Baaghi TV

Category: کھیل

  • سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں تو بھارتی ٹینس ٹیم کیوں‌ نہیں ؟پاکستان نے سخت موقف اپنا لیا

    اسلام آباد :اگر پاکستان ہزاروں سکھ پاکستان آسکتے ہیں تو دیگر بھارتیوں کو کیا ہوتا ہے، بھارت نے ڈیوس ٹیم پاکستان آنے سے روک کر اچھا نہیں کیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ مقابلوں کی پاکستان سے نیوٹرل مقام پر منتقلی کے فیصلے کے خلاف انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے اپیل کردی ہے۔

    ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کھیل کی عالمی گورننگ باڈی سے سوال کیا کہ اگر ہزاروں سکھ یاتری پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں تو 10رکنی ٹینس ٹیم کے آنے میں کیا مسئلہ ہے۔

    ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

    پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کہا کہ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ڈیوس کپ کے لیے بھارتی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی 10رکنی ٹیم پاکستان آنے میں کیوں ہچکچا رہی ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن اس فیصلے کے خلاف جمعرات کو اپیل کرے گا جس میں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد سمیت دیگر پہلوؤں کا ذکر کیا جائے گا۔

    مصباح کے اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک یہ بات ہمیں منظورنہیں پی ایس ایل فرنچائزرز کا شکوہ

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا اوشیانا گروپ 1 کے مقابلوں 29 اور 30 نومبر کو رواں سال اسلام آباد میں شیڈول تھے لیکن پیر کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے مقابلوں کو پاکستان سے منتقل کر کے نیوٹرل مقام کے لیے تعین کے لیے پانچ دن کا وقت دیا تھا۔

  • بنگلہ دیش کو روہت شرما کی جارحانہ بیٹنگ کے سبب 8وکٹوں سے شکست

    راجکوٹ : بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچ میں بھارت نے روہت شرما کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی20 میچ میں باآسانی شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔راجکوٹ میں کھیلے گئے کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

    محمد آصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنالی

    لٹن داس اور محمد نعیم نے بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر اپنی ٹیم کو 60رنز کا آغاز فراہم کیا۔اس شراکت خاتمہ اس وقت ہوا جب وکتوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں لٹن داس کی 29 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

    24 گھنٹوں میں3 ملاقاتیں،مولانا کو عزت کے ساتھ رخصت کرناچاہتے ہیں ، پرویز الٰہی

    محمد نعیم نے سومیا سرکار کے ساتھ مل کر اسکور کو 83 تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر ان کی ہمت جواب دے گئی اور وہ 36 رنز بنانے کے بعد واشنگٹن سندر کی وکٹ بن گئے۔روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کرکے بھارت کے لیے جیت کو آسان کردیا

    ڈاکٹرنمرتا چندانی کو جنسی استحصال کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، پولیس سرجن

  • ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    انقرہ : ترکی میں ہونے والے ورلڈ سنوکر چیمپین شپ میں پاکستان کے ٹاپ کیوئسٹ محمد آصف انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے دو سنچری بریکس کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کے جیمز مفسڈ کو 1-5 سے مات دے دی۔

    چین نے بچوں پر پابندی لگادی

    ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے آصف علی نے جمعرات کو ناک آؤٹ مرحلے کے دو میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان نمبر ون کیوئسٹ نے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں آسٹریلیا کے جیمز مفسڈ کو آؤٹ کلاس کردیا۔

    مصباح کے اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک یہ بات ہمیں منظورنہیں پی ایس ایل فرنچائزرز کا شکوہ

    آسٹریلین کیوئسٹ کیخلاف محمد آصف شروع ہی سے چھائے رہے۔ انہوں نے تیسرے اور چوتھے فریم میں سنچری بریک کھیلتے ہوئے 1-5 سے فتح اپنے نام کی اور ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ وہ ورلڈ ٹائٹل سے تین میچز دور ہیں۔

    بانی متحدہ کی تصویر نہ لگانے پرقتل کیا ، لوگوں کو جلایا کربھی ماردیتا تھا ۔ذوالفقار بھٹہ کے انکشافات

    جیمز مفسڈ کیخلاف آصف کی کامیابی کا اسکور 50-96، 91-0،،، 7-109، 8-104، 43-60 اور 35-60 رہا۔آصف نے تیسرے فریم میں 108 اور چوتھے فریم میں 103 کا بریک کھیلا۔اس سے قبل آصف نے راؤنڈ آف 32 میں اسرائیل کے کیوئسٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-5 سے شکست دی تھی۔اسرائیل کے شاکر روبرگ کیخلاف آصف کی کامیابی کا اسکور 9-65، 109-23، 75-47، 0-93، 51-20، 19-62، 17-74 اور 55-66 رہا۔

  • مصباح کے اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک یہ بات ہمیں منظورنہیں پی ایس ایل فرنچائزرز کا شکوہ

    اسلام آباد : علاقائی کرکٹ ٹیموں نے اپنے اپنے تحفظات پیش کرنا شروع کردیئے ہیں، اطلاعات کے مطابق ڈین جونز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ کی حیثیت سے برطرفی کے بعد ان کی جگہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ ممکنہ تقرری پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی دیگر فرنچائزوں نے اعتراض کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ روز ڈین جونز کو کوچ کے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کردیا تھا ،ڈین جونز کی برطرفی کے بعد ابھی تک نئے کوچ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن عین ممکن ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے کوچ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق ہوں گے۔

    کرک انفو کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنائے جانے سے کئی ہفتوں قبل ہی مصباح اپنی سابقہ فرنچائز کا ہیڈ کوچ بننے پر آمادگی ظاہر کر چکے تھے اور پی سی بی اس حوالے سے گرین سگنل دے چکا تھا کہ انہیں مصباح کے متعدد عہدوں پر کوئی اعتراض نہیں۔

  • فیصل آباد ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں آل پاکستان سکولز ایجوکیشنل اولمپیڈ مقابلوں کی تقریب اختتام پزیر

    فیصل آباد (محمد اویس)ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں آل پاکستان سکولز ایجوکیشنل اولمپیڈ مقابلے جاری ہیں اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں کے مابین حسن قرات،نعت خوانی،نظم ونثر،شطرنج اوردیگر مقابلے ہوئے۔ریٹائرڈ ٹیچر ڈی پی ایس /ریڈیو صدا کار میڈم نگار نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔پروفیسر محمدنواز،قاری ظہیر بٹ،میاں محمود احمد ودیگر میں بھی طالب علموں میں انعامات وشیلڈز تقسیم کیں۔نثرونظم میں پی اے ایف کالج سرگودھا کے سید حسیب حیدر نے پہلی،بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے حافظ محمد قاسم نے دوسری،دانش بوائز سکول حاصل پور کے طلحہ حفیظ نے تیسری اور لاہور گرائمرسکول(بوائز)کے محمد موسی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح شطرنج کے مقابلہ میں ڈی ایم سی کے محمد عریض پہلے،پی ایچ ایف کالج سرگودھا کے مومن علی دوسرے،ڈی ایم سی کے حنان اسلم تیسرے اور ڈی پی ایس اینڈ کالج کے روہید چوتھے نمبر پر رہے۔نعت خوانی میں دانش بوائز سکول حاصل پور کے ضمیر عمر نے اول،ڈویژنل ماڈل کالج کے بخاری نے دوسری،پی اے ایف کالج سرگودھا کے زبیر سعید نے تیسری،کیڈٹ کالج سرگودھا کے کیڈٹ ذیشان اور ساندل کالج کے محمد قاسم نے مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔میڈم نگار نے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کومبارکباد دی۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی بھی مل گئی

    پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی بھی مل گئی

    کبڈی ورلڈ کپ آئيندہ سال 12سے18 جنوری تک پاکستان میں کھیلا جائے گا . ٹورنامنٹ کے میچز لاہور فیصل آباد کرتار پور اور ننکانہ صاحب میں ہوں گے۔

    نيشنل ہاکي سٹيڈيم ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے فيڈريشن کے صدر چودھري شافع حسين نے بتائئِ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ليے ايک کروڑ روپے کي انعامي رقم رکھي گئي ہے رنراپ کو پچھتر لاکھ اور تيسر پوزيشن حاصل کرنے والي ٹيم کو پچاس لاکھ روپے دئيے جاہيں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ روايتي کبڈي ، سرکل سٹائل ميں ہوگا جس ميں نو ٹيموں نے شرکت کي تصديق کردي ہے۔ بھارت نے زبانی طور پر ایونٹ میں شرکت کا کہا ہے امید ہے تحریری طور پر بھی جواب آجائے گا۔ ليکن اس کي شرکت اس وقت کے حالات پر منصر ہوگي۔ جبکہ ٹورنامنٹ ميں پاکستان اور آزدبائیجان کی ويمن ٹيموں کا نمائشي ميچ بھي رکھا گيا ہے۔

  • چھتسویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپینشپ کے انعقاد کی تاریخ آگئی

    چھتسویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپینشپ کے انعقاد کی تاریخ آگئی

    چھتسویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپینشپ کے انعقاد کی تاریخ آگئی

    چھتسویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپینشپ 28 نومبرسے 8 دسمبر 2019 تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں منعقد ہورہی ہے۔
    اس چیمپین شپ میں تمام صوبائی اور ڈیپاڑٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    اس چیمپین شپ میں یکم جنوری 1999 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کی عمر کی تصدیق اور جانچ پڑتال کے لئے “ایج کریڈینشل چیک کمیٹی” اور مقامی نادرا کے عملے کا تقرر کیا ہے بون ٹیسٹ اورچہرے کی جانچ پڑتال بھی کریں گے ، جس کے بعد زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کو نااہل یا اہل کرنے کافیصلہ کیا جاے گا۔

    کمیٹی مندرجہ ذیل ممبروں پر مشتمل ہے،جناب منظور حسین جونیئر.خواجہ محمد جنید.لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد آصف ناز کھوکھر

    ڈاکٹر سید اسد عباسچیمپین شپ ایف آئی ایچ کے جاری کردہ / ٹورنامنٹ ریگولیشن کے مطابق کھیلی جائے گی جو پی ایچ ایف کے قواعد کے تحت نافذ کیے جاتے ہے

  • کرکٹر محمد حفیظ کو بھی ملا شو کاز نوٹس

    کرکٹر محمد حفیظ کو بھی ملا شو کاز نوٹس

    کرکٹر محمد حفیظ کو بھی ملا شو کاز نوٹس

    اثاثے چھپانئے نہیں جا سکیں گے ، اب کھلاڑیوں کو بھی اپنے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے. ایف بی آر نے اثاثے چھپانے کے معاملے پر سابق کپتان و قومی ٹیم کے کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ سال سے ایف بی آر کی جانب سے محمد حفیظ کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ کا سال 2014 سے سال2018 تک کا آڈٹ کیا گیا ہے اور ان کے تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کرکٹرنے تقریبا 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کئے جس پر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔
    منی لانڈرنگ اور اثاثے ظاہر کرنے کے حوالے سے سیاستدانوں پر تو پہلے ہی سختی تھی اب کھلاڑی بھی اس پکڑ سے نہیں‌بچ سکیں گے .

  • ٹوکیو اولمپکس پاکستانی شوٹر غلام بشیر کی قسمت جاگ اٹھی ۔

    دوحہ :ٹوکیو اولمپکس پاکستانی شوٹر غلام بشیر کی قسمت جاگ اٹھی ۔ اطلاعات کے مطابق دوحہ میں ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹر غلام مصطفی بشیر نے رپٹ فائر پسٹل ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پانچویں پوزیشن حاصل کی جس کی بنیاد پر انہیں ٹوکیو اولمپکس کا کوٹہ مل گیا۔

    پاکستان نیوی کے ذرائع کے مطابق نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری رضی احمد نے بتایا کہ ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں غلام مصطفی نے فائنسلٹ شوٹرز میں جگہ بنائی اور پھر پانچویں پوزیشن لیکر اولمپک کوٹہ حاصل کیا۔ غلام بشیرپہلے پاکستانی شوٹر ہیں جنہوں نے مسلسل دوسری بار اولمپکس کوٹہ جیتا جبکہ خرم انعام نے 2 بار اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن انہیں وائلڈ کارڈ انٹری ملی تھی۔

    پاکستان نیوی سے تعلق رکھنے والے غلام بشیر ریو اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، جہاں غلام مصفطی نے پاکستانی پرچم اٹھا کر مارچ پاسٹ میں حصہ لیا تھا۔رضی احمد نے بتایا کہ 2 ماہ قبل پاکستان آرمی کے خلیل اختر نے بھی رپٹ فائر پسٹل میں اولمپکس کوٹہ جیتا تھا، وہ بھی ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کریں گے اور یہ پہلا موقع ہے کہ اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے 2 شوٹرز نے اولمپکس کوٹہ جیتا ہے۔

  • مکی آرتھر کی کراچی کنگز سے بھی چھٹی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل کم از کم 3 ٹیموں کے ہیڈ کوچز تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو فارغ کرنے کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے جب کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز بھی نئے کوچز کے ساتھ لیگ میں شرکت کریں گے۔

    پی ایس ایل 5 آئندہ سال پاکستان میں کھیلی جائے گی جس کے لیے پلیئرز ڈرافٹ دسمبر میں لاہور میں ہوں گے جب کہ ڈرافٹ سے قبل ٹیمیں کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کوچنگ اسٹاف میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج باضابطہ طور پر ڈین جونز کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز بھی مکی آرتھر کو برقرار نہیں رکھے گی اور ڈین جونز کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ بن سکتے ہیں۔
    دوسری جانب زمبابوے کے سابق کرکٹر اور انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ملتان سلطانز کے سیٹ اپ میں شامل ہوسکتے ہیں، اینڈی فلاور اور ملتان سلطانز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں ہے، اینڈی فلاور پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔