Baaghi TV

Category: کھیل

  • ایشیا کپ ٹی20 2025: وینیو اور شیڈول کا اعلان

    ایشیا کپ ٹی20 2025: وینیو اور شیڈول کا اعلان

    ایشیا کپ ٹی20 2025 کے وینیوز اور شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    پاکستان کے تمام میچز دبئی میں شیڈول ہیں جبکہ فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا،سپر فور کے 5 میچز دبئی اور 1 ابوظہبی میں ہوگا.

    گروپ اے

    پاکستان
    بھارت
    یو اے ای
    عمان
    گروپ بی

    سری لنکا
    بنگلہ دیش
    افغانستان
    ہانگ کانگ

    گروپ اسٹیج شیڈول:
    9 ستمبر: افغانستان vs ہانگ کانگ

    10 ستمبر: بھارت vs یو اے ای

    11 ستمبر: بنگلہ دیش vs ہانگ کانگ

    12 ستمبر: پاکستان vs عمان

    13 ستمبر: بنگلہ دیش vs سری لنکا

    14 ستمبر: پاکستان vs بھارت

    15 ستمبر: یو اے ای vs عمان

    15 ستمبر: سری لنکا vs ہانگ کانگ

    16 ستمبر: افغانستان vs بنگلہ دیش

    17 ستمبر: پاکستان vs یو اے ای

    18 ستمبر: سری لنکا vs افغانستان

    19 ستمبر: بھارت vs عمان

    سپر فور مرحلہ:
    آغاز: 20 ستمبر

    فائنل: 28 ستمبر (دبئی)

    ایشیا کپ 2025 کے اس ایڈیشن کو شائقین کرکٹ کے لیے خاص طور پر پاک بھارت مقابلے کے باعث انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

  • بھارت کو ایشیائی کھیلوں کی سیاست میں بڑا دھچکہ، پاکستان کی سفارتی فتح

    بھارت کو ایشیائی کھیلوں کی سیاست میں بڑا دھچکہ، پاکستان کی سفارتی فتح

    بھارت کو ایشیائی کھیلوں کی سیاست میں ایک بڑا دھچکہ،ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخاب میں پاکستان کے خالد محمود نے بھارتی امیدوار اجے سنگھ کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں خالد محمود کو 18 ووٹ ملے جبکہ بھارتی امیدوار اجے سنگھ صرف 9 ووٹ حاصل کر سکے، خالد محمود کے ساتھ دیگر 9اراکین میں فلپائن، چین، عراق، ترکمانستان، تائیوان، سنگاپور، جاپان، منگولیا اور قازقستان کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

    یہ اہم انتخاب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والے ایشین باکسنگ کے پہلے انتخابی کانگریس اجلاس میں منعقد ہوا، جس میں براعظم ایشیا کے پانچوں خطوں سے قومی فیڈریشنز نے شرکت کی، اجلاس میں ایشین باکسنگ کی قیادت اور مستقبل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

    لکی مروت:مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق،11 شدید زخمی،حالت تشویش ناک

    خالد محمود اس وقت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں،ان کی کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز ہے بلکہ ایشیائی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت بھی ہے، اس کامیابی سے بھارت کو ایشیائی کھیلوں کی سیاست میں ایک بڑا دھچکہ لگا ہے، جبکہ پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر اسٹریٹجک پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔

    129 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

  • 129 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

    129 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر گَس ایٹکنسن نے بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ایک نایاب ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 129 سالہ پرانی،تاریخ رقم کی۔

    چوٹ کے باعث سیریز کے ابتدائی چار میچز نہ کھیلنے والے ایٹکنسن نے شاندار انداز میں واپسی کی اور بھارت کے خلاف زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں انہوں نے یشسوی جیسوال، دھروو جورَیل، واشنگٹن سندر، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا کو پویلین کی راہ دکھائی،اس پانچ وکٹوں کی مدد سے ایٹکنسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں صرف 13 میچز میں 21 کی اوسط اور 34.9 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 60 وکٹیں مکمل کیں۔

    اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے 129 سال بعد وہ اعزاز اپنے نام کر لیا جو اس سے قبل صرف انگلینڈ کے عظیم بولر جارج لوہمن کو حاصل تھا جنہوں نے 1896 میں 34.1 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 60 وکٹیں حاصل کی تھیں،آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ 36 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنڈنٹ اڈیالہ جیل کابیان جاری

    راولپنڈی :گردے بیچنے والا گینگ گرفتار

    گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا

  • حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

    حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

    پاکستان کے حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے-

    اسپین میں جاری ویلنشیا اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پاکستانی پلیئر حمزہ خان نے 2-1 کے خسارے سے نکل کر 2-3 کی فتح حاصل کی،15 ہزار ڈالرز انعام کے اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حمزہ نے اپنی برتری کا لوہا منوایا،سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے جوشوا فینیرا کو شکست دی،فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ اسپین کے آئیکر پائیریس سے ہو گا۔

    واضح،رہےکہ،کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے ساتویں سیڈ برائس نکولز کو برتری کا کوئی موقع دیے بغیر 3-0 سے شکست دی۔ میچ کے تینوں سیٹس 13-11، 11-2 اور 11-6 کے اسکور سے حمزہ کے نام رہے۔ صرف 42 منٹ میں مکمل ہونے والے اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی کی برتری ہر لمحہ واضح رہی۔

    ڈیفنس سی کے علاقے میں مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    اس سے قبل بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے مصر کے تیسرے سیڈ یاسین الشفیع کو بھی 3-0 سے ہرایا تھا۔ ان کامیابیوں نے حمزہ خان کو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچا دیا ہے، جہاں وہ ایک اور بین الاقوامی کھلاڑی سے مقابلہ کریں گے۔

    اسپین میں جاری ویلنشیا اوپن اسکواش کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالر ہے-

    سیکیورٹی خدشات :اسرائیل نےیو اے ای سے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا

  • بلاوایو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی زمبابوے کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح

    بلاوایو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی زمبابوے کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح

    نیوزی لینڈ نے بلاوایو ٹیسٹ میں زمبابوے کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

    زمبابوے کی ٹیم نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز کے 307 رنز کے جواب میں اپنی دوسری اننگز میں صرف 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم نے تیسرے روز 31 رنز 2 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا، تاہم کھانے کے وقفے کے بعد پوری ٹیم 165 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔شان ولیمز نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے، تافاڈوا نے 27 اور کپتان کریگ ارون نے 22 رنز کی انفرادی اننگز کھیلیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میٹ ہینری اور رکی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے صرف 8 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

    مصطفیٰ کھوکھر ریئل اسٹیٹ مافیا ، ایرانی صدر کے دورے کو سبوتاژ کیا جا رہا: عطا تارڑ

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 15 شہید، 70 زخمی

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں "پاکستان” کے نام کے استعمال پر پابندی

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں "پاکستان” کے نام کے استعمال پر پابندی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان کے نام کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اب کسی بھی لیگ یا ایونٹ میں "پاکستان” کا نام استعمال کرنے کے لیے پی سی بی سے باقاعدہ اجازت لینا لازم ہوگا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کے نام اور ساکھ کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔انگلینڈ میں جاری ڈبلیو سی ایل ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز ٹیم کو فائنل کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم مستقبل میں اس طرح کے معاملات میں سخت پالیسی اپنائی جائے گی۔

    یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے ڈبلیو سی ایل میں شرکت سے انکار اور پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد کیا گیا، تاکہ قومی تشخص اور وقار کو کسی قسم کے تنازع یا نقصان سے بچایا جا سکے۔

    پنجاب اسمبلی ، توڑ پھوڑ پر اپوزیشن ارکان کے جرمانے، ادائیگی نہ کرنے پر کارروائی کا عندیہ

    اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار، 25 افراد زخمی

  • تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری، پاکستان، افغانستان اور یو اے ای آمنے سامنے

    تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری، پاکستان، افغانستان اور یو اے ای آمنے سامنے

    شارجہ: کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری، پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک شارجہ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

    اس سہ فریقی ٹورنامنٹ میں شریک تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو، دو مرتبہ میدان میں اتریں گی، جس کے بعد ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 7 ستمبر کو فائنل میچ ہوگا۔سیریز کا آغاز 29 اگست کو ایک سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا، جہاں پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل متعدد یادگار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں، جن میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔

    مکمل شیڈول درج ذیل ہے:
    29 اگست: پاکستان بمقابلہ افغانستان
    30 اگست: پاکستان بمقابلہ یو اے ای
    1 ستمبر: افغانستان بمقابلہ یو اے ای
    2 ستمبر: افغانستان بمقابلہ پاکستان (دوسرا مقابلہ)
    4 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ پاکستان (دوسرا مقابلہ)
    5 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ افغانستان (دوسرا مقابلہ)
    7 ستمبر: فائنل

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ایک تاریخی مقام ہے جہاں ایشیا کی کئی بڑی کرکٹ جھلکیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ اس بار بھی شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، خصوصاً اس وقت جب تینوں ٹیمیں نوجوان کھلاڑیوں اور نئے کمبی نیشنز کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2026 کی تیاری کے پیشِ نظر یہ سیریز تینوں ٹیموں کے لیے ایک اہم موقع ہوگی کہ وہ اپنے اسکواڈز کو آزمائیں اور تجربات کریں۔ خاص طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچز، جن میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ جذباتی وابستگی بھی ہوتی ہے، شائقین کے لیے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہوں گے۔

  • ویسٹ انڈیز آسان حریف نہیں، پرفارمنس دینا ہو گی: سلمان علی آغا

    ویسٹ انڈیز آسان حریف نہیں، پرفارمنس دینا ہو گی: سلمان علی آغا

    پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو ایک سخت حریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز آسان نہیں ہو گی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہترین پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور تمام میچز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں موسم گرم ہے، لیکن ہم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیے ہیں، خاص طور پر پاور ہٹنگ پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

    سلمان علی آغا نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ میزبان ٹیم کی بیٹنگ کافی جارحانہ ہوتی ہے تاہم ہماری تیاری مکمل ہے۔کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی کی واپسی ٹیم کے لیے خوش آئند ہے، اور سینئرز و جونیئرز کا اچھا امتزاج بن گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوگا۔

    امریکی دباؤ کا اثر،؟،بھارتی آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی

  • میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی سطح پاکستان کی نمائندگی کروں،نازیہ بتول

    میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی سطح پاکستان کی نمائندگی کروں،نازیہ بتول

    لاہور:متعدد مقابلوں میں حصہ لینے والی سوشل میڈیا انفلوئنسراورفٹبال کی شوقین 23 سالہ نازیہ بتول چکوال کے گاؤں سدوال سے لاہور شفٹ ہونے پر مجبور کیوں،ہوئیں-

    نجی خبررسا ں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نازیہ بتول نے کہا کہ لاہور آنا میرے لیے آسان نہیں تھا لیکن میری مجبوری تھی کیونکہ چکوال میں گراؤنڈ تو تھا لیکن کوچ اور سہولیات نہیں تھیں، میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی سطح پاکستان کی نمائندگی کروں، دن میں دیگر کام بھی کرتی ہوں، میرا جو شوق ہے وہ میں کروں گی چاہے مجھے لوگوں کی باتیں سننا پڑیں،انہیں کبھی کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا-

    اے ایف ایل پاکستان اور ماس ریسلنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نازیہ بتول فٹبال میں کیریئر بنانا چاہتی ہیں،نازیہ بتول فٹبال میں کیریئر بنانے کے لیے لاہور میں بھرپور طریقے سے ٹریننگ کر رہی ہیں، وہ متعدد مقابلوں میں حصہ بھی لے چکی ہیں۔

    پہلگام:کسی ملک نےبھارت کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا،عرفان صدیقی

    خواتین کو تصاویر، ویڈیوز سے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    سندھ رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی: مال بردار ٹرکوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کو اغوا کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

  • ارشد ندیم انجری کے باعث ڈائمنڈ لیگ پولینڈ سے بھی دستبردار

    ارشد ندیم انجری کے باعث ڈائمنڈ لیگ پولینڈ سے بھی دستبردار

    پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 16 اگست کو پولینڈ میں ہونے والی جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ارشد ندیم نے بتایا کہ وہ اس وقت لندن میں سرجری کے بعد ریکوری کے مراحل سے گزر رہے ہیں، اسی لیے ڈائمنڈ لیگ میں شرکت ممکن نہیں ہو سکے گی۔ اس سے قبل وہ سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ سے بھی انجری کی وجہ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ری ہیب کے دوران آہستہ آہستہ ایکسرسائز میں اضافہ کر رہے ہیں اور خود کو پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ارشد ندیم نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد مکمل ٹریننگ اور پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

    واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ان کی پنڈلی کے مسلز کا آپریشن انگلینڈ میں کیا گیا تھا۔ ارشد ندیم کا سارا فوکس اب ستمبر میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھرپور شرکت کے لیے مکمل فٹنس حاصل کرنے پر ہے۔

    سندھ میں 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خریدنے والے کا انتقال

    بھارت کا ٹرمپ کے 25 فیصد ٹیرف کے اعلان پر ردعمل آگیا

    پی ٹی آئی رہنما صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

    اسرائیلی فنکاروں، دانشوروں اور سابق سیاستدانوں کا حکومت کے خلاف احتجاج