Baaghi TV

Category: کھیل

  • ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی،اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے ،شعیب اختر

    ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی،اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے ،شعیب اختر

    راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق قومی کرکٹرشعیب اخترکا کہنا ہے کہ بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی جس کی وجہ سے اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے جنہیں اب بھگتنا پڑے گا۔میں کوہلی کی جگہ ہوتا تواتنی جلدی شادی نہ کرتا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگومیں شعیب اختر نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ شادی کرنا غلط ہے لیکن جب آپ ملک کے لئے کھیل رہے ہوتو کھیل کوانجوائے کرنا چاہئیے عوام کوہلی سے پچھلے20 برس سے محبت کرتے ہیں اورکوہلی کواس محبت کوقائم رکھنا چاہئیے تھا۔

    شعیب اخترنے مزید کہا کہ کرکٹرکی پروفیشنل زندگی وہ 10اور12 سال اہم ہوتے ہیں جب وہ رنز بنارہا ہواورکرکٹ انجوائے کررہا ہو یہ وقت دوبارہ نہیں آتا۔شادی اورکپتانی سے آپ کی کرکٹ متاثرہوتی ہے مداحوں اورگھریلو مسائل کے دباؤ کا اثر پرفارمنس اورفارم پرپڑتا ہے۔

    بھارتی کرکٹرکوفکسنگ کیلئے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کا انکشاف

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی معرف کرکٹر ویرات کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ حال ہی میں ختم ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہو رہے ہیں وہ آئی پی ایل 2021 کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی کپتانی بھی چھوڑ چکے ہیں۔

    کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ حال ہی میں ختم ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ 33 سالہ کرکٹر نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر ان کا 7 سالہ سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے-

    رپورٹ کے مطابق یہ غیر متوقع فیصلہ بھارت کے جنوبی افریقہ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے ہارنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ ویرات کوہلی نے 2014 سے 2022 کے درمیان 68 ٹیسٹ میں ہندوستان کی قیادت کی اور ان میں سے 40 میچزمیں فتح حاصل کی۔ ویرات کی کپتانی کا دور 58.82 کی جیت کے فیصد کے ساتھ ہندوستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کے طور پر ختم ہوا-

    ویرات کوہلی کواپنی انا چھوڑ کر نوجوان کرکٹر کی زیرقیادت کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

    یرات نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا تھا کہ "ٹیم کو درست سمت میں لے جانے کے لیے 7 سال انتھک محنت کی میں نے کام پوری ایمانداری کے ساتھ کیا ہےہر چیز کو کسی نہ کسی مرحلے پر رک جانا ہے۔ ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ میرا ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان کے طور پریہ سفراختتام پذیر ہو گیا ہے اس میں بہت سے اتار چڑھاؤ اور کچھ نشیب و فراز بھی آئے ہیں، لیکن کبھی بھی کوشش ترک نہیں کی-

    ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ”میں نے ہمیشہ اپنے ہر کام میں اپنا 120 فیصد دینے پر یقین رکھا ہے، اور اگر میں ایسا نہیں کر سکتا تو میں جانتا ہوں کہ ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ میرے دل میں بالکل واضح ہے اور میں اپنی ٹیم کے ساتھ بے ایمان نہیں ہو سکتا۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان سے شکست کے بعد سے ویرات کوہلی کو شدید تنقید کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انڈین کرکٹر نے کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا-

    ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ،بھارتی میڈیا

    گذشتہ سال ستمبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ویرات کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہو جائیں گے اور پھر ون ڈے کی کپتانی سے بھی رخصتی کے بعد یہ تو واضح ہو گیا تھا کہ ٹیسٹ میں ان کے دن بھی گنتی کے رہ گئے ہیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ اگر کوہلی جنوبی افریقہ کے دورے سے فاتح لوٹتے ہیں تو ہی ان کی کپتانی بچی رہ سکتی ہے۔

    سینیئر سپورٹس صحافی چندرشیکھر لوتھرا نے بی بی سی ہندی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سیریز کے نتیجے سے پہلے ہی یہ تقریبا طے ہو چکا تھا کہ بی سی سی آئی کوہلی کو باہر کا راستہ دکھا دے گی لیکن اس سے پہلے ہی کوہلی نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی استعفی دے دیاآپ اسے کوہلی بنام بی سی سی آئی کی لڑائی بھی کہہ سکتے ہیں۔ اقتدار کے سامنے کسی فرد واحد کی نہیں چلتی، یہ ایک بار پھر ظاہر ہو گیا۔

    پی سی بی نے پی ٹی وی اور اے آر وائے کے کنسوریشم سے تاریخی معاہدہ کرلیا

  • ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

    ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

    ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

     

    پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھ میچوں میں 67 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 405 رنز بنائے، بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیمز آف دی ایئر کے کپتان بھی قرار دیئے گئے۔

    آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بننے پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بیان بھی سامنے آ گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابراعظم کو آئی سی سی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے بابراعظم کی جانب سے بھی آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر منتخب ہونے پر فینز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے قومی پلیئر کا کہنا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ اتنی اچھی ٹیم میرے ساتھ موجود ہے آئی سی سی اور پی سی بی کا بھی شکر گزار ہوں

    آئی سی سی نے پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال سٹرلنگ کو نامزد کیا تھا لیکن قرعہ پاکستان کے بابراعظم کے نام نکلا ۔ بابراعظم نے گزشتہ سال 6 میچز میں 67.50 کی اوسط سے405 رنز بنائے جن میں 2 سنچریاں بھی شامل تھیں

    سال کے بہترین کھلاڑی کی دوڑ میں بابر اعظم کے علاوہ بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے جنیمن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ شامل تھے۔ بابر اعظم کی 2021 میں جس پرفارمنس نے انہیں سال کا بہترین کھلاڑی کا حق دار ٹھہرایا اس میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں نمایاں کارکردگی شامل ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ برس پاکستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔ جن میچز میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی ان میں میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز بابر کے نام رہا تھا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز تھے۔ انہوں نے تین میچز میں مجموعی طور پر 228 رنز بنائے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محمد رضوان نے 29 ٹی 20 میچز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے

    قبل ازیں جنوبی افریقہ کے مرائس ایراسمس آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار دے دئیے گئے مرائس ایراسمس کو 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہترین فیصلوں پر آئی سی سی کمیٹی نے بہترین امپائر قرار دیا T20 ورلڈ کپ فائنل کے علاوہ مرائس ایراسمس نے 2021 میں تینوں فارمیٹس میں 20 بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کی

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا

    لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی تاریخ میں بے شمار ریکارڈز حاصل کرنے کے بعد محمد رضوان نے اب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

    شاداب خان اوروہاب ریاض ؛ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو سب سے کامیاب ٹیموں کے کپتان

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، آسٹریلیا کےمچل مارش، انگلینڈ کے جوز بٹلر اور سری لنکا کے ہسا رنگا سمیت 4 کھلاڑیوں کو نامزد کیا تھا، تاہم گزشتہ برس اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت محمدرضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئرکاایوارڈ جیت لیا۔

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

    2021 میں محمد رضوان نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف پاکستانی ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا بلکہ متعدد ریکارڈ بھی اپنے نام کئے، انہوں نے ایک سال میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہزار سے زائد اور مجموعی طور پر مختصر طرز کے میچز میں 2 ہزار رنز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا۔

    آئی سی سی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    محمد رضوان نے رواں سال صرف 29 میچز میں 73 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 1326 رنز بنائے، جب کہ مخالف ٹیموں کے 24 کھلاڑیوں کو اپنی بہترین وکٹ کیپنگ کی بدولت پویلین واپس بھیجا، انہوں نے اس سال 42 چھکے اور 119 چوکے لگا کر نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،پاکستان کے کونسے کھلاڑی شامل

    دوسری جانب ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئےمحمد رضوان کا کہنا تھا کہ بھرپور محنت پر یقین رکھتا ہوں اور میں نے ہمیشہ صبر اور ہمت سے کام لیا، کبھی یہ نہیں سوچا کہ میرے ساتھ کیا ہوا، بس یہ سوچتا ہوں کہ اب مجھے کیا کرنا ہے، پی سی بی کا ایوارڈ ملنے پر بہت خوشی ہوئی تھی، اور اب آئی سی سی کی جانب سے اعزاز ملا جس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہوئی-

    آسٹریلوی ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان، مہمان ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا ہے،محمد رضوان

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیون میں مقابلے دلچسپ ہوں گے، کوشش کروں گا کہ ملتان سلطانز کے لیے بہترین کارکردگی پیش کروں، اعزاز کا دفاع کرنے کی بات سے دباؤ ہوتا ہے، کوشش ہوگی کہ دفاع کو ذہن سے نکال کر اچھے انداز سے کھیلیں، میدان میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش ہوگی، ہر مقابلے کے لیے منصوبہ بندی کی جاتی ہے، کبھی کارکردگی اچھی اور کبھی بری ہو جاتی ہے۔

    وزیراعظم فطری طورپرمثبت شخصیت ہیں،شاداب، وزیراعظم کھلاڑی رہےلیکن ان کےدورمیں…

  • سعودی عرب سے آئی خاتون 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا

    سعودی عرب سے آئی خاتون 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا

    گوجرانوالہ: سعودی عرب سے آئی خاتون سائرہ اپنی 2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں سمیت لاپتا ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق تین ہفتے قبل چار بچوں کے ہمراہ سعودی عرب سے آئی پنجاب کے شہر سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے فاروق ٹاؤن کی رہائشی خاتون اپنے 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر غائب ہوگئی سائرہ نامی خاتون اور اس کے بچے گھر سے کار پر شاپنگ کے لیے گئے تھے-

    22 سالہ مغوی طالبہ بازیاب، کس نے کیا تھا اغوا؟ گھر والے دیکھ کر دنگ رہ گئے

    پولیس کے مطابق ان کے گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں واضح طور پر خاتون اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے نکل رہی ہے، تاہم راستے میں پراسرار طور پر تمام افراد لاپتہ ہوگئے، جو ممکنہ طور پر اغوا ہوئے ہیں، اغوا ہونے والوں میں والدہ سائرہ،14 سالہ ابراہیم، 13 سالہ وردہ، 9 سالہ نرمین اور 6 سالہ محمد ارحم شامل ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بچوں کے والد کا بیان ہے کہ خاتون نے بچوں کے ساتھ گزشتہ روز واپس سعودیہ جانا تھا، لیکن ایک دم سے سب لاپتہ ہوگئے۔ بچوں کے والد کی مدعیت میں ایک مشکوک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوورسیز فیملی کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی اوگوجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خاتون اوراس کے چار بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے-

    قبل ازیں سمن آباد کالج سے 22 سالہ طالبہ نمرہ کے مبینہ اغواء کا معاملہ ،لاہور پولیس نے مغویہ نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروا یا ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروایا گیا۔ مغویہ کو اپنے ماموں زاد کزن محسن کے قبضہ سے بازیاب کروایا گیا۔ ملزم محسن کو گرفتار کر کے حوالات بند کیا گیا ہے،اور مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،لڑکی کی بازیابی کیلئے آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگ نے مشترکہ کارروائی کی۔

    پتوکی سکول ٹیچر پر بااثر اوباش نوجوانوں کا تشدد،پولیس خاموش تماشائی کاروائی سے گریز

    پولیس کے مطابق سمن آباد گرلز کالج سے امتحانات دینے کے لیے آئی 22 سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی تھی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں بھائی فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ لڑکی کا فون نمبر بند ہے جسے کسی نامعلوم نے اغوا کرلیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سمن آباد گرلز کالج کی طالبہ کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی تھی کہ طالبہ کی جلد بازیابی یقینی بنائی جائے، ملزمو ں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے-

    امریکا میں گھرسے100سے زائدخطرناک سانپوں میں گھری لاش برآمد

  • پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

    پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

    پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

    برائن لارا اسٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے ایک میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 24 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے.

    240 رنز کے تعاقب میں افغانستان انڈر 19 کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز ہی بناسکی. اویس علی نے تین جبکہ قاسم اکرم نے دو اور معاذ صداقت نے ایک وکٹ حاصل کی.اوپنر بلال سعیدی 42 اور اعجاز احمدزئی 39 رنز بنا کر نمایاں رہے.اس سے قبل قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹاپ آرڈر عبدالفصیح کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان انڈر 19 نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے.

    عبدالفصیح نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 68 رنز کی اننگز کھیلی. اوپنر احمد شہزاد 43 اور کپتان قاسم اکرم نے 38 رنز بنائے.اختتامی اوورز میں معاذ صداقت کی 37 گیندوں پر 7 چھکوں کی مدد سے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے بھی اسکور کو 230 کے پار لیجانے میں مدد کی.حریف ٹیم کے اظہار الحق نے تین جبکہ نور احمد اور نوید زادران نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

  • آئی سی سی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    آئی سی سی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے

    ٹورنامنٹ رواں برس سولہ اکتوبر سے تیرہ نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائے گا پاکستان اور بھارت کا میچ 23 اکتوبر کو ہو گا،میگا ایونٹ کا ابتدائی میچ سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں کے درمیان 45 میچ کھیلے جائیں گے.ٹورنامنٹ کے سپر 12 راونڈ کا آغاز 22 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا، پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، دو ٹیمیں کوالیفائنگ راونڈ سے پاکستان کے گروپ کا حصہ بنیں گی۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 3 نومبر کو مد مقابل ہوں گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 6 نومبر کو آمنے سامنے آئیں گی۔ گروپ 1 میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کو ایک ساتھ رکھا گیا ہے، گروپ 2 میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

  • شاداب خان اوروہاب ریاض ؛ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو سب سے کامیاب ٹیموں کے کپتان

    شاداب خان اوروہاب ریاض ؛ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو سب سے کامیاب ٹیموں کے کپتان

    شاداب خان اوروہاب ریاض ؛ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو سب سے کامیاب ٹیموں کے کپتان

    • ایونٹ کی آن لائن ٹکٹ کرکٹ ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے اورایم اینڈ پی اسٹورز سے خریدی جاسکتی ہیں
    • ایونٹ کا درست نام "ایچ بی ایل پی ایس ایل” ہے۔ تمام میڈیا ہاؤسز سےدرخواست ہے کہ وہ اپنے نیوز بلیٹنز، ہیڈ لائنز اور تحریروں میں ایونٹ کا درست اور مکمل نام استعمال کریں

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی سال 2016 سے جاری ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی دو سب سے کامیاب ٹیمیں ہیں۔یہ دونوں ٹیمیں لیگ کے پہلے دونوں ایڈیشنز کی فاتح سائیڈز بھی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2016 کا ٹائٹل جیتا جبکہ پشاور زلمی ایڈیشن 2017 کی فاتح ٹیم ہے۔

    دو مرتبہ کی ایچ بی ایل پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا لیگ میں جیت کا تناسب چھپن اعشاریہ ایک چھ فیصد ہے۔ چار مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پشاور زلمی کی ٹیم کا جیت کا تناسب پچپن اعشاریہ صفر سات ہے۔

    شاداب خان ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے نوجوان کپتان ہیں۔ انہیں 2020 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 23 میچز کھیلے اور 12 جیتے۔وہاب ریاض نے 18 میچز میں پشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے 9 میں فتوحات حاصل کیں۔

    لیگ اسپنر شاداب خان نے 2017 میں اپنا ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈیبیو کیا ۔وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مڈل اوورز کے عمدہ باؤلر ہیں۔ وہ اننگز کے 7 سے 16 اوورز میں اب تک 41 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ جو اس ٹورنامنٹ میں ان اوورز میں کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔وہ اب تک تین نصف سنچریوں کی مدد سے لیگ میں 532 رنز بھی بناچکے ہیں۔

    دوسری طرف وہاب ریاض اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 94وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ان میں سے 44 وکٹیں انہوں نے اننگز کے اختتامی 4 اوورز میں حاصل کی ہیں۔

    دونوں ٹیمیں 30 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ان کی زندگی میں ایک خاص مقام ہے۔ اس ٹورنامنٹ اور فرنچائز کا ان کی ترقی میں اہم کردار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ڈیبیوسےلے کر اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ پشاور زلمی کا شمار ایچ بی ایل پی ایس ایل کی سب سے مشکل ٹیموں میں ہوتا ہے، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچز ہمیشہ سنسنی سے بھرپور رہتے ہیں۔

    پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ہمارے ملک کا ایک ایسا برانڈ ہے جو دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی کا سبب بن رہا ہے ، معیاری کرکٹ اور نوجوانوں کو مواقع دینا اس کی پہچان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں نے تقریباََ ہر ایڈیشن میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ہمیشہ بہترین رہتا ہے ۔ شائقین کرکٹ بھی اس میچ میں خوب دلچسپی لیتے ہیں، امید ہے کہ تمام کرکٹ فینز 27 جنوری سے شروع ہونے والے اس ایونٹ میں بہترین مقابلوں سے محظوظ ہوں گے۔

    اسکواڈز:
    پشاور زلمی:
    وہاب ریاض (کپتان)، حضرت اللہ ززازئی، لیام لیونگ اسٹون/میتھیو پارکنسن، حیدر علی، شیرفین ردرفورڈ، شعیب ملک، عثمان قادر، حسین طلعت، ثاقب محمود/پیٹ براؤن، سلمان ارشاد، ارشد اقبال، کامران اکمل، ثمین گل،کوہلر کیڈمور، سراج الدین، آرش علی خان ، بین کٹنگ، محمد حارث، محمد عمر، سہیل خان
    اسلام آباد یونائیٹڈ:
    شاداب خان(کپتان)، کولن منرو، حسن علی، آصف علی، مارچنٹ ڈی لانگے، فہیم اشرف، اعظم خان، ایلکس ہیلز، محمد وسیم جونیئر، محمد اخلاق، ریس ٹوپلے، دانش عزیز، ظفر گوہر، پاؤل اسٹرلنگ، مبصر خان، ذیشان ضمیر/محمد حریرہ، رحمان اللہ گورباز، اطہر محمود، موسیٰ خان، ظاہر خان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے 19 ریزرو کھلاڑیوں کے پول کا اعلان کردیا ہے۔ایونٹ 27 جنوری سے 27 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ان 19 میں سے 15 کھلاڑی21 جنوری کو ٹیم ہوٹل پہنچیں گے، جہاں وہ پی سی بی کی طرف سے قائم کیے گئے ایونٹ منیجمنٹ انیورینمنٹ میں قیام کریں گے۔باقی چار کھلاڑی ایونٹ منیجمنٹ اینورینمنٹ کا حصہ تو نہیں ہوں گے تاہم انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طلب کیا جاسکے گا۔

    ریزرو پول میں شامل 15 کھلاڑی:
    عامر جمال (ناردرن)، ابرار احمد (سندھ)، عماد بٹ (بلوچستان)، عماد عالم (سندھ)، بسم اللہ خان (بلوچستان)، حسان خان (سدرن پنجاب)، خالد عثمان (خیبرپختونخوا)، مصدق احمد (خیبر پختونخوا)، ناصر نواز (ناردرن)، سلمان علی آغا (سدرن پنجاب)، طیب طاہر (سدرن پنجاب)، عمر امین (ناردرن)، عمر صدیق (سدرن پنجاب)، عثمان شنواری (ناردرن) اور وقاص مقصود (سینٹرل پنجاب)

    باقی چار کھلاڑی: امام الحق (بلوچستان)، عمیر بن یوسف (سندھ)، سعود شکیل (سندھ) اور زاہد محمود (سندھ)

    کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست فرنچائزز نے تیار کی، بعدازاں جس کا جائزہ لینے کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آسٹریلیا سیریز میں شامل قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو شامل کیا۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔

    تمام ٹیموں کو میڈیکل بنیادوں پر ریزرو پول میں شامل کھلاڑیوں کو اسکواڈمیں شامل کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے لیے انہیں ٹیکنکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوگی۔

  • آسٹریلوی ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان، مہمان ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا ہے،محمد رضوان

    آسٹریلوی ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان، مہمان ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا ہے،محمد رضوان

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیوی ٹیم کی پاکستان آمد کے منتظرہیں۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا ٹور کرنے کیلیے تیار ہے،یہ اس کا 1998 کے بعد پاک سرزمین کا پہلا دورہ ہوگا، دونوں ہی ممالک کیلیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ برس ٹور ختم کرنے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کو پہنچنے والے نقصان کے اثرات کو پاکستان کم کرنا چاہتا ہے دوسری جانب آسٹریلیا کی جانب سے بھی دیگر ٹیسٹ اقوام کو سپورٹ کرنے اور کرکٹنگ ورلڈ کو کچھ واپس لوٹانے کی ضرورت ہے۔

    آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،پاکستان کے کونسے کھلاڑی شامل

    آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرینبرگ نے کہاکہ تمام کھلاڑی سیریز میں حصہ لیں گے یہ ایک انتہائی اہم ٹور ہے جس میں ہماری ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں، میری کھلاڑیوں سے بات ہوئی وہ دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف مختلف کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلینز ہونے کے ناطے ہماری یہ ڈیوٹی ہے کہ بڑے پیمانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ جاری رکھنے کو یقینی بنائیں، ہم صرف یہ توقع نہیں کرسکتے کہ دنیا بھر کی ٹیمیں آسٹریلیا کا ہی ٹور کرتی رہیں، نہ ہی ہم اس قسم کی کمٹمنٹ دوسروں سے کرسکتے ہیں-

    یاد رہے کہ اس سے سے قبل کپتان پیٹ کمنز بھی تمام پلیئرز پر زور دے چکے کہ وہ اس ٹور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے دستیابی ظاہر کریں۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرمحمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی پوری قوم آسٹریلیا کی ٹیم کوخوش آمدید کہنے کو تیار ہے آسٹریلیا ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا ہے پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کرکٹ کے مداحوں کے لیے بڑی سیریز ہے۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ایشیز کا کامیاب دفاع کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم ایک مضبوط اور مشکل حریف ہے تاہم پاکستان کو اس سیریز میں ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا بابراعظم کی قیادت میں پاکستان نے 2021 میں تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے مارچ اور اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

    پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

  • وزیراعظم فطری طورپرمثبت شخصیت ہیں،شاداب، وزیراعظم کھلاڑی رہےلیکن ان کےدورمیں کھیلوں کیلئےکچھ نہیں ہوا،حفیظ

    وزیراعظم فطری طورپرمثبت شخصیت ہیں،شاداب، وزیراعظم کھلاڑی رہےلیکن ان کےدورمیں کھیلوں کیلئےکچھ نہیں ہوا،حفیظ

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فطری طور پر مثبت شخصیت ہیں-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیاری اچھی ہے اور میری کوشش ہے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

    انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے میری کرکٹ پر توجہ نہیں تھی لیکن جب راولپنڈی منتقل ہوئے تو کرکٹ میں تیز بال پر توجہ دی جبکہ انڈر 16 میں لگا کہ کرکٹ میں کچھ کرنا ہے اور انڈر 19 میں کارڈ بنا اور کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔

    شاداب خان نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنا مشکل ہے۔ سعید اجمل سے بہت کچھ سیکھا اور دیگر تمام سینئر کھلاڑیوں سے بھی بہت اچھی کرکٹ سیکھی۔

    وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی وہ فطری طور پر مثبت شخصیت ہیں اور انہوں نے ملاقات میں ہماری حوصلہ افزائی کی وزیر اعظم نے ہار کے باوجود کپتان اور ٹیم کا حوصلہ بڑھایا تھا۔

    دوسری جانب جی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بطو کھلاڑی ہمارا ساتھی وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوا مگر ان کے دور میں اسپورٹس کے لیے کچھ نہیں ہو رہا میں عمران خان کا بہت بڑا مداح ہوں اور ہمیشہ رہوں گا، اگر ان کے ہوتے ہوئے کھیلوں میں بہتری نہیں آئی تو پھر کیسے آئی گی میں حیران اور پریشان ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں کھیلوں کا کلچر پیدا نہیں ہوا۔

    این سی او سی کا پی ایس ایل سیون ایڈیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ویلفیئر اسٹیٹ نہیں ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ ایک ویلفیئر اسٹیٹ ہیں، احسان مانی اور وسیم خان کے دور میں کوئی کام نہ ہواڈیپارٹمنٹل کرکٹ نے ہمیں عمران خان، وسیم اکرم اوردیگر کھلاڑی دیئے، اسی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت تھی ہم اس معاملے کو لے کر وزیراعظم عمران خان کے پاس گئے تھے اور بات کی تھی ۔

    پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

  • آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،پاکستان کے کونسے کھلاڑی شامل

    آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،پاکستان کے کونسے کھلاڑی شامل

    آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : بابر اعظم ٹی20 ٹیم آف دی ائیر کی طرح او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کے بھی کپتان مقررکر دئیے گئے۔ قومی بیٹر فخر زمان بھی آئی سی سی او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں۔

    پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

    آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم2021 میں صرف 6 میچ کھیلنے کے باوجود، بابر پھر بھی دو سنچریوں کی مدد سے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنانے میں کامیاب رہے پاکستانی کپتان نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مشکل دوروں میں اہم کردار ادا کیا، جس کے اختتام پر ان کی سابقہ ​​دونوں فتوحات میں پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ انہوں نے برمنگھم میں ایسے حالات میں یادگار ٹن اسکور کیا جس نے سیمرز کی مدد کی۔

    جبکہ فخر زمان نے سال 2021 میں پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں اپنی شاندار دوڑ جاری رکھی۔ 6 میچ کھیلتے ہوئے انہوں نے دو سنچریوں کی مدد سے 60.83 کی اوسط سے 365 رنز بنائے۔ سنچریوں میں سے ایک سنچری جنوبی افریقہ کے خلاف ایسی اننگز میں بنی جو عمروں تک یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے 193 رنز بنائے، جس نے ہانسبرگ میں 342 کے تعاقب میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا-

    ‏ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ،بھارتی میڈیا

    دیگرکھلاڑیوں میں پول سٹرلنگ، جانیمن ملان اور ریزی وین ڈر ڈوسن شامل ہیں، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم وکٹ کیپر، وانندو ہسارنگا بھی آئی سی سی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، مستفیض الرحمان، سیمی سنگھ اور دشمنتھا چمیرا بھی او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا حصہ ہیں۔

    ویرات کوہلی کواپنی انا چھوڑ کر نوجوان کرکٹر کی زیرقیادت کرکٹ کھیلنے کا مشورہ