Baaghi TV

Category: کھیل

  • لاہور جمخانہ کلب ، یوم آزادی پر برج ٹورنامنٹ،فاتحین میں مبشر لقمان نے انعامات تقسیم کئے

    لاہور جمخانہ کلب ، یوم آزادی پر برج ٹورنامنٹ،فاتحین میں مبشر لقمان نے انعامات تقسیم کئے

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر لاہور جمخانہ کلب میں 14 اگست کو منعقد ہونے والے اوپن پیئرز برج ٹورنامنٹ نے شائقین اور کھلاڑیوں کو ذہنی کھیل کا ایک شاندار نظارہ پیش کیا۔ دو مختلف سیکشنز میں کھیلا گیا یہ مقابلہ سنسنی خیز اور دلچسپ رہا، جہاں لاہور کے نمایاں برج کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

    وقار الدین وکی اور ائیر کموڈور صدفر نے 263.55 پوائنٹس کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھائی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کے بعد ضیاء حیدر اور احسن قریشی نے 257.95 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہ کر کڑا مقابلہ کیا۔ تیسرے نمبر پر ساجد نبی ملک اور رشید نبی ملک رہے جنہوں نے 239.95 پوائنٹس حاصل کیے۔

    حمزہ اور شانی نے 264.70 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ جیتا، جب کہ ارسلان ایم اور خالد ایم نے 249.70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جگہ بنائی۔ فرخ لیاقت اور جنید سعید نے 240.90 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کی حکمت عملی اور مہارت نے حاضرین کو محظوظ کیا، جبکہ کھلاڑیوں کے مابین بھائی چارہ اور دوستی کا ماحول بھی دیکھنے کو ملا۔ لاہور جمخانہ کلب کے شاندار انتظامات اور خوشگوار ماحول نے اس ایونٹ کو کامیاب اور یادگار بنایا۔فاتحین کو نقد انعام اور ٹرافیاں دی گئیں،برج ٹورنامنٹ کے اختتام پر پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر مبشر لقمان نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور شرکا کا شکریہ بھی ادا کیا، اس موقع پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں برج کو فروغ دینے کے لئے پاکستان برج فیڈریشن عملی کردار ادا کر رہی ہے،

  • تاریخی شکست، محمد رضوان نے وجوہات بتا دیں

    تاریخی شکست، محمد رضوان نے وجوہات بتا دیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے 34 سال بعد ون ڈے سیریز میں تاریخ ساز شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آخری 10 اوورز میں حریف ٹیم میچ ہم سے دور لے گئی اور قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا۔

    میچ کے بعد گفتگو میں رضوان کا کہنا تھا کہ جلد وکٹیں گرنا شکست کی بڑی وجہ بنی، ابتدائی 40 اوورز تک میچ ہمارے کنٹرول میں تھا لیکن ویسٹ انڈین بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی۔کپتان نے کہا کہ شائی ہوپ نے شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیڈن سیلز نے پوری سیریز میں پاکستانی بیٹرز کو مشکل میں ڈالا۔محمد رضوان نے تسلیم کیا کہ ٹیم کے پاس پانچواں بولر نہیں تھا، صائم ایوب اور سلمان آغا نے 8، 8 اوورز کرائے، تاہم آخری 10 اوورز میں ویسٹ انڈین بیٹرز نے بہترین کھیل پیش کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ہی پچ پر تیسرا میچ کھیل رہے تھے، لیکن حریف ٹیم نے بہتر حکمت عملی سے جیت اپنے نام کی۔

    مقبوضہ کشمیر میں 14 اگست یومِ تشکر، 15 اگست یومِ سیاہ منایا جائے گا

    ٹرمپ کی میڈیا پر تنقید، پیوٹن سے ملاقات پر رپورٹنگ غیر منصفانہ“ قرار

    پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ہائی پروفائل دہشتگرد گروہ گرفتار

    بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور یومِ آزادی کا جشن، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

  • لاہور برج ایسوسی ایشن،لاہور جم خانہ کے زیر اہتمام برج ٹورنامنٹ کل ہو گا

    لاہور برج ایسوسی ایشن،لاہور جم خانہ کے زیر اہتمام برج ٹورنامنٹ کل ہو گا

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر لاہور برج ایسوسی ایشن اور لاہور جم خانہ کے اشتراک سے 14 اگست 2025 کو ایک روزہ برج ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہاہے۔ برج ٹورنامنٹ لاہور جم خانہ میں صبح 10 بجے شروع ہوگا۔اس ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے تقریباً 50 بہترین برج کے کھلاڑی حصہ لیں گے، جو جوڑی کی صورت میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے اور سب سے اعلیٰ مقام کے لیے سخت مقابلہ کریں گے۔

    برج ایک ذہنی کھیل ہے جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہے۔ پاکستان بین الاقوامی تنظیم ورلڈ برج فیڈریشن کا رکن ہے۔ پاکستان سے کئی نامور برج کے کھلاڑی سامنے آئے ہیں جن میں سب سے مشہور اور عالمی سطح پر معروف ضیا محمود ہیں، جنہیں پوری دنیا میں عزت اور شناخت حاصل ہے۔

    لاہور برج ایسوسی ایشن،برج کو ایک مقبول کھیل بنانے کے لیے خصوصی کوششیں کر رہی ہے۔ حال ہی میں اس نے نئے برج کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے ایک پروگرام بھی شروع کیا ہے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی ہے۔لاہور برج ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے پروگرامز کے ذریعے پاکستان میں برج کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا اور نئے نوجوان کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔

  • ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ جاری

    ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ جاری

    آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی رینکنگ جاری کردی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہےبھارت کے شبھمن گِل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں،روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے،بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے،ویرات کوہلی کا ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں چوتھا نمبر برقرار ہے، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    آئی سی سی نے ون ڈے میں بالرز کی بھی نئی رینکنگ جاری کردی ہے،پاکستان کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر جیڈن سیلز نے لمبی چھلانگ لگائی ،وہ 24 درجہ ترقی کے بعد 33ویں نمبر پر آگئے،ویسٹ انڈیز کے اسپنر موتی بھی پانچ درجہ ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے،اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پر چلے گئے۔

    یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج

    آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں،بابر اعظم اور محمد رضوان، جو 2024 سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے باہر ہیں، ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب 18ویں اور 20ویں نمبر پر آگئے مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز دو درجے گر کر 32ویں اور صائم ایوب 559 پوائنٹس کے ساتھ 38ویں پوزیشن پر پہنچ گئے اوپنر صاحبزادہ فرحان 64ویں، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 77ویں، فخر زمان 79ویں اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث دو درجے گر کر 88ویں نمبر پر آگئے۔

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی میں بالرز کی بھی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، قومی فاسٹ بولر حارث رؤف دو درجے ترقی کے بعد 575 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں نمبر پر آگئے، جب کہ عباس آفریدی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 572 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں پوزیشن پر پہنچ گئے اسپنر صفیان مقیم اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھی بہتری حاصل کی، بالترتیب 33ویں اور 34ویں پوزیشن پر آگئے۔

    معرکہ حق یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    اسپنرز محمد نواز اور ابرار احمد کی رینکنگ میں کمی ہوئی، نواز دو درجے گر کر 58ویں اور ابرار ایک درجہ تنزلی کے بعد 61ویں نمبر پر پہنچ گئے، شاداب خان ایک درجہ گر کر 73ویں پوزیشن پر آگئے۔ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور پہلے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  • شبمن گل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ، ریکارڈ چوتھی بار اعزاز اپنے نام

    شبمن گل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ، ریکارڈ چوتھی بار اعزاز اپنے نام

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جولائی 2025 کے لیے بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ 25 سالہ بلے باز یہ اعزاز چوتھی بار جیتنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    شبمن گل اس سے قبل جنوری 2023، ستمبر 2023 اور فروری 2025 میں بھی یہ ٹائٹل حاصل کر چکے ہیں۔ جولائی میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 94.50 کی اوسط سے 567 رنز اسکور کیے، جس میں ایجبسٹن ٹیسٹ میں 269 اور 161 رنز کی شاندار اننگز شامل ہیں، جس کی بدولت بھارت نے 336 رنز سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔

    مجموعی طور پر سیریز میں گل نے پانچ ٹیسٹ میچز میں 75.40 کی اوسط سے 754 رنز بنائے اور چار سنچریاں اسکور کیں۔ پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں ان کے ساتھ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر بھی شامل تھے۔

    برطانیہ: ناٹنگھم شائر جیل میں ڈرون پہنچانے کی کوشش، 3 افراد گرفتار

    کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، پولیس موبائل محفوظ

    ملاقات نہ ہو تو پی ٹی آئی توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرے،رانا ثناء اللّٰہ

  • ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو 295 رنز کا ہدف، قومی ٹیم 8 پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی

    ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو 295 رنز کا ہدف، قومی ٹیم 8 پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی

    تین ون ڈے میچز کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے کپتان شائے ہوپ کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے، پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں صرف 8 رنز پر 3 کھلاڑی گنوا دیے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کی اننگز میں کپتان شائے ہوپ 94 گیندوں پر 120 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ جسٹن گریوز نے 24 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ساتویں وکٹ پر ہوپ کے ساتھ 50 گیندوں پر 110 رنز کی شراکت قائم کی۔اوپنر ایون لوئس نے 37 اور راسٹن چیز نے 36 رنز بنائے، جبکہ دیگر بیٹرز میں کیاسی کارٹی 17، شرفین ردرفورڈ 15 اور گداکیش موتی 5 رنز بنا سکے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور صائم ایوب نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آخری 10 اوورز میں ویسٹ انڈیز نے 119 رنز اسکور کیے۔ٹاس پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن ستارہ امتیاز کے لیے نامزد

    اسحٰق ڈار 23 اگست کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

    امریکہ میں پاکستانی چاول کی درآمدات میں غیرمعمولی اضافہ متوقع

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی سرحد کے قریب رات کا کرفیو

  • ایشیا کپ 2025:  بھارتی اسکواڈ کا اعلان  رواں ماہ  کئےجانےکاامکان

    ایشیا کپ 2025: بھارتی اسکواڈ کا اعلان رواں ماہ کئےجانےکاامکان

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کیجانب،سےایشیا کپ 2025 کیلئےاسکواڈکااعلان،رواں،ماہ،کئےجانےکاامکان،ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز اور مینجمنٹ نے ایشیا کپ کی ٹیم کے لیے سوچ بچار شروع کردی ہے اور ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان 19 یا 20 اگست کو ہو سکتا ہے،ٹیم کے اعلان سے قبل تمام کرکٹرز کی فٹنس رپورٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ایشیا کپ کے لیے کئی کرکٹرز کو زیر غورنہ لانےکا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یشسوی جیسوال ، سئی سدھرسن اور کےایل راہول ایشیا کپ مس کرسکتے ہیں، ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے جب کہ شبمن گل کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیاشبمن گل کی فارم کی وجہ سے انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ٹاپ آرڈر میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کی دستیابی نے سلیکشن کو مشکل بنا دیا ہےبھارتی سلیکٹرز ایشیا کپ کے لیے مضبوط ترین اسکواڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔

    جلسے کے دوران فائرنگ سے زخمی کولمبیا کے صدارتی امیدوار جاں بحق

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا اور بھارت ، پاکستان ، عمان اور یو اے ای گروپ اے میں شامل ہیں۔

    امریکا: طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا

  • ویسٹ انڈیز سے شکست، پاکستان  رینکنگ میں پانچویں نمبر پر

    ویسٹ انڈیز سے شکست، پاکستان رینکنگ میں پانچویں نمبر پر

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد آئی سی سی کی نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگیا۔

    آئی سی سی کے مطابق بھارت 4471 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 4160 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 3473 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ سری لنکا نے 4009 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستان 3465 پوائنٹس کے ساتھ اب پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ جنوبی افریقہ چھٹے، افغانستان ساتویں اور انگلینڈ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ نویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جس سے بنگلہ دیش ایک درجہ نیچے آکر دسویں نمبر پر چلا گیا۔

    حیدر علی پر زیادتی کے الزام میں نئے حقائق سامنے آگئے

    استعفیٰ نہیں دیا، مریم پہلے بیٹی ہیں بعد میں وزیراعلیٰ،خواجہ آصف

  • حیدر علی پر زیادتی کے الزام میں نئے حقائق سامنے آگئے

    حیدر علی پر زیادتی کے الزام میں نئے حقائق سامنے آگئے

    پاکستانی کرکٹر حیدر علی پر برٹش پاکستانی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق الزام لگانے والی خاتون دو ہفتوں سے حیدر علی کے ساتھ رابطے میں تھی اور 23 جولائی کو مانچسٹر کے ہوٹل میں پہلی ملاقات کے بعد دونوں نے لنچ بھی کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سال سے زائد عمر کی یہ خاتون پہلی ملاقات کے تقریباً دو ہفتے بعد 4 اگست کو الزام لے کر سامنے آئی۔ یکم اگست کو خاتون نے کینٹ کے علاقے ایشفورڈ میں حیدر علی سے دوبارہ ملاقات کی، جہاں گواہوں نے دونوں کو خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے اور اسٹیشن کی طرف جاتے دیکھا۔

    ذرائع کے مطابق خاتون نے مانچسٹر سے ایشفورڈ تک کا چار گھنٹے کا سفر اکیلے کیا اور تین دن بعد الزام عائد کیا۔ پولیس تحقیقات میں ضبط شدہ فون ڈیٹا سے پتا چلا کہ ملاقاتوں کے بعد دونوں کا رابطہ معمول کے مطابق جاری رہا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ خاتون 2023 سے سوشل میڈیا کے ذریعے حیدر علی کی مداح کے طور پر رابطے میں تھی۔ 48 گھنٹے پولیس حراست میں رہنے والے حیدر علی نے الزام کی سختی سے تردید کی اور خود کو بے گناہ قرار دیا۔

    پولیس نے انہیں 7 اگست کو ضمانت پر رہا کیا اور فون واپس کر دیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق 4 اگست کو شکایت ملنے پر اگلے روز گرفتاری عمل میں آئی، مبینہ واقعہ 23 جولائی کو مانچسٹر میں پیش آیا تھا، جبکہ متاثرہ خاتون کو مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

    استعفیٰ نہیں دیا، مریم پہلے بیٹی ہیں بعد میں وزیراعلیٰ،خواجہ آصف

  • تیسرا ٹی 20:منیبہ کی شاندار سنچری، پاکستان کی آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

    تیسرا ٹی 20:منیبہ کی شاندار سنچری، پاکستان کی آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

    پاکستان ویمن ٹیم نے منیبہ علی کی شاندار سنچری کے بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    منیبہ علی نے کیرئیر کی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی،آئرلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز اسکور کیے، پاکستانی ویمن ٹیم نے 156 رنز کا ہدف 17.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،منیبہ نے 14 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا، عمدہ کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے منیبہ علی کے ساتھ مل کر 101 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، عالیہ ریاض 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

    آسٹریلوی وزیرِ اعظم کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

    قبل ازیں، آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 155 رنز بنائے، اورلا پرینڈرگاسٹ 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہی جب کہ گیبی لیوئس 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں،پاکستان کی جانب سے رامین شمیم، وحیدہ اختر، سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثنا نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو ایک سے آئرلینڈ کے نام رہی، پہلے دو میچز میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ آئرلینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے جب کہ دوسرے مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    الجزیرہ کے صحافی انس الشریف کی دنیا والوں کیلئے وصیت،پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار