Baaghi TV

Category: کھیل

  • سینئر ترین کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    سینئر ترین کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    جوہانسبرگ: مایہ ناز اوپننگ بلےباز ہاشم آملہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ہاشم آملہ ڈومیسٹک کرکٹ سمیت مختلف کرکٹ لیگ کھیلتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ ہاشم آملہ نے 28 نومبر 2004 کو بھارت کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، انہوں نے 124 ٹیسٹ میچز میں 46.64 کی اوسط سے 9282 رنز بنائے جن میں 28 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور 311 رنز ہے۔ آملہ نے ون ڈے کیریئر کا آغاز 2008 میں بنگلہ دیش کیخلاف کیا، 181 ون ڈے میچز میں انہوں نے 27 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 8113 رنز بنائے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقی بالر ڈیل اسٹین نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہوا ہے.

  • کراچی کو بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    کراچی کو بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    اسلام آباد (اے پی پی) 10 ویں کلیگن جونیئر گرلز تھروبال چیمپئن شپ 17 ستمبر سے شروع ہوگی.

    پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 10ویں کلیگن جونیئر گرلز تھروبال چیمپئن شپ 17 ستمبر سے سٹی سکول (پی اے ایف چپٹر)کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ چیمپئن شپ میں سکول، کالجز اور یونیورسٹی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج 5 ستمبر سے قبل پاکستان تھروبال فیڈریشن آفس میں کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 45 سو روپے انٹری فیس جبکہ 5 ہزار روپے پروٹیسٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔ پروٹیسٹ کرنے والی ٹیم میچ کے ختم ہونے کے ایک گھنٹہ کے اندر پروٹیسٹ فیس کے ہمراہ اپنے اعتراض کے ساتھ درخواست جمع کر سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم 12 کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگی اور میچ کے وقت کھلاڑیوں کو سکول کارڈ اور ‘ ب’ فارم اپنے ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میچز 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر چیمپئن شپ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں میں نقد انعامات، ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ مقبول آرائیں نے کہا کہ چیمپئن شپ پہلی اور دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو انٹرنیشنل ایونٹس اور ایشین تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

  • پی سی بی کا شعیب ملک سے متعلق ایسا اعلان کہ ثانیہ مرزا بھی پریشان ہو گئیں، اہم خبر

    پی سی بی کا شعیب ملک سے متعلق ایسا اعلان کہ ثانیہ مرزا بھی پریشان ہو گئیں، اہم خبر

    پی سی بی نے کرکٹ سیزن 2019-20 کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے جس میں شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے بعض سینئر کھلاڑیوں کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے، مذکورہ دونوں کھلاڑیوں‌ کو سینٹرل کنٹریکٹ تو نہیں دیا گیا تاہم وہ سلیکشن کیلئے دستیاب رہیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیا سینٹر کنٹریکٹ 30 جون 2020 تک کیلئے ہے، حالیہ کنٹریکٹ‌ کے مطابق کھلاڑیوں کے معاوضہ میں نمایاں‌ اضافہ کیا گیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق اے کیٹیگری میں سرفراز احمد، یاسر شاہ، بابر اعظم شامل ہیں، بی کیٹگری میں امام الحق، حارث‌ سہیل، اظہر علی، اسد شفیق، شاداب خان، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ اسی طرح سی کیٹگری میں فخر زمان، عابد علی، حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہیں،

    پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پچھلے سال سینٹرل کنٹریکٹ 33 کھلاڑیوں کو دیا گیا تھا جبکہ رواں برس 19 کھلاڑیوں‌ کو جاری کیا گیا ہے، یہ کنٹریکٹ پچھلے ایک سال میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کو دیکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے،

    ایم ڈی پی سی بی نے کہا کہ ہم نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، پی سی بی نے اظہر علی کو اے سے بی کٹیگری اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے والے محمد عامر کی تنزلی سی کیٹیگری میں کر دی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے سنٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے معیار بلند کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پراعتماد ہیں کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں گے،

    واضح‌رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی نے کرکٹ بورڈ میں کئی تبدیلیاں کی ہیں . اس سے قبل کوچز کے کنٹریکٹ کی توسیع نہیں کی.

  • سری لنکن ٹیم لاہور پہنچ گئی، شائقین خوشی سے نہال

    سری لنکن ٹیم لاہور پہنچ گئی، شائقین خوشی سے نہال

    لاہور: سری لنکن سیکیورٹی وفد کی ٹیم لاہور پہنچ گئی. سیکیورٹی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا.

    تفصیلات کے مطابق وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، پی سی بی حکام بھی سری لنکن وفد کے ہمراہ ہیں، وفد کی سربراہی سری لنکن بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کر رہے ہیں. پی سی بی حکام انتظامات کےحوالےسےآفیشلرزکو بریفنگ دےرہےہیں. اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وفد کو ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک سیکیورٹی پلان انتظامات کا بھی بتایا جائے گا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی وفد نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا. اگر سیکیورٹی وفد انتظامات سے اطمینان کا اظہار کرتا ہے تو سری لنکن ٹیم 2 ٹیسٹ‌ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی.

  • انگلش کرکٹ ٹیم نے بڑا فیصلہ کرلیا

    انگلش کرکٹ ٹیم نے بڑا فیصلہ کرلیا

    لندن (اے پی پی) جوفرا آرچر اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ایشز ٹیسٹ کھیلنے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے.

    تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آسٹریلیا کے خلاف جاری ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے۔ انہوں نے سسکس سیکنڈ الیون کی طرف سے گلوسیسٹرشائر کے خلاف میچ میں 6 وکٹیں لیں اور شاندار سنچری سکور بھی کی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا۔

    میزبان ٹیم کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں اسے فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی لیکن آرچر کی سیکنڈ الیون کرکٹ چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس سے انگلش ٹیم کو کافی حوصلہ ملا ہے اور قوی امکانات ہیں کہ انہیں دوسرے ایشز ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا حصہ بنا لیا جائے گا۔

  • اینڈے مرے کا کیرئر شدید خطرے میں

    اینڈے مرے کا کیرئر شدید خطرے میں

    ٹورنٹو (اے پی پی) اینڈی مرے کو راجرز کپ ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا.

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار فیلسیانو لوپز کا راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں قصہ تمام ہوگیا۔ انکو پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں فابریس مارٹن اور جریمی شارڈے پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں فابریس مارٹن اور جریمی شارڈے پر مشمتل فرانسیسی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور ان کے سپینش جوڑی دار فیلسیانو لوپز کو 2-6، 6-3 اور 11-8 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

  • پی سی بی نے وفد کو بہترین سہولیات فراہم کیں ، سری لنکن وفد کے تاثرات

    پی سی بی نے وفد کو بہترین سہولیات فراہم کیں ، سری لنکن وفد کے تاثرات

    پی سی بی نے وفد کو بہترین سہولیات فراہم کیں ، سری لنکن وفد کے تاثرات نے جاتے ہوئے اپنے پیش کیے
    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق سری لنکن وفد کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم نے کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا ہے۔ پی سی بی نے وفد کو بہترین سہولیات فراہم کیں ۔ موہن ڈی سلوا واپس جاکر اپنی سفارشات اپنے بورڈ کو دیں گے ۔
    آج سری لنکن سیکیورٹی وفد کو لاہور میں سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل بریفننگ دی گئی ہے اسٹیڈیم اور روٹ کی سیکیورٹی پر بریفننگ دی گئی ہم سیکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لینے یہاں آئے ہیں ۔ ڈی سلوا

    انہوں نےکہاکہ ہم نے لاہور پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے لوگوں سے ملاقات کیں ۔ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں ، جنہوں نے سیکیورٹی انتظامات پت اعتماد میں لیا ۔ موہن ڈی سلوا ہم وطن واپس جا کر اپنی رپورٹ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو پیش کریں گیں

  • پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کونیا  سینٹرل کنٹریکٹ جاری دیا،

    پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کونیا سینٹرل کنٹریکٹ جاری دیا،

    پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کونیا سینٹرل کنٹریکٹ جاری دیا،محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کونیا سینٹرل کنٹریکٹ جاری کیا ہے.پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 20-2019کیلیےسینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے جس کے مطابق کیٹیگری اے میں سرفراز احمد،بابراعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں..کیٹیگری بی میں اسد شفیق،اظہر علی،حارث سہیل،امام الحق،محمد عباس شامل ہیں. سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا،گذشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے

    محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے
    ایم ڈی پی سی بی نے کہا کہ ہم نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، پی سی بی نے اظہر علی کو اے سے بی کٹیگری اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے والے محمد عامر کی تنزلی سی کیٹیگری میں کر دی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے سنٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے معیار بلند کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پراعتماد ہیں کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں گے،

    واضح‌رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی نے کرکٹ بورڈ میں کئی تبدیلیاں کی ہیں . اس سے قبل کوچز کے کنٹریکٹ کی توسیع نہیں کی.

  • کرس گیل سے متعلق اچانک ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا میں نیا ہنگامہ برپا ہوگیا

    کرس گیل سے متعلق اچانک ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا میں نیا ہنگامہ برپا ہوگیا

    پروویڈینس (اے پی پی) کرس گیل کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 13 رنز درکار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 13 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ گیل جمعرات کو بھارت کے خلاف شیڈول پہلے ایک روزہ میچ میں لارا کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر گیل کامیاب ہوئے تو وہ ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن جائیں گے، لارا نے 10405 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ گیل نے 10393 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کرس گیل کو جارحانہ بلےبازی کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے.

  • سری لنکا ہوم ٹیسٹ سیریز: اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    سری لنکا ہوم ٹیسٹ سیریز: اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    کولمبو (اے پی پی) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، اکیلا دانن جایا اور دلروون پریرا کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،

    تفصیلات کے مطابق سر لنکا نے ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا، اسکواڈ میں آل راﺅنڈر دانشکا گوناتھلیکا اور فاسٹ باﺅلر لاہیرو کمارا بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، بیٹنگ آل راﺅنڈر شیہان جے سوریا اور فاسٹ باﺅلر آسیتھا فرننڈو کو ڈراپ کر دیا گیا۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 اگست سے شروع ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان دیمتھ کرونارتنے، میتھیوز، دنیش چندیمل، لاہیرو تھریمانے، کوسل مینڈس، کوسل پریرا، نیروشن ڈکویلا، دھنن جایا ڈی سلوا، اینجلو پریرا، اوشادا فرننڈو، دانشکا گوناتھلیکا، شیہان جے سوریا، چھامیکا کرونارتنے، دلروون پریرا، اکیلا دانن جایا، لاستھ ایمبل ڈینیا، لکشن سنداکن، سرنگا لکمل، لاہیرو کمارا، وشوا فرننڈو، کاسن راجیتھا اور آسیتھا فرننڈو پر مشتمل ہے۔

    یاد رہے کہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہونی ہے جس کی میزبانی سری لنکا کرہا ہے. تاہم اب اسی سیریز کیلئے سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے.