Baaghi TV

Category: کھیل

  • دشمن مرے تاں خوشی نہ کرئیے.آپ وی …………..پاکستان کے سیمی فائنل سے محروم رہنے  پر خوشیاں منانے والا بھارت بھی ہار گیا

    دشمن مرے تاں خوشی نہ کرئیے.آپ وی …………..پاکستان کے سیمی فائنل سے محروم رہنے پر خوشیاں منانے والا بھارت بھی ہار گیا

    لاہور:دشمن مرے تاں خوشی نہ کریے ..آپ وی مرجانا، یہ شعر تو اکثر بیشتر لوگوں نے سنا ہی ہوگا لیکن اس شعر کے مطابق اصل کردار کس نے ادا کیا ہر کسی نے اس دن ضرور دیکھا ہو گا جب پاکستان بنگلہ دیش سے جیت کر بھی سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا .پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کی جتنی خوشی اس دن بھارتیوں کو ہوئی بھارت کی تاریخ میں اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی

    پاکستان کے ہارنے پر بھارت میں جشن بہاراں کی طرز کا ماحول تھا ہر طرف لوگ مٹھائیاں بانٹ رہےتھے اور پاکستان کے سیمی فائنل سے محروم رہنے کی خوشیاں منارہے تھے .بھارتیوں کی اس خوشی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بھارتی سیاستدانوں کا ساتھ دینے کے لیے بھارتی فوج بھی پاکستان کے سیمی فائنل نہ پہنچنے پر نہ صرف خوشیاں منا رہی تھی بلکہ پاکستان پر طنزیہ جملوں کی گولہ باری بھی کررہے تھے .

    بھارتی فوج کی طنزیہ گولہ باری کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ہم بڑے دل رکھتے ہیں اور کسی کی ہار پر خوشیاں نہیں مناتے بلکہ جتینےوالے کو مبارک باد دیتےہیں اور نہ جیتنے والے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں. اپنی ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی اشارہ کیا تھا کہ بھارت کو پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کی اتنی خوشی نہیں ہونی چاہیے یہ وقت کل کسی اور پر بھی آسکتا ہے.

    بالآخر وہی ہوا جس کا خدشہ میجر جنرل آصف غفور نے ظاہر کیا تھا اور بھارت کی خوشی اس ضرب المثل کی مصداق ٹھہری کہ "دشمن مرے تاں خوشی نہ کرئیے…آپ وی مرجانا ، اور پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے والے بھارت کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا .

    پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر بھارت میں خوشیاں منانے والے اب بھارت کی ہار پر ماتم کدہ ہیں اورہر طرف بھارتی ٹیم کے خلاف نفرت آمیز مظاہرےبھی جاری ہیں. اس دوران پاکستان میں نیوزی لینڈ کی جیت پر بھارت کی ہار پر بالکل وہی مناظر ہیں جو بھارتیوں نے پاکستان کے لیے پیدا کیے تھے .پاکستانی بھارت کے ہارنے پر اب خوشیاں منانے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ پہل بھارت نےکی تھی اور بزرگوں نے سچ کہا تھا کہ "دشمن مرے تاں خوشی نہ کرئیے …. آپ وی مرجانا.

  • سیمی فائنل جیتنے پر نیوزی لینڈ ٹیم کو مبارک ہو،ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور

    سیمی فائنل جیتنے پر نیوزی لینڈ ٹیم کو مبارک ہو،ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور

    راوالپنڈی:ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے اور فائنل میں پہنچے پر افواج پاکستان کے ترجمان آصف غفور نے کھلےدل سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ آپ سخت محنت کے بعد اب فائنل میں پہنچ گئے ہیں. ٹیم نے جس قدرجدوجہد کی اور ایک سپورٹس مین کا کردار ادا کیا اس پرآپ کی جیت بنتی ہے

    میجر جنرل آصف غفور نے نیوزی لینڈ ٹیم کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جیت میں نیوزی لینڈ کی قوم کاحصہ بھی ہے جس نے اپنی ٹیم کے حوصلے بلند رکھے .یاد رہے کہ پچھلے دنوں پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر بھارتی متعصب میڈیا ،سیاستدانوں اور حتی کہ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ پاکستان پر جملے کسے .اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی اعلیٰ فوجی افسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بڑے دل رکھتے ہیں اور جیتنے پر مبارک باد دیتے ہیں .کسی کی دل آزاری نہیں کرتے

  • ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت کی بڑی شکست

    ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت کی بڑی شکست

    ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزیلینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی. جان بوجھ کر ہار کر پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے والا بھارت خود بھی ورلڈ کپ کی ریس سے باہر ہو گیا.
    کیویز کی شاندار پرفارمنس نے بھارت کی بیٹنگ کو دو چار کر دیا اور ورلڈ کپ کے پہلے فائنلسٹ بن گئے. ہینری 3 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار.

    کیویز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن اچھا سکور نہ کر سکے.1 رن پر ہی پہلی وکٹ گواہ دی. 47 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے پھر بارش نے کھیل میں خلل ڈال دیا اور بقیہ میچ اگلے دن تک ڈیلے کر دیا گیا.

    نیوزیلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا. روز ٹیلر نے پریشر میں 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی, کپتان کین ولیئمسن نے 67 رنز بنائے.

    ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گر گئی. روہت شرمہ 1 سکور بنا کر ہینری کی بال پر آؤٹ ہو گئے. 5 سکور پر 3 وکٹیں گر جانے پر بھارت کے سپورٹر اداس ہو گئے تاہم دھونی اور جدیجہ کی پارٹنر شپ سکور آگے لے گئی. جدیجہ نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو امید کی کرن دکھائی لیکن ٹرینٹ بولٹ نے جدیجہ کو بھی آؤٹ کر دیا.

    کیویز نے ورلڈ کپ کی نمبر ون ٹیم کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا. پاکستانی قوم بھی بھارت کے باہر ہونے پر بہت خوش ہے اور مٹھائیوں کی تقسیم جاری ہے.

  • خود ہار کر  پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے والا بھارت مشکلات کا شکار

    خود ہار کر پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے والا بھارت مشکلات کا شکار

    جان بوجھ کر ہار کر پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے والا بھارت خود باہر ہوتا دکھائی دے رہا ہے،20 اوورز میں 64 رنز ہیں اور بھارتی ٹیم کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکےہیں.

    تفصیلا ت کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دے دیا، کل ہونے والا سیمی فائنل بارش کے باعث آج کے لیے مؤخر کردیا گیا تھا۔

    مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا جارہا ہے۔ گزشتہ روز جب مانچسٹر میں بارش شروع ہوئی تو نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنالیے تھے۔

    بارش کے باعث میچ کو آج کے لیے مؤخر کردیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے آگے شروع سے ہی دباؤ میں نظر آئی، صرف ایک رن بنا کر اوپنر مارٹن گپٹل پویلین لوٹ گئے، نکولس 28 رنز بنا کر جڈیجا کا نشانہ بنے۔

    کپتان کین ولیمسن نے 67 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، انہیں اسپنر چاہل نے آؤٹ کیا۔ جمی نیشام 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گرینڈ ہوم 16 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر دھونی کو کیچ دے بیٹھے۔

    راس ٹیلر نے 74 اور ٹام لیتھم نے 10 رنز بنائے۔ بھارت کے بھونیشور کمار نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے، تاہم بارش کے باعث آج بھی میچ نہ ہوسکا تو بھارت زیادہ پوائنٹس ہونے کے سبب فائنل میں پہنچ جائے گا۔

  • ورلڈ‌ کپ سیمی فائنل، بارش کے سبب روکا گیا بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ آج ہو گا

    ورلڈ‌ کپ سیمی فائنل، بارش کے سبب روکا گیا بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ آج ہو گا

    ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے اور بقیہ میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گیا. نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 46 اوورز میں‌ 211 سکور بنائے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس دوران مارٹن گپٹل اور نکولس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم اوپنر گپٹل 14 گیندوں پر ایک رن بنا کرکوہلی کو کیچ دے بیٹھے. نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں‌ کی طرف سے انتہائی سست بیٹنگ کی گئی. کپتان ولیمسن اور نکولس نے سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی مگر وہ 68 رنز کی پارٹنر شپ بنا سکے اور پھر نکولس 51 گیندوں پر 28 سکور بنا کر سپنر کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کپتان کین ولیمسن نے 95 گیندوں پر 67 سکور کئے اور چاہل کی گیند پروکٹ گنوا دی۔ جیمی نیشام نے 12 سکور بنا ئے۔ اسی طرح کولن ڈی گرینڈ ہوم بھی 16 رنز پر آؤٹ ہو گئے.

    ورلڈ‌ کپ میں‌ بارش کے حوالہ سے ٹورنا منٹ رولز یہ ہے کہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، میچ مکمل نہ ہونے پر آج بقیہ میچ مکمل کیا جائے گا جبکہ بارش کی وجہ سے دوسرے دن میچ ٹونٹی اوورز تک محدود کیا جا سکتا ہے، دونوں سیمی فائنلز میں میچ مکمل طور پر واش آؤٹ ہوا تو لیگ میں زیادہ پوائنٹس لینے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔سیمی فائنلز اور فائنل میچ ٹائی ہوا تو فیصلہ سوپر اوور سے کیا جائے گا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگ کے دوران بھارتی باؤلرز کے سامنے دباؤ کا شکار نظر آئی. واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 7 میچز جیت کر پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو 3 میچز میں شکست ہوئی ہے. اس نے 5 جیتے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا. نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے. اگر بارش کی وجہ سے آج بھی میچ نہ ہو سکا تو انڈیا بہتر رن ریٹ‌کی بدولت فائنل میں پہنچ جائے گا.

  • قومی ٹیم میں گروپ بندی کا تاثر بے بنیاد ہے، بابر اعظم، امام الحق کی پریس کانفرنس

    قومی ٹیم میں گروپ بندی کا تاثر بے بنیاد ہے، بابر اعظم، امام الحق کی پریس کانفرنس

    قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم اور امام الحق نے ٹیم میں گروپ بندی کے تاثر کے بے بنیاد قرار دے دیا ، ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں بیٹنگ میں ٹاپ پرفارمرز نے ورلڈکپ میں اپنی انفرادی اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بلے بازوں بابر اعظم اور امام الحق کا کہنا تھا کہ یہ دونوں کھلاڑیوں کا پہلا ورلڈکپ تھا اور وہ اس ایونٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا کپتان اور نائب کپتان بنانا بورڈ کا کام ہے میری توجہ صرف اور کارکردگی دکھانے پر ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں ٹیم نے پانچ میچوں کے بعد بہترین کم بیک کیا بد قسمتی سے سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکے،

    ورلڈکپ میں عظیم کھلاڑی جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے کو بابر اعظم نے اپنے لئے بڑا اعزاز قرار ديا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اوپنر امام الحق کا کہنا تھا کہ میں‌ تنقید کرنے والوں کی پرواہ نہیں کرتا، سلیکشن کمیٹی بدلنے یا نہ بدلنے سے فرق نہیں پڑتا. ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا والا میچ ہمیں جیتنا چاہئیے تھا مگر مجھ سے کھيلتے ہوئے غلطی ہوئی جس کومیں تسلیم کرتا ہوں، امام الحق نے میگا ایونٹ کو اپنی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے اہم قراردیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں بھی بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں‌ گے.

  • سرگودہا کےورلڈسنوکر چیمپئین کا بھرپور استقبال

    سرگودہا کےورلڈسنوکر چیمپئین کا بھرپور استقبال

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قطر کی سر زمین پر بھارتی ٹیم کو شکست دے کر وولڈ سنوکر چیمپئین شپ جیتنے والے سرگودہا کے سپوت محمد اسجد سرگودہا پہنچ گئے، جن کا بھرپور استقبال کیا گیا اورسنوکر شائقین نے وولڈ چیمپئین محمد اسجد کے اعزار میں غوثیہ چوک مقام حیات سے جشن ریلی نکالی، جو مختلف شاہراﺅں سے ہوتی ہوئی اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاءنے اپنے قومی ہیرو کے ہمراہ شہر بھر کا چکر لگایا، اس موقع پر جگہ جگہ ان پر گل پاشی کی گئی ،اس موقع پر سنوکر چیمپئن محمد اسجد نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نام روشن کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے ، بالخصوص روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کے یادگار لمحات کو نہیں بھلا سکتا،مگر یہاں حکومتی سطح پر نظر انداز کرنے کا بھی گلہ رہے گا،انہو ں نے کہا کہ کرکٹ کی طرح سنوکر کے کھیل میں بھی پاکستان نمایاں کامیابیاں سمیٹتا آیا ہے مگر کھلاڑیوں کی حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے یہ شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے مگر اس کے باوجود اپنی مدد آ پ کے تحت ہم سنوکر چیمپئن ہیں،جو کہ ایک طرح کا اعزاز بھی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ سنوکر کھلاڑیوں کی پذیرائی کےلئے بھی اقدامات اٹھائے ۔

  • سعودی لڑکی نے ایک انوکھے  چیلنچ  میں تمغہ جیت لیا.

    سعودی لڑکی نے ایک انوکھے چیلنچ میں تمغہ جیت لیا.

    سعودی لڑکی نے ایک انوکھے چیلنچ کھیل میں تمغہ جیت لیا.

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں Bottle Cap Challenge یعنی ڈھکن کھول چیلنج کی دھوم ہے۔ اس حوالے سے ایک سعودی دوشیزہ مشاعل العتیبی نے باٹل کیپ چیلنج کو کامیابی سے پورا کر کے خوب داد وصول کی ہے تاہم ان کا انداز سب سے انوکھا رہا۔ عام طور سے باٹل کیپ چیلنج کا مقصد فلائنگ کِک کے ذریعے بوتل کو گرائے بغیر بوتل کے ڈھکن کو اڑانا ہوتا ہے۔ البتہ مشاعل نے تیر اندازی کے ذریعے اس چیلنج کو پورا کیا۔

    باٹل کیپ چیلنج کا آغاز سب سے پہلے مکسڈ مارشل آرٹس کے ایتھلیٹس نے شروع کیا تھا۔ اس کے بعد ہالی وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم نے اس چیلنج کو اپنایا اور اب یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔

    مشاعل العتیبی Kindergarten کے شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتی ہیں۔ وہ تیر اندازی کے کھیل میں سعودی عرب کی پہلی خاتون چیمپین ہیں۔ مشاعل کو بچپن سے ہی اس کھیل سے عشق تھا جس کے میدان میں انہوں نے کئی چیمپین شپس جیتیں اور متعدد کامیابیوں کو گلے لگایا۔ مشاعل نے انتھک محنت جاری رکھی اور اب وہ 70 میٹر کے فاصلے تک تیر پھینکنے پر عبور حاصل کر چکی ہیں۔

    مشاعل نے واضح کیا کہ تیر اندازی کی چیمپین شپ دو طرح کی ہوتی ہیں۔ ایک آؤٹ ڈور جو اوپن ہال میں ہوتی ہے اور یہاں 70 میٹر کا فاصلہ ہوتا ہے۔ دوسری اِن ڈور جہاں تیر اندازی کے لیے فاصلہ 18 یا 10 میٹر ہوتا ہے۔

    مشاعل کے مطابق اس نوعیت کا کھیل صبر، ارتکاز، یکسوئی اور خود اعتمادی سکھاتا ہے۔ تیراندازی ایک مثبت توانائی کا ذریعہ ہے جو کھیلوں کی روض اور دوسروں کی مدد کے جذبے کو تقویت پہنچاتا ہے۔

    نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں تیزی سے وائرل ہونے والا بوتل کیپ چیلنج نہ صرف قبول کر لیا بلکہ اسے پورا بھی کر دیا۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے کئی اداکار اس چیلنچ کو قبول کر چکے ہیں۔

  • نیوزیلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    نیوزیلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزیلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    نیوزیلینڈ کے کپتان کہتے ہیں کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے. بھارت کے خلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی نیں کی گئی. بھارت مضبوط ٹیم ہے اور جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا.

    بھارت کی پوزیشن بہت مضبوظ ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے. آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست نے آسٹریلیا کو پہلے سے دوسرے نمبر پر کر دیا.

    بھارتی ٹیم کے کپتان کوہلی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے.

  • شندور پولومیچ فائنل چترال نے جیت لیا

    شندور پولومیچ فائنل چترال نے جیت لیا

    شندور پولومیچ فائنل چترال نے جیت لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شندور پولو فائنل میچ میں چترال نے گلگت کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر فاٸنل اپنے نام کر لیا۔دنیا کے بلند ترین میدان شندور میں 3 روزہ پولو فیسٹول جاری رہا جو آج اختتام پذیر ہو گیا

    بارہ ہزار فٹ پر واقع دنیا کے بلند ترین گراونڈ شندور میں تین روزہ فری اسٹائل پولو ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ آج چترال اور گلگت کی ٹیموں کے مابین پولو میچ کھیلا گیاجو چترال نے جیت لیا۔ بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان گراونڈ میں ثقافتی رنگوں سے سجے اس میلے نے سب کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا ۔ سیاحوں کی بڑی تعداد شندور میں موجود رہی۔

    سالانہ فیسٹول میں شرکت کیلئے دنیا کے مختلف ممالک سے سیاح شندور کا رخ کرتے ہیں۔ پولو کے علاوہ دیگر روایتی کلچرل شو بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔ خطروں کے کھلاڑی پیراگلائیڈرز