Baaghi TV

Category: کھیل

  • انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کا شيڈول جاری پاکستان کس گروپ میں جانیے تفصیل میں

    انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کا شيڈول جاری پاکستان کس گروپ میں جانیے تفصیل میں

    آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے شيڈول کا اعلان کرديا کیا ،

    باغی ٹی وی رپورٹ : دومرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان کی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ2020 میں اپنا پہلا میچ سکاٹ لینڈ کےخلاف کھیلے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آئندہ سال19 جنوری بروز اتوار کو پوچیف اسٹروم کےنارتھ ویسٹ یونیورسٹی اوول میں کھیلا جائے گا۔ چوبيس روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔آئندہ سال17 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا فائنل میچ بینونی کے جے پی مارک اوول میں کھیلا جائے گا۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں ا پنا دوسرا میچ22 جنوری کو زمباوے کے خلاف بلوم فاؤنٹین کے وٹرانٹ اوول میں کھیلے گی۔ گروپ مرحلے میں پاکستان کا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 24 جنوری کو جے پی مارک اوول میں مدمقابل آئیں گی۔ ہر گروپ سے 2 بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے میں رسائی حاصل کرلیں گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں پلیٹ چیمپئن شپ کے لیے نبردآزمائی کریں گے۔ ایونٹ میں سپر لیگ مرحلے کا آغاز 28 جنوری بروز منگل کو ہوگا۔

    مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

    سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ 9 فروری بروز اتوراکو ہوگا۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2004 بنگلہ دیش اور 2006 سری لنکا میں منعقدہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کی فاتح رہ چکی ہے۔ پاکستان ایونٹ کے 3 ایڈیشنز میں رنرزاپ بھی رہ چکا ہے۔ گذشتہ سال نیوزی لینڈ میں منعقدہ آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت حسان خان نے کی تھی۔ ایونٹ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کھاگئی تھی۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ پہلی بار 1988 میں کھیلا گیا، جس کے ہر 2 سال بعد ایونٹ کا انعقاد مستقل بنیادوں پر کیا جارہاہے۔ ایونٹ کے تاحال 12 ایڈیشنز مکمل ہوچکے ہیں جس میں بھارت 4 مرتبہ فاتح رہا ہے۔ آسٹریلیا 3، پاکستان 2 جبکہ جنوبی افریقہ اورویسٹ انڈیز ایک ایک بار ایونٹ جیت چکے ہیں۔ ایونٹ میں شامل وارم اپ میچزآئندہ سال 12 سے 15 جنوری تک جاری رہیں گے جہاں نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے آخری ایڈیشن میں شامل11 فل ممبران اور 5 ریجنل ٹیمیں شرکت کریں گی۔

     

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں‌ میں پہلا میچ کب ہو گا؟ خبر آ گئی

    پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی،

    مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

    راولپنڈی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کی انڈر 16اور بنگلہ دیش کی انڈر16 کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو تین روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران دو تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کے تمام میچز کے آر ایل گرائونڈ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا تین روزہ میچ آج جمعہ سے 27 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، دوسرا تین روزہ میچ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 6 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا،

    عالیان محمود دونوں فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کرینگے اور محمد وقاص انکے نائب ہونگے۔ تین روزہ سیریز میں شرکت کرنے والی قومی انڈر۔16 ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد شہزاد، علی حسن، اسیر مغل، رضوان محمود،خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، ابرار افضل، فرہاد خان،ایاز شاہ، افضل منظور، حسیب عمران اور محمد سکندر شامل ہیں،

  • سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلیں گے، بین سمتھ

    دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ رگبی ٹیم کے مایہ ناز فل بیک کھلاڑی بین سمتھ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،

    ٹوکیو ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ رگبی ٹیم کے مایہ ناز فل بیک کھلاڑی بین سمتھ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور اس کے حوصلے بلند ہیں، انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے، رگبی ورلڈ کپ 2019ء کا پہلا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیانہفتہ کو یوکو ہاما سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،

    اپنے ایک بیان میں نیوزی لینڈ ٹیم کے اہم کھلاڑی بین سمتھ نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیمی فائنل میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔

  • ٹی ٹین لیگ ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا اچھا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 01 لیگ پر بیان جاری کردیا۔ ٹی 01 لیگ متحدہ عرب امارات میں 01 سے 42 نومبر تک جاری رہے گی۔

    کھلاڑیوں کا ورک لوڈ اور پاکستان کے پریمیر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی، میں ان کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئےمشروط این او سی منسوخ کردئیے ہیں۔ کھلاڑیوں کی فٹنس اور میڈیکل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کیمپ 01 سے 41 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا جبکہ قائداعظم ٹرافی کے ساتویں اور دسویں راؤنڈ کے میچز 00 نومبر سے 1 دسمبر کے درمیان میں جاری رہیں گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ 9 سے 01 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔
    پی سی بی نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے جس کی کوریج تمام میڈیا میں کی گئی ہے۔

  • نویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپین شپ کب اور کہاں کھیلی جائے گی ؟

    پاک بحریہ کی سربراہی میں ہونے وای نویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کی تفصیلات بتانے کیلئے میڈیا بریفنگ کا لاہور میں انعقاد کیا گیا ،اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور نعمت اللہ نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

    تفصیلات کیمطابق چیمپئن شپ 25 سے 27 اکتوبر تک ڈیفینس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ ترجمان پاک بحریہ کیمطابق اسٹیشن کمانڈر نے گزشتہ چیمپئن شپس کی کامیابی میں میڈیا کے کردار کو سراہا۔ اسٹیشن کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ، چیمپئن شپ کے اختتامی روز یعنی 27 اکتوبر کو کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں

    بنگلہ دیش کے خلاف قومی ویمن ٹی 20 ٹیم کا اعلان

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا صدر سابق اہم کھلاڑی

    گنگولی کو بھارٹی کرکٹ بورڈ کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا.

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی بلامقابلہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنگولی کی کرکٹ کے سب سے امیر ترین بورڈ کی صدارت کا دورانیہ 9 ماہ تک کا ہو گا جس کے بعد دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ، سنگا کارا

    ادھر پاکستان بنگلادیش ویمن ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کااعلان ہو گیا.15 رکنی اسکواڈکی قیادت بسمعہ معروف کریں گی- ٹیم میں عالیہ ریاض،سدرہ نواز،ناہیدہ خان اورڈیانابیگ شامل ہیں ان کے علاوہ جویریہ خان،سدرہ امین،عائشہ ظفر،عمیمہ سہیل،ارم جاوید، ثنامیر،صبانذیر،سعدیہ اقبال،کائنات امتیاز،انعم امین اسکواڈکاحصہ ہیں.

  • بنگلہ دیش کے خلاف قومی ویمن ٹی 20 ٹیم کا اعلان

    بنگلہ دیش کے خلاف قومی ویمن ٹی 20 ٹیم کا اعلان

    بنگلہ دیش کے خلاف ویمن ٹی 20 ٹیم کا اعلان
    پاکستان بنگلادیش ویمن ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کااعلان ہو گیا.15 رکنی اسکواڈکی قیادت بسمعہ معروف کریں گی- ٹیم میں عالیہ ریاض،سدرہ نواز،ناہیدہ خان اورڈیانابیگ شامل ہیں ان کے علاوہ جویریہ خان،سدرہ امین،عائشہ ظفر،عمیمہ سہیل،ارم جاوید، ثنامیر،صبانذیر،سعدیہ اقبال،کائنات امتیاز،انعم امین اسکواڈکاحصہ ہیں.

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ، سنگا کارا

     

  • بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی

    بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی

    بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی.پی سی بی حکام نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کا استقبال کیا.بنگلہ دیش ویمن ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلے گی.
    دوسری طرف سٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا.بابر اعظم قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے.ٹیم میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل اور محمد حسنین شامل ہیں .افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ،محمد عرفان، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض اور محمد عامر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے.

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ، سنگا کارا

  • گولڈ میڈلسٹ قومی ریسلرمحمد انعام بٹ لاہور پریس کلب کے ممبر بن گئے

    گولڈ میڈلسٹ قومی ریسلرمحمد انعام بٹ لاہور پریس کلب کے ممبر بن گئے

    لاہور :قطر میں ورلڈ بیچ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو محمد انعام بٹ نے لاہور پریس کلب کے پروگرام” میٹ دی پریس "میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اور محمد احمد رضا نے معززمہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔

    میں اپنے بیٹوں کو مرنے نہیں دوں گا ، طیب اردوان

    ذرائع کےمطابق محمد انعام بٹ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ میرے لئے انتہائی فخرکا باعث ہے کہ میں مادرملت کی سربلندی کا باعث بناہوں، میں اس کامیابی پر اپنے والدین، اساتذہ اور ان تمام افراد کا مشکورہوں جنھوںنے مجھے سپورٹ کیا اور میری حوصلہ افزائی کی اور خاص طورپر میڈیاکابھرپورساتھ دینے پر مشکورہوں اور میڈیاکے توسط سے حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراناچاہتاہوں کہ پاکستان میں بہت کھیلوں کا ٹیلنٹ ہے،

    آج بلاول بھی ابو کے پاس اڈیالہ پہنچ جائیں‌گے ، اہم خبر نے ہلچل مچادی

    انعام بٹ نے کہا کہ اگر حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں تو دنیاکے بہترین ایتھلیٹس ملک و ملت کانام روشن کر سکتے ہیں ،صرف ایک ماہ بعد جاپان میں ایشین گیمزمنعقد ہو رہی ہیں لیکن کسی بھی سپورٹس کا کیمپ تاحال لگایا نہیں گیا جس کی جانب ارباب اختیارکوفوری توجہ دینی چاہیے۔ انعام بٹ نے رنگ آٹ پاکستان کو امید کی کرن قراردیا کہ جہنوں نے 2018 میں اسلام آبادمیں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے کرائے جس میں 20 سے زائد ممالک کے نامور ریسلرزنے شرکت کی اور بہت جلد لاہور میں میگا ریسلنگ ایونٹ منعقد کیاجارہا ہے جس میں دنیابھر کے ورلڈچیمپئن ریسلرزشرکت کریں گے۔

    بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری

    انھوںنے مزید کہاکہ ہم کھیلاڑیوں کی صلاحیتوں کے ساتھ ان کی تعلیم پر بھی بھرپورتوجہ دیتے ہیں اور ایسے طلباءکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو تعلیم کے ساتھ کھیلوںمیں بھی حصہ لیتے ہیں۔

    صدر ارشد انصاری نے محمد انعام بٹ کو قومی اثاثہ اور قومی فخر قراردیتے ہوئے کہاکہ انھوںنے ملک پاکستان کا نام ساری دنیامیں روشن کیاہے، ہمارافرض ہے کہ ایسے ہیروزکا احترام کریں، تمام میڈیا ان کے ساتھ ہے کیونکہ یہ وہ قومی سرمایہ ہیں جن سے ملک کا سافٹ امیج ساری دنیامیں جاتاہے لہذاتمام میڈیاملکی سطح پر بڑھ چڑھ کر ان ہیروزکی اہمیت کواجاگر کریں تاکہ نوجوانوںمیں ملک کی خاطر کچھ کرنے گزرنے کا جذبہ فروغ پائے۔انھوںنے محمد انعام بٹ کوشاندارکارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کی جانب سے اعزازی ممبرشپ دینے کا بھی اعلان کیا۔

  • 35 میں سے صرف 3 پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی

    35 میں سے صرف 3 پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی

    لندن : 35 میں سے صرف 3 پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی لگ سکی باقی بیچارے خالی ہاتھ رہ گئے انگلینڈ میں آئندہ سال ہونے والی نئی طرز کی کرکٹ لیگ”دی ہنڈریڈ “میں صرف تین پاکستانی کھلاڑی فرنچائزز کی توجہ حاصل کر سکے۔دی ہنڈریڈ کے لیے 8ٹیموں نے کھلاڑیوں کی بولی گزشتہ شب لگائی اور زیادہ ٹیموں کی پسند انگلش یا آسٹریلین کھلاڑی رہے۔

    لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !

    حیرت انگیز طور پر کسی بھی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 22 سنچریاں اسکور کرنے والے کرس گیل کو خریدنے میں دلچسپی نہ لی جب کہ سری لنکا کے لستھ ملنگا، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا، فاف ڈوپلسی، شین واٹسن اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن بھی ٹیموں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

    لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی

    "دی ہنڈرڈ” کے پلیئرز ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 35 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام شامل تھے مگر ان میں سے صرف 3 کھلاڑیوں محمد عامر ، شاداب خان اور شاہین آفریدی کو 3 مختلف ٹیموں نے خریدا۔پاکستان کے محمد عامر کو لندن اسپرٹ نے، شاداب کو سدرن بریو اور شاہین آفریدی کو برمنگھم فینکس نے خریدا۔

    پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا