Baaghi TV

Category: کھیل

  • سیمی فائنل میں پاکستان کو کوئی معجزہ ہی پہنچا سکتا ہے.کیا کچھ کرنا پڑے گا ،ملاحظہ فرمائیں

    سیمی فائنل میں پاکستان کو کوئی معجزہ ہی پہنچا سکتا ہے.کیا کچھ کرنا پڑے گا ،ملاحظہ فرمائیں

    لارڈز: پاکستان سیمی فائنل سے دور یا سیمی فائنل پاکستان سے دور ،دونوں صورتوں میں پاکستان کو کوئی معجزہ ہی سیمی فائنل میں پہنچا سکتا ہے .انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا تقریباً ناممکن ہوگیا۔ ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اس شکست کے باوجود نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان ٹیم کا آخری میچ لارڈز میں بنگلادیش سے ہے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں انگلش ٹیم کی شکست پاکستان کو بنگلادیش سے جیت کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچاسکتی تھی

    انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں انگلش ٹیم کی شکست پاکستان کو بنگلادیش سے جیت کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچاسکتی تھی لیکن اب انگلش ٹیم کی فتح نے گرین شرٹس کے لیے صورتحال مزید مشکل کردی ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان رن ریٹ کا فرق اتنا ہے کہ جسے ایک میچ میں کور کرنا ممکن نہیں، کیویز کے 11 پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ ہے 0.175 جبکہ پاکستان کے 9 پوائنٹس اور رن ریٹ منفی 0.792 صفر اعشاریہ سات نو دو ہے۔

    بنگلا دیش کے خلاف میچ تو ہر حال میں جیتنا ہے لیکن میچ جیتنے سے صرف پوائنٹس برابر ہوں گے سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو رن ریٹ کو نیوزی لینڈ سے بہتر بنانے کےلیے وہ کچھ کرنا ہو گا جو ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ بنگلادیش کے خلاف لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں تاریخ ہی رقم کرنا ہوگی اور اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بنگال ٹائیگرز کو کم سے کم 316 رنز سے شکست دینا ہوگی جو کہ بظاہر ناممکن نظر آتا ہے۔ یعنی اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے اور 400 رنز بناتا ہے تو اسے بنگلادیش کو 84 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔اگر پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 350 رنز بنائے تو پھر حریف کو 39 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔اگر بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کی تو پاکستان سیمی فائنل سے باہر ہوجائے گا۔

  • پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کو کتنے رنز سے ہرانا ہو گا؟ جانیے اس رپورٹ میں

    پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کو کتنے رنز سے ہرانا ہو گا؟ جانیے اس رپورٹ میں

    لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا تقریبا ناممکن ہو گیا ہے تاہم پاکستانی شائقین اب بھی کسی معجزہ کے منتظر ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج کے میچ میں‌ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی اور نیوزی لینڈ کو 306 رنز کا ٹارگٹ دیا جبکہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن جلدی ڈھیر ہو گئی اور وہ 119 سکور سے شکست کھا گیا. یوں‌انگلینڈ نے ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے آسانی سے کوالیفائی کر لیا. نیوزی لینڈ انگلینڈ سے شکست کھا کر بھی 11 پوائنٹس سے چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ابھی اپنا آخری میچ کھیلنا ہے.

    لارڈز میں‌ کھیلے گئے آج کے میچ میں اگر انگلینڈ ہار جاتا تو پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا مگر انگلینڈ نے یہ میچ جیت کر پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں‌ پہنچنا تقریبا ناممکن بنا دیا ہے.

    اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل میں جانا چاہتا ہے تو اسے بنگلہ دیش کو316 رنز کے مارجن سے ہرانا ہو گا.

  • ورلڈکپ: انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست،سیمی فائنل میں‌جا پہنچا

    ورلڈکپ: انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست،سیمی فائنل میں‌جا پہنچا

    چیسٹرلی سٹریٹ:میزبان ملک انگلینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کی لاج رکھ لی اور نیوزی لینڈ کو شکست دینےکے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے. آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں انگلینڈ کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔ انگلینڈ نے 119 رنز سے میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے.۔ جونی بیرسٹو مین آف دی میچ قرار پائے۔

    نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن 27 سکور بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ 69 کے مجموعی رنز پر روز ٹیلر 28 سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔ جیمی نیشام 19 رنز پر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ گرینڈ ہوم 13 گیندوں پر 3 رنز بنا کر سٹوکس کا نشانہ بن گئے۔ ٹام لیتھم نے 57 سکور کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم انہوں نے لیام پلنکٹ کی گیند پر بٹلر کو کیچ دیدیا۔ سینٹر ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انہوں نے 12 سکور کی باری کھیلی۔ ہینری 7 رنز پر ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بولٹ 4 سکور بنا کر عادل رشید کی گیند پر سٹیمپ آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ عادل رشید، ووکس، آرچر، پلنکٹ اور بین سٹوکس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دے دی

    وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد:تبدیلی کی ہواوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا رخ کرلیا .وزیراعظم پاکستان عمران خانے پاکستان کرکٹ کے نئے ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے. وزیر اعظم عمران خان نے بطور پیٹرن پی سی بی نئے نظام کی منظوری دینے کے علاوہ ڈیپارٹمنٹس کو نئے نظام میں تعاون کی ہدایات بھی جاری کر دیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق کرکٹ ٹیمیں رکھنے والے سرکاری ڈپارٹمنٹس پی سی بی سے ہر ممکن تعاون کریں۔وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی کے تمام پلان مسترد کردیے

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سےجن 11 اداروں کو ہدایت نامہ بھجوایا گیا ہے ان میں واپڈا، ایس این جی پی ایل، اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک، کے آر ایل، پی ٹی وی، زیڈ ٹی بی ایل، پی آئی اے، ریلوے اور سول ایوی ایشن شامل ہیں۔نئے سیٹ اپ میں 15ریجنل ایسوسی ایشنز کو 6 میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں پنجاب سنٹرل، پنجاب سدرن، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور ناردرن پنجاب کے ریجنز اور ٹیمیں شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان بارہا پاکستان کے موجودہ کرکٹ اسٹرکچر کو بوسیدہ قرار دیکر اس میں تبدیلی کا عندیہ دے چکے تھے اور انہوں نے پی سی بی کو نیا کرکٹ اسٹرکچر تیار کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

  • انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف،نیوزی لینڈ کے 7ویں اوور میں‌دو کھلاڑی آٰوٹ

    انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف،نیوزی لینڈ کے 7ویں اوور میں‌دو کھلاڑی آٰوٹ

    ڈرہم: کرکٹ ورلڈکپ 41 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے کھیل کا اچھا آغاز نہ کرسکی اور 7 اوور کے اختتام پر 20 رنز پر دو کھلاڑی آوٹ ہوگئے انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جیسن روئے اور جونی بیئراسٹو نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے ابتدا سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی اور 15 اوورز میں 100 رنز مکمل کیے، جیسن روئے نے 6 چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور وہ 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جونی بیئراسٹو نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کپتان اوئن مورگن نے بھی 42 رنز کی اچھی اننگز کھیلی جب کہ جو روٹ نے 24 اور عادل رشید نے 16 رنز بنائے۔
    انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشام، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ ٹم ساؤتھی کے حصے میں آئی۔ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے اور مزید 2 ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے۔

    دونوں ٹیمیں 5 بار مدمقابل آئیں اور پانچوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دی۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیموں کو شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا جب کہ لازمی فتح کے علاوہ پاکستان کا فائنل فور میں جانے کا دار و مدار نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ پر بھی ہے۔

  • انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کرکٹ کے اہم ترین 41 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیل کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم آج اپنا نواں اور آخری راؤنڈ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے،
    میزبان ٹیم اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف چیسٹرلی اسٹریٹ کے میدان میں سیمی فائنل کے لئے جنگ لڑ رہی ہے ، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ میں اب تک 5 میچز ہوئے ہیں جس میں کیویز فتحیاب رہے ہیں ۔

    انگلش ٹیم اس وقت 10 پوائنٹس پر موجود ہے اور ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے اسے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے تبھی وہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کر پائے گی۔

    انگلینڈ کو شکست کی صورت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، بنگلہ دیش کی ٹیم گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں ہار کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے تاہم بنگلہ دیش کے خلاف جیت کر پاکستان کے 11 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جانے کے امکانات موجود ہیں۔

    میزبان ٹیم کی راؤنڈ میچز میں مہم آج اپنے اختتام کو پہنچے گی اور نیوزی لینڈ کے خلاف فتح اسے اگلے مرحلے میں پہنچا سکتی ہے۔ شکست کی صورت میں اسے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

    ورلڈکپ2019 کا 41 واں میچ نیوزی لینڈ کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ ٹیم تیسری پوزیشن پر ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی۔

    اس ٹورنامنٹ میں 11 پوائنٹس ہونے کے سبب آج کے میچ میں شکست سے کیویز کو زیادہ خطرہ نہیں ہے لیکن انگلینڈ کی جیت پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتی ہے۔

    پاکستان اپنا آخری میچ بنگلہ دیش سے جیت پر 11 پوائنٹس پر پہنچے گا اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر اپنے کھاتے میں 12 نمبر جمع کر لے گی

  • مکی آرتھر اگلے دو سال تک اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے خواہش مند

    مکی آرتھر اگلے دو سال تک اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے خواہش مند

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کیلیے کام کرتے ہوئے بہت اچھا وقت گزارا ہے، پاکستان کی عوام نے بہت پیار دیا، اس دوران کئی اچھے اور برے وقت بھی آئے، ہم نے چند یادگار فتوحات سمیٹیں، اب مستقبل کا فیصلہ مجھے اور پی سی بی کو کرنا ہوگا۔
    جب ان سے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک نہ پہنچ پانے کا سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ مجھے آئی پی ایل میں بھی کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ میرا مشن ابھی پورا نہیں ہوا ہے۔ ہم ٹیم کا نیا ٹیلینٹ دکھانے میں کامیاب ہوئے تاہم کچھ اہداف مزید حاصل کیے جا سکتے ہیں، مجھے اگر موقع دیا جائے تو اگلے 2 سال پاکستانی کرکٹ کیلیے کام کرنا چاہوں گا، اور اگر ایسا نہ ہوا تو مجھے مایوسی ہوگی۔

    مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ہم بنگلہ دیش کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگلے مقابلوں میں فتح کیلیے کوشش کرسکتے ہیں، امید ہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو شکست دے۔ پھر پاکستان بھی بنگلہ دیش کو ہرانے میں کامیاب ہوجائے۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا. اوپنرز سے امید ہے کہ اچھا سکور کریں اور بالز شکیب الحسن اور تمیم اقبال کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں.

    محمد حسنین جیسے فاسٹ باؤلر کو نظر انداز کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ محمد حسنین کو نظر انداز نہیں کر رہے، ہم ان کو مستقبل کیلیے گروم کررہے ہیں، اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو بھی قومی ٹیم کیلیے تیار کیا گیا تھا۔

  • آج کےمیچ میں انگلینڈ نیوزی لینڈ کےخلاف اپنی بقا کی جنگ لڑے گی،پاک ٹیم کے لیے اہم میچ

    آج کےمیچ میں انگلینڈ نیوزی لینڈ کےخلاف اپنی بقا کی جنگ لڑے گی،پاک ٹیم کے لیے اہم میچ

    کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنا اہم ترین گروپ میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی، واضح رہے یہ میچ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے بہت اہم ہوگا.انگلینڈ کی ہار کی صورت پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امید برقرار رہے گی.

    تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہے اور مزید 2 ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے۔

    ڈرہم کے ریور سائڈ گراؤنڈ میں میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم ہوگی۔

    انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیموں کو شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا جب کہ لازمی فتح کے علاوہ پاکستان کا فائنل فور میں جانے کا دار و مدار نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ پر بھی ہے۔

  • بھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دے دی

    بھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دے دی اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی. بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور بنگلادیش کو 9 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 315 رنز کا ہدف دیا. روہت شرمہ 104 کی لمبی اننگز کھیل کر ٹاپ سکورر اور مین آف دی میچ قرار. راہل 77 رشابھ 48 اور دھونی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

    ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش 286 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہو گئی. شکیب الحسن 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے, سیف الدین 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. بمراہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ہردیک پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کی.

    واضح رہے بنگلادیش سیمی فائنل کی ریس سے آؤٹ ہو چکی ہے. بنگلادیش 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے.

  • دوحہ:کھیل کے میدان سے اچھی خبر،پاکستان نے ورلڈ سنوکر کپ جیت لیا

    دوحہ:کھیل کے میدان سے اچھی خبر،پاکستان نے ورلڈ سنوکر کپ جیت لیا

    دوحہ:اہل پاکستان کے لیے کھیل کے میدان سے ٹھنڈی اور اچھی خبریں آنے لگیں.جس سےپاکستانیوں کی خوشیوں میں اضافہ ہوا ہے.دوحہ میں ہونے والے ورلڈ سنوکر کپ میں‌پاکستان نے فائنل میں‌اپنے روایتی بھارتی حریف کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے.اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹیم محمدبلال اوراسجد اقبال شامل تھے

    ورلڈ ٹیم سنوکر کپ میں 18ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی اس سے قبل دوحہ میں پاکستان نے ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی.یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت کھیل کے حوالوں سے کبھی خوشی والی خبریں اور کبھی پریشانی والی خبریں گردش کرتی رہی ہیں. دوحہ میں اس کامیابی کے بعد قوم لندن سے بھی اچھی خبروں کی توقع رکتھی ہے.