Baaghi TV

Category: کھیل

  • سابق آسٹریلوی ٹیسٹ آل راؤنڈر چل بسے

    سابق آسٹریلوی ٹیسٹ آل راؤنڈر چل بسے

    سابق آسٹریلوی ٹیسٹ آل راؤنڈر چل بسے

    باغی ٹی وی : سابق آسٹریلوی ٹیسٹ آل راؤنڈر ایرک فری مین 76برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    ایرک فری مین نے اپنا پہلا ٹیسٹ جنوری 1968 میں برسبین میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا اور اس میچ میں اُن کا ابتدائی اسکور شاٹ ایک چھکا تھا۔ایرک فری مین نے 11 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔2002 میں انہیں کھیل میں خدمات سرانجام دینے پر میڈل آف آرڈر آف آسٹریلیا سے بھی نوازا گیا۔

    ایرک فری مین نے 1968 میں بھارت کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے آسٹریلیا کی ٹیم کی 11 ٹیسٹ میں نمائندگی کی ۔ایرک فری مین لوئر آرڈر پر کھیلنے والے بلے باز تھے جبکہ وہ ایک کامیاب باولر بھی تھے ،انہوں نے اپنے بیٹنگ کیریئر کا آغاز پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر کیا تھا ۔انہوں نے بھارت کے خلاف میچ میں پہلی اننگ میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے باعث آسٹریلیا کو کامیابی حاصل کرنے میں بھر پور مدد ملی

  • بابر اعظم کے بعد ایک اور کھلاڑی پاکستان اور نیوزی لینڈ  سیریز سے باہر

    بابر اعظم کے بعد ایک اور کھلاڑی پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز سے باہر

    بابر اعظم کے بعد ایک اور کھلاڑی پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز سے باہر

    باغی ٹی وی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر بھاری پڑ رہی ہے،بابر اعظم کی بڑی کبر کے بعد ایک اور بڑی خبر یہ ہے کہ بلیک کیپس کے آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈہوم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہرہوگئے ہیں۔

    کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کے مطابق گرینڈہوم کے دائیں پائوں میں ‘تناؤ ہے اور وہ باؤلنگ نہیں کرپارہے ہیں،ان کی جنوری کے آخر تک کرکٹ میدانوں میں واپسی متوقع ہے۔گرینڈ ہوم ویسٹ انڈیز کی سیریز سے بھی محروم ہو گئے تھے، ان کی جگہ ڈیرل مچل نےلی تھی۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ٹی 20 سیریز کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا.قومی کرکٹرز نے نیٹ سیشن میں باؤلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں..کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے پہلے روز بھرپور فیلڈنگ ڈرلز کیں ..پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان واحد چار روزہ میچ سترہ دسمبر سے شروع ہوگا

  • خیبر پختونخواہ میں خاور شاہ بیس بال اکیڈمی اورگراؤنڈ کا افتتاح، فیڈریشن کے صدر نے بڑی بات بتادی

    خیبر پختونخواہ میں خاور شاہ بیس بال اکیڈمی اورگراؤنڈ کا افتتاح، فیڈریشن کے صدر نے بڑی بات بتادی

    خیبر پختونخواہ میں خاور شاہ بیس بال اکیڈمی اور بیس بال گراؤنڈ کا افتتاح، فیڈریشن کے صدر نے بڑی بات بتادی

    خیبر پختونخواہ کی مٹی کھیلوں کے لئے بہت زرخیز ہے۔ صوبے سے تقریباً 50 بیس بال کے کھلاڑی انٹر نیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ جس میں سے 25 کھلاڑیوں کا تعلق جمرود ڈسٹرکٹ خیبر سے ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے جمرود ڈسٹرکٹ خیبر میں خاور شاہ بیس بال اکیڈمی اور گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔


    جمرود میں خاور شاہ بیس بال اکیڈمی کے افتتاح کے بعد جمرود پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں آتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کیونکہ یہاں پر ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ صرف ڈھائی سالوں میں ہم نے جمرود کے علاقے سے تقریباً 25کھلاڑیوں کو سلیکٹ کرکے انٹرنیشنل سطح پر کھلایا جنہوں نے دنیا میں پاکستان کانام روشن کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابقہ فاٹا بیس بال ایسوسی ایشن کے خزانچی کپتان آفریدی اور گل جان آفریدی بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ محمد حمود لکھوی نائب صدر، طاہر محمود خزانچی، سید امائد کاظمی ڈائریکٹر یوتھ بیس بال ڈیویلپ منٹ پاکستان فیڈریشن بیس بال، طاہر حسین سیکرٹری جنرل،روح اللہ سینئر نائب صدر، شاہ رخ ممبر گلگت بلتستان بیس بال ایسوسی ایشن، نسبت علی، اور آفتا ب احمد موجودتھے۔


    سید فخر شاہ کے مطابق جمرود میں بیس بال اکیڈمی کے قیام کا مقصد ضلع خیبر میں کمیونٹی کو سپورٹ دینا اور یہ بتانا ہے کہ فیڈریشن ان کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ ضلع کے ٹیلنٹ کو آگے لایا جائے اور کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو۔ مزید یہ کہ صوبے میں بیس بال کی ڈیویلپ منٹ کی وجہ سے پاکستان کا دنیا بھر میں ایک سوفٹ امیچ جائے گااور جیساکہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے تو اس سے صوبے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
    سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ کرونا وبا کی وجہ سے 2020 میں منعقد کئے جانے والے کئی انٹرنیشنل مقابلے ملتوی کردئیے گئے ہیں جوکہ اب 2021 میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ U-18اور U-12ایشین بیس بال چیمپئن شپس میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کو ایک سال کی رعایت بھی دے دی گئی ہے۔پاکستان اس وقت ورلڈ میں 27ویں اور ایشیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ان ایونٹس میں شرکت کرنے سے پاکستان کی رینکنگ مزید بہتر ہوگی۔ بیس بال اکیڈمی کے قیام سے کھلاڑی اپنی باقاعدہ ٹریننگ جاری رکھیں گے اور ہمیں انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے تیار کھلاڑی مل جائیں گے۔ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے فیڈریشن نے اکیڈمی کو بیس بال کا سامان بھی مہیا کردیا ہے۔
    سید فخر شاہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخواہ کے لوگ بیس بال کھیلنے کا شوق رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں بیس بال کا کھیل بہت زیادہ ترقی کررہا ہے۔ لیکن جب تک کارپوریٹ اور پرائیویٹ سیکٹر ملک میں کھیلوں کی سپورٹ کے لئے آگے نہیں آئے گاتب تک کھیل ترقی نہیں کریں گے۔

  • ایک روزہ سیکنڈ الیون پاکستان  کپ  کے آغاز کا اعلان ہوگیا

    ایک روزہ سیکنڈ الیون پاکستان کپ کے آغاز کا اعلان ہوگیا

    ایک روزہ سیکنڈ الیون پاکستان کپ کے آغاز کا اعلان ہوگیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سیکنڈ الیون پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہو گا.‏چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا سیکنڈ الیون پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہو گا یہ سیکنڈ الیون سائیڈز کا سیزن 21-2020 کا تیسرا اور آخری ایونٹ ہے۔

    ‏پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹوٹنی کپ اور تین روزہ قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد شروع ہو رہا ہے ۔
    ‏سنگل لیگ ٹورنامنٹ کراچی کے تین مختلف وینیوز کے سی سی اے اسٹیڈیم، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس اور ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا ئے گا اورٹورنامنٹ کا پانچواں اور فائنل راؤنڈ 24 دسمبر کو ہو گا۔
    ‏پہلے راؤنڈ میں تین روزہ قائداعظم ٹرافی کی چیمپئین سندھ کا مقابلہ سدرن پنجاب سے کے سی سی اے اسٹیڈیم میں ہو گا۔خیبر پختونخواہ کا مقابلہ سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹونٹی کی فاتح ٹیم سنٹرل پنجاب سے ٹی ایم سی گراونڈ میں ہو گا اور این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
    ‏ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ فرسٹ الیون 8 جنوری سے شروع ہو گا ۔ ایسے میں یہ ایونٹ ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جس سے ڈومیسٹک کرکٹرز کے پاس موقع میسر آئے گا کہ وہ چھ ٹیموں کے ہیڈکوچز کو متاثر کرسکیں اور فرسٹ الیون ٹیموں کا حصہ بن سکیں ۔

    ‏سیزن کے آغاز میں ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوویڈ 19 کے پروٹوکولز طے کر لیے تھے،تمام میچز سوائے ٹیسٹ وینیوز کے بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے تاکہ معزز میڈیا نمائندگان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنا یا جا سکے اور محدود سہولیات اور وسائل کی وجہ سے آن فیلڈ کوریج کی اجازت نہیں ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ روزانہ کی بنیاد پر میچز کے راؤنڈ اپ اردو اور انگلش میں مہیا کرے گا۔

    اسکواڈز: سیکنڈ الیون پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ

    ‏بلوچستان

    عظیم گھمن (کپتان)، تیمور خان (نائب کپتان )، عبدالرحمان مزمل ، عبدالواحد بنگلزئی ، اویس ضیاء ، فہد حسین ، حیات اللہ ، ہدایت اللہ (وکٹ کیپر)، اسرار احمد ، محمد دین ، نجیب اللہ ، ناصر خان ، نذر حسین ، رمیز راجا جونئیر اور زین اللہ۔

    سنٹرل پنجاب

    جنید علی (کپتان ، وکٹ کیپر)، محمد عمران ڈوگر (نائب کپتان)، ابوبکر خان ، اسفند مہران ، عتیق الرحمان ، حماد بٹ ، حسیب الرحمان ، عرفان خان نیازی ، کامران افضل ، محمد علی ، محمد فائق ، نعمان انور ، رضا علی ڈار ، شاہد نواز ، شعیب اللہ اور زبیر خان ۔
    ‏‏
    خیبر پختونخواہ

    آصف آفریدی (کپتان)، محمد حارث (نائب کپتان ، وکٹ کیپر)، عامر خان ، عباس آفریدی ، عبدالرؤف ، عارف شاہ ، اسد آفریدی ، اشفاق احمد ، معاز صداقت ، محمد عمران ، محمد محسن ، محمد محسن خان ، محمد سرور، نبی گل ، صاحبزادہ فرحان اور ثاقب جمیل۔

    ‏ناردرن

    (سہیل اختر (کپتان) ، عمیر مسعود (نائب کپتان ، وکٹ کیپر)، عبدالفصیح ، عامر جمال ، عامر شاہ ، فرحان شفیق ، کاشف اقبال ، مہران ممتاز، محمد اسماعیل ، نوید ملک ، نہال منصور ، سلمان ارشاد ، شعیب منہاس ، عمر وحید ، زید عالم اور زیاد خان۔

    ‏‏سندھ

    سیف اللہ بنگش (کپتان، وکٹ کیپر)، فراز علی (نائب کپتان)، عدیل میو ، عماد عالم ، آرش علی خان ، عزیز اللہ ، فہد اقبال ، غلا م مدثر ، حسان خان ، حسن محسن ، جہانزیب سلطان ، محمد سلیمان ، محمد طہ ، رمیز عزیز، سعد خان اور صائم ایوب۔

    سدرن پنجاب

    نوید یاسین (کپتان)، رمیز عالم (نائب کپتان)، احمر اشفاق ، احسن بیگ ، انس مصطفیٰ ، حمزہ ارشد، جنید اعوان،مقبول احمد (وکٹ کیپر)، محمد علی ، محمد باسط ، محمد عرفان ، محمد محسن ،مختار احمد ، صلاح الدین ، وقار حسین اور زوہیب آفریدی۔

  • شاہین آکلینڈ پہنچے تو کیا رہیں مصروفیات ؟

    شاہین آکلینڈ پہنچے تو کیا رہیں مصروفیات ؟

    شاہین آکلینڈ پہنچے تو کیا رہیں مصروفیات ؟
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آکلینڈ پہنچ گیا. اسکواڈ کوئنز ٹاؤن سے بذریعہ پرواز آکلینڈ پہنچا. قومی اسکواڈ کل سے آکلینڈ میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گا
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1338769078857699334?s=20
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا.قومی کرکٹرز نے نیٹ سیشن میں باؤلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں..کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے پہلے روز بھرپور فیلڈنگ ڈرلز کیں ..پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان واحد چار روزہ میچ سترہ دسمبر سے شروع ہوگا.

    پاکستان شاہینز کی کرکٹ ٹیم نے وانگرائے میں ٹریننگ شروع کر دی .کھلاڑیوں نے تین گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا .قومی کرکٹرز کی نیٹ سیشن میں باؤلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں
    کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے پہلے روز بھرپور فیلڈنگ ڈرلز کیں .پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان واحد چار روزہ میچ سترہ دسمبر سے شروع ہوگا

  • خواتین  کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول جاری

    خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول جاری

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    سال 2022 میں شروع ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 31 میچ کھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 4 مارچ تا 3اپریل کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کا فائنل 3 اپریل کو فلڈ لائٹس میں کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔

    2022 میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کرائسٹ چرچ اور ویلنگٹن میں ہوں گے۔ویمنز ورلڈ کپ 2021 میں کھیلا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔ویمنز ورلڈ کپ کے میزبان ملک نیوزی لینڈ اور چھ وینیوز کو برقرار رکھا گیا ہے، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    ادھر پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، اس دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ دونوں ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز بیس جنوری سے تین فروری تک جاری رہے گی۔

    پی سی بی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد دورے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔سیریز کا آغاز اور اختتام ڈربن سے ہوگا، وہاں میں کھیلا جانے والا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بیس جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ تین فروری کو ہوگا۔ یہ دونوں میچز برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بھی ڈربن میں کھیلا جائے گا، اس میچ کے لیے دونوں ٹیمیں تئیس جنوری کو مدمقابل آئیں گی۔ تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ اور پہلے دونوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب 26، 29 اور 31 جنوری کو پیٹرمریٹزبرگ میں کھیلے جائیں گے

  • قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ کس ملک کا کرے گی دورہ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ کس ملک کا کرے گی دورہ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ کس ملک کا کرے گی دورہ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، اس دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ دونوں ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز بیس جنوری سے تین فروری تک جاری رہے گی۔

    پی سی بی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد دورے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔سیریز کا آغاز اور اختتام ڈربن سے ہوگا، وہاں میں کھیلا جانے والا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بیس جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ تین فروری کو ہوگا۔ یہ دونوں میچز برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بھی ڈربن میں کھیلا جائے گا، اس میچ کے لیے دونوں ٹیمیں تئیس جنوری کو مدمقابل آئیں گی۔ تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ اور پہلے دونوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب 26، 29 اور 31 جنوری کو پیٹرمریٹزبرگ میں کھیلے جائیں گے۔

    ویمنز کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ستائیس خواتین کھلاڑیوں کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی طلب کرلیا گیا ہے، جہاں تربیتی کیمپ کا آغاز بیس دسمبر سے ہوگا۔

    اس دوران کیمپ میں شریک تمام خواتین کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف بائیو سیکیور ماحول میں رہیں گے۔ یہ بائیو سیکیور ماحول بھی پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے عین مطابق ہوگا۔ بائیو سیکیور ماحول میں داخلے سے قبل اسکواڈ میں شامل ہر رکن کا ایک کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا، ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں اسے کیمپ میں داخلے کی اجازت مل جائے گی. کیمپ میں رپورٹ کرتے ہی ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی لے لیا جائے گا۔

    دورہ جنوبی افریقہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ اور باؤلنگ کوچ ارشد خان کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی، دونوں کوچز نے بالترتیب اکتوبر اور نومبر میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو جوائن کیا تھا، کامران حسین کیمپ میں اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل مئی 2019 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا۔دونوں ممالک کے مابین کھیلی جانے ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز 1-1 سے ڈرا ہوگئی تھی جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ٹیم نے 2-3 سے برتری حاصل کی تھی۔

    عروج ممتاز، چیف سلیکٹر اور قائم مقام ہیڈ آف ویمنز کرکٹ:

    چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ ٹیم عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ کوویڈ19 کی وباء کے دوران ہم خواتین کرکٹ پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں خواتین کرکٹ کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کرکٹ کی مشکور ہیں کہ انہوں نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں کوالیفائی کرنے کے باوجود ہمارے ساتھ مکمل سیریز کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

    عروج ممتاز نے کہا کہ کوویڈ 19 کے باوجود خواتین کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کی وجہ سے پی سی بی نے مختلف ڈومیسٹک ٹورنامنٹس منعقد کروائے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کا کوئی نعمل البدل نہیں ہیں۔

    ستائیس ممکنہ کھلاڑی( 18 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان 31 دسمبر کو کیا جائے گا):

    ایمن انور ، عالیہ ریاض ، انعم امین ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، بسمہ معروف ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ءخان ، ارم جاوید ، جویریہ خان ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز ، کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، منیبہ علی ،ناہیدہ خان، نجیہ علوی ، نشرہ سندھو ، نتالیہ پرویز ، نڈا ڈار ، عمیمہ سہیل ، رامین شمیم ، صبا ءنذیر ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین ، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ۔

    شیڈول:

    11 جنوری: ڈربن کے لئے روانگی
    13-19 جنوری : ٹریننگ ، پریکٹس اور انٹرا اسکواڈ میچز ، ڈربن
    20 جنوری:پہلا ون ڈےانٹرنیشنل میچ، ڈربن
    23 جنوری:دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ، ڈربن
    26 جنوری: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل ، پیٹرزماریٹزبرگ
    29 جنوری: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ، پیٹرزماریٹزبرگ
    31 جنوری:دوسراٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ، پیٹرزماریٹزبرگ
    3 فروری: تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، ڈربن

  • قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کوئنز ٹاؤن میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ

    قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کوئنز ٹاؤن میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ

    قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کوئنز ٹاؤن میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے روانہ پو گئے

    22 رکنی اسکواڈ کچھ دیر قبل کوئنز ٹاؤن سے بذریعہ پرواز وانگرائے روانہ ہوا،اسکواڈ میں 15 کھلاڑی اور 7 اسپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل ہیں ،پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین واحد ایک روزہ میچ 17 دسمبر سے وانگرائے میں شروع ہوگا

    انجری کے باعث واحد چار روزہ اسکواڈ سے باہر ہونے والے امام الحق نے پاکستان کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ،امام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیں گے ،اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل امام الحق کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا

    قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کوئنز ٹاؤن میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ ہوا.کوئنز ٹاؤن میں یہ قومی اسکواڈ کا تیسرا اور آخری سینیریو بیس پریکٹس میچ ہے ،بلے بازوں اور باؤلرز کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرانے کی غرض سے میچز کا انعقاد کیا گیا ہے ،اسکواڈ میں شامل صرف بیٹسمین ہی بیٹنگ کریں گے ،باؤلرز کو مقررہ اہداف کے مطابق باؤلنگ کرنا ہوگی

    شاداب خان کی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ پریکٹس بھی جاری ہے،بابراعظم اور امام الحق نے آج ہلکی پھلکی فزیکل ٹریننگ کی ،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کل آکلینڈ روانہ ہوگا ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا

  • بابر اعظم کے متعلق افسوس ناک خبر آگئی

    بابر اعظم کے متعلق افسوس ناک خبر آگئی

    بابر اعظم کے متعلق افسوس ناک خبر آگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ بابراعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سےآؤٹ ہوئے ہیں۔

    اتوار کے روز کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن میں تھرو ڈاؤن کے دوران ایک گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایاگیا، قریبی ہسپتال میں کرائے گئے ایکسرے میں تشخیص ہوئی ہے کہ بابراعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا ہے۔

    بابراعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اس دوران اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل بابراعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا ۔

    انجری کے سبب بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جانے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان شاہینز کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ امام الحق اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سے میچ سے آؤٹ ہوئے ہیں۔

    بائیں ہاتھ کے اوپنر کو کوئنز ٹاؤن میں جاری دو روزہ انٹرا اسکواڈ میچ میں بیٹنگ سے قبل نیٹ سیشن میں گیند لگی، جس کے بعد انہیں ایکسرے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے۔

    امام الحق انجری کے باعث 17دسمبر سےنیوزی لینڈ اے کے خلاف وانگرائے میں شروع ہونے والے واحد چار روزہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    امام الحق کم از کم 12 روز تک بیٹنگ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اس دوران اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل امام الحق کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا ۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ مونگنوئی میں شروع ہوگا۔

    آلراؤنڈر شاداب خان بھی اپنی ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس کررہے ہیں، لہٰذا انہوں نے اتوار کو نیٹ میں باؤلنگ پریکٹس کی بجائے ہلکی بیٹنگ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ کی ہے۔

    مصباح الحق، ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم:

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انجریز کسی بھی پروفیشنل اسپورٹس کا حصہ ہیں، بابر اعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے آؤٹ ہونا بہت مایوس کن ہے تاہم یہ اسکواڈ میں شامل دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ بات کی ہے ،وہ ٹی ٹونٹی سیریز سے آؤٹ ہونے پر بہت افسردہ ہیں کیونکہ وہ مکمل فوکس اورٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے آغاز کے منتظر تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی آگے بہت کرکٹ کھیلنی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ وہ جلد فٹ ہوکر دوبار ہ کرکٹ میں واپس آجائیں گے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ میڈیکل ٹیم شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریزکے لیے ہمیں دستیاب ہوں گےتاہم ہم اس حوالے سےفیصلہ کرتے ہوئے کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم:

    شاداب خان (کپتان) ، عبداللہ شفیق ، فہیم اشرف ، حیدر علی ، حارث رؤف ، حسین طلعت ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان ، موسیٰ خان ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر اور وہاب ریاض۔ بابر اعظم (انجری کے باعث آؤٹ ہوگئے)۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم:

    روحیل نذیر (کپتان) ، عابد علی ، عماد بٹ ، اظہر علی ، دانش عزیز ، فواد عالم ، حارث سہیل ، عمران بٹ ، محمد عباس ، نسیم شاہ ، شان مسعود ، سہیل خان، یاسر شاہ، ظفر گوہراور ذیشان ملک۔ امام الحق (انجری کے باعث آؤٹ ہوگئے)۔

  • شاہینوں کی نیوزی لینڈ میں میچ کی تیاریاں جاری

    شاہینوں کی نیوزی لینڈ میں میچ کی تیاریاں جاری

    شاہینوں کی نیوزی لینڈ میں میچ کی تیاریاں جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز، قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کی ٹریننگ جاری ہے
    قومی کھلاڑیوں کا کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن ہوا جس میں کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کے علاوہ فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں بھی حصہ لیا

    کوئنز ٹاؤن میں موجود پاکستان شاہینز کا دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بھی جاری ہے میچ کا آج دوسرا اور آخری روز ہے
    پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کل وانگرائے روانہ ہوجائے گی . پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر کو وانگرائے میں شروع ہوگا