Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان سپرلیگ 7:زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان سپرلیگ 7:زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی: پاکستان سپرلیگ 7 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی پشاور زلمی نے مقررہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں مکمل کیا ۔

    191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے پشاور زلمی کو 21 گیندوں پر 43 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، لیکن اسی اسکور پر نوجوان یاسر خان 12 گیندوں پر 30رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے ٹام کوہلر کیڈمور نے 22 رنز کی اننگز کھیلی لیکن نواز نے دوسرا شکار کرتے ہوئے انہیں بھی آؤٹ کر دیا-

    حیدر علی نے 21 گیندوں پر 19رنز کی اننگز کھیلی لیکن نواز نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے دائیں ہاتھ کے بلے باز کی وکٹ حاصل کر لی 77 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد حسین طلعت کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے اور دونوں نے 81رنز کی شاندار شراکت قائم کی حسین نے صرف 29 گیندوں پر وو چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 52رنز کی اننگز کھیلی لیکن اس مرحلے پر جیمز فالکنر نے انہیں آؤٹ کر کے چوتھی کامیابی حاصل کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد جبکہ زلمی کی قیادت شعیب ملک نے کی دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اس موقع پر عثمان قادر کو چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے تاہم آؤٹ ہونے سے قبل 46 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 73رنز بنائے ہیں۔

    ابھی گلیڈی ایٹرز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے عثمان قادر کی دوسری وکٹ بن گئے افتخار احمد کچھ خاص نہ کر سکے اور 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    نوجوان اسمیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 97رنز کی اننگز کھیلی لیکن اننگز کی آخری گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں وہ باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے۔

    دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے میں ہی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرا دی انگلینڈ سے آئے اسمیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ 11ویں اوور میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے ٹیم کی سنچری بھی مکمل کرا دی۔

    دوسرے اوپنر احسن خان نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی –


    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ’کل کے میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا‘ جبکہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری بولنگ لائن اچھی ہے بڑا ہدف دے کر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    پچ رپورٹ کے مطابق آج کے میچ کی وکٹ گزشتہ روز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ سے زیادہ خشک ہے اور اس وکٹ کے زیادہ ٹرن ہونے کا امکان ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 18 میچز کھیلے گئے ہیں ججن میں سے آٹھ میچوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 9 میں پشاور زلمی نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، وِل اسمیڈ، احسن علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نوز، سہیل تنویر، جیمز فالکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ۔

    پشاور زلمی: شعیب ملک(کپتان)، ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، پیٹ براؤن، ثمین گل اور عثمان قادر

    واضح رہے کہ زلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا مثبت ہونے کی وجہ سے میچ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی بھی کورونا کے باعث میچ کا حصہ نہیں ہیں۔

  • کورونا ویکسین لگوانے سے انکار،نوواک جوکووچ دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کھیلیں گے؟

    کورونا ویکسین لگوانے سے انکار،نوواک جوکووچ دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کھیلیں گے؟

    آسٹریلین اوپن میں ویکسین نہ لگوانے پر باہر ہوجانے والے عالمی نمبر ون سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اب اے ٹی پی دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹینس کو کور کرنے والے صحافیوں نے 21 سے 26 فروری تک دبئی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھلاڑوں کی ایک لیکڈ فہرست سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں جوکووچ کا نام بھی شامل ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔

    نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد،عدالت کا ٹینس اسٹار کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

    یاد رہے آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، اور اب فرانس نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے فرانس میں فرنچ اوپن کا انعقاد 22 مئی سے 5 جون کو ہونا ہے، اور ان کی حکومت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    یاد رہے 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف بعد انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا۔

    آسٹریلیا نےعالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا،ملک بدر کرنے کی…

    ویزا منسوخی پر آسٹریلین وزیر صحت گریک ہنٹ کا کہنا تھا کہ ویزا منسوخ ہونے پر ملک چھوڑنا ہو گا۔ سربین ٹینس اسٹار، آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا فیصلے آنے کے بعد نواک جوکووچ نے کہا تھا کہ ویزا منسوخی فیصلے سے بے حد مایوسی ہوئی ہے تاہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور روانگی کے سلسلے میں تعاون کروں گا امید ہے کہ ٹینس اور آسٹریلین اوپن میں واپس آؤں گا۔

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

    دوسری جانب کورونا ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہونےوالے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی کے مالک بھی ہیں ٹینس اسٹار ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں ڈینش بائیو ٹیک فرم کورونا وائرس سے بچاؤ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے، نوواک جوکووچ نے یہ سرمایہ کاری جون 2020 میں کی تھی۔

    آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،پاکستان کے کونسے کھلاڑی شامل

  • دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

    دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

    آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے پھر تشویش ظاہر کردی جبکہ ایک روز قبل تک کسی بھی پلیئر کی جانب سے دورے کے حوالے سے کوئی تحفظات ظاہر نہیں کیے گئے تھے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلوی نیشنل سلیکٹر جارج بیلی نے کہا تھا کہ دونوں بورڈز بدستور چند چھوٹی چیزوں پر بات چیت کررہے ہیں، جب سب کی منظوری ہوجائے گی تو ہم اسکواڈ کا اعلان کردیں گے، ہم اس حوالے سے اپنے ٹریک پر ہیں، اب تک پلیئرز کو 2 سیکیورٹی بریفنگز دی جا چکی ہیں،میں بھی ان میں شریک ہوا ہوں فی الحال کسی بھی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا۔

    فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا،جلد اسکواڈ کا اعلان کریں گے، آسٹریلوی…

    تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہآسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے پھر تشویش ظاہر کردی ہے 1998 کے بعد پہلی بار آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلنے کیلئے مارچ،اپریل میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے،یہ تقریباً 24 برس بعد اس کا پاک سرزمین کا پہلا ٹور ہوگا ٹیسٹ میچز کی میزبانی بالترتیب کراچی، راولپنڈی اور لاہور کو دی گئی ہے، تینوں ٹی 20 میچز صرف لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے –

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

    آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اس کیلئے خاص طور پر لاہور میں گذشتہ دنوں ہونے والے ایک دھماکے کی مثال دی جا رہی ہے، وہاں آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ دن قیام کرنا ہوگا –

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کھلاڑی کافی بے چین ہیں علاوہ ازیں مذکورہ رپورٹ کے ساتھ پاکستان میں 2019 میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے کی تصویر بھی شائع کردی گئی ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم ٹور کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، اس کے علاوہ ہمارا اپنی اتھارٹیز کے ساتھ بھی ٹور کے حوالے سے باقاعدہ رابطہ ہے، ہمارے لیے کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کی سیکیورٹی سب سے زیادہ مقدم ہے-

    ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی،اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے ،شعیب اختر

  • پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب آج کراچی میں ہوگی

    پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب آج کراچی میں ہوگی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن کل سے کراچی میں شروع ہو گا، جس کے لیے تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : افتتاحی میچ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر محمد رضوان کی قیادت میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بابراعظم کی ٹیم کراچی کنگز سے ٹکرائے گی دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

    ایونٹ کی تیاریاں اور سیکیورٹی انتظامات تقریباً مکمل کر لیے گئے ہیں جب کہ ٹیموں نے بھی بھرپور پریکٹس کی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سیکیور ببل چھوڑنے کی درخواست دی ہےمیڈیا ٹیم کے مطابق شاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ان کی سالی بھی انتقال کرگئی ہیں۔

    پی ایس ایل 7 کیلئے بنائے جانے والے کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

    واضح رہے کہ اس دوران ایونٹ کا پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا جائے گا این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں دوسرے مرحلے کیلئے تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گاایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اہم کردار ہے دنیا کے بہترین کھلاڑی پاکستان کے پاس ہیں، پی ایس ایل سے نوجوانوں میں بہت اعتماد آیا ہے انہوں نے ایونٹ کے آج کے افتتاحی میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملتان اچھی پلاننگ سے کھیلتی ہے، لیکن کراچی فیورٹ لگ رہی ہے۔

    پی ایس ایل 7 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے

    سابق کرکٹر سکندر بخت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نے تین سے چار سپر اسٹارز پاکستان کرکٹ کو دیئے ہیں پی ایس ایل میں دو سپر اسٹار بابر اور رضوان کا آج ٹاکرا ہے۔

    ادھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 7واں سیزن جیتنے پر عمرہ ادائیگی کا اعلان سامنے آیا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے ٹائٹل اسپانسر کے عہدیداروں نے کراچی میں ہونے والی تقریب میں بڑا اعلان کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 7 جیتے گی تو اسے عمرہ کی ادائیگی کروائی جائے گی۔

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ٹیم ضرور کامیاب ہوگی عمر اکمل گزشتہ دنوں کوویڈ کا شکار تھے، جس کی وجہ سے پریکٹس میں حصہ نہ لے سکے، اب ان کا آئسولیشن مرحلہ مکمل ہوگیا ہے وہ جلد میدان میں نظر آئیں گے عمر اکمل کو پی ایس ایل میں سنجیدگی سے اپنا ٹیلنٹ دکھانا ہوگا تاکہ مستقبل کیلئے ان کی راہیں کھلی رہیں شاہد آفریدی سالی کے انتقال کی وجہ سے ببل سے باہر نکلے تھے۔

    ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

    جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ کراچی میں جلد ہی ہائی پرفارمنس سینٹر تیار کرلیں گے لاہور قلندرز کے نائب کپتان کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، شاہین آفریدی کپتان ہیں اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں کچھ غیرملکی پلیئرز پہنچ گئے، باقی ایک سےدو دن میں آجائیں گے، انٹرنیشنل پلیئرز کو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پابند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق پی سی بی بہتر سمجھتا ہے۔

    سی ای او لاہور قلندرز نے مزید کہا کہ کراچی میں جلد ہائی پرفامنس سینٹر تیار کرلیں گے، نوجوانوں کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کا پلیٹ فارم تیارکرلیا گیا ہے پی ایس ایل 7 کل سے شروع ہورہا ہے، ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔

  • فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا،جلد  اسکواڈ کا اعلان کریں گے، آسٹریلوی سلیکٹر

    فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا،جلد اسکواڈ کا اعلان کریں گے، آسٹریلوی سلیکٹر

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان سے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے ابتدائی پلیئرز کا اعلان جلد متوقع ہے-

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی نیشنل سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ دونوں بورڈز بدستور چند چھوٹی چیزوں پر بات چیت کررہے ہیں، جب سب کی منظوری ہوجائے گی تو ہم اسکواڈ کا اعلان کردیں گے، ہم اس حوالے سے اپنے ٹریک پر ہیں، اب تک پلیئرز کو 2 سیکیورٹی بریفنگز دی جا چکی ہیں،میں بھی ان میں شریک ہوا ہوں فی الحال کسی بھی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا۔

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان سے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے ابتدائی پلیئرز کا اعلان جلد متوقع ہے، آسٹریلوی ٹیم 1998 کے بعد پہلی بار پاکستان کا مارچ میں دورہ کرے گی جس میں 3 ٹیسٹ میچز اور اتنے ہی ٹی 20 مقابلے شیڈول ہیں، ٹیسٹ میچز کی میزبانی بالترتیب کراچی، راولپنڈی اور لاہور کو دی گئی ہے، تینوں ٹی 20 میچز صرف لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے اب ٹیسٹ وینیوز کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ڈیڈ لاک کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

    آسٹریلوی بورڈ چاہتا ہے کہ تینوں ٹیسٹ میچز بھی ایک ہی وینیو پر کھیلے جائیں، اس کی وجہ صحت اور سیکیورٹی کو قرار دیا ہے، ایک آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ حکام کی اس حوالے سے پی سی بی آفیشلز سے بات چیت بھی جاری ہے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کر گئے،چئیرمین پی سی بی کا اظہار افسوس

    پی سی بی ترجمان کے مطابق پوری ٹیسٹ سیریز کو صرف ایک ہی وینیو پر منعقد کرنے کی کوئی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے، 19 دن کی کرکٹ صرف ایک ہی وینیو پر منعقد کرنا ممکن نہیں ہے۔

    علاوہ ازیں آسٹریلوی بورڈ نے پاکستان میں ایونٹ کے لئے اسکواڈ تشکیل دینے کا عندیہ دیدیا ہے مچل اسٹارک نے حال ہی میں آئی پی ایل کے آنے والے سیزن سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا عندیہ دیا ہے،پانچویں ایشز ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے والے مارکس ہیرس کی بھی واپسی ہوگی، اسی طرح عثمان خواجہ کو بھی ٹاپ آرڈر پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے نوجوان پیسر جھے رچرڈسن کو پاؤں کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہ کرنے کا امکان ہے ان کی جگہ اسکاٹ بولینڈ لیں گے-

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا

    رپورٹ کے مطابق چند پلیئرز کو بدستور دورہ پاکستان پر تحفظات تھے تاہم ویسٹ انڈیز کے حالیہ ٹور سے ملنے والی مثبت رپورٹس سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پہلے ہی آسٹریلیا کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی جاچکی ہے جبکہ آسٹریلوی سیکیورٹی ماہرین تینوں ٹیسٹ وینیوز کا معائنہ کرکے انتظامات کو اطمینان بخش قرار دے چکے ہیں۔

    آسٹریلوی ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان، مہمان ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا…

  • پی ایس ایل 7 کیلئے بنائے جانے والے  کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

    پی ایس ایل 7 کیلئے بنائے جانے والے کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 ایونٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جمعرات سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکلات کم نہیں ہو پارہیں ایونٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

    ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کمنٹری باکس کی تیاری کے دوران بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے سے اچانک آگ لگ گئی۔ فوری طور پر طلب کیے جانے والے فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پی سی بی کے ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑی اور عملہ اسٹیڈیم میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی تیسری منزل پر کمنٹری باکس کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹر کے بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہونے کے سبب گراونڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ اس دوران ایونٹ کا پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

    قبل ازیں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی، کامران اکمل اور ارشد اقبال کورونا وائرس کا شکار ہوگئے کراچی کنگز کے ترجمان نے سابق قومی کپتان وسیم اکرم کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق یا تردید سےا نکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پی سی بی کا واحد استحقاق ہے۔

    وسیم اکرم سمیت پشاور زلمی کے دو کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے

  • پی ایس ایل 7 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے

    پی ایس ایل 7 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے

    ایونٹ کی آن لائن ٹکٹ کرکٹ ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے اورایم اینڈ پی اسٹورز سے خریدی جاسکتی ہیں
    ایونٹ کا درست نام "ایچ بی ایل پی ایس ایل” ہے۔ تمام میڈیا ہاؤسز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نیوز بلیٹنز، ہیڈ لائنز اور تحریروں میں ایونٹ کا درست اور مکمل نام استعمال کریں

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایونٹ 27 جنوری سے 27 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    چھاتی کے سرطان کے مرض سے آگاہی کی مناسبت سے4 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پنک ربن ڈے منایا جائے گا۔اس روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اس روز گلابی رنگ کی ٹوپیاں پہنیں گے۔اسی طرح 15 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا، جہاں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس روز کینسر میں مبتلا 2 بچوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں گی۔

    پنک ڈے پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگی اسٹمپس کو پنک اور گولڈن ربن ڈے پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگی اسٹمپس کو گولڈن رنگ میں رنگا جائے گا۔ان دونوں روز، اسٹیڈیم میں نصب بڑی سکرینز پرمرض کی آگاہی سے متعلق پیغامات نشر کیے جائیں گے۔ کمنٹیٹرز بھی کمنٹری کے دوران اس روز کی مناسبت سے گفتگو کریں گے۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کاکہناہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی چند مقبول ترین لیگز میں ہوتا ہے، لہٰذا ہم اپنی معاشری ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔سلمان نصیر نے کہاکہ کرکٹ اس ملک کا مقبول ترین کھیل ہے، جو پوری قوم کو متحد کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کرتا رہے گا۔

    ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

  • پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون

    پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،مائیکل اوون
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مائیکل اوون کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مائیکل اوون نے پاکستان آنے کا وعدہ پورا کیا پاکستان میں فٹ بال کھیل کو فروغ دینا ہے ،مائیکل اوون پاکستان میں چھپے ہوئے ٹیلٹنٹ کوسامنے لائیں گے ،یورپ سے آنیوالی ٹیم کا مقصد فٹبال کوفروغ دینا ہے،نوجوانوں کوکھیل کے بھرپورمواقع فراہم کیے جارہے ہیں،پاکستان کے 10علاقوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے،فروری کے بعد فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا

    مائیکل اوون کا کہنا تھاکہ پاکستان آکرخوشی ہوئی میرا مقصد فٹ بال کو فروغ دینا ہے پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے،پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے سے متعلق منصوبہ ہے فٹ بال کے کھیل کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے ، پاکستان میں فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ کا حصہ ہونے پرخوشی ہے پاکستان میں ہاکی،کرکٹ کےعلاوہ فٹبال میں بھی دلچسپی لی جاتی ہے،

    سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے- مائیکل اوون 25 سے 27 جنوری ، تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے مائیکل اوون نہ صرف انگلینڈ بلکہ دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں مائیکل 2001 میں ورلڈ پلیئر آف دی ایئر بھی رہے1998 میں بی بی سی کے سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ایئر رہے-

    سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کر گئے،چئیرمین پی سی بی کا اظہار افسوس

    مائیکل اوون پاکستان میں معروف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں 26 جنوری کو مائیکل اوون کراچی میں این ای ڈی فٹ بال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے فٹ بال کے شائقین کے گڑھ، لیاری کا دورہ بھی پروگرام میں شامل ہے مایہ ناز فٹ بالر 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کو بھی رونق بخشیں گے-

    بین الاقوامی فٹ بال کوچز بھی ان کے ساتھ پاکستان آئے ہیں مائیکل اوون کا یہ اہم دورہ پاکستان میں فٹ بال کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا یہ دورہ پاکستان میں فٹ بال کی مقبولیت اور بیش بہا ٹیلنٹ کا بھی مظہر ہے-

    ویرات کوہلی نے شادی کرنے میں جلدی کی،اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے ،شعیب اختر

    واضح رہے کہ سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے ہیں فٹ بالر مائیکل اوون پاکستان میں ساکر سٹی بنا کرنوجوانوں کی تربیت کریں گے۔ مائیکل اوون نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کی عالمی معیار کے مطابق کوچنگ کیلئے تیار ہوں۔ پاکستانی نوجوانوں کو لوکل سے گلوبل تک لانے میں کردار ادا کروں گا۔


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 68 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے فٹ بال کا زبردست ٹیلنٹ تلاش کروں گا۔ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے نیشنل ٹرائلز شروع کریں گے۔ پاکستان اسپورٹس ڈرائیو وزیراعظم عمران خان اور عثمان ڈار کا زبردست آئیڈیا ہے۔

    ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

    جبکہ وزیراعظم عمران خان نے مائیکل اوون کو کامیاب جوان کا سفیر بننے پر مبارکباد پیش کی تھی وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کا زبردست موقع فراہم کر رہے ہیں۔نوجوانوں کیلئے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ جامع پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے نوجوانوں سے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بتاوں گا۔نوجوانوں کو کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے پاکستان کے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا

    معان خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مائیکل اوون کی شمولیت پاکستانی ٹیلنٹ کیلئے حوصلہ افزاء خبر ہے۔ کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کا معیار عالمی سطح پر لانے جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کوچنگ مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہو گی نامور عالمی کھلاڑیوں نے اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بننے کی پیشکش کی ہے کامیاب جوان پروگرام میں نامور کھلاڑیوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

    پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

  • پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

    پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کا آفیشل ترانہ ’آگے دیکھ‘ ریلیز کردیا گیا ہے تاہم ترانے کو مداحوں کی جانب سے پزیرائی نہ مل سکی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی: پی ایس ایل کے آفیشل ہینڈل کی جانب سے پی ایس ایل 2022 کے آفیشل ترانے کی ویڈیو کو سوشل پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا تو اسے دیکھنے اور سننے والوں کی بڑی تعداد کہیں اسے سراہتی اور کہیں مایوسی کا اظہار کرتی دکھائی دی عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس پر تبصرہ کرنے والوں کا موقف تھا کہ عاطف کو ریپر کے طور پر اور آئمہ کو ڈانسر کی حیثیت میں کم کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

    سوشل پلیٹ فارمز پر جہاں مختلف شائقین نے ’آگے دیکھ‘ کو پیش کرنے والے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کو سراہا تو امید ظاہر کی کہ اسے سٹیڈیم میں سننا اور دیکھنا زیادہ اچھا لگے گا تاہم مداح ایک مرتبہ پھر گلوگار علی ظفر کو یاد کرنے لگے-

    پی ایس ایل سانگ کے ریلیز ہوتے ہی ٹویٹر صارفین کی جانب سے تبصروں میں وہ علی ظفر کے گُن گانے لگے اور انہیں ’راک اسٹار‘ قرار دے دیا اور علی ظفر سے گانا گانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہےسوشل میڈیا پر اس وقت #AliZafar ،PSLAnthem#اور #LevelHai بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔


    جرنلسٹ اور سپورٹس اینکر شعیب کا کہنا ہے کہ جو گانا ریلیز ہوا ہے اسے روکے ہی رکھتے تو اچھا تھا-


    https://twitter.com/Fatii_PTI/status/1485624941802397696?s=20


    https://twitter.com/MonstrBck/status/1485629817185832963?s=20


    خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی پاکستان سپر لیگ کے ترانے کو لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہوا تھا پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے آفیشل اینتھم ’گروو میرا‘ کو فوک گلوکارہ نصیبو لعل، گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ اسٹارز ینگ اسٹنرز نے گایا تھا تاہم مداحوں نے پی ایس ایل کا اب تک کا بدترین ترانہ قرار دے دیا تھا-

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل )2022 کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے-


    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور اس کا پہلا گانا گلوکار علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا گیا تھا علی ظفر کی آواز میں پی ایس ایل فرسٹ کا گانا ’اب کھیل کے دکھا‘ کافی سراہا گیا تھا اور اسی وجہ سے علی ظفر کی آواز میں ہی ابتدائی تین پی ایس ایل کے گانے جاری کیے گئے۔


    پی ایس ایل 2 کا گانا ’اب کھیل جمے گا‘ جنوری 2017 میں جبکہ پی ایس ایل تھری کا گانا ’دل سے جان لگا دے‘ جنوری 2018 میں ریلیز کیا گیا اور مجموعی طور پر علی ظفر کے تینوں گانوں کو پسند کیا گیا۔

    پی ایس ایل4 کا گانا ’کھیل دیوانوں کا‘ اداکار فواد خان اور ینگ دیسی بینڈ کی آواز میں جنوری 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا پی ایس ایل فائیو کا گانا ’تیار ہیں‘ کو گلوکار علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، ذوالفقار جبار خان اور ہارون رشید کی آواز میں جنوری 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا-

    پی ایس ایل فائیو کے گانے کو بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ پی ایس ایل 6 کے گانے ’گروو میرا‘ پر بھی شائقین نے شدید تنقید کی تھی۔

    گزشتہ برس جہاں ’گروو میرا’ پر تنقید کی گئی تھی، وہیں اس کی تعریفیں بھی کی گئی تھیں اور لوگوں نے مطالبہ کیا تھا کہ پی ایس ایل 7 کے ترانے میں بھی نصیبو لال کو شامل کیا جائے، تاہم ایسا نہیں ہو سکا۔

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کر گئے،چئیرمین پی سی بی کا اظہار افسوس

    سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کر گئے،چئیرمین پی سی بی کا اظہار افسوس

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کرگئے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق آفتاب بلوچ کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں کورونا وائرس کی بھی تصدیق ہوئی تھی تاہم اب وہ 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں مرحوم کرکٹر مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ(آئی سی یو) میں وینٹیلیٹر پر تھے اور ڈاکٹروں نے ان کی زندگی کے حوالے سے جواب دے دیا تھا-

    ایک اور اعزاز،آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئربابر اعظم کو قراردے دیا

    آفتاب بلوچ نے 16 برس کی عمر میں سنہ 1969 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور سنہ 1975 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں نظر آئے۔

    انہوں نے 1973 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے بلوچستان کے خلاف 428 رنز بنائے تھے، آفتاب اقبال نے یہ یادگار اننگ کھیل کر 7 ویں بڑے اسکورر ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا مرحوم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے 172 میچز کی 266 اننگز کھیلیں، 20 سینچریز اور 45 ففٹیز کی مدد سے 9171 رنز بنائے اور 223 وکٹیں حاصل کیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا

    وہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینجر اور جونیئر سلیکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے رکن تھے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے 69 سالہ آفتاب بلوچ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا گیاہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آفتاب بلوچ کے انتقال کی خبر سن کر انہیں بہت دکھ ہوا، وہ اپنے دور کے مقبول ترین کرکٹرز میں شمار کیے جاتے تھے، نہ صرف مجھے آفتاب بلوچ کو ایکشن میں دیکھنے کا شرف حاصل ہوا بلکہ ان کے کیرئیر کے آخری ایام میں ان کے خلاف کرکٹ بھی کھیلی۔

    آسٹریلوی ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان، مہمان ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا…

    رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آفتاب بلوچ میرے مرحوم بھائی وسیم حسن راجہ کے قریبی دوست تھے، وہ انہیں کھیل کے میدان سے باہر بھی اچھی طرح جانتے تھے ، وہ ان کے کھیل سے لگاؤ کی ہمیشہ تعریف کرتے تھے اس مشکل وقت میں وہ پی سی بی کی جانب سے آفتاب بلوچ کے اہل خانہ، قریبی دوستوں اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ارکان سے تعزیت کرتے ہیں۔

    آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،پاکستان کے کونسے کھلاڑی شامل