Baaghi TV

Category: کھیل

  • سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے  شکست دے دی

    سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی :آسٹریلوی شہر برسبین میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا میچ بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا جس کے بعد 19 اوورز کا کھیل کردیا گیا-

    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 19 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، انگلینڈ نے 161 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    اوپننگ شان مسعود اور حیدر علی سے کروائی گئی شان مسعود اور محمد وسیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے گئے، دونوں نے بالترتیب 39 اور 26 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ حیدر علی 18، شاداب 14، افتخار احمد 22، خوشدل صفر، آصف علی 14 اور محمد نواز10 رنز بناکر پویلین لوٹےنسیم شاہ 2 اور حارث رؤف ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال: مصرچیمپئن بن گیا،پاکستان کو فائنل میں شکست

    انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 2 جبکہ لیام لیونگ اسٹون، کرس جورڈن ، سیم کورن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دوسری جانب انگلینڈ نے 161 رنزکا ہدف 14 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا نگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 45 اور سیم کرن 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، بین اسٹوکس نے 36 اور لیونگٹسن نے 28 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی نے 2 اوورز کیے، وہ 7 رنز کے عوض کو ئی وکٹ نہ لے سکے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے یو اے ای کو شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے یو اے ای کو شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے یو اے ای کو شکست دے دی ہے

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے یو اے ای کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ آسٹریلیا کے کارڈینیا پارک میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیدر لینڈز کے بولرز کی نپی تلی گیند بازی نے یو اے ای کو اسکور پورڈ پر بڑا ہدف سجانے میں ناکام بنادیا۔

    یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز ہی بناسکی۔ محمد وسیم 41 ، ویریتیا اروند 18 ، کاشف داؤد 15 اور چراغ سوری 12رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا پایا۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈی (Bas de Leede) نے 3 ، فریڈ کلاسین نے 2 جب کہ ٹم پرنگل اور رولف وان ڈر مروے (Roelof van der Merwe) نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


    112 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کے بیٹر پراعتماد انداز میں آگے بڑھے۔ یو اے ای کے بولرز نے اپنی نپی تلی بولنگ سے نسبتاً آسان ہدف کو بھی مشکل بنادیا۔ نیدر لینڈز کی ٹیم آخری اوورز کی پانچویں گیند پر ہدف حاصل کرسکی اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ</a
    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ
    ضمنی انتخابات؛ عوام پولنگ میں بھرپور حصہ لیں. وزیراعظم کی اپیل
    چین میں موبائل سمیت ایسے دیگر آلات دفنانے والی مقبول سروس
    دوران پولنگ اثر انداز ہونے والوں کوفوری گرفتارکرلیا جائے گا. الیکشن کمیشن
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا

  • ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کی وارننگ جاری ہوگئی جبکہ 23 اکتوبر کو میزبان شہر میلبرن میں موسم کے تیور بگڑنے کا 60 فیصد امکان ہے.

    آج سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ سپر 12 راؤنڈ میں بھارت سے 23 اکتوبر کو کھیلے گا، یہ مقابلہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول ہے جس میں 90 ہزار سے زائد تماشائیوں کی شرکت متوقع ہے، البتہ اس میچ کیلیے بارش نے خطرے کی گھنٹی بجانا شروع کردی۔ موسم کے حوالے سے سامنے آنے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق میلبورن میں 60 فیصد بارش کا امکان ہے، شائقین نے دعائیں کرنا شروع کردیں کہ اگلے اتوار کو موسم خوشگوار رہے تاکہ انھیں دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی 2 حریف ٹیموں کے درمیان مقابلے سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے۔ آسٹریلیا کا موسم ان دنوں کافی سرد ہے ، پاک بھارت میچ کے دوران بھی کم سے کم درجہ حرارت 10 اور زیادہ سے زیادہ 17 رہنے کا امکان ہے۔

    حالیہ کچھ عرصے کے دوران میگا ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچز بارش سے متاثر ہوتے رہے ہیں، ان میں 2013 کی چیمپئنز ٹرافی برمنگھم، 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا کولکتہ میں میچ اور 2019 ورلڈ کپ کا برمنگھم میں کھیلا جانے والا مقابلہ شامل ہے، موسم کی مداخلت کے باوجود یہ مقابلے نتیجہ خیز ثابت ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 3 بار مختصر ترین فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ پاکستان نے بھارت کو 2 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ بھارت ایک میچ میں فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ہے، ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔

    دوسری جانب آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ مرحلہ اتوار کوشروع ہوگا، سری لنکا، نیدرلینڈز، یواے ای اور نمیبیا کی ٹیمیں گروپ ’’اے‘‘ میں شامل ہیں، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کو گروپ ’’بی‘‘ میں جگہ ملی، دونوں گروپس میں 2،2 ٹاپ ٹیمیں سپر 12 مرحلے میں شامل ہوں گی۔ گیلونگ میں سری لنکن ٹیم آج نمیبیا کے مقابل ہے، آئی لینڈرز نے پاکستان اور بھارت جیسی مضبوط ٹیموں کی موجودگی میں ایشیا کپ جیت کر دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا تھا۔ کھلاڑی اس کارکردگی کو دہرانے کیلیے پْرعزم ہیں، انجریز کی وجہ سے باہر رہنے والے دشمانتھا چمیرا اور لاہیرو کمارا اسکواڈ میں واپس آچکے جبکہ وانندو ہسارنگا اور مہیش تھیکشانا کی موجودگی میں اسپن کا شعبہ بھی مضبوط ہے۔

    دوسری جانب نمیبیا کی امیدوں کا محور آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا ہوں گے،اسٹیفن بارڈ اور گیر ہارڈ ایراسمس بھی حریفوں کے چھکے چھڑا سکتے ہیں۔ گروپ ’’اے‘‘ کا دوسرا مقابلہ بھی گیلونگ میں ہی ہوگا جس میں اسکاٹ ایڈورڈز کی قیادت میں نیدر لینڈز کی گذشتہ میچز کے دوران کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، ون ڈے سیریز میں مہمان گرین شرٹس کو آسانی سے فتوحات حاصل نہیں ہوئی تھیں۔ حریف ٹیم یواے ای کی قیادت رضوان کے سپرد ہے، بیٹرز محمد وسیم اور وریتایا اروند اچھی فارم میں ہیں جبکہ بولنگ میں جنید صدیقی اور کارتھک میاپن ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔

  • اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال: مصرچیمپئن بن گیا،پاکستان کو فائنل میں شکست

    اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال: مصرچیمپئن بن گیا،پاکستان کو فائنل میں شکست

    دوحہ:پاکستان کو شکست دے کر مصر اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال کا چیمپئن بن گیا۔اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحہ میں جاری چوتھے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ مصر سے ہوا، مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہا۔

    میچ کا فیصلہ پنالٹ ککس پر ہوا، جس میں مصر نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اس سے قبل دوحہ میں جاری چوتھے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم نے برازیل کو شکست دے دی تھی ۔پاکستان اور برازیل کے درمیان سیمی فائنل کھیلا گیا۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول نہ کرسکیں جس پر مقابلہ پنالٹی ککس تک پہنچا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    پاکستان نے پنالٹی ککس پر برازیل کو 1-3 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان کا فائنل میں مصر سے مقابلہ ہوگا اور کچھ دیر میں یہ میچ کھیلا جائے گا۔کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تنزانیہ کو شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 ءکے فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ پر 5-6سے شکست دی تھی ۔ ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 ءکے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تاہم پاکستان ٹیم کو ازبکستان نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر 5-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا ۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر 4-5 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ اس ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں تاجکستان کو 2-0 سے مات دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 ءسے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کے میزبان ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت اور حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔واضح رہے کہ 2014 ءمیں برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

  • بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے ساتویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

    بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے ساتویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

    سہلٹ:بھارتی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ساتویں مرتبہ ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    سری لنکا کی بیٹنگ لائن اہم ترین میچ میں مکمل ناکام ہوگئی اور ابتدائی چھ بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔سری لنکن ویمن ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 65 رنزبناسکی اور بھارت کو جیت کیلئے 66 رنز کا ہدف دیا۔

    سری لنکا کی طرف سے انوکا رانا ویرا سب سے زیادہ 18 اور اوشادی 13 رنز بناکر نمایاں رہیں، بھارت کی جانب سے رینوکا سنگھ نے 3، راجیشوری اور سنہا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    بھارت نے 8.3 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، سمرتی مندھانا نے 25 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہیں، انہوں نے 6 چوکے اور تین چھکے بھی لگائے۔

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کےایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ،بڑے فیصلے

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کےایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ،بڑے فیصلے

    لاہور:ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں منعقد ھوا. صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر نے اجلاس کی صدارت کی. اس موقع پر پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ میں سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین، ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید محمد ظاہر شاہ، نائب صدور پی ایچ ایف محمد سعید خان، میجر جنرل طارق حلیم سوری، امجد پرویز ستی سمیت صوبائی سیکرٹریز پی ایچ ایف لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر (پنجاب)، ہدائت اللہ (کے پی کے)، اکبر علی قائم خانی (سندھ)، سید امین مروت (بلوچستان)، ڈیپارٹمنٹل نمائندہ رانا نزاکت علی (پاکستان ایئر فورس) اور نامزد ٹیکنو کریٹ ممبران اولمپین حنیف خان ، اولمپین ناصر علی، پی ایچ ایف لیگل ونگ کے سربراہ بیرسٹر میاں علی اشفاق و سپیشل آڈیٹر سید محمد راشد شاہ نے شرکت کی.

     

    اجلاس میں سابقہ اجلاس کی توثیق سمیت قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے منصوبہ جات ، انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس رپورٹس، اخراجات اور آئیندہ ایونٹس میں قومی ٹیموں کی شرکت جیسے معاملات کو زیر بحث لایا گیا. نیز موجودہ و سابق انکوائریز، ڈسپلن کے معاملات اور سابق کوچز مینجرز کی کارکردگی، ٹیموں کی سابقہ پرفارمنس سے متعلقہ امور زیربحث لائے گئے.جبکہ مختلف کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہیں. لیگل ایڈ ونگ کی سربراہی بیرسٹر میاں علی اشفاق کریں گے.

    سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ ممبران کو مالی و انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی اور ماضی میں بڑے ایونٹ میں رسائی نہ ہونے کی وجوہات اور سابقہ ٹیم منیجمنٹ کی پرفارمنس پر بھی تفصیلی بات ہوئی.اس حوالے سے متعلقہ کمیٹی پندرہ دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے گی. سابقہ ادوار کے فنانشنل و دیگر امور پر لیگل ونگ قانونی کاروائی کرے گا. پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹیو ممبران نے پی ایچ ایف صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا.

  • پی ایس ایل کے معاملات عثمان واہلہ کے سپرد کردیئے گئے

    پی ایس ایل کے معاملات عثمان واہلہ کے سپرد کردیئے گئے

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے معاملات عثمان واہلہ کے سپرد کردیئے۔ذرائع کے مطابق عثمان واہلہ کو ہیڈ آف پی ایس ایل اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں سلمان نصیر نے بطور قائم مقام ڈائریکتر پی ایس ایل کام کیا تھا۔

     

    ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان واہلہ کو تجربے اور فرنچائزرز کے ساتھ اچھے تعلقات کی بناپر اس عہدہ پر ترقی دی گئی ہے، وہ گزشتہ 13 برس سے پی سی بی کے ساتھ وابستہ ہیں۔

    عثمان واہلہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر پی ایس ایل کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل سینئر جنرل مینجر پاکستان سپر لیگ کے عہدے پر کام کررہے تھے جبکہ نئے ہیڈ پی ایس ایل جنرل مینجر انٹرنیشنل کرکٹ کے عہدے پر بھی کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں

    عمران خان کی زیرِصدارت اہم اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

    دوسری طرف ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے برسبین پہنچ گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم فوٹو کے بعد میلبرن سے برسبین پہنچ گئے ہیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سپورٹ اسٹاف کے ممبر عمر رشید آج رات کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کی برسبین میں ٹریننگ کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔

    جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرآسٹریلوی ہائی کمشنرکی مبارکباد

    قبل ازیں کپتان بابراعظم اور کیوی کپتان کین ولیمسن ایک ہی فلائٹ میں میلبرن پہنچے تھے جہاں آئی سی سی نے تمام ٹیموں کے کپتانوں کیلئے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔واضح رہے کہ ایک سال میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تین بار ٹی20 انٹرنیشنل میں مدمقابل آئیں ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جس نے دو میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

  • گواجرنوالہ فٹ بال گراؤنڈ 31 دسمبرتک مکمل کرنے کی ہدایت

    گواجرنوالہ فٹ بال گراؤنڈ 31 دسمبرتک مکمل کرنے کی ہدایت

    سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے اعلیٰ حکام کے ہمراہ جمعۃ المبارک کو گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژنز میں کھیلوں کے مختلف مقامات کا دورہ کیا او زیر تعمیر کھیلوں کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا،انہوں نے ورلڈ چیمپئن انعام بٹ اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ ریسلنگ کمپلیکس گوجرانوالہ کی جگہ اور اکھاڑہ رستم پاک و ہند عمر پہلوان کا بھی معائنہ کیا، گجرات کے نئے ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس اور ظہور الٰہی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سمیت جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈویژنل سپورٹس آفیسرز اور دیگر متعلقہ حکام نے زیر تعمیر کھیلوں کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،

    سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گوجرانوالہ میں فٹ بال گراؤنڈ کو 31 دسمبر،سیڑھیوں اور پلیئر رومز کا کام 31 مارچ 2023 تک مکمل کیاجائے،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن منظر شاہ فرید، گجرات، سیالکوٹ، نارووال کے ڈی ایس اوز، محکمہ پی ایم یو کے افسران، ورلڈ چیمپئن انعام بٹ اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے بھی ملاقات کی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے کھیلوں کے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے گجرات ڈویژن کا بھی دورہ کیا اور زیر تعمیر کھیلوں کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر گجرات ڈویژنل سپورٹس آفیسر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بھی موجود تھے، اجلاس میں گجرات کے نئے ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس اور ظہور الٰہی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سمیت جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

    بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

  • قومی اسکواڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 15 اکتوبر کو روانہ ہوگا

    قومی اسکواڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 15 اکتوبر کو روانہ ہوگا

    قومی اسکواڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 15 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ سے برسبین روانہ ہوگا

    اسکواڈ برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد 20 اکتوبر کو میلبرن پہنچے گا ،پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میلبرن میں کھیلے گا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فائنل کے بعد کرائسٹ چرچ سے میلبرن روانہ ہوں گے وہ کل میلبرن میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان بھی 15 اکتوبر کی شام کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن بھی کل رات کو ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے

    ڈاکٹر جاوید ان دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ قومی اسکواڈ کو بطور سیکنڈ فزیو جوائن کریں گے ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو کرائسٹ چرچ سے میلبرن میں اپنے گھر روانہ ہوجائیں گے وہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل میلبرن میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے اس دوران مقامی ڈاکٹر شمائل قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے

    زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

    جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

  • محمد رضوان نے  ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    محمد رضوان اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ اس سال ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے محمد رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ریکارڈ اپنے نام کیا-

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: بنگلہ دیشی کرکٹرٹپس لینے بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے

    رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل کے دوران 15 واں رن لے کر بھارت کے سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑا،سوریا کمار یادو نے سال 2022 میں 23 اننگز میں 801 رنز بنائے تھے۔

    محمد رضوان گزشتہ سال بھی ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے اور سال 2021 میں انہوں نے 26 اننگز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے تھے۔

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان نے سیریز جیت لی ہے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔


    محمد نواز کو عمدہ آل راؤنڈرپرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ کے اسپنر مائیکل بریس ویل پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔


    کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل بھارت کو آسٹریلیا میں بُری شکست


    کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 59، گلین فلپس 29، مارک چیمپمن 25، ڈیون کانوے 14 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی بالرز نے میچ کے اختتامی لمحات نے شاندار بالنگ کا مظارہرہ کیا اور آخری 5 اوورز میں محض 33 رنز دیئے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔


    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابراعظم 15، محمد رضوان 34 جبکہ شان مسعود 19 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو فتح دلائی،تاہم محمد نواز 22 گیندوں پر 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد نے بھی 14 گیندوں پر 25 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    بابراعظم تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے ایشین بیٹر بن گئے