Baaghi TV

Category: کھیل

  • لاہور قلندرزکا قومی کرکٹ اکیڈمی کیلئے چیلنج

    لاہور قلندرزکا قومی کرکٹ اکیڈمی کیلئے چیلنج

    لاہور : پاکستان کرکٹ میں‌ تازہ اور اہم کھیل کی خبروں‌نے کھیل کے شوقین افراد کو خوش کردیا اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں عالمی نمبر ایک ہے، ہوم گراؤنڈ پر 10 اہم کھلاڑیوں سے محروم سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 71 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری

    یاد رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دھکا اسٹارٹ قومی اکیڈمی کو چلانے کیلئے انگلینڈ سے ایک ماہر کو لاہور بلایا تھا جس نے پی سی بی کو بہتری کیلئے کئی تجاویز دیں۔قومی کرکٹ اکیڈمی کو پاکستان کرکٹ کی سیاست کا مرکزقرا ر دیا جارہا ہے اور اکیڈمی کے کئی کوچز اپنے تعلقات کی وجہ سے اکیڈمی کے بجائے پاکستان کی قومی ٹیم اور دیگر ٹیموں کے ساتھ منسلک ہیں۔

    پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا

    ایسے میں لاہور میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہائی پر فارمنس سینٹر تیار کیا ہے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف اور ڈائر یکٹر عاقب جاوید نے کئی مہینوں کی پلاننگ کے بعد ہائی پرفارمنس سینٹر کو مکمل کر لیا ہے جہاں کوالیفائیڈ کوچز کرکٹرز کے ٹیلنٹ کو پالش کریں گے۔

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

  • سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 4 ہفتوں کی لگاتار تیزی کو بریک لگ گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 300 پوائنٹس نیچے گر گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کئی کمپنیوں کے شیرز کے ریٹ گر گئے،
    تفصیلات کیمطابق سٹاک مارکیٹ میں 289 پوائنٹس گرنے کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 34124 کی حد تک گر گیا ، سٹاک مارکیٹ کے گرنے کی بنیادی وجہ بیرونی سرمایہ کار کی عدم دلچسپی بتائی جا رہی ہے ،

    مزید پڑھیں
    حکومت نے اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے کتنے ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے؟ اہم خبر

  • سپراوور  پر اوور آئی سی سی کا نیا مگرانوکھا قانون، فاتح کون یہ بھی بتادیا

    سپراوور پر اوور آئی سی سی کا نیا مگرانوکھا قانون، فاتح کون یہ بھی بتادیا

    دبئی:نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میچ نے آئی سی سی کو اپنے قوانین بدلنے پر مجبور کردیا ، اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سپر اوور کا قانون بدل دیا،

    غیرت کے نام پر مرد اور عورت کو "پھانسی”

    آئی سی سی ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سپر اوور کے قانون میں تبدیلی کردی جس کے بعد زیادہ باؤنڈریز پر ٹیم کو فاتح قرار دینے کا قانون ختم ہوگیا ہے۔آئی سی سی رپورٹ کے مطابق سپر اوور میں زیادہ رنز بنانے والی ٹیم اب فاتح ہوگی، سپر اوور میں میچ برابر رہا تو ایک اور سپر اوور کرایا جائے گا۔

    ماہرہ خان کے ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس سے لبنانی اداکارہ کوکیا ہوا؟

    ۔یہ توکرکٹ کے محبت کرنے والے ہر فرد کو پتہ ہوگا کہ لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے آخری اوور میں انگلینڈ کو 15 رنز درکار تھے، بین اسٹوکس 14 رنز بناسکے اور میچ برابر ہوگیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 71 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن ایونٹس کی انعامی رقم میں 26 لاکھ ڈالرز کا اضافہ کردیا جس کے مطابق ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ ڈالرز ملیں گے اور رنر اپ ٹیم کو 5 لاکھ ڈالرز ملیں گے

  • ویرات کوہلی اور اسٹیو اسمتھ آمنے سامنے

    ویرات کوہلی اور اسٹیو اسمتھ آمنے سامنے

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کی ٹیم اور پلیر رینکنگ جاری کر دی، تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بھارت بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، اور ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ سے صرف ایک پوائنٹ کمی کے باعث دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں،

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ حتم ہونے کے بعد جاری کی ، ویرات کوہلی نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف 254 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود اسٹیو اسمتھ سے پوائنٹس میں صرف ایک پوئنٹ کی کمی کی بدولت دوسرے نمبر پرآگئے ہیں،

    مزید پڑھیں
    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ سے متعلق اہم خبر، کہاں جائیں‌ گے

  • پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا

    پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا

    اسلام آباد: پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا اطلاعات کےمطابق یونان میں ہونے والے سکس اے سائیڈ فٹبال سوکا ورلڈ کپ کے لیے متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے جس کے باعث یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنا پڑگئیں۔سکس اے سائیڈ فٹبال سوکا ورلڈکپ آج سے یونان میں شروع ہورہا ہے جس میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ سلوانیہ کے ساتھ کھیلے گی۔

    ترک افواج نے 500 سے زائد کردباغی ماردیئے

    دوسری طرف پاکستان میں یونانی سفارت خانے کی جانب سے متعدد کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے کہ وجہ سے ٹیم کے متعدد کھلاڑی یونان نہیں جاسکے۔ ٹیم کمبی نیشن تو خراب ہو ہی چکا تھا لیکن ہنگامی صورتحال میں یورپ میں مقیم پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔

    رواں ماہ کے آخر میں زندگی کا اہم اعلان کروں گا‘‘حمزہ علی عباسی

    ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے اس ٹیم کو شرکت کرنا تھا جو لیژر لیگ فائنل جیتی تھی، اس کے ساتھ اوپن ٹرائلز سے منتخب پلیئرز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بننا تھا تاہم یونانی سفارتخانے سے اکثر کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کی ازسر نو تشکیل ہوئی اور ان کھلاڑیوں کو لیا گیا جو پہلے سے یورپ میں مقیم تھے یا پھر ان کے پاس یورپی ویزے موجود تھے۔

    ۔

    دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، بابر اعظم کی شاندار سینچری بھی رائیگاں

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، بابر اعظم کی شاندار سینچری بھی رائیگاں

    فیصل آباد: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ، سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 20 اوورز میں سیٹرل پنجاب کی ٹیم نے 188 رنز بنائے، سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم نے 58 گیندوں پر شاندار سینچری اسکور کی، عمر اکمل نے 34 رنز بنائے ،

    جواب میں سندھ کی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا، سندھ کی جانب سے کوئی کھلاڑی پچاس رنز بھی اسکور نہ کر سکا لیکن ہر کھلاڑی نے جیت کیلئے کچھ نہ کچھ کردار ادا کیا ، خرم منظور نے 43، کپتان اسد شفیق نے 49 اور سرفراز احمد نے 30 رنز اسکور کیے، آخر میں آل راونڈر انور علی نے 25 رنز کی مدد سے سندھ کو میچ جتوا دیا ، اسد شفیق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،

    مزید پڑھیں
    آہ! سرفراز احمد بھی چھوڑگئے، اب یہ کمی کون پوری کرے گا، خبر نے رنجیدہ کردیا

  • آہ! سرفراز احمد بھی چھوڑگئے، اب یہ کمی کون پوری کرے گا، خبر نے رنجیدہ کردیا

    آہ! سرفراز احمد بھی چھوڑگئے، اب یہ کمی کون پوری کرے گا، خبر نے رنجیدہ کردیا

    لاہور :آہ! سرفراز احمد بھی چھوڑگئے ، اب یہ کمی کون پوری کرے گا، خبر نے رنجیدہ کردیا، اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کردیا۔

    نوبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

    باغی ٹی وی کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سرفراز احمد کی کپتانی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔یہ بھی اس وقت بات بڑی زیربحث ہے کہ سرفراز کی کپتانی میں ہی سری لنکا نے پاکستان کیخلاف تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل فیصل آباد میں فوٹو سیشن کرایا تھا جس میں سرفراز احمد بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ٹورنامنٹ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے سرفراز احمد سے سخت اور تندوتیز سوالات کیےگئے تھے

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

    سوالات کرنے والوں پر پی سی بی حکام کنٹرول کرنے میں ناکام رہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق صحافیوں نے سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں سوالات سے دلبرداشتہ ہونے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کیا۔ سرفراز احمد نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کپتانی نہیں کرنا چاہتا اور عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلوں گا۔

  • سرفراز احمد کی جگہ اسد شفیق کپتان ، خبر نے ہلچل مچادی

    سرفراز احمد کی جگہ اسد شفیق کپتان ، خبر نے ہلچل مچادی

    فیصل آباد : پاکستان کرکٹ کے میدان سے اہم ترین خبر ،سندھ کی ٹیم نے سرفراز احمد کے انکار کے بعد اسد شفیق کو کپتان مقرر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدتمیزی سے سرفراز احمد اپ سیٹ تھے اور انہوں نے کپتانی کرنے سے معذرت کر لی۔

    نوبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

    خیال رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13سے 24 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔سندھ کی قیادت کرنے والے اسد شفیق کا کہنا ہےکہ وہ کوشش کریں گے اپنی ٹیم کو کامیابی کی منزل تک لے کر جائیں‌

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    یاد رہے کہ سری لنکا نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جس کے بعد سے ہی قومی ٹیم کے کپتان تنقید کی زد میں ہیں۔سرفراز احمد عام کھلاڑی کی حیثیت سے بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی چوتھے نمبر پر کھیلیں گے۔

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

  • خاندان کو اہمیت دو، شعیب اختر نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    خاندان کو اہمیت دو، شعیب اختر نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے خاندان کو اہمیت دو. خاندان سب سے زیادہ اہم ہے.

    شعیب اختر نے اپنے ٹویٹر پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس پر لکھا ہے کہ ہزاروں فیس بک کے دوست ہوں, ہزاروں ٹویٹر پر فالوورز ہوں اور کئی وٹس ایپ پر دوست ہوں لیکن ہسپتال کے "آئی سی یو” کے باہر آپ کے پاس صرف آپ کی اہلیہ, آپ کے بچے اور والدین ہی ہوں گے.

    لہذا خیالوں کی دنیا سے باہر نکلیں اور اپنے خاندان کو وقت دیں. شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں خاندان کی اہمیت بتائی ہے.

  • نیشنل ایج گروپ سوئمنگ چیمئن شپ، پنجاب نے دھاک بٹھا دی

    نیشنل ایج گروپ سوئمنگ چیمئن شپ، پنجاب نے دھاک بٹھا دی

    نیشنل ایج گروپ سوئمنگ چیمئن شپ پنجاب نے جیت لی تین روزہ چیمئن شپ میں مجموعی طور 22 نئے قومی ریکارڈ بنے سندھ کے علی مٹھا چیمپئن شپ کے بہترین تيراک قرار پائے

    سپورٹس بورڈ پنجاب انٹر نیشنل سوئمنگ پول میں تین روز تک جاری رہنے والی قومی ایج گروپ سوئمنگ چیمئن شپ پنجاب کی واضح برتری کے ساتھ ختم ہوگئی ۔آخری روز ہونے والے فائنل مقابلوں میں انڈر 14 سو میٹر فری سٹائل میں پنجاب کے ابراہیم رشید،انڈر 16 سو میٹر بٹر فلائی میں پنجاب کے فیروز خواجہ ،انڈر 12 سو میٹر بیک سٹروک میں سندھ کے علی مٹھا ،انڈر 16 دو سو میٹر ریس میں سندھ کے ذیشان عباس، 50 میٹر بٹر فلائی انڈر 16 میں پنجاب کے فیروز خواجہ،انڈر 14 کے 50 میٹر فری سٹائل میں پنجاب کے دانیال غلام نبی نے فتح سمیٹی، ،،ٹیم ایونٹ میں انڈر 14اور انڈر 16 چار ضرب سو میڈلے ریلے رسیوں میں پنجاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی

    چیمئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے ایونٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کرکٹ کی طرح سوئمنگ پر بھی توجہ دے تو بہتر نتائج آسکتے ہیں چمپين شپ کے آرگنائزر حفیظ بھٹی کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں کئی باصلاحیت سوئمر سامنے آئے ہیں جو پاکستان کي بين الاقوامي سطع پر نمائندگي کرسکتے ہيں۔

    مزید پڑھیں
    مہمان ایسا نہیں کرتے ! پی سی بی کا سری لنکا کرکٹ کے صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار