Baaghi TV

Category: کھیل

  • سینیگال اور الجیریا کل فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی

    سینیگال اور الجیریا کل فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی

    افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل کل بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں فائنل کا ٹائیٹل فتح کرنے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

    مصر میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے سیمی فائنلز میں سینیگال نے تیونس اور الجیریا نے نائیجیریا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی کی ہے اب ٹائیٹل فتح کرنے کے لیے دینیگال اور تیونس میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا.

    19 جولائی کو شیڈول ٹورنامنٹ کے فائنل میں سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں، اس لئے ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

    فائنل جیتنے لیے دونوں ٹیمیں پر امید اور پر جوش ہیں. دونوں ٹیموں کا کہنا تھا کہ جیتنے کے لیا جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور ٹائٹل اپنے نام کریں گے. ماہرین نے بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

  • ویسٹ‌ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان نے انڈیا کو 11 رنز سے شکست دے دی

    ویسٹ‌ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان نے انڈیا کو 11 رنز سے شکست دے دی

    سری لنکا میں جاری چودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 11 رن سے شکست دے دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فائنل میں پاکستان کا مقابلہ دفاعي چیمپئن سری لنکا سے ہوگا۔ کھيلے جانے والے سيمی فائنل ميں پاکستان نے انڈیا کی ٹیم کو میچ کی ساتویں اننگز میں 13-2 سے واضع برتري حاصل ہونے پر امپائرز نے پاکستان کو فاتح قرار دے دیا، ٹورنامنٹ کے چوتھے روز دو میچ کھیلے جائیں گے،

    ایک میچ نیپال اور بنگلہ دیش کے درمیان پانچویں پوزیشن کے لئے جبکہ دوسرا میچ براﺅنز میڈل کے لئے انڈیا اور ایران کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

  • بھارت پاکستان سے شکست کھا گیا اور پاکستان فائنل میں‌ پہنچ گیا، کیسے ؟تفصیل ضرور پڑھیں

    بھارت پاکستان سے شکست کھا گیا اور پاکستان فائنل میں‌ پہنچ گیا، کیسے ؟تفصیل ضرور پڑھیں

    کولمبو :بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ایک اور شکست، پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2019 کے فائنل میں پہنچ گیا۔

    کولمبو میں کھیلے جانے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2019 میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو 11 اسکور سے دھول چٹائی۔

    کولمبو سے ذرائع کے مطابق پاکستان بیس بال ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 13 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 2 رنر ہی بنا سکی ۔دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کا مقابلہ ایران سے ہو گا۔

  • پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے حکومت پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے بجٹ کو بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ پچھلے 9 سال سے ہمارا بجٹ نہیں بڑھا ہمارا موجودہ بجٹ 16.5 ملین ہے جو پچھلے 9 سال سے ایک روپیہ بھی نہیں بڑھ سکا۔ باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہارون رشید اور IPC کے کوآرڈینیٹر نصیراللہ سے گزشتہ روز ملاقات کی اور ان سے بجٹ بڑھانے کی استدعا کی اور مطالبہ کیا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا بجٹ 16.5 ملین سے بڑھا کر 28 ملین کیا جائے۔

  • قومی کھیل ہاکی کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات شروع،  منظورجونیئر کو قومی ہاکی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کافیصلہ

    قومی کھیل ہاکی کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات شروع، منظورجونیئر کو قومی ہاکی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کافیصلہ

    لاہور:کرکٹ کے بعد پاکستان کے قومی کھیل ہاکی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ، سابق کپتان منظور جونیئر کو قومی ہاکی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کافیصلہ کیاگیا ہے اور اس حوالےسے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔پاکستان ہاکی میں‌تبدیلیوں کے حوالے سے کئی روز سے بحث جاری تھی .

    پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام نے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کو سامنے رکھتے ہوئے ازسرنوسلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کی تقرریوں پر اتفاق کیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں سلیکشن کمیٹی ارکان کو فائنل کیا جائے گا اور اس کی سربراہی 1982 لاس اینجلس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ منظور جونیئر کو سونپی جارہی ہے۔ وسیم فیروز، خالد حمید اور ذیشان اشرف کو سلیکشن کے معاملات میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    نئی سلیکشن کمیٹی اگلے ہفتے کراچی میں شیڈول نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے میچوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، ان کے ذمے ستمبر اکتوبر میں شیڈول اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ کے لیے ٹیم کی تشکیل ہوگی۔یاد رہے کہ دنیائے ہاکی پر حکومت کرنے والا پاکستان آج اپنے قومی کھیل میں‌بہت پیچھے ہے اور کافی عرصے سے کوئی اہم ٹائٹل جیتنے میں‌ناکا رہاہے.

  • گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں‌شرکت کی اجازت مل گئی ، 5 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری

    گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں‌شرکت کی اجازت مل گئی ، 5 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو این او سی جاری ،تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا ٹورنامنٹ کے لیے این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔ ان کرکٹرز میں شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان، اورعمر اکمل شامل ہیں۔ اوپنر فخر زمان نے بھی این اوسی کے لیے درخواست دی تھی تاہم ان کا کیس بعد میں دیکھاجائے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی یہ لیگ 25 جولائی سے انٹاریو میں کھیلی جارہی ہے جس کا فائنل 11 اگست کو شیڈول ہے، اس لیگ میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شرکت کررہے ہیں جن کو پی سی بی کی جانب سے این اوسی کی ضرورت نہیں۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق دوسری لیگز میں قومی کرکٹرز شریک ہوسکیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ بھی بعد میں کیاجائے گا، فی الحال کینیڈا لیگ کے لیے جن کھلاڑیوں نے معاہدے کیے ہیں ان کو کھیلنے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔

  • ریٹائرمنٹ یا کچھ دیر کے لیے کرکٹ سے دوری ، دھونی ویسٹ انڈیز کے دورے پر نہیں‌جائیں‌گے؟دھونی ہی نے سب کچھ بتا دیا

    ریٹائرمنٹ یا کچھ دیر کے لیے کرکٹ سے دوری ، دھونی ویسٹ انڈیز کے دورے پر نہیں‌جائیں‌گے؟دھونی ہی نے سب کچھ بتا دیا

    نئی دہلی:بھارتی سپر سٹار کرکٹرمہندر سنگھ دھونی سے متعلق بہت سی قیاس آرائیاں ہونے لگیں.کوئی ریٹائرمنٹ کا دعویٰ‌کررہا ہے تو کوئی دھونی کے دورہ ویسٹ انڈیز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ رہا ہےکہ دھونی شاید اب انٹر نیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلیں.

    بہر کیف فی الحال دھونی کی طرف سے ابھی تک کوئی واضع لائحہ عمل سامنے نہیں‌آیا .صرف یہ معلوم ہوسکا ہے کہ دھونی نے ویسٹ انڈیز جانے سے معذرت کرلی ہےِ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا، جس میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔پہلے اس طرح کی بحث تھی کہ دھونی 15 رکنی ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں، لیکن اب دھونی نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے خود کو الگ کرلیا ہے،

    دھونی کے حوالے سے بعض ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر نہیں جائیں گے۔ یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ دھونی اب ہندوستان یا بیرون ملک میں کہیں بھی ٹیم کے ساتھ اولین ترجیح کے ساتھ وکٹ کیپر کے طور پر دورہ نہیں کریں گے۔اب سے رشبھ پنت ٹیم کے پہلے وکٹ کیپر ہوں گے

  • بھائی کے قتل کا غم ،برطانوی فاسٹ باولر آرچر نے ہمت نہ ہاری ،انگلینڈ کو کرکٹ کی دنیا فاتح بنا دیا

    بھائی کے قتل کا غم ،برطانوی فاسٹ باولر آرچر نے ہمت نہ ہاری ،انگلینڈ کو کرکٹ کی دنیا فاتح بنا دیا

    لندن: جنہیں محبت ہو وطن سے تو پھر وہ صدمات کو اپنے اوپر مسلط نہیں‌ہونے دیتے ایسی ہی مثال بن کر رہ گئے ہیں‌ انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچرجس نے بھائی کا قتل ہونے کے باوجود ہمت نہ ہاری اور اپنی ٹیم کو عالمی کپ کا چیمپئن بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جس روز انگلینڈ نے ورلڈکپ 2019 میں اپنا پہلا میچ کھیلا اُسی روز آرچر کے بھائی بلیک مین کو گھر کے باہر نامعلوم افراد گولی مار کرچلے گئے تھے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق 24 سالہ ایشنٹیو بلیک مین کو بارباڈوس میں گھر کے باہر قتل کیا گیا البتہ اہل خانہ نے آرچر کو بھائی کے قتل کی اطلاع میچ کے بعد دی تاکہ اُن کی میچ میں کارکردگی متاثر نہ ہو۔آرچر بھائی کے قتل کی خبر سننے کے بعد صدمے میں چلے گئے تھے البتہ اُن کے والد فرینک نے حوصلہ دیا اور کہا کہ یہ موقع انہیں زندگی میں دوبارہ میسر نہیں ہوگا لہذا اپنے دکھ اور کرب کی حالت سے باہر نکل کر ایونٹ پر دھیان دیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ ’’ایشنٹیو اور آرچر ہم عمر تھے اور دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی تھے، جوفرا کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو وہ ٹوٹ گیا تھا البتہ ٹیم مینیجمنٹ اورساتھی کھلاڑیوں نے اُس کی ہمت بڑھائی‘‘۔

    یاد رہے کہ 14 جولائی کو لندن کے تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کھیلا گیا، سنسنی خیز میچ میں سپر اوور ہوا جس میں اسکور برابر ہوا البتہ آئی سی سی قانون کے تحت زیادہ باؤنڈریز لگانے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔

    Co

  • سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر کا جنم دن

    سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر کا جنم دن

    سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر ڈینس للی آج 70 برس کے ہوگئے۔ وہ 18 جولائی 1949 کو آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 13 برس آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ وہ 1971 سے لیکر 1984 تک آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے۔ ڈینس للی اپنے دور کے بہترین فاسٹ باؤلر تھے۔ انہوں نے70 پانچ روزہ میچز اور 63 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ ڈینس للی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 23.92 کی اوسط سے 355 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 23 مرتبہ اننگز کے دوران 5 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اور ایک میچ میں 7 مرتبہ 10 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کی ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ 83 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔
    ڈینس للی نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 29 جنوری 1971 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2 جنوری 1984 کو پاکستان کے خلاف کھیلا۔ انہوں نے ایک روزہ کیریئر کا آغاز 24 اگست 1972 کو انگلینڈ کے خلاف کیا اور اپنا آخری ایک روزہ میچ 18 جون 1983 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا۔ ڈینس للی نے ایک روزہ کیریئر میں 20.82 کی اوسط سے 103 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ان کی ایک روزہ کرکٹ میں بہترین باؤلنگ 34 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔ انہوں نے ٹوٹل 198 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور 882 وکٹیں حاصل کیں انکی بہترین باؤلنگ 29 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔ 17 دسمبر 2009 کو ڈینس للی کو آئی سی سی کرکٹ حال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

  • انضمام الحق کا چیف سلیکشن کے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان

    انضمام الحق کا چیف سلیکشن کے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان

    لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا

    پریس کانفرنس میں انضمام الحق نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتا ہوں، 30 جولائی کے بعد مزید ذمہ داریاں نہیں نبھاؤں گا اور میں اپنی ٹیم کا شکریہ بھی اداکرتا ہوں جن کے ساتھ تین سال کام کیا، میں ایک کرکٹر ہوں، کرکٹ میرا پیشہ اور جزبہ ہے، سلیکشن کمیٹی کے علاوہ بورڈ کوئی ذمہ داری دے اس کے لیے تیار ہوں۔

    انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ٹیم اور ملک کے لیے جتنا کر سکتا تھا میں نے کیا ہے. ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی رہی، ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو پاکستان نے شکست دی اور ماہرین نے پاکستان کو ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں میں شامل کیا ہے.

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوینٹی میں گزشتہ ایک برس سے نمبر ون پر ہے اور 2016 سے اب تک 15 نوجوان کھلاڑی تینوں فارمیٹ میں کھیل رہے ہیں اور یہ کھلاڑی کئی سالوں تک پاکستان کی نمائندگی کریں گے. حسنین خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن اسے مستقبل کے لیے گروم کر رہے ہیں.

    انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ کھلاڑی تعلقات سے نہیں اپنی صلاحیت اور کارکردگی سے سلیکٹ ہوتا ہے اور امام الحق نے محنت کر کے اچھی کارکردگی دکھائی. ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ نے کہا کہ امام الحق کو سلیکٹ ہونا چاہیے جب کہ امام الحق  انڈر 19 کے نائب کپتان بھی رہ چکے ہیں. شعیب ملک نے 19 سال کرکٹ کھیلی ہے ، اور اچھے کھلاڑی ہونے کے باوجود بھی ورلڈکپ میں اپنی کارگردگی نہ دکھا سکے.