Baaghi TV

Category: کھیل

  • ایشیا کپ،پاک بھارت فائنل سے قبل کپتانوں کا ٹرافی شوٹ ہو پائے گا؟

    ایشیا کپ،پاک بھارت فائنل سے قبل کپتانوں کا ٹرافی شوٹ ہو پائے گا؟

    دبئی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل بروز اتوار دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان حالیہ تناؤ کے باعث اس مرتبہ فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اس کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج (ہفتے کو) فوٹو شوٹ کا کوئی انعقاد نہیں ہو رہا، البتہ اتوار کو میچ سے قبل اس حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کی ٹیم نے ایونٹ کے دوران پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچز میں کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کل ہونے والے فائنل میں بھی ایسا ہی ماحول دیکھنے کو ملے گا۔ کرکٹ مبصرین کے مطابق یہ صورتحال کھیل کے روایتی کھیل روح کو متاثر کر رہی ہے۔

    ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ ٹیم کی تیاریوں اور حکمتِ عملی سے متعلق صحافیوں کو آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم دبئی میں واقع آئی سی سی اکیڈمی میں رات 7 بجے سے 10 بجے تک فائنل کے لیے خصوصی پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

    ایشیا کپ فائنل نہ صرف دونوں ممالک کے شائقین کے لیے اعصاب شکن مقابلہ ثابت ہوگا بلکہ یہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اعصاب کا بھی سخت امتحان ہوگا۔ شائقین کرکٹ کی نظریں دبئی اسٹیڈیم پر جمی ہوئی ہیں جہاں کل روایتی حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

  • ایشیا کپ سپر 4: سننی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں سری لنکا کو شکست

    ایشیا کپ سپر 4: سننی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں سری لنکا کو شکست

    ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، بھارت نے 20 اوورز میں ٹائی ہونے والے میچ کو سپر اوور میں اپنے نام کر لیا ہے۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بھارت نے سپر اوور میں 3 رنز کا ہدف پہلی ہی گیند پر حاصل کر لیا۔سری لنکا نے سپر اوور کی 5 گیندوں میں 2 رنز پر ہی 2 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ میچ میں بھارت نے اپنی بیٹنگ کا شاندار آغاز کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ ابھیشک شرما نے 31 گیندوں پر 61 رن، تلک ورما نے 34 گیندوں پر 49 رن، سنجو سیمسن 23 گیندوں پر 39 رن کی اننگز کھیلیں، جبکہ سوریا کمار یادو 12، شبھمن گل 4 اور ہاردک پانڈیا 2 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اکثر پٹیل نے 15 گیندوں پر 21 رنز بناکر ٹیم کے آخری اوورز میں مدد کی۔

    سری لنکا کی جانب سے تھکشانا، چمیرا، ہسارنگا، شناکا اور اسلانکا نے بالترتیب ایک ایک وکٹ لی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بھارت کی لائن-اپ میں دو تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں؛ ارشدیپ سنگھ اور شرشیت رانا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا. دوسری جانب سری لنکا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی، کرونارتنے کی جگہ لیانگے کو موقع دیا گیا۔

    ایونٹ میں بھارت نے سپر فور مرحلے کے اپنے دو میچوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکست دی، جس کی بدولت وہ فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ اسی دوران سری لنکا کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں وہ اس ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ فائنل اتوار 28 ستمبر کو دبئی میں بھارت اور پاکستان کے مابین شیڈول ہے۔

    مقبوضہ لداخ میں احتجاجی مظاہرے، رہنما سونم وانگ چک گرفتار

  • بھارتی شکایت،آئی سی سی کا حارث رؤف پر جرمانہ

    بھارتی شکایت،آئی سی سی کا حارث رؤف پر جرمانہ

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی شکایت پر حارث رؤف پر بھی جرمانہ عائد کردیا۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو قصور وار قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا،ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ میچ ریفری نے صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں اور انہیں وارننگ دی ہے۔

    قبل ازیں ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ کے دوران اشاروں پر تنازع کے بعد پاکستانی کرکٹرز صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے سامنے اپنا مؤقف پیش کیا،بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے صاحبزادہ فرحان کے خلاف نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد کیے گئے ’گن شوٹ‘ اشارے پر شکایت درج کرائی تھی، جبکہ حارث رؤف سے ان کے مبینہ ’6-0‘ کے اشارے پر وضاحت طلب کی گئی،ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے سماعت میں بتایا کہ وہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ اشارہ وہاں کی ثقافت اور جشن منانے کا حصہ ہے۔ یہ عمل نہ تو سیاسی تھا اور نہ ہی بھارت کے خلاف کیا گیا، بلکہ یہ پشتون روایتی انداز میں خوشی منانے کا طریقہ ہے۔

    دوسری جانب، حارث رؤف سے جب بار بار ’6-0‘ اشارے کی وضاحت پوچھی گئی تو انہوں نے مؤقف اپنایا کہ یہ صرف شائقین کو انگیج کرنے کے لیے تھا اور اس کا کوئی منفی مقصد نہیں تھا۔ اس پر میچ ریفری واضح جواب دینے میں مشکل کا شکار نظر آئے

  • پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو ،بھارتی کپتان کوجرمانہ

    پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو ،بھارتی کپتان کوجرمانہ

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 14 ستمبر کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو قصور وار قرار دے کر جرمانہ عائد کر دیا۔

    آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو پر بھارتی کپتان سوریا کمار یا کو قصوروار قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان پاکستانی شکایت پر کل آئی سی سی ریفری کے سامنے پیش ہوئے تھے تاہم آج آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈ سن نے فیصلہ سنایا اور سوریا کمار پر سیاسی بیان دینے کا الزام ثابت ہوا ہے،آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے،سوریا کمار یادیو کے خلاف فیصلے کی تفصیلات جلد آئی سی سی جاری کرےگا۔

    واضح رہے کہ 14 ستمبر کو بھارتی کپتان سوریا کمار نے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے متنازع بات کی تھی،جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو خط لکھا گیا تھا جس میں متنازع اور سیاسی بیان بازی پر بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا،گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متنازع اور سیاسی بیان بازی کے ذریعے ہیرو بننے کی کوشش پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش کی تھی۔

  • ایشیا کپ 2025 کا بڑا معرکہ، پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے

    ایشیا کپ 2025 کا بڑا معرکہ، پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے

    شائقین کرکٹ کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی، ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی بار ٹرافی کے لیے میدان میں اتریں گی۔

    ایشیا کپ کے آغاز سے قبل ہی شائقین نے پاک بھارت فائنل کی دعائیں مانگی تھیں جو اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 1984 میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے۔ٹورنامنٹ کے دوران اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان دو میچز کھیلے گئے جن میں دونوں بار بھارت فاتح رہا، تاہم اب فائنل میں دونوں ٹیمیں نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو رات ساڑھے 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

    ایشیا کپ کی تاریخ میں اب تک صرف تین ٹیمیں ہی چیمپئن بن پائی ہیں: بھارت، سری لنکا اور پاکستان۔ بھارت نے سب سے زیادہ 8 بار ٹرافی جیتی ہے، سری لنکا 6 بار فاتح رہا جبکہ پاکستان نے 2 مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔پاکستان نے پہلی مرتبہ 2000 میں معین خان اور دوسری مرتبہ 2012 میں مصباح الحق کی قیادت میں ون ڈے فارمیٹ میں ایشیا کپ جیتا تھا۔ 2014 کے بعد سے ٹورنامنٹ باری باری ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔

    روس سے تیل و گیس نہ خریدیں، ٹرمپ کا ترک صدر کو مشورہ

    بھارت سے کشیدگی کی بڑی وجہ شیخ حسینہ کو پناہ دینا ہے، ڈاکٹر محمد یونس

    سلووینیا کی اسرائیلی وزیراعظم کے ملک میں داخلے پر پابندی

    اسرائیلی حملوں نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا،شامی صدر

    ہائیکورٹ ججز کے ٹرانسفر آئین و قانون کے مطابق قرار ، تفصیلی فیصلہ جاری

  • ایشیا کپ 2025: بھارتی کپتان کو سیاسی بیان بازی سے روک دیا گیا

    ایشیا کپ 2025: بھارتی کپتان کو سیاسی بیان بازی سے روک دیا گیا

    ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد بھارتی کپتان کے سیاسی بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مؤقف تسلیم کرلیا گیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سوریا کمار یادیو کو سیاسی بیان بازی سے روک دیا۔14 ستمبر کو دبئی میں کھیلے گئے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے سیاسی بیان دیا تھا، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرائی۔شکایت پر میچ ریفری اور آئی سی سی حکام نے سوریا کمار یادیو کو طلب کیا۔ دبئی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی سماعت میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا گیا اور بھارتی کپتان سے وضاحت مانگی گئی۔

    آئی سی سی نے پی سی بی کی شکایت کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ سوریا کمار یادیو نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس پر انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ مستقبل میں میدان میں کسی قسم کا سیاسی بیان نہیں دیں گے۔

    ایف آئی اے میں تنظیمِ نو، آپریشنل ڈھانچہ 3 ریجن میں تقسیم، 2 نئے زون قائم

    اسرائیل کے صنعا پر فضائی حملے، 70 اسکوائر اور باب الیمن میں 13 مقامات نشانہ

    سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر احتجاج، ٹھٹھہ اور کندھ کوٹ میں سرکاری ادارے بند، ریلیاں اور دھرنے

  • ایشیاکپ: پاکستان  نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    ایشیاکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    ایشیاکپ 2025 کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    دبئی میں بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے صاحبزادہ فرحان صرف 4 رنز ہی بناسکے، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے صائم ایوب ایک بار پھر کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، وہ ایشیا کپ میں چوتھی بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    فخر زمان بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 20 گیندوں پر 13 رنز اور حسین طلعت 3رنز بناکر رشاد حسین کا شکار ہوئے جبکہ کپتان سلمان آغا پھر ناکام ہو گئے اور 19 رنز بنا کر مستفیض الرحمٰن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے والے پلینگ الیون کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، سری لنکا کے خلاف جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے اور پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عام آدمی کی زندگی ،تحریر:یوسف صدیقی

  • بھارت بھی پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف آئی سی سی پہنچ گیا

    بھارت بھی پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف آئی سی سی پہنچ گیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی شکایت کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب آئی سی سی کو ای میل لکھی گئی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی باضابطہ شکایت کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی ای میل میں کہا گیا ہےکہ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے، حارث رؤف نے تماشائیوں کے کوہلی کوہلی کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور 6 صفر کا نشان بنایا جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 50 رنز مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کیبھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ ریفری اینڈی ڈی پائی کرافٹ کو اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گراؤ نڈ میں یہ رویہ اسپرٹ آف دی گیم کے خلاف ہے لہٰذا کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

  • پی سی بی کی جانب سے بھارتی کپتان کے خلاف آئی سی سی کو خط

    پی سی بی کی جانب سے بھارتی کپتان کے خلاف آئی سی سی کو خط

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو لکھے گئے شکایتی خط کے مندرجات سامنے آگئے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کپتان کے خلاف آئی سی سی کو تفصیلی خط لکھا اور آئی سی سی کی جانب سے سوریا کمار کے خلاف پی سی بی کے مؤقف کو تسلیم بھی کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ سوریا کمار یادیو نے جان بوجھ کر پہلگام واقعہ اور آپریشن سندور کا ریفرنس دیا، ان کا ایسا رویہ ضابطہ اخلاق کی رو ح کے منافی ہے لہٰذا کارروائی بنتی ہے،

    پی سی بی نے خط میں مؤقف اپنایا ہےکہ سوریا کمار نے کھیل کو سیاست میں ملوث کرنے اور اس کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے، اس میچ پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی تمام دفعات لاگو ہوتی ہیں،ذرائع کے مطابق خط میں اس طرف بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ آئی سی سی فری غزہ اور فریڈم از ہیومن رائٹ کے نعروں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف قرار دے چکا ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بھارتی کپتان کے بیانات براہ راست پاکستان کے خلاف تھے جس پر سخت ترین کارروائی ضروری ہے اور اگر سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو کرکٹ کا میدان سیاسی اکھاڑہ بن جائے گا،ذرائع نے بتایا کہ اس تمام معاملے پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان کے خلاف انضباطی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

    واضح رہےکہ بھارتی کپتان سوریا کمار نے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے متنازع بات کی تھی۔

  • ایشیا کپ: بنگلادیشی کپتان کا بھارتی کپتان  سے ہاتھ ملانے سے انکار

    ایشیا کپ: بنگلادیشی کپتان کا بھارتی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار

    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ کے بعد ایک دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب بنگلادیش کے کپتان جاکر علی نے بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

    میچ شروع ہونے سے قبل ٹاس کے وقت جاکر علی نے سوریہ کمار یادیو کو نظرانداز کرتے ہوئے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور شائقین کرکٹ اس پر بھرپور ردعمل دے رہے ہیں۔بنگلادیشی مداحوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی شائقین نے بھی جاکر علی کے اس عمل کو سراہا ہے اور اسے ’’قابلِ فخر قدم‘‘ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاکر علی کے حق میں ہزاروں پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا میں اس واقعے پر تنقیدی تبصرے سامنے آئے ہیں جبکہ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل کھیل کے جذبے کے منافی ہے۔ تاہم، جاکر علی کی خاموش مزاح نے ایشیائی کرکٹ شائقین میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

    مسلم رہنماؤں اور ٹرمپ کی ملاقات: غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے پر زور

    جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، ممکنہ اسکواڈ پر مشاورت مکمل

    ٹرمپ سے مسلم سربراہان کی ملاقات شاندار ، نتائج چند دن میں آئیں گے: خواجہ آصف

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے،شہباز شریف