Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ایس ایل: یونائیٹڈ کا زلمی کو فتح کے لیے 196رنز کا مشکل ہدف، میچ کے سنسنی خیز ہونے کا امکان

    پی ایس ایل: یونائیٹڈ کا زلمی کو فتح کے لیے 196رنز کا مشکل ہدف، میچ کے سنسنی خیز ہونے کا امکان

    راولپنڈی :پی ایس ایل: یونائیٹڈ کا زلمی کو فتح کے لیے 196رنز کا مشکل ہدف، میچ کے سنسنی خیز ہونے کا امکان،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں شاداب خان اور کولن منرو کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو فتح کے لیے 196رنز کا ہدف دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آج کے اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو لیوک رونکی اور رضوان حسین کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

    دو وکٹیں گرنے کے بعد کولن منرو کا ساتھ دینے کپتان شاداب خان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔کولن منرو دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی لیکن 52رنز بنانے کے بعد کارلوس بریتھ ویٹ کے پہلے ہی اوور میں انہیں وکٹ دے بیٹھے۔

    دوسرے اینڈ سے شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی مکمل کی اور کولن انگرام کے ساتھ ٹیم کو بہتر مجموعے تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔منرو کے بعد شاداب کا ساتھ دینے کولن انگرام آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 76رنز کی شراکت قائم کی جس میں انگرام کا حصہ 41 رنز کا رہا جو حسن علی کی دوسری وکٹ بن گئے۔

    شاداب خان اننگز کے 19ویں اوور میں 77رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4چھکے شامل تھے۔آخری اوور میں راحت علی نے صرف 6رنز دیے جس کے سبب یونائیٹڈ کی ٹیم 200 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکی اور مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل بارش کے سبب میچ کا ٹاس تاخیر سے ہوا اور راولپنڈی میں بادلوں کا راج ہے جس کے سبب میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔آج کے میچ کی خاص بات یہ ہے کہ آج کینسر سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گلابی رنگ کی ٹوپیاں پہن کر میچ میں شرکت کریں گے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، لیوک رونکی، کولن منرو، کولن انگرام، آصف علی، رضوان حسین، فہیم اشرف، ظفر گوہر، عاکف جاوید، ڈیل اسٹین اور رومان رئیس

    پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، امام الحق، کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، حسن علی، یاسر شاہ اور راحت علی

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) آج دن کا دوسرا مقابلہ لاہور قلندرز کا دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گے۔محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی اور لاہور دونوں جگہ بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث دونوں میچز متاثر ہو سکتے ہیں۔

    راولپنڈی میں 10 بجے سے ایک بجے اور لاہور میں رات 9 بجے کے بعد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان اس سے قبل 29فروری کو شیڈول میچ بھی بارش کے سبب منسوخ ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔رواں سیزن پشاور زلمی نے 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے انہوں نے 3 میں فتح سمیٹی، تین میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 3 میں فتح اور 3 میں شکست حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔دوسری جانب لاہور میں آج ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے 5 میچز میں سے اب تک لاہور نے 4 میں شکست اور صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے انہیں 3 میں فتح اور 4 میں شکست نصیب ہوئی۔خیال رہے کہ آج کھیلنے والی چاروں ٹیموں کے لیے پلے آف کی امید برقرار رکھنے کے لیے آج کا میچ نہایت اہم ہے۔

  • سیمی کا خاکہ ،سیمی نے اسکیچ تیار کرنے والے کم عمر مداح شاہ خان سےملاقات کر کےمحبت کا حق ادا کردیا

    سیمی کا خاکہ ،سیمی نے اسکیچ تیار کرنے والے کم عمر مداح شاہ خان سےملاقات کر کےمحبت کا حق ادا کردیا

    راولپنڈی :سیمی کےکم عمر مداح نےخاکہ تیار کرلیا،سیمی نے اسکیچ تیار کرنے والے کم عمر مداح شاہ خان سےملاقات کر کےمحبت کا حق ادا کردیا ،اطلاعات کےمطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سُپر لیگ میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی کا پاکستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر مداح نے اسکیچ بنا دیا۔

    ذرائع کےمطابق پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے اسکیچ تیار کرنے والے کم عمر مداح شاہ خان سے ملاقات کر لی۔


    سوشل میڈیا پر معروف اسپورٹس اینکر کی جانب سے یہ اسکیچز شیئر کئے گئے۔ٹوئٹ کے مطابق ڈیرن سیمی کے اسکیچز بنانے والے کم عمر لڑکے کا نام شاہ خان ہے جو ڈیرن سیمی کے مداح ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ شاہ خان کے کمرے میں ڈیرن سیمی کی بہت سی پینٹنگز رکھی ہوئی ہیں۔

     

    ڈیرن سیمی کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ خان آپ سے مل کر یہ اسکیچز آپ کو بطور تحفہ پیش کرنا چاہتا ہے۔ڈیرن سیمی نے بھی نو عمر لڑکے کی اسکیچ کی گئی تصویروں کو شیئر کیا اور سراہا۔

    واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان آنے پر راضی ہونے والے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے دنیا میں پاکستان کو کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک قرار دینے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت 23 مارچ کو ملے گی، جس کے بعد وہ پاکستانی شہری بھی کہلائے جائیں گے۔

  • ٹاس جیت کرمیچ جیتنے کےلیے پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوبیٹنگ کی دعوت دےدی

    ٹاس جیت کرمیچ جیتنے کےلیے پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوبیٹنگ کی دعوت دےدی

    راولپنڈی :ٹاس جیت کرمیچ جیتنے کےلیے پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوبیٹنگ کی دعوت دےدی ،اطلاعات کےمطابق آج پنڈی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آبادیونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں آج دو میچ کھیلا جائیں گے۔ پہلا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جب کہ دوسرا میچ شام 7 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کے بیشتر بالائی علاقے ان دنوں بارش کی لپیٹ میں ہیں اور گزشتہ روز لاہور میں بھی بارش کے باعث ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔راولپنڈی میں بھی اس وقت موسم شدید سرد ہے اور گراؤنڈ میں پانی کی وجہ سے ٹاس میں بھی تاخیر ہوئی۔

  • پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم،پوائنٹس کی منصفانہ تقسیم

    پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم،پوائنٹس کی منصفانہ تقسیم

    لاہور:پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم،پوائنٹس کی منصفانہ تقسیم ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔پاکستان سپر لیگ کا 19واں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تھا۔

    کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا او ر ملتان نے 17 اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔مسلسل بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ میچ ختم ہوا تو شاہد آفریدی 17 گیندوں پر 35 اور سہیل تنویر 10 رنز پر کھیل رہے تھے۔

    ملتان سلطانز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔ اس نے اب تک 6 میچ کھیلے جس میں ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ چار میں اسے کامیابی حاصل ہوئی اور اس کے 9 پوائنٹس ہیں۔دوسری جانب کراچی کنگز 6 میچ کھیل کر 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد دوسرے اور پشاور تیسرے نمبر پر ہے۔پی ایس ایل فائیو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز بارش کی وجہ سے ختم کردیاگیا

    دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیاکوئٹہ پانچویں اور لاہور قلندرز 5 میچز کھیل کر چھٹے یعنی آخری پوزیشن پر ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہےکہ موسم کی خرابی میں مزید وسعت ہوسکتی ہے

  • اسے کہتے ہیں محبت : آسٹریلوی کرکٹراسٹارک نے بیوی کا ورلڈ کپ میچ دیکھنے کیلئے دورہ جنوبی افریقہ ادھورا چھوڑ دیا

    اسے کہتے ہیں محبت : آسٹریلوی کرکٹراسٹارک نے بیوی کا ورلڈ کپ میچ دیکھنے کیلئے دورہ جنوبی افریقہ ادھورا چھوڑ دیا

    سڈنی :اسٹارک نے بیوی کا ورلڈ کپ میچ دیکھنے کیلئے دورہ جنوبی افریقہ ادھورا چھوڑ دیا،اطلاعات کےمطابق نامور آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کو ان کی بیوی ایلیسا ہیلی کا ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے دورہ جنوبی افریقہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹنے کی اجازت دے دی گئی۔

    آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ فاسٹ باولراسٹارک ہفتے کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سے قبل وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے شکست ہو چکی ہے جبکہ سیریز کا ایک میچ ابھی باقی ہے۔اتوار کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم سے ہو گا۔

    آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر نے کہا کہ ایسا موقع زندگی میں بار بار نہیں آتے اور الیسا ہیلی اپنے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کریں گی لہٰذا ہم نے انہیں بخوشی جانے کی اجازت دے دی تاکہ وہ اپنی بیوی سپورٹ کر سکیں اور اس یادگار موقع کا حصہ بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ مچل اسٹارک پر تینوں فارمیٹس میں کام کا بہت دباؤ ہے اور قبل از وقت وطن واپس لوٹنے کی بدولت انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل تازہ دم ہونے کا نادر موقع میسر ہو گا۔

    واضح رہے سابق آسٹریلین وکٹ کیپر ای این ہیلی کی بیٹی ایلیسا ہیلی بھی وکٹ کیپر اور اوپننگ بلے باز کی حیثیت سے ٹیم کی آسٹریلین ویمن ٹیم کی اہم رکن ہیں۔آسٹریلیا ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپیئن ہے اور اب تک کھیلے گئے 6میں سے چار ٹی20 ورلڈ کپ مقابلے جیت چکی ہے۔

  • کھیل بھی خیرخواہی بھی : چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن کھلاڑی پنک کیپ پہنیں گے

    کھیل بھی خیرخواہی بھی : چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن کھلاڑی پنک کیپ پہنیں گے

    لاہور:کھیل بھی خیرخواہی بھی : چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن کھلاڑی پنک کیپ پہنیں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور پنک ربن پاکستان 7مارچ کو پاکستان سپر لیگ میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں برقی قمقموں کی روشنی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔

    چاروں ٹیموں کے کھلاڑی بچیوں کے ہمراہ پنک کیپ پہنے میدان میں اتریں گے جکہ بچیاں مختلف فیلڈنگ پوزیشنز پر موجود کھلاڑیوں کوپنک کیپ دیں گی۔جبکہ 7 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کو گلابی رنگ میں ڈھلا جائے گا۔ اس روز کی مناسبت سے میچوں کے دوران گلابی رنگ کی اسٹمپس کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

    چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن میدان میں اترنے والی چاروں ٹیموں میں شامل کھلاڑی، میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز دونوں وینیوز پرپنک ربن پہن کر اس مہم کا حصہ بنیں گے۔اُس روز میچ کے دوران دونوں وینیوز پر نصب بڑی اسکرینز پر چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیے پیغامات بھی جاری کیے جائیں گے۔

    ایشیائی ممالک میں پاکستان سب سے زیادہ اس مرض کا شکار ہے۔6 ماہ کے دوران یہ دوسری مرتبہ ہوگا اس سےقبل 9 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پنک ربن ڈے منایا گیا تھا۔

  • پاکستان فٹ بال فیڈریشن، فیفا اور فیفا نارملائیزیشن کمیٹی کے اختیارات،سینیٹ کی خصوصی کیمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

    پاکستان فٹ بال فیڈریشن، فیفا اور فیفا نارملائیزیشن کمیٹی کے اختیارات،سینیٹ کی خصوصی کیمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

    سلام آباد: پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے ایوان بالاء میں تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کااجلاس کنونیئر کمیٹی سینیٹر دلاور خان کے زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن، فیفا اور فیفا نارملائیزیشن کمیٹی کے اختیارات، مقاصد، ٹی او آرز، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات اور فٹ بال کے فروغ کے حوالے سے فیز وائز پروگرام کی تفصیلات کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق کنونیئر کمیٹی سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ دنیا گلوبل و لج بن چکا ہے اور دنیا کو آپس میں منسلک کرنے میں کھیلوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ فٹ بال کا کھیل انتہائی اہمیت کا حامل اور دنیا بھر میں کھیلا جاتا ہے مگر پاکستان میں ناقص حکمت عملی کی وجہ سے یہ کھیل زوال کی طرف جا رہا ہے۔ ملک میں بے تحاشا ٹیلنٹ موجود ہے موثر حکمت عملی کی بدولت اس کھیل کو فروغ دے کر دنیا بھر میں امن،محبت اور دوستی کا پیغام دے سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بد قسمتی کی بات ہے کہ کمیٹی کے اجلاس میں با اختیار لوگ شرکت ہی نہیں کرتے آئندہ اجلاس میں متعلقہ با اختیارلوگ اپنی شرکت یقینی بنائیں ہر کمیٹی اجلاس میں نئے لوگ آ کر کمیٹی کو بریف کرتے ہیں اور کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد بھی دیکھنے میں نہیں آ رہا۔ قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا کہ فٹ بال کے فروغ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر اقدامات اٹھانا ہونگے اور اس کو ویلو چین کا حصہ بنانا ہوگا کمیٹی کو آگاہ کیا جائے کہ فٹ بال کے فروغ کیلئے اس وقت ہم کہا ں ہیں اور مستقبل کیلئے کیا منصوبہ جات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو سیاست سے پاک نہیں کیا جائے گا بہتری ممکن نہیں ہے کمیٹی نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے شفاف انتخابات پر زور دیا۔ کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ اس کھیل کی بہتری کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت اس کھیل میں دلچسپی رکھنے والے لوگ بھی مدد کیلئے تیار ہیں بہتر یہی ہے کہ چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جائیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ نومبر میں منعقد ہونے والی کمیٹی اجلاس میں کچھ سفارشات دی تھیں اُن پر عملدرآمد کی رپورٹ تک فراہم نہیں کی گئی تو کسطرح معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں

    کمیٹی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری نارملا ئیزیشن کمیٹی نے آگاہ کیا کہ فیڈریشن کے جون 2020میں انتخابات ہونگے اس کے لئے کلبز کی سکروٹنی کرائی جائے گی کمیٹی کو این سی کے مینڈیٹ بارے بھی آگاہ کیا گیا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈیلی امور کو چلانا، پاکستان میں قائم مختلف کلبز کی مناسب رجسٹریشن اور سکروٹنی کرانا اور فیڈریشن کے انتخابات کے حوالے سے انتظامات کرنا شامل ہے۔ کمیٹی نے این سی انتظامیہ سے آئندہ اجلاس میں شفاف انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ طلب کر لی۔

    سیکرٹری آئی پی سی نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت آئی پی سی کا اختیار صرف گرانٹ دینے اور باہمی تعاون تک محدود ہے کمیٹی کو بتایا گیا کہ فیفا کی طرف سے سالانہ 2.5ملین ڈالر فٹ بال کے فروغ کیلئے ملتے ہیں یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ 2017سے پہلے اخراجات کا کوئی آڈیٹ نہیں ہوتا تھا۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن اپنے مسائل میں گری ہوئی ہے جب تک ایک باڈی نہیں بنے گی، مینجمنٹ کو ٹھیک نہیں کیا جائے گا اور ایک واضح اسٹریکچر تشکیل نہیں دیا جائے گا بہتری ممکن نہیں ہے۔

    بلوچستان چمبر کے ممبر اکبر محمد کاکڑ نے کہاکہ صوبہ بلوچستان میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہمارے علاقے کے کئی کھلاڑی عالمی ٹیموں کا حصہ بھی ہیں مگر ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم دینا کی پسماندہ ٹیموں میں سے ایک ہے۔ مبشر حسین سنجرانی کپٹن فٹسال نے کہا کہ پہلے ملک میں فٹسال کو فروغ دینا ہو گا جس میں پانچ سال کے بچے شرکت کرتے ہیں دنیا کے بہترین کھلاڑی پہلے فٹسال کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں ایسے لوگ شامل کئے گئے جنہیں فٹ بال کے کھیل کی معلومات تک نہیں تھیں۔

    سابق صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے کہا کہ پاکستان کی فٹ بال ٹیم 145ویں نمبر سے تنزلی کا شکار ہو کر 208ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جس کی بنیادی وجہ ادارے میں سیاست ہے نارملائیزیشن کمیٹی نو ماہ ہونے کے باوجود انتخابات نہیں کراسکی غیر متعلقہ افراد کو فیڈریشن نے بھاری تنخواہوں پر رکھ کر نواز گیا ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جب تک میرٹ کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا بہتری ممکن نہیں ہے۔کنو نیئر کمیٹی نے کہا کہ این سی انتظامیہ یہ بات ذہین سے نکال دے کہ یہ کمیٹی کسی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اس کمیٹی کا بنیاد ی مقصد پاکستان میں فٹ بال کے فروغ دینا ہے اور اس کے لئے معاملات کو ٹریک لین پر لانا ہے۔

    کمیٹی کے آج کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز، سینیٹرز مرزا محمد آفریدی، روبینہ خالد کے علاوہ سیکرٹری آئی پی سی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل این سی، سابق صدرپاکستان فٹ بال فیڈریشن، اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

  • ڈیرن سیمی کوپشاورزلمی کا ہیڈ کوچ لگا دیا گیا،وہاب ریاض نے ڈیرن سیمی کی جگہ لے لی

    ڈیرن سیمی کوپشاورزلمی کا ہیڈ کوچ لگا دیا گیا،وہاب ریاض نے ڈیرن سیمی کی جگہ لے لی

    کراچی :ڈیرن سیمی کوپشاورزلمی کا ہیڈ کوچ لگا دیا گیا،وہاب ریاض نے ڈیرن سیمی کی جگہ لے لی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے درمیان ہی ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا ہے اور وہاب ریاض کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

     

    پاکستان سپر لیگ 2017 کی فاتح پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے درمیان ہی ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو قیادت سونپ دی ہے۔پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر آئندہ دو سال کے لیے ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا ہے جبکہ محمد اکرم کو ٹیم ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

    2017 میں پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ ان کا بحیثت کپتان آخری میچ ہو گا۔

     

    یاد رہے کہ ڈیرن سیمی کو قیادت سے ایک ایسے موقع پر ہٹایا گیا ہے جب دو دن قبل ہی سیمی کے فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی سے اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار کپتان ڈیرن سیمی کو نہیں کھلایا تھا اور ان کی جگہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کپتان کے روپ میں نظر آئے تھے۔

    تاہم میڈیا میں اختلافات کی خبریں اس وقت زیر گردش کرنے لگی تھیں جب ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں’۔تاہم بعدازاں سابق ویسٹ انڈین کپتان نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے پشاور زلمی ان کا ʼبے بیʼ ہے اور کوئی چیز ان کے درمیان نہیں آسکتی۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میڈیا یہ سوچے گا کہ میرے اور میرے بھائی جاوید آفریدی کے درمیان کوئی مسئلہ ہوگا، میں درحقیقت اس پر ہنس رہا ہوں، سن لیں کہ مجھے اس شخص سے بالکل اپنے بھائی کی طرح محبت ہے۔

  • پی ایس ایل کے خلاف سازشیں بھارت کوالٹی پڑگئیں ، آئی پی ایل زوال کا شکار،کام پورا انعام آدھا، ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں

    پی ایس ایل کے خلاف سازشیں بھارت کوالٹی پڑگئیں ، آئی پی ایل زوال کا شکار،کام پورا انعام آدھا، ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں

    نئی دیلی : پی ایس ایل کے خلاف سازشیں بھارت کوالٹی پڑگئیں ، آئی پی ایل زوال کا شکار،کام پورامگر انعام آدھا، ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں شروع،اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اخراجات میں کمی کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی انعامی رقم میں بھی 50 فیصد کمی کر دی ہے۔

    بی سی سی آئی کے ایک بیان کے مطابق آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم کو 20 کروڑ بھارتی روپے کے بجائے اب 10 کروڑ (یعنی 13.6 لاکھ ڈالرز) ملیں گے جب کہ دوسرے نمبر آنے والی ٹیم (رنرز اپ) کو ساڑھے 12 کروڑ(بھارتی روپے) کے بجائے سوا 6 کروڑ روپے ملیں گے۔اسی طرح کوالیفائرز (سیمی فائنل) ہارنے والی ٹیموں کو بھی اب 4.3 کروڑ روپے ملیں گے۔

    بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اوسط درجے کے کسی ملازم کو 8 گھنٹے سے کم طوالت کے فضائی سفر کی صورت میں بزنس کلاس کا ٹکٹ بھی نہیں ملے گا۔بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی کے اقدامات کی وجہ سے انعامی رقم میں کمی کی گئی ہے۔اوراگرکوئی بزنس کلاس کا ٹکٹ لے گا تواس کی تنخواہ یا مراعات میں سے کٹوتی کی جائے گی

    بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بورڈ نے یہ اقدامات اس لیے کیے ہیں کیونکہ آئی پی ایل کی فرنچائز (ٹیمیں) اسپانرز سے بھی ایک خطیر رقم کماتی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020 کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالرز (سات کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔

  • پشاور زلمی کے اعزاز میں زلفی بخاری کا عشائیہ

    پشاور زلمی کے اعزاز میں زلفی بخاری کا عشائیہ

    پشاور زلمی کے اعزاز میں زلفی بخاری کا عشائیہ

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے اووسیز پاکستان سید زلفی بخاری کی جانب سے پشاور زلمی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا. جس میں‌ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی اور تمام ٹیم نے شرکت کی .اس موقع پر سید زلفی بخاری نے زلمی اسکواڈ خصوصا غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا

    زلفی بخاری نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پورے پاکستان میں رونق یے، فینز خوش ہیں ،اس پرتپاق عشائیے پر ٹیم ڈنر پر جاوید آفریدی نے زلفی بخاری کا شکریہ ادا کیا
    اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان خان سے پشاور زلمی کےچیئرمین کی ملاقات ہوئی تھی وزیر اعظم نے کہا کہ قومی اسپورٹس پالیسی پر توجہ ہے جلد اجلاس منعقد ہوگا ۔جس میں پاکستان میں اسپورٹس کی بہتری پر بات چیت ہوگی۔ جاوید آفریدی سے ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان نے ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بڑے کرکٹرز کا پی ایس ایل فرنچائز سے منسلک ہونا پاکستان کرکٹ کے لیے بھی اچھی خبر ہے نوجوان کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔


    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا پاکستان مکمل انعقاد تاریخی موقع ہوگا،پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ملک میں کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔