Baaghi TV

Category: کھیل

  • نیپال  کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، سیریز  جیت لی

    نیپال کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، سیریز جیت لی

    نیپال نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

    میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 17.1 اوورز میں صرف 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور 100 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ اکیِم نے 17 اور عامر نے 16 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ نیپال کے بالر عادل عامر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    تاریخی کامیابی کے بعد نیپالی شائقین نے اسٹیڈیم اور ملک بھر میں جشن منایا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ٹیم کو مبارکبادوں کے پیغامات کی بھرمار ہوگئی۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2018 میں نیپال کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ دیا تھا۔ ٹیم نے 2014 اور 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی، جہاں 2024 کے ورلڈ کپ میں نیپال نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار مقابلہ کیا تھا۔

    ٹرمپ پُراعتماد: نیتن یاہو کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے کی توقع

    بھارت میں قید پاکستانی شہری راقیب بلال رہا، وطن واپس روانہ

    نیتن یاہو کی قطری وزیراعظم سے دوحہ حملے پرمعذرت

    حکومت سندھ کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس کا اعلان

  • ڈٹ کر کھیلنا ہمارا فوکس ہے، فاطمہ ثنا

    ڈٹ کر کھیلنا ہمارا فوکس ہے، فاطمہ ثنا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کے لیے پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی پلانز پر عمل کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں۔

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کل سے بھارت میں شروع ہوگا، قومی ٹیم کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے، ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش سے کھیلے گی، کولمبو میں ٹریننگ سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے موقع ملا ہے، کھلاڑیوں کی توانائی اور کمٹمنٹ سے بہت خوش ہوں. جس شعبہ میں محنت کی ضرورت تھی بہت محنت کی ہے، نتیجہ بھی نظر آرہا ہے، ورلڈ کپ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، ڈٹ کر کھیلنا ہمارا فوکس ہے،کوشش ہو گی پلانز پر عمل کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں

  • کانگریس سمیت کرکٹ سے وابستہ حلقے مودی پر برس پڑے

    کانگریس سمیت کرکٹ سے وابستہ حلقے مودی پر برس پڑے

    بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر غیرسنجیدہ اور اشتعال انگیز بیانات کے باعث کڑی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ایشیا کپ میں بھارت کی جیت کو "آپریشن سندور” سے جوڑنے پر اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت کرکٹ سے وابستہ حلقوں نے مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    کانگریس کے رہنما اتل پٹیل نے کہا کہ کھیل کو جنگی بیانیے سے منسلک کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "مودی کو نہ تو خارجہ پالیسی کی سمجھ ہے اور نہ ہی سفارت کاری کا شعور۔ کرکٹ جیسے کھیل کو جنگی پروپیگنڈے کے طور پر پیش کرنا کھیل کی روح کے منافی ہے۔”اسی طرح مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سکپال نے وزیراعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "مودی ہوا ہو، پانی ہو یا کھیل، ہر معاملے کو سیاست اور پولرائزیشن سے جوڑ دیتے ہیں۔” ان کے مطابق یہ افسوسناک ہے کہ ملک کے وقار اور کھیلوں کی غیرجانبدار حیثیت کو نظرانداز کرتے ہوئے کھیلوں کو بھی سیاسی نفرت کے ایجنڈے کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی بھارتی وزیراعظم کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ "جنگ کو کھیل سے جوڑنا دراصل مایوسی اور کمزوری کی علامت ہے۔ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیا جانا چاہیے تاکہ یہ عوام کو جوڑنے کا ذریعہ بنے، نہ کہ نفرت پھیلانے کا ہتھیار۔”

    سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی کے اس طرح کے بیانات نہ صرف بھارت میں کھیل کے تقدس کو متاثر کرتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ حکومت کو کھیلوں کو سیاست اور پروپیگنڈے سے الگ رکھنا چاہیے تاکہ یہ حقیقی معنوں میں امن اور یکجہتی کا پیغام بن سکیں۔

  • بھارت نے کھیل کو ایک بار پھر مذاق بنایا،فیصل نیاز ترمذی

    بھارت نے کھیل کو ایک بار پھر مذاق بنایا،فیصل نیاز ترمذی

    متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر کھیل اور خود کا مذاق بنایا۔

    بھارت کا کھیل کو سیاست سے داغدار کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارت 6 طیارے کھو بیٹھا تھا، قائداعظم نے ہندوتوا ذہنیت کو بہت پہلے پہچان لیا تھا، نازی ازم اور فاشزم کی بنیاد پر اسلام سے نفرت آج بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا،بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کر دیا، ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔

    مودی سرکار اور بھارتی بورڈ کے اکسانے پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے محسن نقوی بھی ڈٹ گئے، بھارتی ہٹ دھرمی قبول کرنے سے انکار کر دیا،محسن نقوی اسٹیج پر موجود رہے، رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے، تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم کر دی گئی۔

    دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو نہ دی گئی ہو،سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ٹرافی نہیں دی گئی،ٹرافی سے متعلق ہمیں کسی نے نہیں بولا بلکہ یہ فیصلہ ہم نے گراؤنڈ میں کیا، انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کا بورڈ آیا واپس چلا گیا وہ بھی دیکھا،پریس کانفرنس میں موجود ابھیشیک شرما نے کہا کہ ہم نے ایشیا کپ کی ٹرافی کو محسوس کرلیا ہے،پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا منیجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے منع کردیا۔

  • بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن

    بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن

    بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے

    باکسنگ کے میدان میں پاکستانی باکسر سمیر خان نے تاریخ رقم کردی، پہلی بار یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ عالمی ٹائٹل سمیر خان نے پاکستان کے نام کر لیا،سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کر کے ٹائٹل جیت لیا ،52 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلہ میں سمیر خان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہے، میچ کے آغاز میں سمیر خان نے طیارہ گرا کر 6-0 کا اشارہ دیا تو بھارتی باکسر نے اُس کو دھکا دیا، جس کا بدلہ سمیر خان نے باکسنگ رنگ میں لیتے ہوئے اُس کو شکست دی،سمیر خان کے "جیٹ سیلیبریشن” انداز نے بھارتی حریف کا اعتماد متزلزل کردیا ،ریفریز کے متفقہ فیصلہ نے سمیر خان کو فاتح قرار دیا

    سمیر خان نے ٹائٹل جیتنے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور دعاؤں میں یاد رکھا،میں اپنی کامیابی کو پاک فوج اور پاک فوج کے شہداء کے نام کرتا ہوں,

    باکسر سمیر خان کی یہ جیت انفرادی نہیں، بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے

  • ایشیا کپ،پاکستانی ٹیم کی فیس بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے نام

    ایشیا کپ،پاکستانی ٹیم کی فیس بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے نام

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی

    گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی،لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم محسن نقوی بھی ڈٹ گئے جس پر بھارتی ٹیم کو ٹرافی کے بغیر ہی مایوس ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا،ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی پریس کانفرنس کرنے پر جرمانہ بھی ہوا لیکن انہوں نے فائنل میچ کے بعد ایک بار پھر پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ وہ ایشیا کپ میں کھیلے گئے اپنے تمام میچز کی فیس بھارتی فوج کو دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

    اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کی تمام فیس 7 مئی کو ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کرتی ہے، ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

  • ایشیا کپ: بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا

    بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ایوارڈ تقریب میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا، جس کے باعث اختتامی تقریب تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوانے سے بھی گریز کیا تھا۔

    ایف آئی اے نے غیر قانونی امیگریشن کی کوشش ناکام بنا دی، دو اہلکار گرفتار

    روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی

    افغانستان نے امریکی شہری عامر امیری کو رہا کردیا

    کراچی: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی امتیاز میر دم توڑ گئے

  • بھارت نےپاکستان کو  شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا

    بھارت نےپاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا

    ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کا 147 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بھارت کے مڈل آرڈر بیٹر تلک ورما نے زمہ دارانہ 69 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔اوپنر بیٹر ابھیشک شرما 5 اور شبمن گل ایک رن بنا کر فاسٹ باؤلر فہیم اشرف کا شکار بنے، کپتان سوریا کمار یادو کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود 24 رنز پر ابرار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

    اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی.اوپنر صاحبزادہ فرحان شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 35 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔بھارتی ٹیم کو میچ سے قبل ہی بڑا دھچکا لگا جب آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث فائنل سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ رنکو سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔

    پلیئنگ الیون
    پاکستان
    کپتان: سلمان علی آغا
    دیگر کھلاڑی: فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، محمد نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد
    بھات
    کپتان: سوریا کمار یادو
    دیگر کھلاڑی: ابھیشک شرما، شبمن گل، تلک ورما، سنجو سیمسن، شیوم دھوبے، رنکو سنگھ، اکثر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، وارون چکراورتی

  • ایشیا کپ فائنل سے قبل چیئرمین پی سی بی کا ٹیم کے نام پیغام

    ایشیا کپ فائنل سے قبل چیئرمین پی سی بی کا ٹیم کے نام پیغام

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں کھل کر مقابلہ کرنے کا پیغام دیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کے خلاف بڑے اور فیصلہ کن میچ سے قبل محسن نقوی نے قومی کھلاڑیوں کو اہم پیغام بھجواتےہوئے کہا کہ کھل کر بھارتی ٹیم کا مقابلہ کریں اور جو چاہیں کریں، میں سب کچھ ہینڈل کر لوں گا۔

    ایشیا کپ فائنل سے قبل پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایشیا کپ کے دوران اور اس سے پہلے اس ٹیم نے جو جذبہ دکھایا اس پر فخر ہے، ہم شاید بہت اچھا نہیں کھیلے مگر یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم نے کبھی ہار نہیں مانی،پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آنے میں 41 سال لگے، آج کا میچ بڑا شاندار ہوگا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج دبئی میں کھیلا جائے گا، روایتی حریف ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

  • فائنل جیت کے لیے کھیلیں گے،سلمان علی آغا کا دبنگ اعلان

    فائنل جیت کے لیے کھیلیں گے،سلمان علی آغا کا دبنگ اعلان

    ایشیا کپ کے فائنل سے قبل دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جارحانہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیت کے لیے میدان میں اترے گا اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔

    کپتان نے صحافیوں کے مشکل سوالات کے جواب پراعتماد انداز میں دیے اور واضح کیا کہ ہینڈ شیک تنازع پر کوئی منفی روایت کرکٹ کے لیے اچھی نہیں، پاکستان اور بھارت میں حالات پہلے بھی کشیدہ رہے، مگر ہاتھ نہ ملانے کی روایت کبھی نہیں رہی۔سلمان علی آغا نے بتایا کہ ان کے والد بھی کرکٹ کے بڑے شوقین ہیں اور انہوں نے بھی ہمیشہ ہاتھ ملانے کی روایت پر زور دیا ہے۔

    ایشیا کپ ٹرافی کے فوٹو شوٹ سے متعلق سوال پر کپتان نے دوٹوک جواب دیا کہ ’’ہم کھیل کے اصولوں کے مطابق تیار ہیں، جو آنا چاہے آئے، جو نہ آنا چاہے نہ آئے، ہمیں کسی کی پروا نہیں۔اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاں، میری پرفارمنس اس معیار کی نہیں جیسی کپتان کی ہونی چاہیے، اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہے، لیکن ہمارا فوکس صرف اور صرف ایشیا کپ جیتنا ہے۔‘‘

    بھارتی میڈیا کے سوالات پر انہوں نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارتی تبصروں سے کوئی سروکار نہیں، دباؤ دونوں ٹیموں پر ہے، لیکن ہم جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے صائم ایوب پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’صائم ایوب اگلے 10 سال پاکستان کا ٹاپ پرفارمر ہوگا، ابھی بیٹنگ میں کارکردگی کم نظر آرہی ہے مگر بولنگ اور فیلڈنگ میں وہ بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔‘‘

    کپتان نے جذباتی انداز میں کہا کہ اگر کرکٹر میدان میں جذبات کا اظہار نہیں کرے گا تو کہاں کرے گا؟ میدان سے باہر جو کچھ ہو رہا ہے، ہمیں اس سے کوئی مطلب نہیں، ہمارا مقصد صرف بہترین کرکٹ کھیل کر ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے۔

    امارتی وزیر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات،غزہ میں جنگ بندی پر زور