Baaghi TV

Category: کھیل

  • کون ہوگا کرکٹ کی عالمی جنگ کا فاتح ؟ فیصلے کی گھڑی آ پہنچی

    کون ہوگا کرکٹ کی عالمی جنگ کا فاتح ؟ فیصلے کی گھڑی آ پہنچی

    لارڈز:انگلینڈ میں‌کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے بارے میں‌پشین گوئیاں ،اندازے اور شرطیں لگنا شروع ہوئی گئی ہیں کہ اس ورلڈ کا فاتح کون ہوگا. اکثریتی رائے یہی دکھائی دیتی ہے کہ یہ ورلڈ کپ انگلینڈ ہی جیتے گا .دوسری طرف کرکٹ ماہرین نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی بھی پیش کردی ہے .ویسے بھی فائنل جو بھی جیتے کرکٹ تاریخ میں ایک نئی چیمپئن ٹیم ابھرکرسامنے آئے گی، ٹائٹل جیتنے والی ٹیم تاریخ میں پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرے گی۔

    کرکٹ شائقین کے لیے یہ بات بڑی دلچسپی کی ہے کہ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا موقع ہے ، اب تک ٹائٹل نہ جیت سکنے والی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 1992 میں پہلی بارایسی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل آئیں جواس سے قبل کبھی ورلڈکپ نہ جیت سکیں تھیں۔ آسٹریلوی سرزمین پرکھیلے گئے اس فائنل میں پاکستان انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں پاکستان نے چیمپئن بننے کا اعزاز پایا۔ 27سال بعد پھر ایسی دو ٹیمیں آمنے سامنے ہوں جواس سے پہلے ورلڈکپ نہیں جیت سکیں ان میں ایک ٹیم پھر انگلینڈ کی ہی ہے۔

    میزبان ملک انگلینڈ 1992 کے فائنل سمیت اب تک تین بار فائنل کھیل چکی لیکن فتح کا اس کا مقدرنہ بنی،1979 اور1987 کے ورلڈکپ میں بھی انگلینڈ نے فائنل کھیلا تھا۔ نیوزی لینڈ نے تاریخ میں اب تک صرف ایک ہی فائنل کھیلا ہے اوراس میں بھی اسے کامیابی نہ مل سکی۔نیوزی لینڈ لگاتار دوسری بار ورلڈکپ کا فائنل کھیل رہی ہے، 2015 کے ورلڈکپ کے فائنل میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ کا چوتھا اورنیوزی لینڈکا دوسرا ورلڈکپ فائنل،اب دیکھنا ہوگا چیمپئن بننے کیلئے قسمت کس کا ساتھ دیتی ہے۔دوسری طرف آج دنیا بھر کی نظریں عالمی ٹورنامنٹ کے فائنل پر ہیں .کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیائی شائقین کی دلچسپی پاکستان اور بھارت کے پیچھے رہ جانے سے کم ہوگئ ہے تاہم پھر بھی کرکٹ شائقین ورلڈ کپ کا یہ فائنل میچ ضرور دیکھیں گے

  • فائنل کے لیے غیر سرکاری ٹکٹیں نہ خریدنے کی ہدایت

    فائنل کے لیے غیر سرکاری ٹکٹیں نہ خریدنے کی ہدایت

    کل لورڈز میں ورلڈکپ کے فائنل کا میدان سجنے والا ہے اور لورڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں فائنل کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں.

    کرکٹ کے شائقین اور خاص طور پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے حامیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اتوار کو لاڈرز کے میدان میں ہونے والے فائنل کے بلیک میں غیر سرکاری ویب سائٹس سےخریدے گئے تمام ٹکٹوں کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

    یہ تنبیہہ کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ان تمام شائقین کرکٹ کو جاری کی گئی جو فیک ویبسائٹس سے اور غیر سرکاری ٹکٹیں خرید رہے ہیں.

    واضح رہے انگلینڈ کی ٹیم 27 سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے تاہم نیوزیلینڈ کی ٹیم گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی اور آسٹریلیا سے ہار گئی تھی. یہ ورلڈ کپ جیتنے کا دونوں ٹیموں کے پاس سنہری موقع ہے کیونکہ دونوں ٹیموں میں سے ابھی تک کوئی ٹیم ورلڈ کپ نہیں جیت چکی ہے.

  • پاکستان نے پہلا بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا

    پاکستان نے پہلا بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا

    لندن: پاکستان نے بنگلادیش کو9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلا بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کر لیا۔

    لندن میں کھیلے گئے پہلے بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 105رنز کاہدف دیا اور پاکستان نے 12 اوورز میں ہدف با آسانی پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے علی امین 52 اور علی زاہد 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو جمعہ کے دن سیمی فائنل میں افغانستان کو شکست دینے پر مبارک باد دی اور ان کی پرفارمنس کو سرہاتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اچھے کھیل کا مضاہرہ کیا.

  • بھارتی کرکٹ ٹیم میں بھی گروہ بندی کا انکشاف، اندر کی کہانی منظر عام پر آ گئی

    بھارتی کرکٹ ٹیم میں بھی گروہ بندی کا انکشاف، اندر کی کہانی منظر عام پر آ گئی

    ورلڈکپ سیمی فائنل میں ذلت آمیز شکست پر ہندوستانی ٹیم میں بھی گروپ بندی کا انکشاف ہوا ہے اور اندر کی سبھی باتیں باہر نکل رہی ہیں.

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایسا کیا کام کیا کہ ہو گیا جرمانہ؟ بڑی خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کر کٹ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم میں بھی گروپ بندی کی بھی واضح رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں، ہندوستانی ٹیم کے ایک کھلاڑی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر ہندوستانی میڈیا کو بتایا کہ ٹیم میں 2 دھڑے بن چکے ہیں جن میں سے ایک گروپ کپتان ورات کوہلی کا ہے تو دوسرا دھڑا نائب کپتان روہت شرما کا ساتھ دے رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری اور ورات کوہلی فیصلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا بھی ضروری نہیں سمجھتے. واضح‌ رہے کہ اس قسم کی خبریں‌ پہلے بھی گردش کرتی رہی ہیں‌ تاہم ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد ایک مرتبہ پھر میڈیا میں یہ خبریں‌ آ رہی ہیں.

  • سری لنکن ٹیم ٹیسٹ میچز کے لیے دورہ پاکستان کے لیے غیر مطمئن

    سری لنکن ٹیم ٹیسٹ میچز کے لیے دورہ پاکستان کے لیے غیر مطمئن

    2009 میں مہمان سری لنکن ٹیم کے ساتھ ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملہ ہوا تھا. نتیجے میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے. سابقہ پی سی بی کی کوششوں سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلے لیکن صرف محدود اوورز تک.

    اب بورڈ حکام  ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بھی واپسی لانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے سری لنکا کو ہی رواں برس دورے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. آئی لینڈز کا ٹور 2 حصوں میں تقسیم ہو گا، ستمبر اور اکتوبر میں دو ٹیسٹ اور پھر دسمبر میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی ماہ پہلے سری لنکن بورڈ کو دعوت دی تھی کہ وہ کراچی اور لاہور میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلیے ٹیم کو بھیجے مگر اس نے تاحال ٹور کی تصدیق سے گریز کیا ہے، لندن میں موجود چیئرمین پی سی بی احسان مانی اب آئی سی سی میٹنگز کے دوران سری لنکنا کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق سری لنکا پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہے لیکن انہیں کھلاڑیوں کے ہوٹل تک محدود رہنے پر اعتراض ہے، حکام کا خیال ہے کہ ٹیسٹ میچز دس دن تک ہوں گے اور 3دن کا وقفہ بھی لازمی ہے اور کم از کم یہ ٹور 15دن کا ہوگا۔ اس دوران کھلاڑیوں کیلیے یہ ممکن نہیں کہ وہ اسٹیڈیم جائیں اور پھر ہوٹل میں رہیں.

    پاکستان کے حالات ایسے نہیں کہ وہ یو اے ای کی طرح آزاد گھومتے رہیں، بورڈ نے ان کو ایک ٹیسٹ کھیلنے کا بھی آپشن دیا جس کا ابھی تک جواب نہیں ملا، اگر سری لنکا مطمئن نہ ہوا تو پھر محدود اوورز کے چند میچز کے لیے دعوت دی جائے گی جس کو منظور کرنے کا قوی امکان ہے.

  • ورلڈ کپ فائنل کون جیتےگا….اہم خبر پڑھیے

    ورلڈ کپ فائنل کون جیتےگا….اہم خبر پڑھیے

    ورلڈ کپ فائنل کون جیتےگا.اس بارے انگلیڈ کو نیوزی لینڈ سے زیادہ فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے.1992کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایجبسٹن میں جمعرات کو انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دی، کپتان اوئن مورگن نے 39 گیندوں پر45 اور جو روٹ نے 46 گیندوں پر 49 رنز بنائے دونوں ناٹ آوٹ رہے۔

    مورگن اور روٹ نے تیسری وکٹ کی نا قابل شکست شراکت میں 79 رنز بنائے، انگلینڈ نے ہدف 107گیندوں پہلے دو وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا۔

    جمعرات کو ایجبسٹن میں بارش کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی اور جیسے ہی انگلش کپتان نے وننگ اسٹروک کھیلا تو بارش شروع ہو گئی لیکن اس وقت تک آسٹریلیا کا آٹھویں بار ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو چکا تھا۔

    انگلش بولرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 49 اوورز میں 223 رنز پر ڈھیر کر دیا اور کینگروز بیٹنگ لائن کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 7 آسٹریلوی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

    1996 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا نیا عالمی چیمپئن سامنے آئے گا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے اس سے قبل کبھی ورلڈ کپ نہیں جیتا، ہوم گراونڈ پر انگلینڈ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔

  • کیوی فاسٹ باؤلر بولٹ نے  وسیم اکرم بار ے بڑی بات کہہ دی

    کیوی فاسٹ باؤلر بولٹ نے وسیم اکرم بار ے بڑی بات کہہ دی

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو اپنا ہمیشہ سے آئیڈل ہونے کا انکشاف کیا ہے

    تفصیلات کے مطابق بھارت کو شکست سے دوچار کرنے والی کیوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نےایک انٹرویو میں کہا کہ وسیم اکرم جو کچھ گیند کے ساتھ کرتے تھے وہ قابل دید تھااور وہ میرے ہمیشہ سے آئیڈیل رہے.

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ وہ وسیم اکرم سے کئی مرتبہ مل چکے ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان میں زیادہ تر تماشائیوں کی حمایت گرین شرٹس کے ساتھ ہونے پر بولٹ کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے ہم لاہور میں کھیل رہے ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس دن کافی سردی تھی تاہم اس کے باوجود گراؤنڈ میں تماشائی خاصے پرجوش تھے۔

    بھارت کے خلاف میچ میں ٹاپ آرڈر کی وکٹیں لینے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین آغاز تھا۔

    بولٹ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے تھے کہ اگر ہم اچھی گیند بازی کریں تو ہماری گیندیں کسی کے لیے بھی مشکل کھڑی کرسکتی ہیں، ہماری گیند بازی سے ان کی بیٹنگ پر دباؤ پڑا۔

  • امپائر سے نا مناسب رویہ پر جیسن روئے پر 30 فیصد جرمانہ عائد

    امپائر سے نا مناسب رویہ پر جیسن روئے پر 30 فیصد جرمانہ عائد

    ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جیسن روئے نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امپائر کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کیا جس کے نتیجے میں ان پر میچ کی فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے. کھیل کے دوران آؤٹ ہونے پر جیسن روئے نے امپائر کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کیا تھا.

    جیسن روئے کے کیرئیر میں وہ دو بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کر چکے ہیں.

    واضح رہے اوپنر جیسن روئے نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور فتح میں اپنا کردار ادا کیا لیکن آؤٹ ہونے پر غیر مناسب رویے کی وجہ سے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ دینا ہوگا.

  • کرکٹ ورلڈ کپ 2019:اسٹارک نے تاریخ رقم کردی، میک گرا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019:اسٹارک نے تاریخ رقم کردی، میک گرا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    لندن ؛کرکٹ ورلڈکپ 2019 جہاں بہت سے کھلاڑیوں کے لیے اچھا نہیں رہا وہاں اس ورلڈ کپ میں بہت سے کھلاڑیوں کے لیے خوشی اور کامیابی کا سبب بھی بنا ہے . ایسے ہی آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی اور وہ کسی ایک ورلڈ کپ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔

    کرکٹ کے گراونڈ سے آنے والی خبریوں کے مطابق انگلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین بلے باز نے جونی بیئراسٹو کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔مچل اسٹارک نے بیئراسٹو کو آؤٹ کرکے ورلڈ 2019 میں اپنی وکٹوں کی تعداد 27 کر لی۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق عظیم آسٹریلین فاسٹ باؤلر گلین میک گرا کے پاس تھا گیلن میک گرا نے 2007 ورلڈ کپ میں 26 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 71 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی میک گرا کے پاس ہی ہے

    اسٹارک اب تک ورلڈ کپ میں کھیلے گئے 18 میچز میں 14.81 کی شاندار اوسط سے 49 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ ان کی نسبت میک گرا نے میک گرا نے 39میچ کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

    یاد رہے کہ مچل اسٹارک نے 2015 ورلڈ کپ میں بھی 22 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو چیمپیئن بنوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔اسٹارک نے اب تک صرف دو ورلڈ کپ 2015 اور 2019 میں شرکت کی ہے لیکن انہیں ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے ہر میچ میں وکٹ حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے

  • انگلینڈ نے آسٹریلیا کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    انگلینڈ نے آسٹریلیا کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی. انگلینڈ کی شاندار باؤلنگ نے آسٹریلیا کا بلا چلنے نہ دیا اور 224 رنز کا ہدف آسانی سے عبور کر لیا.

    آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن اچھا سکور نہ کر سکے. شروعات میں ہی آسٹریلیا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی. سمتھ 85 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے اور پھر رن آؤٹ ہو گئے. ورلڈ کپ کی ٹاپ ٹیم جنوبی افریقہ سے میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل میں بھی بری طرح ہار گئی.

    راشد اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, آرچر نے 2 اور ووڈ نے 1 وکٹ لی. انگلینڈ کی حیران کن پرفارمینس نے آسٹریلیا کے چھکے چھڑا دیے اور 33 ویں اوور میں ہی ہدف عبور کر لیا.

    اوپنر جیسن روئے نے 85 رنز کی لمبی اننگز کھیلی, روٹ نے 49 اور کپتان ایون مورگن نے 45 رنز بنائے.

    واضح رہے ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل نیوزیلینڈ نے فتح کیا اور فائنل میں ہے. اب 14 جولائی کو لورڈز میں ہونے والے فائنل میں انگلینڈ کا ٹاکرا نیوزیلینڈ سے ہوگا.