Baaghi TV

Category: کھیل

  • گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    پرتھ: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان جس طرح دو میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی۔ڈیرن سیمی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹی ٹوئنٹی میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، پاکستان کو بھی آگے بڑھنے کیلئے دلیرانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ شاہین شاہ مکمل فٹ نظر نہیں آرہے 2022 میں 2021 والے شاہین آفریدی نظر نہیں آئے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کا فین ہوں، زمبابوے اور بھارت کیخلاف پاکستان نے حریف کو میچ میں آنے کی اجازت دی، پاکستان جس پوزیشن پر تھا وہاں سے دونوں میچز جیتنا چاہیے تھے۔

    ڈیرن سیمی نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بابر کا پرفارم نہ کرپانا اس کو اچھے بیٹرز کی فہرست سے باہر نہیں نکالتا، ویرات کوہلی بھی کافی عرصہ اسکور نہیں کرسکے تھے لیکن کوہلی نے اس ورلڈ کپ میں اپنی کلاس دکھائی،امید ہے بابر جلد کم بیک کریں گے۔ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ میں پی ایس ایل کیلئے ایک بار پھر پاکستان آرہاہوں پاکستانی فینز سے کہوں گا کہ پی ایس ایل کیلئے میدانوں کا رخ کریں۔

    حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    یادرہےکہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ12 مرحلے میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی۔

    پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈ کے بلے باز پاکستانی پیس بیٹری کا سامنا نہ کرسکے اور شاہینوں کو جیت کے لیے 92 رنز کا آسان ہدف دیا جو قومی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 13 اعشاریہ 5 اوورز میں پورا کیا۔

    لانگ مارچ کا تیسرا دن:عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کرنےگھرسے کب اورکس کےساتھ…

  • حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    پرتھ:حارث کے باؤنسر سےشدید زخمی نیدرلینڈز کا بیٹر میچ سے باہرچلے گئے ، اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہےکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا تیز رفتار باؤنسر سیدھا نیدر لینڈز کے بیٹر کی آنکھ پر جا لگا۔

    پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے تاہم میچ کے چھٹے اوور میں ہالینڈ کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کو ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑ گیا۔

    حارث رؤف اپنا پہلا اور نیدر لینڈ کی بیٹنگ کا چھٹا اوور کرانے کے لیے آئے اور اوور کی پانچویں گیند باؤنسر ماری جو سیدھی نیدر لینڈ کے بیٹر ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر دائیں جانب لگی۔

     

    حارث رؤف کی گیند اتنی تیز تھی ہیلمٹ ہونے کے باوجود بیس ڈی کی دائیں آنکھ کے اوپر اور نیچے سے خون بہنے لگا جس پر فوری طور پر معالج کو گراؤنڈ میں آنا پڑا اور پھر کچھ دیر کی طبی امداد کے بعد بیس ڈی لیڈ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

    اپنےلوگوں کاتحفظ کرنامیرابنیادی حق،میری جان بھی انکےلیےحاضر:علی امین گنڈا پورکا…

    اب اطلاعات ہیں کہ نیدرلینڈ کے بیٹر بیس ڈی لیڈ زخمی ہونے کے باعث میچ سے ہی باہر ہو گئے ہیں اور اب ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو فیلڈنگ کے لیے بھیجا جائے گا۔

    یاد رہے کہ آج آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو جیت کے لئے 92 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    جب مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف میٹنگ سےاٹھ کرچلے گئے تو ڈالرمہنگا ہوگیا:مفتاح…

    پرتھ میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر قومی کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔

    بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا…

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

    پرتھ:آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو جیت کے لئے 92 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 14 ویں اوورز میں4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا

    اس سے پہلے پرتھ میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر قومی کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔

    17 اوورز میں نیدرلینڈز نے 6 وکٹس کے نقصان پر 73 رنز سکور کئے، شاہین، حارث اورنسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی وکٹ اوپنر اسٹیفن مائیبرگ کی صورت میں حاصل کی، اس کے علاوہ شاداب خان نے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے بیس ڈی لیڈ کی جگہ آنے والے ٹام کوپر کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں بھارت اورزمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں بھارت اورزمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
    پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

     

    دوسری جانب آج پاکستان میں ہوا اور بارش کا امکان ہے، پرتھ میں مقامی وقت کے مطابق دن دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    بھارت اور زمبابوے سے شکست کے بعد پاکستان کو اب اپنے تمام میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوں گے۔نیدر لینڈز کے بعد پاکستان جنوبی افریقا اور بنگلا دیش سے مدمقابل آئے گا۔

    ایک بھی میچ میں شکست پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردے گی۔ اس کے علاوہ آج شام بھارت کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ جیتنا بھی ضروری ہے۔

  • پشاور ’’پہلی انٹرنیشنل اسپورٹس کانفرنس‘‘ کی میزبانی کے لیے تیار

    پشاور ’’پہلی انٹرنیشنل اسپورٹس کانفرنس‘‘ کی میزبانی کے لیے تیار

    اسلام آباد : ماضی میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے نے ہزاروں قربانیاں دیکر دنیا کو باور کرایا کہ کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام پھیلانا جاری رہے گا، چاہے اس کے لیے مزید قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔ ان کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے پشاور میں پیس اینڈ سپورٹس انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن (PSWF) کے صدر اور ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل پریس سپورٹس (AIPS) ایشیا کے جنرل سیکرٹری امجد عزیز ملک نے کہا ہے کہ پشاور 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک ’’پہلی انٹرنیشنل اسپورٹس کانفرنس‘‘ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ ، 2022 جس میں 25 ممالک کے کھیل صحافی شرکت کریں گے اور روایات کھانے، ثقافت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کے مثبت، نرم اور پرامن چہرے کو دنیا کے سامنے لانے میں معاون ثابت ہوگی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ خیبرپختونخوا کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کا ایک زرخیز صوبہ ہے، کھیلوں کی مشہور شخصیات کا تعلق بھی اسی خطے سے ہے، اور جناب امجد عزیز ملک بھی ان میں سے ایک ہیں۔ کے پی کے صحافی ملک کی سپورٹس جرنلزم میں اپنے قلم کے ذریعے کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کے پی سپورٹس محدود وسائل میں بھی ترقی کر رہا ہے۔

    جناب امجد عزیز ملک پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان سپورٹس جرنلزم کے ذریعے دوستی کے لیے انتہائی موثر کردار ادا کر رہے ہیں .وہ کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے صوبہ کے پی کے میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سال 2019 میں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے صدارتی ایوارڈ کے لیے امجد عزیز ملک کا نام تجویز کیا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کا خواتین کرکٹرز کی میچ فیس مرد کرکٹرز کے برابر کر نے کا اعلان

    واضح رہے کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ نیپال کی حکومت نے امجد عزیز ملک کو ایشیا میں اسپورٹس جرنلزم کے فروغ کے لیے ان کی شاندار خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔ امجد واحد پاکستانی صحافی ہیں جنہیں ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل سپورٹس پریس (AIPs) ایشیا کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا جہاں 12000 سے زائد ورکنگ سپورٹس جرنلسٹ اس کے ممبر ہیں جنہوں نے انہیں مسلسل تیسری بار منتخب کیا۔

    پاکستان کے نامور سینئر صحافی، مختلف موضوعات پر متعدد کتابوں کے مصنف، سیکرٹری جنرل اے آئی پی ایس اور چائنا ونڈو پشاور کے ڈائریکٹر امجد عزیز ملک کو حال ہی میں مسلسل تیسری بار اے آئی پی ایس ایشیا کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے جو پورے ملک کے لیے ایک اعزاز ہے۔

    پاکستانی قوم۔ انہیں چین اور پاکستان میں کلچرل لٹریری انٹرنیشنل فرینڈز فورم (CLIFF PAKISTAN) کا ثقافتی، امن اور کھیلوں کا سفیر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ وہ دونوں ممالک میں اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج پہلے ہی سنبھال چکے ہیں۔امجد ملک پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان سپورٹس جرنلزم کے ذریعے بہت موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں چین اور پاکستان میں کلچرل لٹریری انٹرنیشنل فرینڈز فورم (CLIFF PAKISTAN) کا ثقافتی، امن اور کھیل کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ دونوں ممالک میں اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج پہلے ہی سنبھال چکے ہیں۔ وہ ایک جدید ترین سنٹر آف ایکسیلنس چلا رہا ہے جس میں لوگ چینی زبان چین کی ثقافت، ورثہ اور چینی مارشل آرٹس کی تاریخ سیکھ سکتے ہیں-

    پاک بھارت میچ میں ایمپائر کا متنازع فیصلہ،سابق کیوی آل راؤنڈر کا تبصرہ

    CLIFF واحد فورم ہے جو دنیا بھر میں پاکستان کی خوبصورت اور مثبت تصویر پیش کرتا ہے۔ تمام متعلقہ افراد کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ CLIFF نے اپنی ثقافتی، ادبی اور دوستی کی سرگرمیوں کا دائرہ ناروے، سنگاپور اور کینیڈا تک بھی بڑھا دیا ہے۔ جلد ہی عالمی امن کے لیے دوستی کے سفر میں مزید ممالک کو شامل کیا جائے گا۔کلف کے سفیر امجد عزیز ملک نے کہا کہ ثقافتی، دوستی اور کھیلوں کی سرگرمیاں پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔

    انہوں نے صوبہ کے پی کے میں بھی سیاحت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا جو پاکستان کی معیشت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائنہ ونڈو پشاور اور کلف پاکستان ثقافتی، ادبی، کھیل اور دوستی کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار جاری رکھیں گے۔

    چوتھی ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ پاکستان میں ہوگی

    انہوں نے CPEC منصوبے اور اس کی جلد تکمیل کی بھرپور حمایت کی جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے اور پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ضروری ہےاس سے قبل پشاور میں نوجوان اسپورٹس رپورٹرز کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ کا انعقاد پاکستان سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے تعاون سے کیا تھا۔

    اس موقع پر خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات ارشد خان نے کہا کہ صحافی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیوز اسٹوری فائل کرتے وقت اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کریں۔
    انہوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ اطلاعات میڈیا کے افراد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ پریس کلب کی سطح پر کمیونٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے نوجوان سپورٹس جرنلسٹ پر زور دیا کہ وہ جذبے سے کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ان کے لیے اس پروگرام سے سیکھنے کا موقع ہے۔

    غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین…

  • آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی

    آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی

    لاہور: آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلے گی، تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں لاؤرا ڈیلانی آئر لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کی کپتانی کریں گی جبکہ آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پیر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

    سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کےدرمیان ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گےجبکہ سیریز کے ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ آئر لینڈ کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، سیریز کے تمام میچز کیلئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

    قبل ازیں پاکستان قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر فاطمہ ثنا نے کہا تھا کہ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں ٹیم کا مومنٹم دیکھ کر اچھا لگا، آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہوں۔

    کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں،حارث رؤف

    انہوں نے کہا تھا کہ جس طرح ہم نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں انڈیا کو ہرایا اس سے آئر لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، آئر لینڈ کی ٹیم کا پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا بہت اچھا ہے، سیریز میں جیت کیلئے ہم اپنے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی۔


    فاطمہ ثنا نے کہا تھا کہ میرا ڈیانا بیگ کے ساتھ کمبینیشن اچھا ہے ان کے ساتھ ہی اپنا کیریئر شروع کیا، ڈیانا بیگ انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ٹیم ان کو مس کریں گے، ٹیم میں دیگر کئی فاسٹ بولر ہیں جو آئرلینڈ ٹیم کو چیلنج کریں گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میں جب نیٹ بولر تھی تو سوچا کرتی تھی کہ مجھے کب پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا، جب یہاں ٹیمیں آیا کرتی تھیں تو میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔


    ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں اچھا کراؤڈ میچز دیکھنے کیلئے آیا، امید ہے کہ آئر لینڈ کے خلاف میچز دیکھنے کیلئے بھی کراؤڈ آئے گا، میرا پیغام ہے کہ میچز دیکھنے کیلئے آئیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان رو پڑے

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاکستان آج نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاکستان آج نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان تیسرا میچ آج نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کیلئے پرامید ہے۔

    محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو ریٹائر ہوجاتا، روی چندن ایشون

    دوسری جانب آج پاکستان کے میچ کے دوران ہوا اور بارش کا امکان ہے، پرتھ میں مقامی وقت کے مطابق دن دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    پرتھ میں پاکستان ٹیم آج کے میچ کیلئے بھر پور ٹریننگ سیشنز کر چکی ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہو گا۔

    کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں،حارث رؤف

  • بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

    بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

    لاہور:بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کوکین کے عادی تھے جب ان کا کیریئر ختم ہوا تھا لیکن اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد چھوڑ دیا تھا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ماضی میں کوکین کے نشےکا عادی ہونےکا اعتراف کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے یہ اعتراف اپنی آنے والی کتاب ‘سلطان اے میموئر’ میں کیا ہے۔وسیم اکرم نے اعتراف کیا ہےکہ کیریئر ختم ہونےکے بعد انہوں نےکوکین کا نشہ کیا تھا، کوکین کے نشے کی عادت ریٹائرمنٹ کے بعد 2003 میں ہوئی۔

    وسیم اکرم نے انکشاف کیا انہیں پہلی بار انگلینڈ میں ایک پارٹی کےدوران کوکین کی آفر ہوئی، انہوں نے بتایا کہ میں نے پارٹیاں کرنا شروع کر دی تھیں، سب سے بدترین یہ تھا کہ کوکین کا نشہ میری عادت بن گئی تھی، وقت کےساتھ ساتھ میری کوکین کی عادت شدید ہوتی گئی، ایک وقت میں مجھے محسوس ہوتا تھا کہ مجھے کام کرنےکے لیے اس کی ضرورت ہے۔

    وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ نشےکی وجہ سے میں تنہائی کا شکار ہو گیا تھا، نشے کی زیادتی کی وجہ سے میری حالت غیر ہوتی گئی، نہ نیند آتی تھی نہ کھانا کھاتا تھا، پہلی بیگم ہما کو میری جیب سےکوکین بھی ملی تھی جس پر ہما نے مجھے کہا تھا کہ تمہیں مدد کی ضرورت ہے، ہما نے نشےکی عادت چھڑوانے میں میری مدد کی، مجھے نشے سے چھٹکارا پانے کے لیے ری ہیب سینٹر میں داخل ہونا پڑا، اس دوران میں نے ایک بار اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا۔

    وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی بیوی ہما کی 2009 میں موت کے بعدکوکین کا نشہ چھوڑ دیا تھا، تب سے کوکین کے استعمال کو مڑکر بھی نہیں دیکھا۔

    خیال رہےکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر، انہوں نے 18 سالہ کیریئرکے بعد 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ:نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنزسےشکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈکپ:نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنزسےشکست دے دی

    سڈنی: ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔سڈنی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدا میں نیوزی لینڈ کا آغاز نہایت مایوس کن رہا۔ اس کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا اور دونوں اوپنر صرف ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    ون ڈاؤن پر آنے والے کپتان کین ولیم سن بھی صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کے صرف 15 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تاہم اس کے بعد مڈل آرڈر بلے باز گلین فلپس نے ریت کی طرح اپنی ٹیم کی گرتی بیٹنگ کو سنبھالا۔

    گلین فلپس نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی اور 64 گیندوں پر 104 رنز بنائے جن میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا جسے حاصل کرنے کی کوشش میں سری لنکا کی ٹیم ہدف سے 65 رنز قبل یعنی 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    سری لنکا کے صرف دو بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ شاناکا 35 اور راجا پکسے 34 رنز بناسکے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

    گلین فلپس کو سنچری بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ ون میں پہلی پوزیشن پر آگیا۔

    ایونٹ میں کل دو میچز کھیلیں جائیں گے، صبح 8 بجے بنگلا دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی اور دوپہر 12 بجے پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

  • کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں،حارث رؤف

    کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں،حارث رؤف

    پرتھ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    باغی ٹی وی : پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا 2021 کا ورلڈ کپ تو ماضی کی بات ہو گئی، یہ نیا ورلڈ کپ ہے، جیسا چاہتے تھے ویسی شروعات نہیں ہو سکی، دونوں میچز قریب آکر ہارے، کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کومسلسل دوسری شکست:زمبابوے نے ایک رنز سے ہرا دیا

    حارث رؤف کا کہنا تھا کہ زمبابوے سے ہارنے پر دُکھ ہوا،پرستاروں کو بھی مایوسی ہوئی۔ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے زمبابوے ہو یا نیدرلینڈز، ٹیمیں ورلڈکپ کی تیاری کرکےآتی ہیں۔ دونوں میچز میں جیت کےلیے بھرپور کوشش کی ماضی میں انہی بیٹرز نے میچز جتوائے ہیں آئندہ بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میچز کھیل رہے ہیں، کوئی ٹیم ہلکی ٹیم نہیں ہوتی، ہر ٹیم یہاں جیتنے کے لیے آئی ہے، کسی ٹیم کو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آسان ہے، نیدرلینڈز کے خلاف بھی ہم اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان رو پڑے

    ان کا کہنا تھا ٹیم آپس میں بیٹھ کر بات کرکے غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا کھیلیں، دونوں میچز میں اچھا فنش نہیں کر پائے، ٹیم میں بات ہوئی ہےکہ فنشنگ کو بہتر کیسے بنایا جائے ابھی ورلڈکپ ختم نہیں ہوا، کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے،اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ہر کھلاڑی اگلے میچز میں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کرے گا۔

    حارث رؤف کا کہنا تھا ٹیم میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا کافی ضروری ہے، تنقید ہوتی ہے لیکن اس پر فوکس نہیں کر رہے، اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھا ہے، چھکے پڑنا یا کیچز ڈراپ ہونا سب گیم کا حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم نہ جیتے تو پرفارمنس کا فائدہ نہیں ہوتا، ٹیم جیتے تو مزہ آتا ہے، ایک دوسرے سے بات چیت کرنے سے کافی اعتماد ملتا ہے، لوگوں کا کام ہے کہنا، وہ تو کہتے ہیں، کھلاڑیوں پر تنقید تو ہوتی ہے لیکن ہم ٹورنامنٹ کھیلنے آئے ہیں اور ہمارا فوکس ٹورنامنٹ پر ہے، اوروں کی باتیں سننے سے بہتر ہے اپنے کھیل پر فوکس کریں۔

  • محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو ریٹائر ہوجاتا، روی چندن ایشون

    محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو ریٹائر ہوجاتا، روی چندن ایشون

    ممبئی: بھارت کے کرکٹر روی چندن ایشون کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو وہ ریٹائر ہوجاتے۔

    باغی ٹی وی : کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں ایشون کا کہنا تھا کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ اگر نواز کی گیند وائیڈ کی جگہ ٹرن ہوکر آپ کے پیڈ کو ہٹ کرتی تو پھر آپ کیا کرتے ؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ اس پر میں میچ کے فوری بعد ڈریسنگ روم جاتا اور اپنا ٹوئٹر کھول کر اپنے کرکٹ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتا اور کہتا یہ ایک بہت شاندار سفر رہا۔

    پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز میچ میں ایشون نے مشکل وقت میں وننگ شاٹ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔ میچ میں بھارت کے لیے یادگار اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی نے بھی دباؤ میں اعصاب پر قابو پا کر کھیلنے پر ایشون کی تعریف کی تھی۔

    کوہلی نے کہا کہ میں نے ایشون کو کہا کہ کورز کی طرف گیند کو ہٹ کرو لیکن اس نے اپنے دماغ کے اوپر ایکسٹرا دماغ لگایا اور اس نے جو کیا وہ واقعی بہادری تھی، یہ ان سائیڈ لائن کی طرف آیا اور گیند وائیڈ ہوگئی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا تھا جس میں ایشون کے وننگ شاٹ سے بھارت نے فتح حاصل کی محمد نواز کے اوور میں اگر ایشون آؤٹ ہوجاتے تو پاکستان کی جیت کا امکان تھا۔

    عدم برداشت بڑھنے لگی:وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بےعزتی کردی

    دوسری جانب سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا ئے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سابق بھارتی کپتان نے پاکستان کے بولر وسیم جونیئر کو بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جیسا قرار دیا۔

    سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کے پاس تو ہاردک پانڈیا جیسا وسیم جونیئر ہے، وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتا ہے، بھارت کے خلاف وسیم کو نہیں کھلایا لیکن دو اسپنرز کھلائے، یہ سڈنی میں تو ٹھیک لیکن دوسرے وینیوز پر ٹھیک نہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کیسے ممکن؟تمام حقائق سامنےآگئے

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کرسکتا ہو اور 2 شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں کیونکہ وسیم نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا بھی ہے اور اس میں ٹیلنٹ ہے پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف 2 اسپنرز کھلا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا تھا، پاکستان کا مڈل آرڈر بیٹنگ سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف اسکواڈ میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شان مسعود اب نمبر تین پر ہیں، اگرچہ وہ رنز کر رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن درست نہیں، آپ کو ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو تین چار اوورز کرے اور آخری چند اوورز میں 30 رنز بنا سکے۔

    آئی سی سی کی ٹی20 کرکٹ کی نئی ریکنگ میں بابراعظم کی تنزلی