Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان نہ آنےوالے 4 انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی ٹیم سے باہر

    پاکستان نہ آنےوالے 4 انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی ٹیم سے باہر

    کولمبو:تم کون ہوتے ہوپاکستان جانے سے انکار کرنے والے ،تمہیں عزت راس نہیں ہے ، پاکستان جانے والے کھلاڑیوں کو عزت ملی ، شہرت ملی ، پاکستانی عوام نے خوشی کا اظہار کیا ، پھر کیوں‌ جانے سے انکار کیا ، اطلاعات کے مطابق آئی لینڈرز بورڈ نے پاکستان نہ آنے والے 4 کھلاڑیوں کو سزا دے دی۔

    ظلم کی بھی کوئی حدہوتی ہے،تیزاب نہ پھینکتے گولی ماردیتے ، سریم کورٹ

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جن کھلاڑیوں‌کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے ان میں‌ سری لنکن سابق کپتان اینجلیو میتھیوز، آل راؤنڈر تھیسارا پریرا، دھنن جیا دی سلوا، اور فاسٹ بولر سرنگا لکمل شامل ہیں، ۔جبکہ ان چار کھلاڑیوں کےعلاوہ ٹیم کے 12 کھلاڑی برقرار ہیں۔سری لنکن ٹیم کی قیادت سینئر فاسٹ بولر لستھ ملنگا کریں گے، سری لنکن ٹیم کینگروز کے خلاف تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

    اکٹراورسیکورٹی گارڈزگتھم گتھا،ذمہ دار کون؟

    واضح رہے کہ سری لنکا کے سینئر کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ بھارت نے آئی پی ایل سے باہر کرنے کی دھمکی دی جس کی وجہ سے سری لنکن کرکٹرز پاکستان نہیں آئے۔تھیسا پریرا 2017 میں ورلڈ الیون کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان آنے تھے اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین میچز کھیلے تھے۔

    بتوں کی سرزمین میں عاطف اسلم نے توحید کا پیغام پہنچا دیا ،

  • تین روزہ اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس کا آغاز

    تین روزہ اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس کا آغاز

    تین روزہ اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس کا آغاز ہو گیا .4 پاکستانی خواتین نے اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس میں شرکت کی

    قومی کرکٹر فریحہ محمود، گلگت سے تعلق رکھنے والی تسلیم بانو، ایبٹ آباد کی رہائشی عاتکہ صابر خان اور راولپنڈی کی شہلا بی بی کورس میں شامل ہیں
    آج 16-اکتوبرہے ،67 سال پہلے پاکستان کا پہلا ٹیسٹ
    نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز علی ضیاء، شاہد اسلم اور راحت عباس کورس میں شریک خواتین کو لیکچرز دیں گے
    کورس میں 11 ممالک کی 16 خواتین شرکت کررہی ہیں.17 سے 19 اکتوبر تک جاری رہنے والے کورس میں افغانستان، بحرین، ہانگ کانگ اور ایران کی خواتین شریک ہیں

    ورلڈ بیچ گیمز ، پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

    کویت، ملائشیا، مالدیپ، بھوٹان، اومان اور متحدہ عرب امارات کی خواتین بھی کورس میں شامل ہیں.

    ورلڈ بیچ گیمز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کرکشمریوں کے نام کردیا

  • آج 16-اکتوبرہے ،67 سال پہلے پاکستان کا پہلا ٹیسٹ

    آج 16-اکتوبرہے ،67 سال پہلے پاکستان کا پہلا ٹیسٹ

    لاہور:آج 16-اکتوبرہے ،67 سال پہلے پاکستان نے اپنے قیام کے 6 سال بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر عالمی برادرری سے رشتے داری جوڑ لی ، کرکٹ کی تاریخ بتاتی ہے کہ 67 سال پہلے 16 سے 19 اکتوبر 1952ء کے درمیان دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گرائونڈ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں پہلا قدم رکھا۔

    شاہد آفریدی وزیراعظم کے مشیر! پہلا مشورہ کیا دیا ؟

    پاکستانی ٹیم کی قیادت عبدالحفیظ کاردار نے کی جب کہ بھارتی ٹیم کے قائد لالہ امرناتھ تھے جنہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلی گیند پھینکنے کا اعزاز خان محمد کو حاصل ہوا جب کہ بھارتی اوپنر پنکھج رائے کو بولڈ کرکے پہلی وکٹ بھی انہی نے حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا کیچ نذر محمد نے لیا۔

    انتشارکی سیاست؟عثمان بزدار نے خطرے سے آگاہ کردیا

    بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 372 رنز بنائے اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 150 رنز کے اسکور پرڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا رن بنانے کا اعزازبھی نذرمحمدنے حاصل کیا۔ فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی فقط 152 رنز بنا سکی۔ یوں بھارت نے یہ پہلا ٹیسٹ میچ ایک اننگز 70 رنز سے جیت لیا

    وہ کبھی بھی آپ سے خوش نہیں‌ہوں گے،قرآن کا فرمان اور ایف اے ٹی ایف کااعلان

  • پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے سپورٹس کلچر کو فروغ ملے گا‘ مشیر کھیل پنجاب

    پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے سپورٹس کلچر کو فروغ ملے گا‘ مشیر کھیل پنجاب

    لاہور۔ (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے کھیل و امور نوجوانان ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں اپنی سماجی اور معاشرتی اقدار کی اصل روح کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ نئی نسل کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صنعتکاروں کے نمائندہ وفدسے بات چیت کے دوران کیا جس نے علامہ اقبال یوتھ فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں ان سے ملاقات کی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے حکومت پر اخراجات کا بوجھ نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ کھیلوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہعلامہ اقبال یوتھ فیسٹیول سپورٹس کلچر کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے منعقد ہونے والے فیسٹیول سے نوجوانوں میں کھیلوں کے رجحان کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں میں کھیلوں کی سہولیات پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔ دیہی علاقوں میں سپورٹس کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔صوبے میں کھیلوں کے ڈھانچے کو وسعت دے کر نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی اور نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے دور رکھنے کے لیے صوبے کے تمام اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جانے کی منظوری ہو چکی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مذہبی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دیکر کثیر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ملک عمر فاروق نے کہا کہ حکومت کی سمت درست ہے اور معاشی ترقی کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

  • سرگودہا جم خانہ کلب میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز

    سرگودہا جم خانہ کلب میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا جم خانہ کلب میں آج سے دوسرا بیڈمنٹن ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے جس میں 25 ٹیمیں ڈبل جبکہ 11 ٹیمیں سنگل حصہ لے رہی ہیں
    ہر ٹیم کو دوسری ٹیم سے مقابلہ جات کرنے ہوں گے
    سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلنے کی حق دار ہونگی ،میچ روزانہ دوپہر 3 سے رات 10 بجے تک کھیلے جائیں گئے
    ٹورنامنٹ میں جم خانہ کلب کے ممبران ہی حصہ لے سکیں گے
    ,ڈبل اور سنگل کے ناموں کی سکورٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے

  • احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے

    احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے

    احمد شہزاد ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 5 سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشائی کھلاڑی بن گئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پانچ سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے جبکہ ایشیاء کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ احمد شہزاد ویراٹ کوہلی کے برابر آگئے جو کہ پانچ سنچریاں سکور کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما 6 سنچریاں کرکے ایشیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ احمد شہزاد نے فیصل آباد میں جاری ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے نادرن ٹیم کیخلاف 63 گیندوں پر 111 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

    پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں 2019 کی مشعل تھام لی

  • بدتمیزی برداشت نہیں‌، صحافی کا اقبال اسٹیڈیم میں داخلہ بند ،

    بدتمیزی برداشت نہیں‌، صحافی کا اقبال اسٹیڈیم میں داخلہ بند ،

    لاہور : ملازمت اور ڈیوٹی ضرور مگر بدتمیزی برداشت نہیں‌، اخلاقیات بھی ہونی چاہیں ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے بدتمیزی کرنے والے صحافی کا ایکریڈیشن کارڈ منسوخ کردیا۔

    خواتین کو وراثت اور پھراسکے تحفظ کا بل منظور

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سرفراز احمد نے صحافیوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اسد شفیق کو ان کی جگہ کپتان بنایا گیا۔صحافی نے سرفراز احمد سے پوچھا تھا کہ آپ نے سری لنکا سے شکست پر قوم کو مایوس کیا، اس بری کارکردگی پر آپ کے مستقبل میں میچ دیکھنے کون آئے گا؟

    وزیراعظم کا سب چور مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں‌!جہانگیرترین نے بتادیا

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیو کی خبر کی تصدیق کی ہے کہ سرفراز احمد کے ساتھ ایک مقامی صحافی نے بدتمیزی کی تھی جس پر بورڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صحافی کا ایکریڈیشن کارڈ منسوخ کردیا اور نجی ٹی وی کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

    2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

  • ورلڈ بیچ گیمز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کرکشمریوں کے نام کردیا

    ورلڈ بیچ گیمز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کرکشمریوں کے نام کردیا

    دوحہ :پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کرکشمریوں کے نام کردیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے قطر میں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز کے ریسلنگ مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے مارسا گشولی کو دو کے مقابلے میں پانچ پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

    شہزادہ اورشہزادی پاکستان پہنچ گئے، استقبال کس نے کیا خبرآگئی

    گروپ سٹیج میں انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹگری میں اپنے چاروں میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے پرتگال کے اداؤ رافیل، آذربائیجان کے کنان علیو، ترکی کے مرات اوزکان اور جارجیا کے ڈیٹو مارسا گشیلی کو شکست سے دو چار کیا۔
    سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ سپین کے پیڈرو جیسنٹو گارشیا کے ساتھ تھا جس میں انہوں نے صفر کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

    2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

    خیال رہے کہ انعام بٹ قطر ورلڈ بیچ گیمز 2019 میں حصہ لینے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔قطر جانے سے قبل انعام بٹ نے پاکستانی عوام سے کامیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ اپنی جیت کو کشمیری بہن بھائیوں کے نام کروں گا۔واضح رہے کہ انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے سونے کے دو تمغے جیت رکھے ہیں۔

    نئی کھچڑی پک گئی، مولانا پرشدید بداعتمادی، ن لیگ تین حصوں میں‌بٹ گئی

  • آئی سی سی نے نیپال اور زمبابوے کی کرکٹ کو ڈوبنے سے بچا لیا

    آئی سی سی نے نیپال اور زمبابوے کی کرکٹ کو ڈوبنے سے بچا لیا

    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے اور نیپال پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

    زمبابوے کرکٹ چیئرمین مینو شیوانے، زمبابوے اسپورٹس وزیر کرسٹی کووینٹری اور چیئرمین آف دی اسپورٹس ری کری ایشن کمیشن سے آئی سی سی چیئرمین شیشانک منوہر سے ملاقات کے بعد زمبابوے پر عائد معطلی ختم کردی گئی۔

    اس فیصلے کے بعد زمبابوے آئندہ برس جنوری میں شیڈول مینزانڈر19 ورلڈ کپ میں شرکت کا اہل بن گیا، آئندہ برس شیڈول آئی سی سی سپر لیگ میں بھی ان کی شرکت کا راستہ صاف ہوگیا، زمبابوے کو رواں برس جولائی میں حکومتی مداخلت پر معطل کیا گیا تھا۔
    دوسری جانب نیپال کو بھی بطور آئی سی سی ممبر مشروط طور پر بحال کردیا گیا، انہیں 2016 میں معطل کیا گیا تھا جس کی وجہ ملکی کرکٹ میں حکومتی مداخلت تھی۔

    مزید پڑھیں
    لاہور قلندرزکا قومی کرکٹ اکیڈمی کیلئے چیلنج

  • ورلڈ بیچ گیمز ، پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

    ورلڈ بیچ گیمز ، پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

    دوحہ: ورلڈ بیچ گیمز 2019 میں شرکت کرنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ انعام بٹ نے جارجیا کے مرشاگولی ڈاٹو کو 2-5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ، ورلڈ بیچ گیمز کیلئے دوحہ جانے سے پہلے انعام بٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں ہم وطنوں سے دعا کی اپیل کی تھی اور میڈل جتنے کی صورت میں اس میڈل کو کشمیریوں کے نام کرنے کا عزم بھی کیا تھا، اور آج انعام بٹ نے وہ کر دکھایا جو اور کوئی پاکستانی نہ کر سکا ،

    لاہور قلندرزکا قومی کرکٹ اکیڈمی کیلئے چیلنج