Baaghi TV

Category: کھیل

  • ہاکی اسٹیکس گلگت کے کالجز اور سکولوں کے طالبات میں تقسیم

    ہاکی اسٹیکس گلگت کے کالجز اور سکولوں کے طالبات میں تقسیم

    لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے بجھوائی گئی ہاکی اسٹیکس گلگت کے کالجز اور سکولوں کے طالبات میں تقسیم کردی گئیں۔ بدھ کے روز گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہاکی سٹیڈیم جوٹیال گلگت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی تھے جبکہ ڈائریکٹر گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ حسین علی میر محفل بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے پی۔ایچ۔ایف کی طرف بجھوائی گئیں ہاکیاں پبلک سکول اینڈ کالجز,ڈگری کالج گلگت اور دنیور ڈگری کالج کے طالبات میں تقسیم کیں۔

        

    اس موقع چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں ہاکی کھیل کو فروغ دینے کیلئےاقدامات اٹھارہے ہیں,ہاکی کھیل کی ترقی کیلئے گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہتے ہیں,گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل فراہم کرینگے,سپورٹس گالا کے انعقاد سے گلگت بلتستان میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا,سپورٹس گالا ایونٹ صرف خواتین کیلئے منعقد کیا جارہا ھے جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔

    انہوں نے کہاکہ گلگت میں جدید طرز کے ہاکی سٹیدیم کی تعمیر خوش آئند اقدام ھے,سٹیڈیم کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے کھلاڑی بین الاقوامی اور نیشنل سطح پر ملک و گلگت بلتستان کا نام روشن کرینگے,گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی ہر سطح پر معاونت کرینگے۔تقریب کے آخر میں گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر کمال حسین نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی اور ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان حسین علی کی شرکت تقریب میں شرکت اور پی۔ایچ۔ایف کے صدر بریگیڈیئر خدلد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل سید حیدر حسین کے تعاون اور علاقے میں ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

     

  • پانچواں ٹی20:برطانوی بلے بازپاکستانی باولروں کے سامنے نہ ٹھہرسکے:پاکستان نے انگلینڈ کو5 رنرز سےشکست دے دی

    پانچواں ٹی20:برطانوی بلے بازپاکستانی باولروں کے سامنے نہ ٹھہرسکے:پاکستان نے انگلینڈ کو5 رنرز سےشکست دے دی

    لاہور: پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 146 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔اس سے پہلے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پانچویں ٹی 20 میچ میں معین علی نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ٕ تھی،

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، انگلینڈ نے کرس ووکس نے پہلا اوور کروایا جس میں انہوں نے 7 رنز دیئے۔

    بابر اعظم 1 چوکے کی مدد سے 12 گیندوں پر 9 رنز بناکر مارک ووڈ کی گیند پر باؤنڈری لائن پر بین ڈکٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، شان مسعود 7 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر مارک ووڈ کو کیچ دے بیٹھے، حیدر علی ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف 4 رنز بناکر مارک ووڈ کا شکار بنے۔

    افتخار احمد 1 چوکے کی مدد سے 14 گیندوں پر 15 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ڈیوڈ ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، آصف علی نے صرف 5 رنز بنائے اور مارک ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ محمد نواز صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔

    نائب کپتان شاداب خان نے اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا مارا ، تاہم دو سکور لینے کی کوشش میں وہ 7 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، عامر جمال ایک چوکے کی مدد سے 7 گیندوں پر 10 رنز بنائے اور سیم کرن کی گیند پر وکٹ کیپر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی اور سیم کرن کی گیند پر عادل رشید کو کیچ دے بیٹھے، حارث رؤف 8 رنز بناکر کرس ووکس کا شکار بنے۔

    اس طرح پاکستان نے 19 اوورز میں 145 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3، سیم کرن اور ڈیوڈ ویلے نے 2،2 جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    انگلش کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، نائب کپتان شاداب خان، محمد نواز، عامر جمال، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    عامر جمال کا ڈیبیو
    پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر عامر جمال کو نائب کپتان کی جانب سے ڈیبیو کیپ دی گئی، عامر جمال قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 98 کھلاڑی بن گئے ہیں۔

  • فاسٹ باؤلر نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار

    فاسٹ باؤلر نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار

    فاسٹ باؤلر نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے

    طبعیت ناسازی کے باعث نسیم شاہ کو رات کو ہسپتال لے جایا گیا نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کررہے ہیں نسیم شاہ آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں آئندہ میچز کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پانچواں میچ آج لاہور میں ہو گا، اس میچ میں نسیم شاہ نہیں کھیلیں گے، سات میچوں پر متشمل ٹی ٹوئنٹی کے چار میچ کراچی میں ہو چکے ہیں جبکہ تین میچ لاہور میں ہوں گے، چار میچز میں سے دو پاکستان اور دو انگلینڈ نے جیتے ہیں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا

    علاوہ ازیں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لاہور پولیس نے صوبائی دارلحکومت میں کھیلے جانے والے تین انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز کے لئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگرنے کہا ہے کہ لاہورپولیس شہر میں انٹرنیشنل سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ملکی وقار اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی سکیورٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سربراہ لاہورپولیس نے انگلش ٹی ٹونٹی سکواڈ،پاکستانی کھلاڑیوں،آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا

    سی سی پی او لاہور نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی کے لئے گزشتہ میچز سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے دوران ایس پیز، ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز سمیت 08 ہزار سے زائد پولیس افسران، جوان اور لیڈیز اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی 193 ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں گے۔نجی ہوٹل اور ملحقہ شاہراہوں پر ڈولفن سکواڈ اور پیرو کی 33 ٹیمیں، ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم روٹ پر 72 جبکہ آوٹر موسٹ کارڈن پر ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی 52 ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں گی روٹ،سٹیڈیم اور مختلف مقامات پرتعینات پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں،مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں

  • نسیم شاہ کی اچانک طبیعت خراب،اسپتال منتقل

    نسیم شاہ کی اچانک طبیعت خراب،اسپتال منتقل

    پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کوسینے میں انفیکشن کے باعث نسیم شاہ کو تیز بخار ہوا اور تیز بخار کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے مقامی اسپتال میں نسیم شاہ کے ڈینگی سمیت مختلف ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں۔

    نسیم شاہ کی طبیعت میں خرابی یا ان کو اسپتال منتقل کیے جانے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کو آج کا میچ کھلائے جانے کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاک انگلینڈ سیریز کا پانچواں ٹی ٹوئنٹی آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

    7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے جبکہ بقیہ میچز اب لاہور میں ہوں گے۔سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور نسیم شاہ کو کھلائے جانے کا امکان تھا لیکن اب نسیم شاہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث آج کے میچ میں کھیلائے جانے کا مکان ختم ہو گیا ہے-

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ : پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ تاریخی سیریز اپنے نام کریں گے ابھی تک دونوں ٹیمیں جس طرح کھیلی ہیں بہت محنت سے کھیلی ہیں۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے بڑا اچھا مقابلہ کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنے فینز کے سامنے ہوم گراونڈ میں اچھی پرفارمنس پاکستان کرکٹ کے لئے بہت اچھی بات ہے۔ لاہور کی پچ ہوسکتا تھوڑی مختلف ہو لیکن امید کرتے ہیں جیسے کراچی میں میچز ہوئے یہاں بھی ہوں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 سے قبل نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا فائدہ ہوگا، کیونکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں۔

    لاہورمیں بارش نےپاکستان اورانگلینڈ کےپریکٹس میچ کوتہس نہس کردیا

  • لاہورمیں بارش نےپاکستان اورانگلینڈ کےپریکٹس میچ کوتہس نہس کردیا

    لاہورمیں بارش نےپاکستان اورانگلینڈ کےپریکٹس میچ کوتہس نہس کردیا

    لاہور:تیز بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا آج شام کا پریکٹس سیشن اور پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔

    اطلاعات کے مطابق نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں قذافی اسٹیڈیم واقع ہے جہاں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گراؤنڈ اسٹاف نے بارش شروع ہونے پر میچ اور پریکٹس کے لیے تیار پچز کو فوری طورپر کوروز سے ڈھانپ دیا تاہم گراؤنڈ گیلا ہونے پر دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ آج دونوں ٹیمیں ہوٹل میں آرام کریں گی۔

     

    قومی ٹیم کے مینجر نے شام چھ بجے کے بعد شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے انڈور باب وولمر ہال میں کھلاڑیوں کی پریکٹس کا آپشن موجود تھا تاہم اسے زیر غور نہیں لایا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے آج اور کل بارش کی پیش گوئی نہیں کی تھی۔ اچانک بارش آنے پر پی سی بی اسٹاف کے ساتھ سکیورٹی پر مامور اہل کاروں کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کل بارش کا امکان نہیں اور مطلع صاف رہے گا۔

  • ابوظبی ٹی 10: محمد عامر بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ بن گئے

    ابوظبی ٹی 10: محمد عامر بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ بن گئے

    ابوظبی ٹی 10 محمد عامر بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی : ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے سیزن کے لئے ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔ ڈرافٹنگ تقریب گزشتہ روزہوئی جس میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

    قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان

    دفاعی چیمپیئن دکن گلیڈیئٹرز نے آندرے رسل، مجیب الرحمان ، ڈیوڈ وائزے ، ٹام کہولر، لیوک ووڈ، اوڈین اسمتھ، جوش لٹل، ویل اسمید، ظہیرخان ، کرٹس کیمفر، ظہورخان، عدیل ملک ، سلطان احمد، جے سن روئے اور تسکین احمد کو چنا ہے جبکہ نیکولس پورن آئیکون کھلاڑی ہوں گے۔

    ٹورنامنٹ کی دوسری ٹیم بنگلہ ٹائیگرز نے ایون لوئس، کولون منرو، حضرت اللہ زازئی، جوئے کلارک ، بینی ہوول ، بین کٹنگ، محمد عامر، میتھشا پاتھیرانا، نورالحسن، مرتھرن جوئے چوہدری، روحان مصطفیٰ ، چراغ سوری، عمیرعلی، ڈین کرسٹین اور جیک بیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    بنگلہ دیش کے شکیب الحسن آئیکون کھلاڑی ہوں گے اس بار دو نئی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔ جس کے بعد ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ ابوظبی ٹی 10 ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 نومبر سے 4 دسمبر کھیلاجائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ : پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

    واضح رہے کہ قومی کرکٹرمحمد عامر نے بین الاقوامی کرکٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ناروا سلوک کا الزام لگاتے ہوئے، عامر نے 17 دسمبر 2020 کو اعلان کیا کہ وہ اب بین الاقوامی کرکٹ میں انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے اپنے فیصلے کی وجہ انتظامیہ کی جانب سے ’ذہنی اذیت‘ کو قرار دیا تھا اورانہوں نے ایک سے زائد مواقع پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف بشمول وقار یونس اور مصباح الحق پر کھل کر تنقید کی تھی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور آپ کی شبیہ کو بنانے میں کافی محنت درکار ہے۔ اگرچہ وقار یونس نے اس کی تردید کی اور کہا تھا کہ انہیں محمد عامر کے تبصروں سے تکلیف ہوئی ہے۔

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،لاہور میں ٹریننگ سیشنز، میڈیا کانفرنسز اور میچز کا شیڈول

  • جورڈن(اردن) انٹرنیشنل برج فیسٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم شرکت کیلئے تیار

    جورڈن(اردن) انٹرنیشنل برج فیسٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم شرکت کیلئے تیار

    جورڈن انٹرنیشنل برج فیسٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم شرکت کیلئے تیار

    باغی ٹی وی کی ٹیم آج شب اردن روانہ ہو گی، ٹیم کی قیادت باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان کریں گے . جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں غالب بندیشہ، غیاث احمد ملک، جہانگیر احمد،مرزا شوق حسین شامل ہیں ، 39 واں جورڈن انٹرنیشنل برج فیسٹول 28 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گا،

    Ghalib Bandesha

    باغی ٹی وی کی برج ٹیم میں شامل غالب بندیشہ پاکستان برج فیڈریشن کے ڈائریکٹر ہیں اورلاہو ربرج ایسوسی ایشن کے صدر ہیں، غالب بندیشہ برج کے کئی ٹورنامنٹس میں شرکت کر کے تمغے جیت چکے ہیں، 21ویں BFAME چیمپئن شپ 2021 میں لاہور میں ہوئی جس میں بندیشہ نے سینئرز ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔20ویں BFAME چیمپئن شپ 2019 میں عمان اردن میں ہوئی جس میں بندیشہ نے سینئر ٹیم میں کانسی کا تمغہ جیتا ،دبئی میں 2017 میں 19ویں BFAME چیمپئن شپ، سینئرز ٹیم میں سلور میڈل جیتا ،17ویں BFAME چیمپئن شپ 2013 میں احمد آباد انڈیا میں اوپن ٹیم میں حصہ لیا۔ بندیشہ نے ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں حصہ لیا ،45ویں ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کا انعقا اٹلی میں مارچ 2022 میں ہوا۔44 واں ڈبلیو ٹی سی 2019 میں ووہان چین میں ،43 ویں ڈبلیو ٹی سی 2017 میں لیون فرانس میں ہوئی، انہوں نے ایشین گیمز (AG) میں بھی شرکت کی ،18ویں AG ​​2018 میں جکارتہ انڈونیشیا میں اوپن ٹیم میں رہے میجر اسد مقبول کے ساتھ پیئرز ایونٹس میں دیگر میڈلز لئے، 2013 میں چین عرب چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا، 2016 میں دبئی میں یو اے ای یوم آزادی برج چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا،

    غالب بندیشہ ٹیم ایونٹ کے طور پر دیگر چیمپئن شپ میں بھی شریک ہوئے،پاکستان برج فیڈریشن (PBF) کے زیر اہتمام پاکستان میں نیشنل برج چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا،غالب بندیشہ 2013 اوپن ٹیم ایونٹ میں فاتح رہے، 2016 کے فاتح اوپن ٹیم میں رہے، سینئرز ٹیم میں 2017 کے فاتح ،سینئرز ٹیم میں 2019 کے فاتح ،سینئرز ٹیم میں 2021 کے فاتح رہے

    Mirza Shauq Hussain
    Mirza Shauq Hussain

    باغی ٹی وی کی ٹیم میں شامل مرزا شوق حسین نے ماضی میں سوئٹزرلینڈ، جنوبی افریقہ، ہالینڈ، فرانس، اٹلی ،اردن اور برازیل میں پاکستان کی برج ٹیم کی نمائندگی کی ہے، وہ پاکستان ٹیم کا کوچ کم پلیئر بھی رہ چکے ہیں،

    Jahangir Ahmed
    Jahangir Ahmed

    باغی ٹی وی کی ٹیم میں شامل مرزا جہانگیر احمد نے پاکستان کی قومی برج ٹیم کی ورلڈ برج اولمپیاڈ فرسٹ مائنڈ اسپورٹس بیجنگ چین میں 2008 کی نمائندگی کی۔ وہ واحد پاکستانی ہیں جس کے نائین ہینڈز ریکارڈ اور پبلش ہوئے ہیں،انہوں نے بالیجی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ 2009 جیتا۔ قائد اعظم ڈے برج پاکستان نیشنل ٹورنامنٹ 2017 کے فاتح ہیں جو اوپن پیئرز اسلام آباد کلب میں منعقد ہوا تھا، پاکستان کی قومی ٹیم بیفام زونل چیمپیئن شپ کی نمائندگی کرتے ہوئے اردن میں 2019 میں رنرز اپ آئے، 4 بار بھارت میں لاہور جم خانہ ٹیم کی نمائندگی کی۔ برج کیریئر کے دوران متعدد قومی ٹورنامنٹ اور چیمپئن شپ بھی جیت چکے ہیں۔

    MALIK GHIAS AHMED
    MALIK GHIAS AHMED

    باغی ٹی وی کی برج ٹیم میں شامل ملک غیاث احمد پاکستان کی قومی چیمپئن ٹیم کے 4 سے زائد مرتبہ رکن رہے، وہ ممبر لاہور جم خانہ ٹیم برائے انڈیا 2006 میں رہے، انہوں نے بالی میموریل ٹورنامنٹ میں پیئرز ایونٹ جیتا ،بالی میموریل برج ٹورنامنٹ اوپن ٹیمیں اور چار سے زیادہ مواقع پر رنر اپ رہے، اسلام آباد میں قائداعظم برج ٹورنی ورلڈ مائنڈ گیمز- مائنڈ اولمپکس- روکلا، پولینڈ، 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی۔دبئی میں BFAME 2017 میں پاکستان کی نمائندگی کی۔عمان، اردن میں BFAME 2019 میں پاکستان کی نمائندگی کی،2019 میں چین میں پاکستان برج کی نمائندگی کی ،ملک غیاث احمد
    ڈائریکٹر لاہور برج ایسوسی ایشن بھی ہیں

    مبشر لقمان باغی ٹی وی کی برج ٹیم کے لیڈر ہیں، مبشر لقمان نے بہت کم عرصے میں برج میں نام کمایا ہے، مبشر لقمان نے انتہائی مختصر دورانئے میں برج کے کئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، گزشتہ ماہ جم خانہ کلب میں سپریم نیشنل برج چیمپئن کی طرف سے ایک ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں باغی ٹی وی کی ٹیم نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی اور رنر اپ کے طور پر آئی تھی

    جورڈن میں ہونے والے انٹرنیشنل برج فیسٹول میں دنیا بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے جاری اعلامیہ کے مطابق فیستول میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے جائیں گے شیڈول کے مطابق،کھیل کا آغاز 28 ستمبر سے ہورہا ہے جو بوقت 11:00صبح، 06:00شام اور 07:00 شام اور یہ پہلا سیشن ہوگا.

    دوسرے سیشن کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا جو بوقت 10:00صبح، جبکہ 10:30صبح اور 05:30شام کو ہوگا، اس کے ساتھ ہی تیسرے سیشن کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا جو بوقت 10:00صبح، 10:30صبح ، 05:30 شام کو ہوگا جبکہ میکسڈ سیشن نمبر ایک کا آغاز اور اسی طرح میسکڈ سیشن 2 کا آغاز بوقت 06:00شام یکم اکتوبر سے ہوگا. اتوار 2 ستمبر کو اوپن ٹیمز بوقت 10:30شام اور 04:00شام کو ہوگا. جبکہ 3 ستمبر سوموار کو اختتام ہوگا اور اس کے شیڈول میں 12:00شام اوپن ٹیمز جبکہ رات 08:00 بجے گالا ڈنر ہوگا.برج فیسٹول جورڈن کے معروف امان ہوٹل میں منعقد ہو گا

    جورڈن فیڈریشن کے صدر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میں برج فیڈریشن کے 39 ویں بین الاقوامی برج فیسٹیول میں شامل معززیں کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور اس سال کا تہوار دو سال کے وقفے کے بعد آیا ہے شکر ہے کہ دنیا اب عالمی وبا سے ٹھیک ہو رہی ہے اور ہماری زندگیاں معمول کی جانب آنا شروع ہو گئی ہیں مجھے آپ کو بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایک نئی برج فیڈریشن اس سال فروری کے آخر میں تشکیل دی گئی تھی جوعلاقائی اور بین الاقوامی برج فیڈریشنوں اور تنظیموں کے ساتھ تعاون کی منتظر ہوگی اور اس شاندار دماغی کھیل کو فروغ دینے کے لیے ہم پرجوش ہیں۔ ہم پاکستان اور امریکہ سمیت دنیا کے تمام اپنے مہمانوں کے لیے پرجوش ہیں

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

  • لاہور: لیسکوکا  پاک انگلینڈ میچ کے دوران شہر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

    لاہور: لیسکوکا پاک انگلینڈ میچ کے دوران شہر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

    لاہور الیکٹرک کمپنی (لیسکو) نے پاک انگلینڈ میچ کے دوران شہر میں بجلی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : لیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میچ کےدوران قذافی اسٹیڈیم کےاطراف کےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ایس ڈی اوگلبرگ ڈویژن کو فوکل پرسن مقررکر دیا گیا ہے جب کہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے تمام اقدمات مکمل کرلیے گئےہیں۔

    دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے آخری تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔یہ میچز 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ان میچز میں شرکت کے لیے دونوں ٹیمیں 26 ستمبر کو لاہور پہنچیں گی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے مرحلے کے میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مرحلے میں پہنچ گئی ہیں گراؤنڈ اسٹاف نے پچز تیار کر لی ہیں، دائیں اور بائیں جانب پریکٹس پچز بھی تیار ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،لاہور میں ٹریننگ سیشنز، میڈیا کانفرنسز اور میچز کا شیڈول

    دوسری جانب پاکستان دو سو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والا پہلے ملک بن گیا ہے،پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت پوری دنیا کو پیچھے چھو ڑ دیا ہے پاکستان نے یہ اعزاز کراچی میں انگلینڈ کیخلاف حاصل کیا، 200 ون ڈے میچز میں سے پاکستان 122 جیتا ہے اور 72 میچز ہارا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی کرکٹ : پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ : پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان دو سو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والا پہلے ملک بن گیا ہے،جبکہ پاکستان نے اپنا 200واں میچ جیت کر اسے اور یادگار بنا دیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت پوری دنیا کو پیچھے چھو ڑ دیا ہے پاکستان نے یہ اعزاز کراچی میں انگلینڈ کیخلاف حاصل کیا، 200 ون ڈے میچز میں سے پاکستان 122 جیتا ہے اور 72 میچز ہارا ہے۔

    ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے میں اضافے کا اعلان

    دوسرے نمبر پر بھارت ہے جس نے اب تک 182 میچز کھیلے، جبکہ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز نے 171 اور چوتھے پر نیوزی لینڈ جس نے 170 میچز کھیلے ہیں۔

    ایشین چیمپین سری لنکا اور ورلڈ چیمپین آسٹریلیا 165 میچز کھیل چکے ہیں، انگلینڈ نے 158 میچز میں حصہ لیا جنوبی افریقا نے اب تک 157میچز کھیلے، آئر لینڈ اور بنگلا دیش 134 ٹی ٹوینٹی کھیل چکے ہیں زمبابوے نے 112 اور افغانستان نے اب تک 104 میچز میں حصہ لیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان نے اپنا 200واں میچ جیت کر اسے اور یادگار بنا دیا کراچی میں کھیلے جانے والے اس چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دونوں ٹیموں نے تبدیلیاں کیں، پاکستان نے آج اپنی ٹیم میں حیدر علی کی جگہ آصف علی اور شاہنواز دہانی کی جگہ وسیم جونئیر کو شامل کیا۔ جبکہ انگلینڈ نے مارک ووڈ اور سیم کرن کی جگہ اولی سٹون اور ایلکس ہیلز کو کھلایا تھا-

    قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑی فوری طور پر مستعفیٰ

    انگلینڈ کی سات وکٹیں گر نے کے بعد ٹیل اینڈرز کریز پر تھے اور 18 گیندوں پر 33 رنز انتہائی مشکل دکھائی دیتے تھے لیکن لیام ڈاسن نے حسنین کے آخری اوور میں 24 رنز بنا کر میچ کو تقریباً انگلینڈ کی جیت تک پہنچا دیا تھا

    لیکن یہاں سے کھیل نے بازی پلٹی اور حارث روؤف 19ویں اوور میں دو گیندوں پر لیام ڈاسن اور اولی سٹون کو آؤٹ کر کے پاکستان کو ایک بار پھر میچ میں واپس لے آئےاور پھر ٹوپلی بھی رن آؤٹ ہوگئے آخری بلے بازوں میں صرف ڈاسن ہی چل سکے لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کی پوری ٹیم تین رنز کی کمی سے میچ ہار گئی پاکستان نے اپنا 200واں میچ جیت کر اسے اور یادگار بنا گیا، پاکستان نے اس جیت کے ساتھ سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔

  • پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،لاہور میں ٹریننگ سیشنز، میڈیا کانفرنسز اور میچز کا شیڈول

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،لاہور میں ٹریننگ سیشنز، میڈیا کانفرنسز اور میچز کا شیڈول

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،لاہور میں ٹریننگ سیشنز، میڈیا کانفرنسز اور میچز کا شیڈول

    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے آخری تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔یہ میچز 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ان میچز میں شرکت کے لیے دونوں ٹیمیں 26 ستمبر کو لاہور پہنچیں گی۔

    لاہور میں شیڈول میچز کےلیے میڈیا آپریشنز کی ذمہ داریاں رضا کیچلو(03018440280) نبھائیں گے۔

    27 ستمبر:
    رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن
    ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کےاسکواڈ میں شامل ایک رکن پریس کانفرنس کریں گے۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان کے میڈیا منیجرابراہیم بادیس (03454743486) اور انگلینڈ کے میڈیا منیجر ایڈیم میتھیوز سے (Adam.Matthews@mcc.org.uk and WhatsApp +447929348074) رابطہ کریں۔

    28 ستمبر:
    دونوں ٹیموں کے مابین پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ؛ میچ کا آغاز رات 7:30 بجے
    میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس (03454743486) اور انگلینڈ کے میڈیا منیجر ایڈیم میتھیوز سے (Adam.Matthews@mcc.org.uk and WhatsApp +447929348074) رابطہ کریں۔

    29 ستمبر:
    رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن
    ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کےاسکواڈ میں شامل ایک رکن پریس کانفرنس کریں گے۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس (03454743486) اور انگلینڈ کے میڈیا منیجر ایڈیم میتھیوز سے (Adam.Matthews@mcc.org.uk and WhatsApp +447929348074) رابطہ کریں۔

    30 ستمبر:
    دونوں ٹیموں کے مابین چھٹا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ؛ میچ کا آغاز رات 7:30 بجے
    میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس (03454743486) اور انگلینڈ کے میڈیا منیجر ایڈیم میتھیوز سے (Adam.Matthews@mcc.org.uk and WhatsApp +447929348074) رابطہ کریں۔

    یکم اکتوبر:
    رات 7 بجے: دونوں ٹیموں کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن
    ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کےاسکواڈ میں شامل ایک رکن پریس کانفرنس کریں گے۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان کے میڈیا منیجرابراہیم بادیس (03454743486) اور انگلینڈ کے میڈیا منیجر ایڈیم میتھیوز سے (Adam.Matthews@mcc.org.uk and WhatsApp +447929348074) رابطہ کریں۔

    2 اکتوبر:
    دونوں ٹیموں کے مابین ساتواں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ؛ میچ کا آغاز رات 7:30 بجے
    میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی پریس کانفرسز۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس (03454743486) اور انگلینڈ کے میڈیا منیجر ایڈیم میتھیوز سے (Adam.Matthews@mcc.org.uk and WhatsApp +447929348074) رابطہ کریں۔

    قذافی سٹیڈیم 8 سال بعد نیشنل ٹی ٹونٹی میچز کا میزبان

    آئی پی ایل میچز، طالبان نے بڑی پابندی لگا دی