Baaghi TV

Category: کھیل

  • کے پی میں ن لیگ کے وجود کوخطرات لاحق ہوگئے،اہم شخصیات نےبغاوت کردی

    کے پی میں ن لیگ کے وجود کوخطرات لاحق ہوگئے،اہم شخصیات نےبغاوت کردی

    بنوں: کے پی میں ن لیگ کے وجود کوخطرات لاحق ہوگئے،اہم شخصیات نے بہت بڑی بات کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب اوربلوچستان کی طرف کے پی میں بھی ن لیگ کے بانی قائد نوازشریف کے ریاست مخالف بیانیے کے خلاف کے پی کے لیگی کارکنان اوررہنماوں نے بغاوت کردی

    ذرائع کے مطابق آج خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں نے نوازشریف کے فوج مخالف بیانیے کو مسترد کردیا۔مسلم لیگ ن کے نائب صدر ملک عمران اللہ کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس میں ملک عمران اللہ کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کے فوج مخالف بیانیے سے مسلم لیگ ن کے کارکنان کی دل آزاری ہوئی اور اُن کا دل ٹوٹ گیا، ہمارے آباؤ اجداد کا تعلق مسلم لیگ ن سے رہا ہے مگر ماضی میں کبھی ریاستی اداروں کے خلاف اس قسم کا پروپیگنڈا نہیں کیا گیا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’فوج مخالف بیانیے کی وجہ سے نواز شریف کا حال بھی بانی ایم کیو ایم کے جیسا ہوگا، مسلم لیگ ن کے بزرگ اور سینئر سیاستدانوں کی نواز شریف کے بیانیے پر خاموشی سوالیہ نشان ہے‘۔

    ملک عمران اللہ کا کہنا تھا کہ ’راجہ ظفرالحق، سعد رفیق، ظفر جھگڑا، سردار مہتاب عباسی، حنیف عباسی نے بھی مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ یہ لیگی رہنما قومی سوچ اور جمہوریت پسند ہیں جو پارٹی کو فعال رکھنا چاہتے ہیں‘۔

    لکی مروت کے ضلعی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’ کارکن پارٹی کی معاشی پالیسیوں کے ساتھ ضرور ہیں لیکن نوازشریف کے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ نوازشریف اور بھارتیہ جنتا پارٹی پاکستان کے خلاف ایک جیسی زبان بول رہے ہیں‘۔

    ضلعی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری نسلیں پاکستان، افواج پاکستان اور عسکری اداروں کے ساتھ کھڑی تھیں اور آئندہ بھی کھڑی رہیں گی، ملک کے اندر اگر غدار پیدا ہوجائیں تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اس لیے ہمیں پاکستان مخالف بیانیے کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا‘۔

    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر لیاقت خان اور جنرل سیکریٹری تاج ولی سمیت دیگر عہدیداران نے بھی نوازشریف کی تقاریر اور بیانیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا۔

  • فردوس عاشق اعوان نےگورنرپنجاب کوکلین بولڈ کردیا،چوہدری سرورشرمسارہوگئے

    فردوس عاشق اعوان نےگورنرپنجاب کوکلین بولڈ کردیا،چوہدری سرورشرمسارہوگئے

    لاہور:فردوس عاشق اعوان نےگورنرپنجاب کوکلین بولڈ کردیا،چوہدری سرورشرمسارہوگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے صوبے کے گورنر چودھری سرورکو کلین بولڈ کردیا۔

    گورنر ہاؤس لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی گئی۔اس موقع پر نے بھی فردوس عاشق اعوان نے بولنگ کرائی جس پر چودھری سرور بولڈ ہوگئے۔

    اس موقع پرگورنرپنجاب چوہدری سرور فردوس عاشق اعوان کے ہاتھوں بولڈ ہونے کے بعد شرمسار ہوگئے

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کرونا کی دوسری لہر کے دوران اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے کہا کہ ہم اپوزیشن کو سمجھانا چاہتے ہیں کہ زندہ رہے تو سیاست بھی ہوتی رہے گی۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے غریب آدمی کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی۔اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پاس رہنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

  • قومی سہ فریقی ٹی ٹونٹی خواتین چیمپئن شپ کا شیڈول جاری

    قومی سہ فریقی ٹی ٹونٹی خواتین چیمپئن شپ کا شیڈول جاری

    قومی سہ فریقی ٹی ٹونٹی خواتین چیمپئن شپ کا شیڈول جاری

    نیشنل ویمنز ٹرائنگولر ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئ شپ 22 نومبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ ایونٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں کُل 42 خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں تقریباََ سترہ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

    دس روزہ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز،پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں 2 ٹاپ ٹیمیں یکم دسمبر کو پوائنٹس کی بنیاد پر فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

    یہ چمپئین شپ قومی خواتین کرکٹ کے معیار میں مزید بہتری لانے کے لئے معاون ثابت ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سات میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کو لائیواسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے تمام میچزپی سی بی کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے، جہاں 9 کیمروں سے کوریج کی جائے گی۔

    خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور بہترین کارکردگی کی ترغیب کے لیے گزشتہ سال کی نسبت ایونٹ کی انعامی رقم میں دوگنا ہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

    پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گزشتہ ایڈیشن میں 292 رنز بناکر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی منیبہ علی اس ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کی قیادت کریں گی۔

    ایونٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ اور رنرزاپ کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گئی۔اس دوران ہر میچ کی بہترین کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے جبکہ پلیئر آف دی چیمپئن شپ کو 50 ہزار روپے کیش بطور انعام دیا جائے گا۔

    پی سی بی بلاسٹر کی قیادت عالیہ ریاض اور پی سی بی ڈائنمائٹس کی قیادت رامین شمیم کریں گی۔

    پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی کپتانی بالترتیب عالیہ ریاض اور رامین شمیم کریں گی۔ تمام ٹیموں کے اسکواڈ میں ایک ایک انڈر 19 ویمن کرکٹرکو شامل کیا گیاہے۔

    اس سے قبل پی سی بی کوویڈ 19 کی وباء کے باوجود کراچی میں نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کا انعقاد کرچکا ہے۔بائیو سیکیور ماحول میں منعقدہ اس کیمپ میں خواتین کرکٹ ٹیم کی مستقل جاری اس دوڑ میں نمایاں 27 خواتین کرکٹرز نے شرکت کی۔

    شیڈول:

    بائیس نومبر: پی سی بی بلاسٹرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنامائٹس بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    تئیس نومبر پی سی بی بلاسٹرز بمقابلہ پی سی بی چیلنجرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    پچیس نومبر: پی سی بی ڈائنامائٹس بمقابلہ پی سی بی چیلنجرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    چھبیس نومبر: پی سی بی ڈائنامائٹس بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرزبمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    اٹھائیس نومبر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    انتیس نومبر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنامائٹس بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    یکم دسمبر: فائنل بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    اسکواڈز:
    پی سی بی بلاسٹرز:
    منیبہ علی (کپتان)،عائشہ نسیم،بسمہ معروف، کائنات حفیظ، ندا ڈار، فاطمہ ثناء، سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال، صبا ء نذیر،ایمن انور، وحیدہ اختر، صدف شمس، صائمہ ملک ، عاصمہ امین (وکٹ کیپر)۔
    پی سی بی بلاسٹرز:
    عالیہ ریاض (کپتان)، جویریہ خان، سدرہ امین، جویریہ ودود، حرینہ سجاد، نتالیہ پرویز،طوبہٰ حسن، انعم امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، حفصہ امجد، ماہم طارق، نورین یعقوب، خدیجہ چشتی اور انوشہ ناصر۔
    پی سی بی ڈائنامائٹس:
    رامین شمیم (کپتان)، ناہیدہ خان، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، حفصہ خالد، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سبحانہ طارق، نجیہ علوی ( وکٹ کیپر)، نشرا سندھو،امِ ہانی، سیدہ زہرہ فاطمہ، اآئمہ سلیم۔

    میڈیا کے لیے گائیڈ لائنز:

    • پی سی بی میڈیا کے معز ز نمائندگان کے لیے چائے،کافی اور پانی کا بندوبست کرے گا۔ علاوہ ازیں، معززمیڈیا نمائندگان کو اپنا کھانا اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہو گی۔
    • اگر آپ میں کویڈ 19 کی علامات پائی جائیں تو براہ کرام میچ میں آنے سے گریز کریں۔
    • اسٹیڈیم آمد پر تھرمل گن سے آپ کا بخارچیک کیا جائے گا۔
    • براہ کرام سماجی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے چہرے پر ماسک کا استعمال لازم کریں۔
    • میڈیا نمائید گان وینیو پر ایک جگہ اکھٹے ہونے سے مکمل پرہیز کریں۔
    • میڈیا کے لیے مخصوص جگہوں پر ہینڈ سنٹائزر دستیاب ہونگے،علاوہ ازیں میڈیا نمائیدگان اپنے لیے ذاتی ہینڈ سنٹائزر لا سکتے۔
    • میچ کے دنوں میں آفیشلز کی جانب سے مختلف اوقات میں بخار چیک کرسکتا ہے۔
    • میڈیانمائندگان کو ہوٹل،ٹریننگ اور میچ وینیوز پر کھلاڑیوں کےون آن ون انٹرویوز کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • ٹینس سٹار عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے ایک اور معرکہ سر کر لیا

    ٹینس سٹار عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے ایک اور معرکہ سر کر لیا

    ٹینس سٹار عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے ایک اور معرکہ سر کر لیا

    باغی ٹی وی : سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    ہسپانوی ٹینس سٹار نے 2019ء کے یونانی چیمپئن سٹیفانوس کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔ انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ سٹیج میچ میں سپین کے رافیل نڈال اور یونان کے ٹینس سٹار سٹیفانوس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

    رافیل نڈال نے سٹیفانوس کو پہلے سیٹ میں 4-6 سے شکست دی تاہم سٹیفانوس نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے رافیل نڈال کو 4-6 سے شکست دی۔رافیل نڈال نے تیسرے سیٹ میں قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی کو 2-6سے شکست دیکر ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 20 گرینڈ سلام چیمپئن رافیل نڈال کا سیمی فائنل میں مقابلہ ہفتہ کو روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف سے ہوگا

  • بیس بال گراؤنڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں تبدیل، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ اے ٹیموں کے مابین اہم ٹاکرا

    بیس بال گراؤنڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں تبدیل، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ اے ٹیموں کے مابین اہم ٹاکرا

    بیس بال گراؤنڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں تبدیل، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ اے ٹیموں کے مابین اہم ٹاکرا

    باغی ٹی وی : ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ اے ٹیموں کے مابین 3روزہ پریکٹس میچ آج 20 نومبر سے کوئنز ٹائون میں شروع ہورہا ہے،دورہ نیوزی لینڈ میں مہمان ٹیم کی یہ پہلی باقاعدہ سرگرمی ہے۔ٹیسٹ ٹیم 3دسمبر سے شروع ہونے والی سیریز سے قبل ایک اور پریکٹس میچ بھی کھیلے گی لیکن دونوں ممالک کے مابین ٹی 20 سیریز کاآغاز 27نومبر سےہوگا۔

    لنکا پریمیئر لیگ سے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی کر گیل باہر ہوگئے ہیں،انہوں نے اپنی ٹیم کینڈی کا آگاہ کردیا ہے،دوسری جانب میزبان ملک کے مشہور کھلاڑی اور ٹی 20 میں زیادہ وکٹ لینے والے لاستھ ملنگا نے بھی اپنا نام واپس لے لیا ہے،پاکستان سے ایک اسکواڈ کولمبو پہنچ چکا ہے۔

    امریکامیں بیس بال کا گرائونڈ امریکی کرکٹ کاہوم ٹائون بننے جارہا ہے۔امریکی کرکٹ حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ٹی 20 فرنچائز لیگ کے پارٹنر امریکن کرکٹ انٹرپرائزز نے ایئر ہگس اسٹیڈیم کے لئے 15 سالہ لیز معاہدےپر دستخط کردیئے ہیں ، ڈیلاس میں واقع اسٹیڈیم میں 6ہزار تماشائیوں کی گنجائش موجود ہے۔

    امریکی کرکٹ حکام مستقبل قریب میں آئی سی سی میں مستقل ممبر شپ کے حصول کے لئےکوشاں ہیں اور 2030تک دنیائے کرکٹ کا سپرپاور بننا چاہتے ہیں.کرک سین کےمطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز میں چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچز 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں ہوں گے جبکہ تیسرا ون ڈے 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

    اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 میچز 4, 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

  • آسٹریلیا بھارت محدود اوورز کی سیریز آغاز سے قبل ہی سنسنی کا باعث

    آسٹریلیا بھارت محدود اوورز کی سیریز آغاز سے قبل ہی سنسنی کا باعث

    آسٹریلیا بھارت محدود اوورز کی سیریز آغاز سے قبل ہی سنسنی کا باعث

    باغی ٹی وی رپورٹ : آسٹریلیا بھارت محدود اوورز کی سیریز کے 6 میں سے 5 میچز کے ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 27 نومبر کو سڈنی کے پہلے ایک روزہ میچ کی 19 سو نشستیں دستیاب ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں پچاس فیصد تماشائیوں کے لیے نشستیں رکھی گئی ہیں۔

    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز میں چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچز 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں ہوں گے جبکہ تیسرا ون ڈے 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

    اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 میچز 4, 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

  • کامران اکمل کے فٹنس مسائل ، اہم ایونٹ سے محرومی کا باعث بن گئے

    کامران اکمل کے فٹنس مسائل ، اہم ایونٹ سے محرومی کا باعث بن گئے

    کامران اکمل کے فٹنس مسائل ، اہم ایونٹ سے محرومی کا باعث بن گئے

    باغی ٹی وی : وکٹ کیپر کامران اکمل کے فٹنس مسائل تاحال جاری ہیں‌. کامران اکمل مکمل فٹ نہ ہوسکے . قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے کے میچ میں حصہ نہیں لیں گے

    کامران اکمل پی ایس ایل کے میچ سے قبل ان فٹ ہوئے تھے .کامران اکمل کی جگہ وکٹ کیپر علی شان کو چوتھے مرحلے کا میچ کھلایا جائے گا.کامران اکمل کا سری لنکن لیگ سے بھی معاہدہ ہے

    آئندہ ہفتے کامران اکمل کی سری لنکا روانگی متوقع ہے .سری لنکا جانے کی صورت میں کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے.قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ میں کامران اکمل کی جگہ علی شان سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ چوتھے راؤنڈ میں بلوچستان اور نادرن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، سادرن پنجاب کا سامنا سندھ جبکہ سینٹرل پنجاب اور کے پی کے مدمقابل ہوں گی۔

    واضح رہے کہ کامران اکمل پی ایس ایل میچز میں بھی پشاور زلمی کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے

  • انگلینڈ کی سرزمین پر ایک ہی وقت میں تین ممالک کھیلیں  گے

    انگلینڈ کی سرزمین پر ایک ہی وقت میں تین ممالک کھیلیں گے

    انگلینڈ کی سرزمین پر ایک ہی وقت میں تین ممالک کھیلیں‌ گے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے اگلے سال کے ہوم انٹر نیشنل کرکٹ کلینڈر کااعلان کردیا ہے۔ بھارت کے خلاف5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ساتھ جون اور جولائی میں سری لنکا اور پاکستان کے خلاف بھی سیریز ہونگی۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی خواتین سیریز اور آسٹریلیا کے خلاف اگست کی ڈس ایبل سیریز بھی پلان کا حصہ ہے ۔سری لنکا 29 جون سے 4 جولائی تک تین ون ڈے میچ کھیلے گا ، پاکستان 8سے 20 جولائی کے درمیان تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچوںکی سیریز کھیلے گا۔

    پاکستان 2016سے انگلینڈ کا مسلسل چھٹا دورہ کرے گا۔پاکستان مسلسل 6 سال دورہ کرکے نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔پاکستان نے 2016 میں 4 ٹیسٹ،2017میں چیمپئنز ٹرافی،2018میں 2 ٹیسٹ،2019میں ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ،2020میں ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے لئے مسلسل 5 موسم گرماکے دورے کئے ہیں۔
    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھی جون میں لارڈز میں شیڈول ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔اگر یہ فائنل نہیں ہوا تو ای سی بی سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز یا اضافی ٹیسٹ کھیلے گا اور اس کے لئے نیوزی لینڈ سے بھی بات چیت جاری ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم جنوبی افریقاپہنچتے ہی وبا کا شکار

  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم  جنوبی افریقاپہنچتے ہی وبا کا شکار

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم جنوبی افریقاپہنچتے ہی وبا کا شکار

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم جنوبی افریقاپہنچتے ہی وبا کا شکار

    باغی ٹی وی : انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا پہنچنے کے بعد ابھی ٹریننگ شروع کی ہی تھی کہ میزبان ملک کے کیمپ میں کورونا کی وبا پھوٹ پڑی،انگلش کیمپ تشویش میں مبتلا ہوگیا ہے۔
    جنوبی افریقہ کے ایک کھلاڑی کا انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز سیریز سے قبل کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔جنوبی افریقہ ٹیم کے میڈیکل عملہ کے رابطے میں آنے والے کھلاڑی اور دو دیگر افراد کو کیپ ٹاؤن میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
    کرک سین کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقا نے کہاکیپ ٹاؤن کےبائیوسیکیور ببل میں داخل ہونے سے قبل کھلاڑیوں اور سپورٹ عملے میں سے 50افراد کے ٹیسٹ کئے تھے۔
    ٹی20 میچزکی سیریز 27 نومبرسے شروع ہوگی جس کے بعد تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔
    میزبان بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایک کھلاڑی کاٹیسٹ مثبت آیاہے اور دو کھلاڑیوں کو قریبی رابطوں پر الگ کیا گیا ہے۔
    انگلینڈ کا دستہ جنوبی افریقہ پہنچ گیا ہے اوراس نے ٹریننگ بھی شروع کردی ہے۔ہفتے کے روز کیپ ٹاؤن میں 50 اوورکا وارم اپ میچ بھی کھیلے گا۔

  • چاچائے کرکٹ فوت ہوگئے؟پاکستانی غم میں ڈوب گئے:حقیقت حال کیاہے،اہم خبرآگئی

    چاچائے کرکٹ فوت ہوگئے؟پاکستانی غم میں ڈوب گئے:حقیقت حال کیاہے،اہم خبرآگئی

    لاہور:چاچائے کرکٹ فوت ہوگئے؟پاکستانی غم میں ڈوب گئے:حقیقت حال کیاہے،اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک خبربہت زیادہ گردش کررہی ہے کہ پاکستان کرکٹ کے دلداہ ، ترجمان پاکستان کی شان چاچائے کرکٹ کی وفات کی خبریں بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں

     

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ خبرسن کرملک بھرمیں ایک پریشانی کی کیفیت ہے ، دوسری طرف ٹویٹر،فیس بک اوردیگرسوشل میڈیا پیجز پریہ جھوٹی خبرسن کران کے چاہنے والے بہت زیادہ غمگین ہوگئے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق سچ یہ ہےکہ چاچائے کرکٹ حیات ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ ان کی طبعیت خراب ضرور ہے لیکن ان کی وفات کی خبردرست نہیں ہے

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چاچائے کرکٹ کی وفات کی متضاد خبریں بھی گردش کررہی ہیں لیکن ان کے خاندان کی طرف سے ان کی وفات کی خبرنہیں‌آئی

     

     

    https://twitter.com/Iam_Mian1/status/1329062575548624897