Baaghi TV

Category: کھیل

  • پہلا ٹی ٹوینٹی میچ،پاکستان کی پہلی وکٹ کتنے رنز پر گر گئی؟

    پہلا ٹی ٹوینٹی میچ،پاکستان کی پہلی وکٹ کتنے رنز پر گر گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 8رنز پر گرگئی

    عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ہیںً، 3 اوورز میں پاکستان نے 16 رنز بنائے ہیں،محمد رضوان نے 13 اور حیدر علی نے 3 رنز بنائے ہیں، عبداللہ شفیق آؤٹ ہو چکے ہیں

    بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹی ٹوینٹی سیریز نہیں کھیل سکیں گے ان کی جگہ شاداب خان قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

    شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھی تیاریاں کی ہیں اور یہ پرفارمنس دکھانے کا وقت ہے ، پچ بہت اچھی لگ رہی ہے اس لیے ہم پہلے بیٹنگ کریں گے ، نوجوان کھلاڑیوں کیلئے پرفارمنس دکھانے کا اچھا موقع ہے ۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان مچل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔قومی ٹیم کی کپتانی شاداب کر رہے ہیں ، خوشدل شاہ، عماد وسیم ، فہیم اشرف،وہاب ریاض ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف ، رضوان ،عبداللہ شفیق ، حیدرعلی اور محمد حفیظ ٹیم کا حصہ ہیں ۔

    نیوزی لینڈ ٹیم میں مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کونوے اور گلین فلپس شامل ہیں۔ جمی نیشم، میچل سینٹنر، مارک چیپمین، سکاٹ کگلئین، اش سوڈھی، جیکب ڈفی اور بلئیر ٹکنر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    پہلا ٹی ٹوینٹی میچ،پاکستان نے ٹاس جیت کر کیا فیصلہ کیا؟

  • پہلا ٹی ٹوینٹی میچ،پاکستان نے ٹاس جیت کر کیا فیصلہ کیا؟

    پہلا ٹی ٹوینٹی میچ،پاکستان نے ٹاس جیت کر کیا فیصلہ کیا؟

    پہلا ٹی ٹوینٹی میچ،پاکستان نے ٹاس جیت کر کیا فیصلہ کیا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

    بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹی ٹوینٹی سیریز نہیں کھیل سکیں گے ان کی جگہ شاداب خان قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

    شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھی تیاریاں کی ہیں اور یہ پرفارمنس دکھانے کا وقت ہے ، پچ بہت اچھی لگ رہی ہے اس لیے ہم پہلے بیٹنگ کریں گے ، نوجوان کھلاڑیوں کیلئے پرفارمنس دکھانے کا اچھا موقع ہے ۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان مچل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔قومی ٹیم کی کپتانی شاداب کر رہے ہیں ، خوشدل شاہ، عماد وسیم ، فہیم اشرف،وہاب ریاض ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف ، رضوان ،عبداللہ شفیق ، حیدرعلی اور محمد حفیظ ٹیم کا حصہ ہیں ۔

    نیوزی لینڈ ٹیم میں مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کونوے اور گلین فلپس شامل ہیں۔ جمی نیشم، میچل سینٹنر، مارک چیپمین، سکاٹ کگلئین، اش سوڈھی، جیکب ڈفی اور بلئیر ٹکنر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے،پی سی بی کو کیا دیا جواب؟

    فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے،پی سی بی کو کیا دیا جواب؟

    فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے،پی سی بی کو کیا دیا جواب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ای او پی سی بی وسیم خان نے فاسٹ باؤلر محمد عامر سے رابطہ کیا ہے

    رابطے کے بعد پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے تصدیق کی کہ وہ مزید بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش نہیں رکھتے، محمد عامر نے کہا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے ان کے نام پر غور نہ کیا جائے

    پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ محمد عامر کا ذاتی ہے، پی سی بی ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہے،

    قبل ازیں قومی کرکٹر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں اس وقت کرکٹ چھوڑ رہا ہوں،مجھے نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، مجھے مینٹل ٹارچر کیا جارہا ہے،پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا ،

    محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ موجود صورتحال میں ذہنی دباوَ برداشت نہیں کر سکتا، پرفارمنس کے باوجود مجھ پر طنز کیا جاتا ہے،میرے بارے میں تاثر قائم کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا،

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے حیران کن ہے کیونکہ زندگی میں چیلنجز آتے ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ ہر بندہ آپ کے حق میں ہو ، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کہ الگ سوچ رکھتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جائے ، آپ میں کرکٹ باقی ہے اور وقت ہے تو میر ا خیال ہے کہ کسی کی باتوں میں آ کر آ پ کو کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے ، آپ قابل ہیں تو ٹیم میں اپنی کارکردگی سے کم بیک کریں ۔

  • شاہینوں کا  وانگرائے میں آخری ٹریننگ سیشن،کیا خاص مشقیں کیں؟

    شاہینوں کا وانگرائے میں آخری ٹریننگ سیشن،کیا خاص مشقیں کیں؟

    شاہینوں کا وانگرائے میں آخری ٹریننگ سیشن کیا خاص مشقیں کیں؟

    باغی ٹی وی :پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کا وانگرائے میں آخری ٹریننگ سیشن ہوا اس ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی خاص مشق کی. کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ اور باؤلنگ پریکٹس بھی کی


    پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کل واحد چار روزہ میچ میں نیوزی لینڈ اے کے مدمقابل آئے گی
    پاکستان شاہینز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کررہے ہیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایڈن پارک میں بھرپور ٹریننگ سیشن، کھلاڑی تیاری بارے کیاکہتے ہیں

  • پاکستان  کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کا شیڈول جاری

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کا شیڈول جاری

    باغی ٹی وی : قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ، ہملٹن اور نیپئر میں ٹریننگ کا شیڈول

    آکلینڈ، 16 دسمبر 2020ء:

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر بروز جمعہ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈ نے بدھ کو آکلینڈ کے ایڈن پارک میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔

    تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کی ٹریننگ کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔ ٹیم منیجمنٹ چاہے تو اس شیڈول میں آخری وقت پر تبدیلی کرسکتی ہے۔

    مزید تفصیلات کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس سے 0064273927526 اور 00923454743486 (واٹس ایپ) پر رابطہ کریں۔

    شیڈول (نیوزی لینڈ اسٹینڈرڈ ٹائم):

    جمعرات، 17 دسمبر:

    صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک: قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا ایڈن پارک آکلینڈ میں ٹریننگ سیشن
    ٹریننگ سیشن کے اختتام پر قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن اسٹیڈیم میں موجود مقامی صحافیوں سے میڈیا ٹاک کرے گا۔
    پی سی بی ٹریننگ سیشنز کی تصاویر اور ویڈیوز صرف ادارتی مقاصد کے لیے پاکستان میڈیا کے صحافیوں سے شیئر کرے گا۔برائے مہربانی پی سی بی کو اس کا کریڈیٹ ضرور دیں ۔

    جمعہ، 18 دسمبر :

    پہلا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ بمقام آکلینڈ
    شام ساڑھے چھ بجے: ٹاس
    شام سات بجے: میچ کا آغاز
    میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ایڈن پارک آکلینڈ میں موجود پریس کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس کے اختتام پر ویڈیو لنک پاکستان میڈیا کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیا جائے گا۔ میچ کے بہترین پرفارمر کی ویڈیو بھی پاکستان واٹس اپ گروپ میں بھیج دی جائے گی جو کہ صرف اور صرف ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔

    ہفتہ، 19 دسمبر:

    قومی اسکواڈ کی آکلینڈ سے ہملٹن روانگی (اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی)

    اتوار، 20 دسمبر:

    دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ بمقام ہملٹن
    شام ساڑھے چھ بجے: ٹاس
    شام سات بجے: میچ کا آغاز
    میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز سیڈن پارک ہملٹن میں موجود پریس کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس کے اختتام پر ویڈیو لنک پاکستان میڈی کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیا جائے گا۔ میچ کے بہترین پرفارمر کی ویڈیو بھی پاکستان واٹس اپ گروپ میں بھیج دی جائے گی جو کہ صرف اور صرف ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔

    پیر، 21 دسمبر:

    قومی اسکواڈ کی ہملٹن سے نیپئر روانگی(اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی)

    منگل، 22 دسمبر:

    تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ بمقام نیپئر
    شام ساڑھے چھ بجے: ٹاس
    شام سات بجے: میچ کا آغاز
    میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز میکلین پارک نیپئر میں موجود پریس کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس کے اختتام پر ویڈیو لنک پاکستان میڈیا کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیا جائے گا۔ میچ کے بہترین پرفارمر کی ویڈیو بھی پاکستان واٹس اپ گروپ میں بھیج دی جائے گی جو کہ صرف اور صرف ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔

    بدھ، 23 دسمبر:

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرکٹرز ترانگا روانہ ہوجائیں گے جبکہ باقی رہ جانے والے کھلاڑی ٹی ٹونٹی سیریز کی غرض سے ہملٹن میں موجود پاکستان شاہینز کو جوائن کرلیں گے (اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی)۔

    ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ:
    شاداب خان (کپتان)، سرفراز احمد ، محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف،موسیٰ خان، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔ بابراعظم (انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے) ۔

    قومی کرکٹ ٹیم کا اسپورٹ اسٹاف: منصور رانا (ٹیم منیجر) ، مصباح الحق (ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ کوچ) ، وقار یونس (باؤلنگ کوچ) ، یونس خان (بیٹنگ کوچ) ، عبد المجید (فیلڈنگ کوچ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ابراہیم بادیس (ٹیم میڈیا اینڈ سوشل میڈیا منیجر)، ملنگ علی (ٹیم مساجر) ، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر) ، طلحہ اعجاز بٹ (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) عثمان انوری (سیکیورٹی منیجر) اور یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)۔

    پاکستان شاہینز کا اسکواڈ:
    روحیل نذیر (کپتان، وکٹ کیپر)، عمران بٹ، ذیشان ملک شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، یاسر شاہ، سہیل خان، عماد بٹ، حارث سہیل، فواد عالم، محمد عباس، ظفر گوہر، نسیم شاہ اور دانش عزیز شامل ہیں۔ امام الحق(انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے)۔

    پاکستان شاہینزکا اسپورٹ اسٹاف: اعجاز احمد (منیجر اور ہیڈ کوچ) ، محتشم رشید (اسسٹنٹ منیجر اینڈ فیلڈنگ کوچ) ، راؤ افتخار (باؤلنگ کوچ) ، حافظ نعیم (فزیوتھیراپسٹ) ، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی (ٹیم اینالسٹ) اور محمد عمران علی ( ٹیم مساجر)۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایڈن پارک میں بھرپور ٹریننگ سیشن، کھلاڑی تیاری بارے کیاکہتے ہیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایڈن پارک میں بھرپور ٹریننگ سیشن، کھلاڑی تیاری بارے کیاکہتے ہیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایڈن پارک میں بھرپور ٹریننگ سیشن

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایڈن پارک میں بھرپور ٹریننگ سیشن ہوا. آکلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا یہ پہلا ٹریننگ سیشن تھا .ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے نیٹ پر باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی.فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں


    کپتان شاداب خان نے نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا .شاداب خان نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی، نیٹ پر باؤلنگ اور بیٹنگ پریکٹس بھی کی .پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی


    آلراؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ایک ہفتے سے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بڑی محنت کی ہے، ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بہت پرجوش ہیں،لڑکے اب بہت بہتر محسوس کررہے ہیں،تماشائیوں کی موجودگی میں لطف اندوز ہوں گے،
    اسٹیڈیم میں کراؤڈ ہو تو اس کا اپنا ہی مزہ ہے، مجھے امید ہے کہ ہمیں یہاں اسپورٹ ملے گی،یہ سیریز نئے کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے،

  • سابق آسٹریلوی ٹیسٹ آل راؤنڈر چل بسے

    سابق آسٹریلوی ٹیسٹ آل راؤنڈر چل بسے

    سابق آسٹریلوی ٹیسٹ آل راؤنڈر چل بسے

    باغی ٹی وی : سابق آسٹریلوی ٹیسٹ آل راؤنڈر ایرک فری مین 76برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    ایرک فری مین نے اپنا پہلا ٹیسٹ جنوری 1968 میں برسبین میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا اور اس میچ میں اُن کا ابتدائی اسکور شاٹ ایک چھکا تھا۔ایرک فری مین نے 11 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔2002 میں انہیں کھیل میں خدمات سرانجام دینے پر میڈل آف آرڈر آف آسٹریلیا سے بھی نوازا گیا۔

    ایرک فری مین نے 1968 میں بھارت کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے آسٹریلیا کی ٹیم کی 11 ٹیسٹ میں نمائندگی کی ۔ایرک فری مین لوئر آرڈر پر کھیلنے والے بلے باز تھے جبکہ وہ ایک کامیاب باولر بھی تھے ،انہوں نے اپنے بیٹنگ کیریئر کا آغاز پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر کیا تھا ۔انہوں نے بھارت کے خلاف میچ میں پہلی اننگ میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے باعث آسٹریلیا کو کامیابی حاصل کرنے میں بھر پور مدد ملی

  • بابر اعظم کے بعد ایک اور کھلاڑی پاکستان اور نیوزی لینڈ  سیریز سے باہر

    بابر اعظم کے بعد ایک اور کھلاڑی پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز سے باہر

    بابر اعظم کے بعد ایک اور کھلاڑی پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز سے باہر

    باغی ٹی وی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر بھاری پڑ رہی ہے،بابر اعظم کی بڑی کبر کے بعد ایک اور بڑی خبر یہ ہے کہ بلیک کیپس کے آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈہوم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہرہوگئے ہیں۔

    کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کے مطابق گرینڈہوم کے دائیں پائوں میں ‘تناؤ ہے اور وہ باؤلنگ نہیں کرپارہے ہیں،ان کی جنوری کے آخر تک کرکٹ میدانوں میں واپسی متوقع ہے۔گرینڈ ہوم ویسٹ انڈیز کی سیریز سے بھی محروم ہو گئے تھے، ان کی جگہ ڈیرل مچل نےلی تھی۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ٹی 20 سیریز کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا.قومی کرکٹرز نے نیٹ سیشن میں باؤلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں..کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے پہلے روز بھرپور فیلڈنگ ڈرلز کیں ..پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان واحد چار روزہ میچ سترہ دسمبر سے شروع ہوگا

  • خیبر پختونخواہ میں خاور شاہ بیس بال اکیڈمی اورگراؤنڈ کا افتتاح، فیڈریشن کے صدر نے بڑی بات بتادی

    خیبر پختونخواہ میں خاور شاہ بیس بال اکیڈمی اورگراؤنڈ کا افتتاح، فیڈریشن کے صدر نے بڑی بات بتادی

    خیبر پختونخواہ میں خاور شاہ بیس بال اکیڈمی اور بیس بال گراؤنڈ کا افتتاح، فیڈریشن کے صدر نے بڑی بات بتادی

    خیبر پختونخواہ کی مٹی کھیلوں کے لئے بہت زرخیز ہے۔ صوبے سے تقریباً 50 بیس بال کے کھلاڑی انٹر نیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ جس میں سے 25 کھلاڑیوں کا تعلق جمرود ڈسٹرکٹ خیبر سے ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے جمرود ڈسٹرکٹ خیبر میں خاور شاہ بیس بال اکیڈمی اور گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔


    جمرود میں خاور شاہ بیس بال اکیڈمی کے افتتاح کے بعد جمرود پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں آتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کیونکہ یہاں پر ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ صرف ڈھائی سالوں میں ہم نے جمرود کے علاقے سے تقریباً 25کھلاڑیوں کو سلیکٹ کرکے انٹرنیشنل سطح پر کھلایا جنہوں نے دنیا میں پاکستان کانام روشن کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابقہ فاٹا بیس بال ایسوسی ایشن کے خزانچی کپتان آفریدی اور گل جان آفریدی بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ محمد حمود لکھوی نائب صدر، طاہر محمود خزانچی، سید امائد کاظمی ڈائریکٹر یوتھ بیس بال ڈیویلپ منٹ پاکستان فیڈریشن بیس بال، طاہر حسین سیکرٹری جنرل،روح اللہ سینئر نائب صدر، شاہ رخ ممبر گلگت بلتستان بیس بال ایسوسی ایشن، نسبت علی، اور آفتا ب احمد موجودتھے۔


    سید فخر شاہ کے مطابق جمرود میں بیس بال اکیڈمی کے قیام کا مقصد ضلع خیبر میں کمیونٹی کو سپورٹ دینا اور یہ بتانا ہے کہ فیڈریشن ان کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ ضلع کے ٹیلنٹ کو آگے لایا جائے اور کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو۔ مزید یہ کہ صوبے میں بیس بال کی ڈیویلپ منٹ کی وجہ سے پاکستان کا دنیا بھر میں ایک سوفٹ امیچ جائے گااور جیساکہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے تو اس سے صوبے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
    سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ کرونا وبا کی وجہ سے 2020 میں منعقد کئے جانے والے کئی انٹرنیشنل مقابلے ملتوی کردئیے گئے ہیں جوکہ اب 2021 میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ U-18اور U-12ایشین بیس بال چیمپئن شپس میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کو ایک سال کی رعایت بھی دے دی گئی ہے۔پاکستان اس وقت ورلڈ میں 27ویں اور ایشیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ان ایونٹس میں شرکت کرنے سے پاکستان کی رینکنگ مزید بہتر ہوگی۔ بیس بال اکیڈمی کے قیام سے کھلاڑی اپنی باقاعدہ ٹریننگ جاری رکھیں گے اور ہمیں انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے تیار کھلاڑی مل جائیں گے۔ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے فیڈریشن نے اکیڈمی کو بیس بال کا سامان بھی مہیا کردیا ہے۔
    سید فخر شاہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخواہ کے لوگ بیس بال کھیلنے کا شوق رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں بیس بال کا کھیل بہت زیادہ ترقی کررہا ہے۔ لیکن جب تک کارپوریٹ اور پرائیویٹ سیکٹر ملک میں کھیلوں کی سپورٹ کے لئے آگے نہیں آئے گاتب تک کھیل ترقی نہیں کریں گے۔

  • ایک روزہ سیکنڈ الیون پاکستان  کپ  کے آغاز کا اعلان ہوگیا

    ایک روزہ سیکنڈ الیون پاکستان کپ کے آغاز کا اعلان ہوگیا

    ایک روزہ سیکنڈ الیون پاکستان کپ کے آغاز کا اعلان ہوگیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سیکنڈ الیون پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہو گا.‏چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا سیکنڈ الیون پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہو گا یہ سیکنڈ الیون سائیڈز کا سیزن 21-2020 کا تیسرا اور آخری ایونٹ ہے۔

    ‏پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹوٹنی کپ اور تین روزہ قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد شروع ہو رہا ہے ۔
    ‏سنگل لیگ ٹورنامنٹ کراچی کے تین مختلف وینیوز کے سی سی اے اسٹیڈیم، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس اور ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا ئے گا اورٹورنامنٹ کا پانچواں اور فائنل راؤنڈ 24 دسمبر کو ہو گا۔
    ‏پہلے راؤنڈ میں تین روزہ قائداعظم ٹرافی کی چیمپئین سندھ کا مقابلہ سدرن پنجاب سے کے سی سی اے اسٹیڈیم میں ہو گا۔خیبر پختونخواہ کا مقابلہ سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹونٹی کی فاتح ٹیم سنٹرل پنجاب سے ٹی ایم سی گراونڈ میں ہو گا اور این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
    ‏ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ فرسٹ الیون 8 جنوری سے شروع ہو گا ۔ ایسے میں یہ ایونٹ ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جس سے ڈومیسٹک کرکٹرز کے پاس موقع میسر آئے گا کہ وہ چھ ٹیموں کے ہیڈکوچز کو متاثر کرسکیں اور فرسٹ الیون ٹیموں کا حصہ بن سکیں ۔

    ‏سیزن کے آغاز میں ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوویڈ 19 کے پروٹوکولز طے کر لیے تھے،تمام میچز سوائے ٹیسٹ وینیوز کے بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے تاکہ معزز میڈیا نمائندگان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنا یا جا سکے اور محدود سہولیات اور وسائل کی وجہ سے آن فیلڈ کوریج کی اجازت نہیں ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ روزانہ کی بنیاد پر میچز کے راؤنڈ اپ اردو اور انگلش میں مہیا کرے گا۔

    اسکواڈز: سیکنڈ الیون پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ

    ‏بلوچستان

    عظیم گھمن (کپتان)، تیمور خان (نائب کپتان )، عبدالرحمان مزمل ، عبدالواحد بنگلزئی ، اویس ضیاء ، فہد حسین ، حیات اللہ ، ہدایت اللہ (وکٹ کیپر)، اسرار احمد ، محمد دین ، نجیب اللہ ، ناصر خان ، نذر حسین ، رمیز راجا جونئیر اور زین اللہ۔

    سنٹرل پنجاب

    جنید علی (کپتان ، وکٹ کیپر)، محمد عمران ڈوگر (نائب کپتان)، ابوبکر خان ، اسفند مہران ، عتیق الرحمان ، حماد بٹ ، حسیب الرحمان ، عرفان خان نیازی ، کامران افضل ، محمد علی ، محمد فائق ، نعمان انور ، رضا علی ڈار ، شاہد نواز ، شعیب اللہ اور زبیر خان ۔
    ‏‏
    خیبر پختونخواہ

    آصف آفریدی (کپتان)، محمد حارث (نائب کپتان ، وکٹ کیپر)، عامر خان ، عباس آفریدی ، عبدالرؤف ، عارف شاہ ، اسد آفریدی ، اشفاق احمد ، معاز صداقت ، محمد عمران ، محمد محسن ، محمد محسن خان ، محمد سرور، نبی گل ، صاحبزادہ فرحان اور ثاقب جمیل۔

    ‏ناردرن

    (سہیل اختر (کپتان) ، عمیر مسعود (نائب کپتان ، وکٹ کیپر)، عبدالفصیح ، عامر جمال ، عامر شاہ ، فرحان شفیق ، کاشف اقبال ، مہران ممتاز، محمد اسماعیل ، نوید ملک ، نہال منصور ، سلمان ارشاد ، شعیب منہاس ، عمر وحید ، زید عالم اور زیاد خان۔

    ‏‏سندھ

    سیف اللہ بنگش (کپتان، وکٹ کیپر)، فراز علی (نائب کپتان)، عدیل میو ، عماد عالم ، آرش علی خان ، عزیز اللہ ، فہد اقبال ، غلا م مدثر ، حسان خان ، حسن محسن ، جہانزیب سلطان ، محمد سلیمان ، محمد طہ ، رمیز عزیز، سعد خان اور صائم ایوب۔

    سدرن پنجاب

    نوید یاسین (کپتان)، رمیز عالم (نائب کپتان)، احمر اشفاق ، احسن بیگ ، انس مصطفیٰ ، حمزہ ارشد، جنید اعوان،مقبول احمد (وکٹ کیپر)، محمد علی ، محمد باسط ، محمد عرفان ، محمد محسن ،مختار احمد ، صلاح الدین ، وقار حسین اور زوہیب آفریدی۔