Baaghi TV

Category: کھیل

  • بھارت میں آن لائن گیمنگ کے فروغ اور ضابطہ بندی کا بل 2025 منظور

    بھارت میں آن لائن گیمنگ کے فروغ اور ضابطہ بندی کا بل 2025 منظور

    نئی دہلی، پارلیمنٹ نے آن لائن گیمنگ کے فروغ اور ضابطہ بندی کا بل 2025 منظور کرلیا، یہ بل آن لائن منی گیمز کے خطرات سے شہریوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ ای۔اسپورٹس اور تعلیمی و سماجی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

    اس قانون کا مقصد ایسے پلیٹ فارمز پر روک لگانا ہے جو نوجوانوں اور متوسط طبقے کو آسان دولت کے جھانسے میں پھنسا کر نشہ، مالی تباہی اور سماجی مسائل پیدا کر رہے تھے حکومت نے کہا کہ یہ بل خاندانوں کی حفاظت اور ڈیجیٹل معیشت کو محفوظ و تعمیری سمت دینے کے لیے نہایت ضروری تھا۔

    عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے بھی گیمنگ ڈس آرڈر کو ایک بیماری قرار دیا ہے جس میں کھلاڑی کھیل پر قابو کھو دیتا ہے اور اس کے نقصان دہ اثرات کے باوجود مسلسل کھیلتا رہتا ہے۔ بھارت میں اس کے تباہ کن نتائج سامنے آئے ہیں، یہاں تک کہ کچھ افراد بھاری مالی نقصان کے بعد خودکشی تک کر بیٹھے۔

    بل کی اہم خصوصیات

    ای۔اسپورٹس کا فروغ: ای۔اسپورٹس کو باضابطہ کھیل کا درجہ دیا گیا ہے۔ نوجوانوں کو تربیت دینے کے لیے اکیڈمیاں، تحقیقاتی مراکز اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز قائم کیے جائیں گے،حکومت ایسے محفوظ اور عمر کے لحاظ سے موزوں کھیلوں کو رجسٹر اور فروغ دے گی جو تعلیم، مہارت اور ثقافتی اقدار کو مضبوط کریں، ہر قسم کے پیسے والے کھیل، چاہے وہ قسمت یا مہارت پر مبنی ہوں، مکمل طور پر ممنوع ہوں گے ان کے اشتہارات اور مالی لین دین بھی غیر قانونی قرار دیے گئے ہیں۔

    آن لائن گیمنگ اتھارٹی: قومی سطح پر ایک ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی جو کھیلوں کی درجہ بندی، رجسٹریشن اور عوامی شکایات پر کارروائی کرے گی-منی گیمز چلانے یا فروغ دینے پر تین سال تک قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ بار بار خلاف ورزی پر پانچ سال قید اور دو کروڑ روپے تک جرمانے کی سزا رکھی گئی ہے۔

    الیکٹرانکس و آئی ٹی کے وزیر اشونی ویشنو نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ تقریباً 45 کروڑ افراد آن لائن منی گیمز سے متاثر ہوئے اور 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان برداشت کیا۔ کئی پلیٹ فارمز منی لانڈرنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ یہاں تک کہ قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کے شواہد بھی ملے۔

    نوجوانوں کو محفوظ اور صحت مند ڈیجیٹل مشاغل ملیں گے،روزگار، اختراع اور عالمی سطح پر بھارت کی مسابقت میں اضافہ ہوگا،خاندان مالی تباہی اور دھوکے باز اشتہارات سے محفوظ رہیں گے،بھارت ذمہ دار ڈیجیٹل پالیسی میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرے گا۔

    اس سے قبل حکومت نے آئی ٹی ایکٹ 2000، بھارتيہ نیاۓ سنہِتا 2023، جی ایس ٹی قوانین اور کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے تحت بھی متعدد اقدامات کیے تھے۔ 2022 سے جون 2025 کے دوران 1,524 غیر قانونی بیٹنگ اور جوا کھیلنے والی ویب سائٹس اور ایپس بلاک کی جا چکی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق یہ بل بھارت کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ یہ جہاں ایک طرف منی گیمز کی لعنت پر روک لگاتا ہے، وہیں نوجوانوں کے لیے ای۔اسپورٹس اور تعلیمی کھیلوں میں نئے مواقع پیدا کرتا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس قانون سے بھارت ایک محفوظ، صحت مند اور تخلیقی ڈیجیٹل معاشرہ تشکیل دے سکے گا-

  • آن لائن جوئے پر پابندی کے بعد انڈین کرکٹ کونئے سپانسر کی تلاش

    آن لائن جوئے پر پابندی کے بعد انڈین کرکٹ کونئے سپانسر کی تلاش

    انڈین کرکٹ نئے مرکزی سپانسر کی تلاش میں ہے کیونکہ ایک فینٹسی سپورٹس گیمنگ پلیٹ فارم آن لائن جوئے پر سرکاری پابندی کے بعد 43.6 ملین ڈالر کے معاہدے سے دست بردار ہو گیا ہے۔

    پیر کو رپورٹس میں کہا گیا کہ ملک کا سب سے بڑا آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم ڈریم 11 جولائی، 2023 میں تین سالہ معاہدے پر دستخط کے بعد مرد اور خواتین کی قومی ٹیموں کا مرکزی سپانسر بنا تھاڈریم 11 کا لوگو انڈین کھلاڑیوں کی جرسیوں پر چھپا ہوا ہے اور یہ کمپنی چند انڈین پریمیئر لیگ فرنچائزز کی بھی سپانسر ہےتاہم گدشتہ ہفتے انڈین پارلیمان نے آن لائن گیمنگ کے فروغ اور ضابطہ کاری بل کو منظور کیا تھا، جس نے ایسے کھیلوں کی پیشکش اور مالی معاونت کو مجرمانہ قرار دے دیا اور مجرموں کو پانچ سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    انڈین ایکسپریس اخبار نے پیر کو کہا کہ ڈریم 11 کے نمائندوں نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے دفتر کا دورہ کیا اور اس کے چیف ایگزیکٹیو ہیمنگ امین کو بتایا کہ وہ یہ معاہدہ جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

    اخبار نے ایک بی سی سی آئی عہدے دار کے حوالے سے کہا ’اس کے نتیجے میں وہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کے سپانسر نہیں رہیں گے بی سی سی آئی جلد ایک نیا ٹینڈر جاری کرے گاٹی 20 ایشیا کپ نو ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے۔

    سپورٹسٹر ویب سائٹ نے ایک بورڈ عہدے دار کے حوالے سے کہا کہ ’ایشیا کپ کے لیے زیادہ وقت باقی نہیں، مگر ہم متبادل تلاش کر رہے ہیںڈریم 11 کیریبیئن پریمیئر لیگ کی بھی سرکاری پارٹنر ہے اور آسٹریلیا کے بگ بش لیگ کو سپانسر کرتی ہےگیمنگ پر پابندی کارڈ گیمز، پوکر اور فینٹسی سپورٹس پلیٹ فارمز کو متاثر کرتی ہے، بشمول انڈیا کی مقبول گھریلو فینٹسی کرکٹ ایپس کے۔

    حکومت نے کہا ہے کہ جوئے بازی کے پلیٹ فارمز کے تیزی سے پھیلاؤ نے نوجوانوں میں مالی مشکلات بڑھا دی ہیں اور یہ لت خودکشیوں کا باعث بن رہی ہےیہ فراڈ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے جڑا ہے۔

  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے ہرادیا

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے ہرادیا

    ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔

    شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 36 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔پاکستان کی اننگز میں صاحب زادہ فرحان نے 21، صائم ایوب نے 14، فخر زمان نے 20، محمد نواز نے 21، محمد حارث نے 15 اور حسن نواز نے 9 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 47 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان راشد خان نے 39 اور رحمٰن اللہ گرباز نے 38 رنز بنائے، تاہم ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 31 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، صفیان مقیم اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔
    پاکستانی پلینگ الیون:
    صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم۔

    ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے

    پولینڈ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

  • سیلاب متاثرین کے لیے نمائشی میچ، اسٹار کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے

    سیلاب متاثرین کے لیے نمائشی میچ، اسٹار کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے

    پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے 30 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا مقصد خیبر پختونخوا کے متاثرہ عوام کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔

    اس نمائشی میچ میں پاکستان کے موجودہ اور سابق اسٹار کرکٹرز شرکت کریں گے جن میں بابر اعظم، شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود، سعید اجمل، شعیب اختر، محمد حفیظ، صہیب مقصود، یاسر شاہ، اظہر علی، عمید آصف، عمران فرحت، ہمایوں فرحت، احسان اللہ، یاسر حمید، کامران غلام، عبد الرحمٰن، محمد عرفان، ذوالفقار بابر، معاذ صداقت اور محمد سلمان شامل ہیں۔میچ کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے رکھی گئی ہے جبکہ حاصل ہونے والی تمام آمدنی خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو فراہم کی جائے گی۔

    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے کرکٹرز عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

    بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں بہتری، نئے ہائی کمشنرز کی تقرری کا اعلان

    الیکشن کمیشن کی نئی فہرست، پی ٹی آئی سمیت 4 جماعتیں بغیر سربراہ کے شامل

    عثمان خواجہ کی غزہ پر اسرائیلی مظالم رکوانے کی مہم، آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات

    پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 18 اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے

  • عثمان خواجہ کی غزہ پر اسرائیلی مظالم رکوانے کی مہم، آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات

    عثمان خواجہ کی غزہ پر اسرائیلی مظالم رکوانے کی مہم، آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات

    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

    عثمان خواجہ نے وزیراعظم سے کہا کہ ہمت دکھائیں اور انسانیت کے لیے آواز بلند کریں۔ یہ ملاقات اس وقت ممکن ہوئی جب وزیراعظم البانیز کو طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ بھوک کی شدت کے باعث اموات کی تعداد 317 تک جا پہنچی ہے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کے قحط کو انسانی ساختہ بحران قرار دے دیا، جبکہ اقوام متحدہ کے سیکڑوں ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں قتل عام کو نسل کشی قرار دیا جائے۔

    ادھر ایک امریکی سروے میں ووٹرز کی اکثریت نے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 18 اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے

    کشتی کی سواری اور فضائی سفر، سب ڈرامے،سیاسی پارٹیوں کو مبشر لقمان کا چیلنج

    80 ارب واجبات،پی ٹی اےکمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو

  • پاک فوج کے زیر اہتمام  نیشنل فٹ بال چیمپین شپ کاانقعاد

    پاک فوج کے زیر اہتمام نیشنل فٹ بال چیمپین شپ کاانقعاد

    پاک فوج کے زیر اہتمام فٹبال ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل فٹ بال چیمپین شپ کاانقعاد کیا گیا

    پاکستان انڈر 16فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل وزیرستان وارئیرز نے اپنے نام کر لیا ،وزیرستان وارئیرز نے فائنل میں کراچی لائٹس کو 0-4 سے شکست دے دی ،پاکستان انڈر 16فٹبال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیموں نے حصہ لیا ،پاکستان انڈر 16فٹبال چیمپئن شپ22اگست سے 27 اگست تک اسلام آباد میں کھیلی گئی ، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے فاتح ٹیم اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کیے

  • پی سی بی کا نوجوان کھلاڑیوں کی تعلیم کا خرچ اٹھانے کا فیصلہ

    پی سی بی کا نوجوان کھلاڑیوں کی تعلیم کا خرچ اٹھانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کرکٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے ایک نئی اور خوش آئند پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت وہ نہ صرف انڈر 15 سے لے کر انڈر 19 تک کے بچوں کو کرکٹ کی تربیت فراہم کرے گا بلکہ ان کی تعلیمی ذمہ داریاں بھی اٹھائے گا۔

    ذرائع کے مطابق، پی سی بی اب انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کی سطح پر منتخب ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کو سال بھر مختلف اکیڈمیز میں تربیت فراہم کرے گا اور ساتھ ہی ان کی تعلیم کے تمام اخراجات بھی برداشت کرے گا۔ یہ فیصلہ پاکستان میں نوجوان کرکٹرز کو بہتر مستقبل فراہم کرنے اور کھیل کے ساتھ تعلیم کو یکجا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی میں قائم کی جانے والی مختلف اکیڈمیز میں نوجوان کھلاڑی نہ صرف کرکٹ کی مہارتیں سیکھیں گے بلکہ ان کے تعلیمی حوالے سے بھی مکمل انتظامات کیے جائیں گے۔ سیالکوٹ اکیڈمی خاص طور پر انڈر 15 کیٹیگری کے بچوں کے لیے مختص ہوگی جبکہ فیصل آباد اکیڈمی میں انڈر 17 اور ملتان میں انڈر 19 کے کھلاڑیوں کی تربیت کی جائے گی۔

    ہر اکیڈمی میں کرکٹ کے ساتھ تعلیمی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، اور بورڈ کی جانب سے تمام تعلیمی اخراجات بشمول اسکول و کالج میں داخلہ، کتابیں، یونیفارم اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ان اکیڈمیز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا تاکہ بہترین ٹیلنٹ کو موقع دیا جا سکے اور ملک کی کرکٹ کے مستقبل کو سنوارا جا سکے۔کراچی اکیڈمی کو خاص طور پر پاکستان ویمن کرکٹرز، شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف مرد بلکہ خواتین کرکٹرز کو بھی اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔

    یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نوجوان کھلاڑیوں کو صرف کھیل کے میدان تک محدود نہ رکھ کر ان کی تعلیمی اور معاشرتی ترقی پر بھی توجہ دے رہا ہے۔ پی سی بی کا یہ اقدام ملک میں کرکٹ کی ترقی اور نوجوانوں کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔

    رسالے وزڈن نے دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے چالیس بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے،اس فہرست میں چار پاکستانی کھلاڑی بھی شامل کئے گئے ہیں ان میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، صائم ایوب، حسن نواز اور نوجوان باؤلر علی رضا شامل ہیں۔

    اس فہرست میں 23 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے، یہ فہرست 2019 کے بعد پہلی بار جاری کی گئی ہے، اس میں موجودہ کارکردگی اور طویل مدتی صلاحیت کو مدنظر رکھا گیا ہےٹاپ ٹین فہرست میں آسٹریلیا کا کوئی بھی نوجوان کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ہے،پاکستان کے نسیم شاہ ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، اس فہرست میں بھارتی کھلاڑی یشوی جیسوال پہلے نمبر پر ہیں۔

    سب سے مہنگی انگوٹھی کس کی؟ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے بعد نئی بحث

    دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز ہیں، تیسری پوزیشن پر انگلینڈ کے جیکب بیتھل جبکہ چوتھے پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ول او رورکے، پانچویں پوزیشن جنوبی افریقہ کے لوان ڈری پریٹوریئس کی ہے جبکہ نسیم شاہ چھٹی پوزیشن پر ہیں,ساتویں پوزیشن افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کے حصے میں آئی، آٹھویں پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے کیونا میپھاکا، نویں پوزیشن پر بھارت کے نوجوان کھلاڑی سائی سدھارسن اور دسویں پوزیشن پر افغانستان کے ابراہیم زردان ہیں۔

    چالیس بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں صائم ایوب کی 11 ویں نمبر پر ہیں،حسن نواز کی 26 ویں پوزیشن ہے اور علی رضا کو 37 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

    سندور میں شرمناک ناکامی کے بعد مودی سرکار کی ایک نیا محاذ کھولنے کی تیاری

  • جلد کے کینسر میں مبتلا آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا مداحوں کے نام پیغام

    جلد کے کینسر میں مبتلا آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا مداحوں کے نام پیغام

    سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز مائیکل کلارک نے اپنی صحت کے حوالے سے ایک تشویشناک مگر اہم پیغام سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

    کلارک نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے مداحوں کو جلد کے کینسر کے حوالے سے خبردار کیا اور اپنی ذاتی تجربے کی روشنی میں انہیں اپنی جلد کا معائنہ کرانے کی ہدایت دی۔مائیکل کلارک نے اپنے پیغام میں بتایا کہ جلد کا کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک عام مگر سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا، "میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے، جو کہ جلد کے کینسر کی علامات میں سے ایک ہے۔”

    سابق کپتان نے اپنی پوسٹ میں زور دیتے ہوئے کہا کہ "دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جلد کا باقاعدگی سے معائنہ کرواتے رہو کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔” انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ان کے کیس میں باقاعدہ چیک اپ اور جلد کی تشخیص بہت اہمیت رکھتی ہے تاکہ کینسر کے کسی بھی خطرے کو جلد از جلد پہچانا جا سکے۔

    یاد رہے کہ مائیکل کلارک کو چند سال قبل بھی جلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، لیکن اس وقت انہوں نے اس بارے میں عوامی طور پر کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ اب انہوں نے اس اہم مسئلے پر کھل کر بات کی ہے تاکہ عوام میں شعور اجاگر کیا جا سکے اور لوگ اپنی صحت کا بہتر خیال رکھیں۔

    آسٹریلیا میں جلد کا کینسر دنیا میں سب سے زیادہ کیسز میں شمار ہوتا ہے، جس کی وجہ ملک میں سورج کی تیز شعاعیں اور لوگوں کی جلد کی حساسیت ہے۔ ماہرین صحت بھی لوگوں کو سورج کی حفاظت کرنے اور اپنی جلد کی نگرانی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔مائیکل کلارک کی جانب سے یہ پیغام نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک وارننگ اور آگاہی کا باعث ہے کہ جلد کی حفاظت کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں ایک اور بڑی تبدیلی کا امکان

    قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں ایک اور بڑی تبدیلی کا امکان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتانوں کی تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    ڈان نیوز کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں شان مسعود اور ون ڈے میں محمد رضوان کی قیادت خطرے میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کو سونپی جا سکتی ہے، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور جاری ہے۔پی سی بی حکام کی جانب سے دونوں فارمیٹس کے کپتانوں کی تبدیلی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلہ آئندہ ماہ متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے روانگی سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اہم بیٹھک ہوئی۔ اس ملاقات میں سلیکشن کمیٹی، ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور ٹی 20 کپتان سلمان آغا شریک ہوئے، جہاں دونوں فارمیٹس کے مستقبل کے کپتانوں پر گفتگو ہوئی اور ون ڈے کپتان محمد رضوان کی کارکردگی بھی زیر بحث آئی۔

    اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر سلمان آغا کو نیا قائد مقرر کیا جائے گا، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل، شان مسعود کی جگہ سنبھال سکتے ہیں۔یاد رہے کہ بابر اعظم کے استعفیٰ کے بعد نومبر 2023 میں شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا تھا۔

    آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،میئر کراچی

    بھارت: مندر میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی لڑکیوں کو دفنانے والا شخص گرفتار، انکشافات

    بھارت نے 15 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کرلیے، سفارتی سطح پر معاملہ اٹھانے کا مطالبہ

    اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 ہوگئی