Baaghi TV

Category: کھیل

  • ویسٹ انڈیز آسان حریف نہیں، پرفارمنس دینا ہو گی: سلمان علی آغا

    ویسٹ انڈیز آسان حریف نہیں، پرفارمنس دینا ہو گی: سلمان علی آغا

    پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو ایک سخت حریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز آسان نہیں ہو گی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہترین پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور تمام میچز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں موسم گرم ہے، لیکن ہم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیے ہیں، خاص طور پر پاور ہٹنگ پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

    سلمان علی آغا نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ میزبان ٹیم کی بیٹنگ کافی جارحانہ ہوتی ہے تاہم ہماری تیاری مکمل ہے۔کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی کی واپسی ٹیم کے لیے خوش آئند ہے، اور سینئرز و جونیئرز کا اچھا امتزاج بن گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوگا۔

    امریکی دباؤ کا اثر،؟،بھارتی آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی

  • میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی سطح پاکستان کی نمائندگی کروں،نازیہ بتول

    میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی سطح پاکستان کی نمائندگی کروں،نازیہ بتول

    لاہور:متعدد مقابلوں میں حصہ لینے والی سوشل میڈیا انفلوئنسراورفٹبال کی شوقین 23 سالہ نازیہ بتول چکوال کے گاؤں سدوال سے لاہور شفٹ ہونے پر مجبور کیوں،ہوئیں-

    نجی خبررسا ں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نازیہ بتول نے کہا کہ لاہور آنا میرے لیے آسان نہیں تھا لیکن میری مجبوری تھی کیونکہ چکوال میں گراؤنڈ تو تھا لیکن کوچ اور سہولیات نہیں تھیں، میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی سطح پاکستان کی نمائندگی کروں، دن میں دیگر کام بھی کرتی ہوں، میرا جو شوق ہے وہ میں کروں گی چاہے مجھے لوگوں کی باتیں سننا پڑیں،انہیں کبھی کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا-

    اے ایف ایل پاکستان اور ماس ریسلنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نازیہ بتول فٹبال میں کیریئر بنانا چاہتی ہیں،نازیہ بتول فٹبال میں کیریئر بنانے کے لیے لاہور میں بھرپور طریقے سے ٹریننگ کر رہی ہیں، وہ متعدد مقابلوں میں حصہ بھی لے چکی ہیں۔

    پہلگام:کسی ملک نےبھارت کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا،عرفان صدیقی

    خواتین کو تصاویر، ویڈیوز سے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    سندھ رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی: مال بردار ٹرکوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کو اغوا کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

  • ارشد ندیم انجری کے باعث ڈائمنڈ لیگ پولینڈ سے بھی دستبردار

    ارشد ندیم انجری کے باعث ڈائمنڈ لیگ پولینڈ سے بھی دستبردار

    پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 16 اگست کو پولینڈ میں ہونے والی جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ارشد ندیم نے بتایا کہ وہ اس وقت لندن میں سرجری کے بعد ریکوری کے مراحل سے گزر رہے ہیں، اسی لیے ڈائمنڈ لیگ میں شرکت ممکن نہیں ہو سکے گی۔ اس سے قبل وہ سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ سے بھی انجری کی وجہ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ری ہیب کے دوران آہستہ آہستہ ایکسرسائز میں اضافہ کر رہے ہیں اور خود کو پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ارشد ندیم نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد مکمل ٹریننگ اور پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

    واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ان کی پنڈلی کے مسلز کا آپریشن انگلینڈ میں کیا گیا تھا۔ ارشد ندیم کا سارا فوکس اب ستمبر میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھرپور شرکت کے لیے مکمل فٹنس حاصل کرنے پر ہے۔

    سندھ میں 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خریدنے والے کا انتقال

    بھارت کا ٹرمپ کے 25 فیصد ٹیرف کے اعلان پر ردعمل آگیا

    پی ٹی آئی رہنما صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

    اسرائیلی فنکاروں، دانشوروں اور سابق سیاستدانوں کا حکومت کے خلاف احتجاج

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : بھارت کا پاکستان کےساتھ،سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : بھارت کا پاکستان کےساتھ،سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار

    انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) بھارت نے پاکستان کےساتھ،سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے بھی انکار کر دیا۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انڈین لیجنڈز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف لیجنڈز لیگ کا سیمی فائنل مقابلے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا، بھارتی ٹیم کے انکار کے بعد سیمی فائنل نہ ہوا تو پاکستان ٹیم واک اوور کا مطالبہ کرے گی۔

    قبل ازیں، ٹورنامنٹ کے بھارتی اسپانسر نے بھی پاک-بھارت سیمی فائنل مقابلے سے دستبرداری کا فیصلہ کیااسپانسر کمپنی کے سربراہ نشہات پیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ ہم ٹیم بھارت کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شاندار کارکردگی پر داد دیتے ہیں، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،پاکستان کے خلاف شیڈول سیمی فائنل صرف ایک اور میچ نہیں ہے، بطور اسپانسر کمپنی ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈبلیو سی ایل میچ سے دستبردار ہو رہے ہیں، کچھ چیزیں کھیل سے بڑھ کر ہوتی ہیں، پہلے قوم، بعد میں کاروبار۔

    آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    واضح،رہے کہ 20 جولائی کو بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان لیجنڈز لیگ کا میچ شیڈول تھا، تاہم بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کا طے شدہ ٹی20 میچ منسوخ کر دیا گیا تھاسابق بھارتی اوپنر بلے باز شیکھر دھون سمیت بھارتی کھلاڑیوں نے ’پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی‘ کو جواز بناتے ہوئے میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

    جولائی 2025 کے دوران معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ

  • آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی-

    آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، ہیری بروک تیسرے، اسٹیو سمتھ چوتھے اور جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما ایک درجہ بہتری کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے ہیں،پاکستان کے سعود شکیل ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں بدستور 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    جبکہ ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراکا پہلا نمبر برقرار ہے، ربادا دوسرے اور پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کے نعمان علی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں 5ویں پوزیشن پر موجود ہیں،ٹیسٹ آل راؤنڈز رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جدیجا پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس 3 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    جولائی 2025 کے دوران معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ

    ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبھمن گل پہلے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبرپر ہیں، چیریتھ اسالنکا 2درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، ون ڈے باؤ لرز رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، سری لنکا کے ونندو ہسرنگا باؤلنگ رینکنگ میں 11 درجہ بہتری سے 8ویں نمبر پر آگئے ہیں،شاہین آفریدی ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پرموجود ہیں۔

    ”معرکہ حق“ کی تھیم کے ساتھ جشنِ آزادی یکم سے 14اگست تک بھرپور انداز میں منائی جائے گی، سید مراد علی شاہ

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بابراعظم 14ویں اور محمد رضوان 16 ویں نمبر پر ہیں،ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں، ٹی ٹوئنٹی باؤ لرز رینکنگ میں ٹاپ 20 میں کوئی پاکستانی باؤلر شامل نہیں ہے۔

    شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی

    انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان نے اپنی مسلسل چوتھی فتح حاصل کر لی ہے۔ لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

    آسٹریلیا چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 74 رنز بنائے، جہاں بین ڈنک 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ دیگر نو کھلاڑی ڈبل فگر تک نہیں پہنچ سکے۔ سعید اجمل نے اپنی گھومتی اور گوگلی گیندوں سے صرف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عماد وسیم نے 2 اور سہیل خان و سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے صرف 8 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے 74 رنز بناتے ہوئے میچ جیت لیا۔ شرجیل خان 32 اور صہیب مقصود 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان نے ٹورنامنٹ میں پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ کو شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے میچ بائیکاٹ ہوا، تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز کو 31 رنز سے اور چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دی تھی۔یہ فتح پاکستان کی مضبوط فارم کو ظاہر کرتی ہے اور انہیں ٹورنامنٹ میں مزید اعتماد بخشتی ہے۔

    ایشیا کپ 2025 ، بھارت میں ہنگامہ، بائیکاٹ کی صدائیں بلند

    فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کا امدادی پیکیج، 100 ٹن سامان روانہ ہوگا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ

    امریکا اس کیمپ میں نہیں ہے، ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے پر ردعمل

  • ایشیا کپ 2025 ، بھارت میں ہنگامہ، بائیکاٹ کی صدائیں بلند

    ایشیا کپ 2025 ، بھارت میں ہنگامہ، بائیکاٹ کی صدائیں بلند

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں مودی حکومت پر ایوانوں اور میڈیا میں ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔

    اے سی سی کے حالیہ اجلاس میں ٹورنامنٹ کا فیصلہ ہونے کے بعد بھارتی میڈیا، سابق کرکٹرز اور سیاستدانوں نے اس فیصلے پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی مخالفت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حلقوں کا مؤقف ہے کہ "پاکستان کو واک اوور نہیں دیا جائے گا کیونکہ اس کا مطلب پاکستان کی فتح ہے”۔بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ چونکہ بھارت کی میزبانی میں ہو رہا ہے، اس لیے پاکستان کا شرکت کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت شرکت نہ کرے تو ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن ہی نہیں۔اس معاملے پر بھارتی پارلیمان میں بھی گرما گرم بحث جاری ہے، جہاں اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "جب پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت تمام تعلقات بند ہیں تو پھر کرکٹ میچز کیوں کھیلے جا رہے ہیں؟”

    یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا انعقاد بھارت کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کیا جائے گا، جہاں پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کو ٹکرائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 9 ستمبر سے متوقع ہے۔

    روسی عدالت کا زوم پر قوانین کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ ڈالر کا جرمانہ

    فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کا امدادی پیکیج، 100 ٹن سامان روانہ ہوگا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ

    امریکا اس کیمپ میں نہیں ہے، ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے پر ردعمل

  • عادت سے مجبور  گوتم گھمبیر   کی پچ کے معاملے پر چیف کیوریٹر سے تلخ کلامی

    عادت سے مجبور گوتم گھمبیر کی پچ کے معاملے پر چیف کیوریٹر سے تلخ کلامی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اوول کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے مزاج پر قابو نہ رکھ سکے اور پچ اور سہولیات کے حوالے سے چیف کیوریٹر سے جھگڑ پڑے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق معاملہ پانچویں ٹیسٹ میچ کی پچ سے متعلق بحث پر شروع ہوا، جس دوران گھمبیر اور چیف کیوریٹر لی فورٹس کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ تاہم بھارتی ٹیم کے ساتھی کوچ نے بروقت مداخلت کر کے معاملے کو رفع دفع کر دیا۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، جبکہ بھارت کو سیریز برابر کرنے کا موقع میسر ہے۔

    اس حوالے سے جب لی فورٹس سے میڈیا نے رابطہ کیا تو انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام پچ تیار کرنا ہے، گوتم گھمبیر کے ساتھ ذاتی جذبات کا کوئی تعلق نہیں۔ میں آج سے پہلے انہیں جانتا بھی نہیں تھا۔اس واقعے نے میچ سے قبل ماحول کو مزید تناؤ کا شکار بنا دیا ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے مداح اس فیصلہ کن مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

    امریکا نے القاعدہ رہنما کی گرفتاری پر انعامی رقم 10 ملین ڈالر کر دی

    یمن میں بھارتی نرس نمیشا پریا کی پھانسی مؤخر، سزا برقرار

    وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین روانہ ہوں گے

  • ایشیاکپ:پاکستان کواگر واک اوور دیا تو پاکستان جیت جائےگا،بھارتی میڈیا

    ایشیاکپ:پاکستان کواگر واک اوور دیا تو پاکستان جیت جائےگا،بھارتی میڈیا

    بھارتی،میڈیا پر مودی سرکار سے ایشیاکپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بڑھ رہا ہے-

    ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے اجلاس کے انعقاد اور ایونٹ کے اعلان کے بعد سے بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہےبھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ مودی سرکار ایشیاکپ میں پاکستان کو واک اوور دینے کے حق میں نہیں ہے، پاکستان کو کسی صورت واک اوور نہیں دیا جائے گا، اگر واک اوور دیا تو پاکستان جیت جائےگا-

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ بھارت کا ٹورنامنٹ ہے اس میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے، بھارت نہیں کھیلے گا تو ٹورنامنٹ بھی نہیں ہوسکتا، بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کا کھیلنا کسی صورت قبول نہیں،اس کے علاوہ بھارتی ایوانوں میں بھی ایشیاکپ کے بائیکاٹ کی ڈیمانڈ ہورہی ہے،بھارتی ایوانوں میں اپوزیشن نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت سب کچھ بند ہے تو کرکٹ کیوں ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیاکپ بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں 9 ستمبر سے کھیلاجائے گا، ایشیاکپ میں پاک بھارت کم از کم دو جب کہ زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز :آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کردیا

    ٹی ٹوئنٹی سیریز :آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کردیا

    آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-5 سے اپنے نام کر لی۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں پہلی بار 5-0 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی نوجوان کھلاڑیوں کی دھواں دار کارکردگی نے آسٹریلیا کو سیریز کے آخری میچ میں 3 وکٹوں سے فتح دلوائی، جو 3 اوورز قبل ہی مکمل ہو گئی۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 170 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ، میچ میں شمرون ہٹمائر نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے 35 رنز بنائے آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کا ہدف 17 اوورز میں 7 وکٹ پر پورا کردیا، اگرچہ آغاز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تاہم ٹم ڈیوڈ، مچ اووَن اور کیمرون گرین کی برق رفتار بیٹنگ نے میچ کا رخ پلٹ دیا۔

    پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں،اسحاق ڈار

    آسٹریلیا کی اننگز میں مین آف دی سیریز کیمرون گرین 32 اور میچل اوون 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،اس کے علاوہ ایران ہارڈی 28 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں، کپتان مچ مارش نے کہا کہ ہم نے سیریز سے پہلے کبھی 0-5 کا خواب نہیں دیکھا تھا، مگر ٹیم نے غیرمعمولی کھیل پیش کیا۔

    اس موقع پر لیگ اسپنر ایڈم زیمپا نے اپنا 100واں ٹی20 میچ کھیل کر ایک نیا سنگ میل عبور کیا، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے آسٹریلوی باؤلر بن گئے، وہ ٹی20 میں آسٹریلیا کے سب سے کامیاب باؤلر بھی ہیں جن کے 124 شکار ہیں۔

    روس کا یوکرین کی جیل پر فضائی حملہ، 16 افراد ہلاک، 35 زخمی

    زیمپا نے اس کلین سوئپ کو ٹیم کی نئی تعمیر کا مظہر قرار دیا، اور کہا کہ آسٹریلوی ٹی20 اسکواڈ اب اگلے ورلڈ کپ (2026، بھارت) کی بھرپور تیاری کر رہا ہے،انہوں نے مچ اوون، میٹ کوہنین اور ایرون ہارڈی جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو ٹیم کا مستقبل قرار دیایہ ایک فخر کا لمحہ ہے، 100 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنا ایک بڑی کامیابی ہے، میں ہمیشہ آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کو اولین ترجیح دیتا رہا ہوں۔