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔

    مہیر چیاکر نے دوسرے کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسایا جبکہ امارتی کرکٹرز قدیر خان اور غلام شبیر کو اپنے جال میں پھنساکر فکسنگ کی پیشکش کی۔

    ویمنز ٹی20 ایشیاکپ:پاکستان نےسری لنکا کو5وکٹوں سےشکست دیدی۔

    مسٹر چیاکر کے جرائم متحدہ عرب امارات کے سابق کھلاڑیوں قدیر خان اور غلام شبیر کے پچھلے مقدمات سے جڑے ہوئے ہیں۔ قدیر اور شبیر دونوں نے مسٹر چھایاکر سے موصول ہونے والے طریقوں سے متعلق آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی اعترافی خلاف ورزیوں پر پابندیاں قبول کیں۔

    بھارتی کرکٹر نے چیاکر نے اس حوالے سے ہونےوالی آئی سی سی کی تحقیقات میں بھی شامل ہونے سے گریز کیا۔ بھارت سے یواے ای متنقل ہوئے اور ان کا شمار ان چار معطل یو اے ای کرکتٹر میں ہوتا ہے جن کو آئی سی سی نے 2019 میں اینٹی کرپشن حکام سے تعاون کرنے سے انکار کیا تھا۔

    امریکی کرکٹ بورڈ کروڑوں روپے کی مقروض،قومی مینز چیمپئن شپ منسوخ کر دی

  • نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو شکست دے کرفائنل میں پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو شکست دے کرفائنل میں پہنچ گئی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ رہا، مقررہ 20 اوورز میں بنگال ٹائیگرز کی ٹیم 7 وکٹوں پر محض 160 رنز بناسکی۔

    باغی ٹی وی : سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

    کرائسسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں ڈیون کانوے کے 64 رنز اور گلین فلپس کے جارحانہ 60 رنز کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا۔

    ڈیون کانوے نے 40 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن نے 19 گیندوں پر 32 رنز اسکور کیے مارٹن گپٹل نے بھی 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

    چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے گلین فلپس نے بنگلا دیشی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 19 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ففٹی اسکور کی، فلپس 20 ویں اوور میں 24 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

    بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے دو دو جبکہ شریف الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ٹیم کے اوپنر نجم الحسن شنٹو 11، لٹن داس 23، سومیا سرکار 23، عفیف حسین 4، نور الحسن 2 رنز بناسکے۔ کپتان شکیب الحسن نے مزاحمتی اننگز کھیلتے ہوئے 44 گیندوں پر 70 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 3، ٹم ساؤتھی اور مچل بریسول نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    سہ فریقی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم اب تک کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے،،13 اکتوبر کوسہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش مدمقابل آئیں گے ایونٹ کا فائنل ٹی ٹوئنٹی جمعہ 14 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • جنوبی افریقہ ورلڈکپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام

    جنوبی افریقہ ورلڈکپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام

    لاہور:جنوبی افریقہ ورلڈکپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام ،اطلاعات کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقی ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے کوالیفائر راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔

    بھارت میں شیڈول ورلڈکپ ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جن میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، بنگلہ دیش، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔
    آئی سی سی کی دو پرانی ٹیسٹ پلئینگ نیشنز میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا جبکہ انکے علاوہ آئرلینڈ، زمبابوے اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب جنوبی افریقہ نے اگلے سال آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز بھی کھیلنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد انکے براہ راسٹ ورلڈکپ 2023 میں کوالیفائی کرنے کے امکانات تقریبا معدوم ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اگر جنوبی افریقی ٹیم کوالیفائر راؤنڈ میں بھی فلاپ ثابت ہوتی ہے تو وہ ورلڈکپ 2023 سے باہر بھی ہوسکتی ہے۔

  • ویمنز ٹی20 ایشیاکپ:پاکستان نےسری لنکا کو5وکٹوں سےشکست دیدی۔

    ویمنز ٹی20 ایشیاکپ:پاکستان نےسری لنکا کو5وکٹوں سےشکست دیدی۔

    ویمنز ٹی20 ایشیاکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے گروپ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آئی لینڈرز کی ٹیم 18.5 اوورز میں محض 112 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

    پاکستان کی جانب سے عمیمہ سہیل نے 4 اوورز میں 13 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ توبہ حسن نے دو اور ندا ڈار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بھی لڑکھڑائی تاہم ندا ڈار کے 26 رنز نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دیگر بیٹرز میں منیبہ علی 10، سدرا امین 13، کپتان بسمہ معروف 13، عمیمہ سہیل 7، عالیہ ریاض 20 اور عائشہ نسیم 16 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    قومی ٹیم نے ایشیاکپ میں اپ تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 5 میچز جیت کر قومی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہے جبکہ بھارت کی 10 پوائٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے۔

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ویمنز ایشیاکپ میں‌ پاکستان 6 سال بعد بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہا ،بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے، ندا ڈار نے 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

     

    دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بسمہ معروف نے 32، منیبہ علی 17، سدرا امین 12، عالیہ ریاض 7 جبکہ عائشہ نسیم 9 رنز بناسکیں تھی۔ بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے 3، پوجا 2 اور رینوکا سنگھ ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 10 وکٹوں کے نقصان پر محض 124 رنز بناسکی تھی، ابتداء میں بھارتی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم پاکستانی بالرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں لیں جس کے باعث میچ میں کامیابی یقینی ہوئی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز تھائی لینڈ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 4 وکٹوں کی اَپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔واضح رہے کہ سال 2016 کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔