Baaghi TV

Category: کھیل

  • وہاب ریاض نے بھی  ٹیسٹ کرکٹ سے  جدائی کا فیصلہ کرلیا

    وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے جدائی کا فیصلہ کرلیا

    لاہور : وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے جدائی کا فیصلہ کرلیا . اطلاعات کے مطابق محمد عامر کے بعد وہاب ریاض کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے اور اپنے اس فیصلے سے متعلق چیئر مین کرکٹ بورڈ احسان مانی کو آگاہ کردیا ہے.

    دوسری طرف ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔وہاب ریاض اس وقت کینیڈا میں ٹی20 لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں سے واپسی کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    یاد رہے کہ وہاب ریاض نے اپنے دس سالہ کیرئیر میں 27 میچ کھیل کر 83 شکار کئے ہیں۔ ان کی بہترین باو لنگ 83 سکور دے کر 5 وکٹیں ہیں۔ اپنے کیریئر میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں جبکہ تین مرتبہ چار وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پیشگوئی کی تھی کہ محمد عامر کے بعد وہاب ریاض،حسن علی و دیگر کھلاڑی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔اس ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کب ہوگا آنے والے چند دنوں میں اس کا پتہ چل جائے گا

  • ثانیہ مرزا کا وزن 26 کلوگرام کیسے کم ہوا ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    ثانیہ مرزا کا وزن 26 کلوگرام کیسے کم ہوا ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    ممبئی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اپنا وزن کم کرنے میں‌کامیاب ہوگئی . اطلاعات کے مطابق بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا روزانہ 4گھنٹے ٹریننگ کرتی اور 26کلو تک وزن کم کرچکی ہیں۔بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا آئندہ برس جنوری سے ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں اترنے کو تیار ہیں

    ورلڈ ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے اپنی کامیابیوں کے حوالے سے بتایا کہ وہ اپنے کیریئر میں پہلے ہی سب کچھ حاصل کرچکیں، اب دوسری اننگز میں کچھ ثابت نہیں کرنا چاہتی ہیں، اس دوران وہ جو بھی کامیابیاں حاصل کریں گی وہ ان کیلئے بونس ہوگا۔

    ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا اذہان کھیل میں واپسی کیلئے میری بڑی تحریک ہے، میں صرف اس لیے کورٹ میں واپس آنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے کھیل سے پیار ہے۔ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کو بھی اپنا مقصد قرار دیا۔

  • کرکٹ ٹیم  پر پی سی بی کا آج آپریشن اہم فیصلے متوقع

    کرکٹ ٹیم پر پی سی بی کا آج آپریشن اہم فیصلے متوقع

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی آج شام لاہور میں پاکستان کر کٹ ٹیم کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لے گی اور مستقبل کے لئے بورڈ کو نیا روڈ میپ دے گی۔

    سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا سرفراز احمد مستقبل میں بھی کپتانی کریں گے یا مکی آرتھر کو تین سال بعد اپنی کوچنگ ٹیم کے ساتھ گھر جانا ہوگا۔ کر کٹ کمیٹی کی سفارشات کو ماننا اور رد کرنا احسان مانی کا آئینی استحقاق ہے۔
    پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا کردار ایڈوائزری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سوچ و بچار کے بعد نئے کوچنگ اسٹاف اور کپتان کا تقرر تین سے چار سال کے لئے کریں گے۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔ خامیوں اور کو تاہیوں کا جائزہ لے کر گزشتہ تین سال کی کارکردگی کا تجزیہ کریں گے۔ کپتان اور کوچ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ ہوسکتا ہے کہ نئے کوچنگ اسٹاف سے شرائط طے ہونے میں کچھ وقت بھی لگ سکتا ہے اس لئے اگر وقت لگا تو عارضی مدت کے لئے ٹیم انتظامیہ لائیں گے لیکن مستقل ٹیم انتظامیہ تین سے چار سال کے لئے ہوگی

  • اشیز سیریز: انگلینڈ نے آسٹریلوی ٹیم کا برا حشر کردیا

    اشیز سیریز: انگلینڈ نے آسٹریلوی ٹیم کا برا حشر کردیا

    برمنگھم: اشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 284 رنز پر آل آوٹ ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شروع سے ہی انگلش کرکٹ ٹیم عمدہ کھیل کھیلتی رہی. انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، کرس ووکس نے تین کھلاڑی آوٹ کیے جبکہ بین اسٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. دوسری جانب آسٹریلیا کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ داخل ہوسکے. آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے 144 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 35 رنز بنائے. انگلینڈ کے ٹاپ بالر جیمز انڈیرسن انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل رہے لیکن ان کی جگہ کھیلنے والے کرس ووکس نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا.
    واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل اشیز سیریز کا پہلا میچ برمنگھم کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے.

  • پی ایس ایل کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹرز کا ایسا فیصلہ جس پر پاکستانی شائقین خوش ہوجائیں گے

    پی ایس ایل کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹرز کا ایسا فیصلہ جس پر پاکستانی شائقین خوش ہوجائیں گے

    لاہور (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں ہونا ضروری ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں۔ انٹرنیشنل کرکٹرز سے رابطہ میں ہیں اور متعدد انٹرنیشنل کرکٹرز کی طرف سے مثبت جواب ملا ہے۔ وسیم خان نے کہاکہ پی ایس ایل کی فرنچائز نے پاکستانی کرکٹ میں سرمایہ کاری کی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان کے ساتھ لانگ ٹرم کنٹریکٹ ہو تاکہ ان کو بھی پی ایس ایل سے معقول فائدہ مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کو فیل کرنے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ پی ایس ایل کامیاب انٹرنیشنل برانڈ بن چکاہے۔ دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپین شپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پاکستان کرکٹ کا اگلا ہدف ہے.

  • یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ ٹورنامنٹ: کون کون سے پاکستانی کھلاڑی دھوم مچائیں گے؟ خبر آگئی

    یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ ٹورنامنٹ: کون کون سے پاکستانی کھلاڑی دھوم مچائیں گے؟ خبر آگئی

    ایمسٹرڈیم (اے پی پی) یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 22 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ یورو ٹی ٹونٹی سلام آرگنائزرز کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

    ایونٹ کےلئے پلیئرز ڈرافٹنگ گزشتہ ماہ لندن میں ہو چکی ہے جس میں 22 ممالک سے 700 کے قریب کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہوئی تھی۔ پاکستان کے فخر زمان، سرفراز احمد، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی بھی فہرست میں شامل تھے، تمام چھ فرنچائزز کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 7 غیرملکی کھلاڑیوں کا چناﺅ کرنے کی اہل تھیں۔ تمام آئیکون کھلاڑی 1 لاکھ 35 ہزار اور ہر مارکیو کھلاڑی 1 لاکھ 15 ہزار ڈالرز حاصل کرے گا۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 33 میچز کھیلے جائینگے۔ ایونٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں ایمسٹرڈیم نائٹس، بلفاسٹ ٹائٹنز، ڈبلن چیفس، ایڈن برگ راکس، گلاسگو جینٹس اور روٹرڈیم رہینوس شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی میزبان آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 21 ستمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر کون؟ اہم خبر آگئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر کون؟ اہم خبر آگئی

    لاہور (اے پی پی ) انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر کے عہدے کی معیاد ختم ہوگئی۔ اب قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ خالی ہوگیا اور پی سی بی کے حکام نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کرینگے۔ اس حوالے سے معین خان، محسن حسن خان اور دیگر سابق کرکٹرز کے نام زیر غور ہیں.

    انضمام الحق کا کنٹریکٹ 31 جولائی تک تھا۔ انضمام الحق نے اپریل 2016ءمیں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم کی آخری سلیکشن ورلڈ کپ کےلئے کی تھی لیکن پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی۔ انضمام الحق کے دور میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم نےمجموعی طور پر 28 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں میں 10جیتے ،17 ہارے اور ایک برابر رہا جبکہ 68 ون ڈے میچز میں سے 32 میں فتح ،34 میں ناکامی اور 2 کا نتیجہ نہیں نکلا۔ انضمام الحق کے دور میں پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہرایا۔ ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم ساتویں، ون ڈے میں چھٹے اور ٹی ٹونٹی میں پہلے نمبر پر رہی

  • پی سی بی کا اہم ترین اجلاس طلب، کون سے فیصلے ہونے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

    پی سی بی کا اہم ترین اجلاس طلب، کون سے فیصلے ہونے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

    لاہور (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کی سربراہی پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کریں گے۔
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان ( ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور سیکرٹری کمیٹی)، مدثر نذر (ڈائریکٹر اکیڈمیز) اور ہارون رشید ( ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ) اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قومی مینز اور ویمنز کے ساتھ ساتھ انڈر۔19 اور انڈر۔16 کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ انضمام الحق، مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر تمام اراکین اجلاس میں شرکت کےلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور پہنچیں گے۔ کرکٹ کمیٹی ایک ایڈوائزری پینل ہے جس کی ذمہ داری سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا ہے۔ اجلاس کے بعد کوئی پریس کانفرنس نہیں کی جائے گی ۔ ٹیم کی گزشتہ تین سال اور ورلڈ کپ میں کارکردگی کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ اپنی رپورٹ پی سی بی کو جمع کرواچکی ہے جس کا کمیٹی کے اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں ہے تاہم وہ ٹیموں کی گزشتہ کئی سالوں کی پرفارمنس کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوائے گی جس کی روشنی میں وہ فیصلہ کریں گے ۔ سرفراز احمد کے مستقبل کا فیصلہ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں نہیں ہوگا۔ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابھی ٹیموں کی اور ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور کپتان کی تقرری کے حوالے سے کوئی جلدی نہیں۔ کپتان کے بارے میں سری لنکاکے خلاف سیریز سے چند روز قبل فیصلہ کر لیا جائے گا۔2 اگست کو کرکٹ کمیٹی اجلاس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر،کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ کارکردگی پر سوالات ہوں گے اور کمیٹی کے اراکین ہیڈکوچ، سپورٹنگ سٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے بارے میں مشاورت کرنے کے بعد سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی کے حوالے کریں گے۔

  • ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ شیڈول جاری

    ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ شیڈول جاری

    کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہفتہ سے لاﺅڈرہل میں کھیلا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: کرس گیل سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: کرس گیل سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

    جمیکا (اے پی پی) کرکٹ ویسٹ انڈیز سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    کرس گیل ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔ گیل نے رواں سال فروری میں کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے لیکن ورلڈ کپ کے دوران ہی انہوں نے اپنے فیصلے پر یو ٹرن لیتے ہوئے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور سلیکٹرز نے بھی ان کی خواہش کا احترام کیا۔ جان کیمپ بیل، روسٹن چیس اور کیموپال کو بھی دوبارہ سکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے جبکہ سنیل ایمبرس، ڈیرن براوو اور ایشلے نرس کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 اگست سے ہو گا۔
    اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، کرس گیل، جان کیمپ بیل، ایون لیوس، شائی ہوپ، شمرون ہٹمائر، نیکولاس پوران، روسٹن چیس، فابین ایلن، کارلوس بریتھویٹ، کیموپال، شیلڈن کوٹریل، اوشین تھامس اور کیمر روچ پر مشتمل ہے۔