Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کہاں ہو گی؟کون سے گلوکار پرفارم کریں گے؟

    پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کہاں ہو گی؟کون سے گلوکار پرفارم کریں گے؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 11 اپریل (جمعہ) کو پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس میں معروف گلوکار اپنی فارمنس کا جادو جگائیں گے، معروف صوفی میوز ک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کے ساتھ ینگ اسٹارز کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ پی ایس ایل انتھم کیلئے علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب کے دوران شائقین کو شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا افتتاحی میچ بھی اسی روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیا ن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا جو رات 8:30 شروع ہو گا۔

    سوشل میڈیا پروپیگنڈہ،طلبی پر پیش نہ ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ کا فیصلہ

    ٹورنامنٹ 4 مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہے۔

    عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس، عدالت کا تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

  • پی ایس ایل 10: غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری

    پی ایس ایل 10: غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری

    کراچی: پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر اور جارح مزاج کیوی کھلاڑی ٹم سائفرٹ پاکستان پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شان ایبٹ، کائل جیمیسن، آکیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچ گئے ہیں،جبکہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی کراچی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ٹیم ہوٹل میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے،وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    دوسری جانب 4 پی ایس ایل فرنچائزز آج اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کریں گی پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوپہر ڈیڑھ بجے تک پریکٹس سیشن کی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز شام ساڑھے6 بجے پریکٹس سیشن شروع کریں گی،جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی ، ملتان سلطانز پی ایس ایل کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گی۔

    لاہور ہائیکورٹ کی خشک سالی کے خطرات کے پیش نظر واٹر ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے کراچی میں ہو رہا ہے، ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راو لپنڈ ی میں کھیلیں جائیں گے۔

    اسرائیل صرف غزہ کو تباہ نہیں کررہا،ہماری انسانیت بھی چھین رہا ہے،سوارا بھاسکر

  • محسن نقوی پی سی بی یا وزارت داخلہ، ایک کام کریں، شاہد آفریدی

    محسن نقوی پی سی بی یا وزارت داخلہ، ایک کام کریں، شاہد آفریدی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ چونکہ پی سی بی ایک 24/7 والی نوکری ہے، اس لیے محسن نقوی کو چاہیے کہ وہ وزارت داخلہ اور پی سی بی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ محسن نقوی محنتی شخص ہیں، لیکن دو مختلف عہدوں پر بیک وقت کام کرتے ہوئے وہ کرکٹ کے لیے وہ اقدامات نہیں اٹھا سکتے جو وہ چاہتے ہیں۔

    شاہد آفریدی کے مطابق، پی سی بی میں کام کرنے کی پوری توجہ اور محنت کی ضرورت ہے، اور دونوں اداروں میں یکساں وقت دینے کی صورت میں کرکٹ کے معاملات پر اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ ایک ذمہ داری پر توجہ مرکوز کریں تاکہ کرکٹ کو صحیح سمت میں لے جایا جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق، شاہد آفریدی نے حال ہی میں راولپنڈی میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ہی وہ واحد تفریح ہے جس کے ذریعے عوام کو خوشی ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ایک فل ٹائم جاب ہے، اور اس لیے محسن نقوی سے درخواست کی کہ وہ پی سی بی میں کسی ایک ذمہ داری کو واپس لیں تاکہ محنت اور توجہ کرکٹ کی بہتری کے لیے صرف کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق، جون میں امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران محسن نقوی نے شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم آفریدی نے اپنی مصروفیات کے باعث اس پیشکش کو رد کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت مختلف ذمہ داریوں کی وجہ سے پی سی بی کے لیے کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

  • ہیری بروک انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان بن گئے

    ہیری بروک انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان بن گئے

    انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک کو انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کردیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق یارکشائر سے تعلق رکھنے والے بیٹر ہیری بروک کو جوز بٹلر کی جگہ انگلینڈ کا نیا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی، ٹیم کی بدترین کارکردگی پر جوز بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ہیری بروک نے کپتان مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان اور کوچز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ ان کے یقین اور سپورٹ کے بغیر میں آج اس مقام تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔ واضح رہے کہ ہیری بروک نے جنوری 2022 میں انگلینڈ کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور وہ اب تک 26 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں، جس میں انہوں نے 1614 رنز اسکور کیے، جن میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

    آفاق احمد کا پانی کا مسئلہ حل اور ڈمپر مافیا کو قابو کرنے کا مطالبہ

    کراچی میں مسلسل 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ،ایم کیو ایم کا شدید ردعمل آ گیا

    سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

    سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

  • سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

    سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

    پاکستان کے سابق فاسٹ بالر عمر گل کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنا بولنگ کوچ مقرر کرلیا.

    باغی ٹی وی کےمطابق عمر گل نے 3 ماہ کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کی ممکنہ طور پر 2027 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ تک توسیع کارکردگی اور باہمی معاہدے پر اتفاق سے مشروط ہے۔ بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مئی میں پہلی اسائنمنٹ پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز ہوگی۔عمرگل نے بولنگ کوچ کے اپنے اس نئے کردار کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تاہم وہ اس کردار کو نبھانے کے لیے بے چین ہیں۔

    یاد رہے کہ سابق پاکستانی فاسٹ بالر عمر گل پاکستان کی 2009 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں شامل تھے، ان کی 163ٹیسٹ وکٹیںایک روزہ میں 179 اور ٹی20 کرکٹ 85 وکٹیں شامل ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان میں کرکٹ سیریز کو تبدیل کیا گیا، پہلے 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 کی سیریز تھی جسے 5 ٹی20 میچوں کی سیریز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی صدر قاتلانہ حملے میں شہید

  • پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف تینوں میچز میں جرمانے

    پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف تینوں میچز میں جرمانے

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھی سِلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا ہے کیونکہ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی، کپتان محمد رضوان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہےپاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے اور دوسرے ون ڈے میچ میں بھی جرمانہ ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے، پاکستان ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-4 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی ہے،جس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ سیریز ہمارے لئے مایوس کن رہی، یہ کنڈیشن ہمارے لیے مشکل تھی، مثبت چیز یہ ہوئی کہ بابراعظم بہترین کھیلے، سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ ہر شعبے میں ہم سے اچھا کھیلے، نیوزی لینڈ نے ایشین کنڈیشنز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی تھی، پی ایس ایل ہمارے لئے ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، امید ہے پی ایس ایل میں لوگوں کو اچھا کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا۔

  • پی ایس ایل  کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ

    پی ایس ایل کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچوں کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کےفیصلےکے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے ہیں، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اور سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیےہوگی۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کے لیے کابینہ ڈویژن،صوبائی حکومتوں اور چیف کمشنراسلام آباد نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر 2025 کے لیے بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی ہوگی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایونٹ کے میچ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور شائقین 37 دنوں میں کل 34 میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونے والے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔کراچی اور ملتان 5،5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

    پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے 5 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلیے مقرر

    حکومتی غفلت سےتعلیمی تباہی، پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد سکولوں کی رجسٹریشن رُک گئی

  • پی ایس ایل 10: کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا،کمنٹری مکمل اردو میں ہو گی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 10ویں سیزن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا جبکہ پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری بھی ہوگی ، اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں، اس کے علاوہ انگریزی کمنٹری کے لیے انگلینڈ کے سابق کپتان سرا لیسٹرکک پہلی بارپی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

    آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بارپی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی جبکہ رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامرسہیل ، بازید خان، عروج ممتاز، اطہر علی خان، مارٹن گپٹل، مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں اور ایرن ہالینڈ اورزینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹرز ہوں گی۔

    شادی میری سب سے بڑی غلطی اور ناسمجھی بھرا فیصلہ تھا،ویناملک

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور،کراچی،راولپنڈی اورملتان میں ہوں گے۔

    عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی،سپریم کورٹ

  • پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، جیسن گلیسپی

    پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، جیسن گلیسپی

    سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، میں ایمانداری سے کہوں گا کہ مجھے یقین ہے کہ میں اسے واپس حاصل کر لوں گا۔

    باغی ٹی وی :جیسن گلیسپی نے کہا کہ یہ ایک بڑا دھچکا تھا، مجھے مایوسی ہوئی کہ یہ سب کیسے ختم ہوا، اس تجربے سے میرے ذہن میں سوال آیا میں دوبارہ مکمل وقت کے لیےکوچنگ کرنا چاہتا ہوں یا نہیں،میں یہ سب سچے دل سے کہوں گا کہ مجھے کوچنگ کے تجربے نے تھکا دیا ہے، آسٹریلیا بھی اگر کوچنگ کی پیشکش کرتا تو میں جواب دیتا کہ ابھی نہیں، میری اس وقت کل وقتی کوچنگ میں دلچسپی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ جیسن گلیسپی پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مختصر وقت کے لیے کوچ رہے،گیری کرسٹن کے عہدہ چھوڑنے کے بعد جیسن گلیسپی عبوری وائٹ بال کوچ بھی بنے۔

    تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اڑان بھرچکا ہے،عطاء اللہ تارڑ

    "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

    "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

  • تیسرا ون ڈے،پاکستانی ٹیم بارے افغان تماشائی کے نازیبا الفاظ،خوشدل شاہ الجھ پڑے

    تیسرا ون ڈے،پاکستانی ٹیم بارے افغان تماشائی کے نازیبا الفاظ،خوشدل شاہ الجھ پڑے

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں قومی کرکٹر خوشدل شاہ ایک افسوسناک واقعے کا شکار ہو گئے جب ایک مبینہ افغان تماشائی نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی۔

    ذرائع کے مطابق، افغان تماشائی کی جانب سے پشتو میں پاکستانی کرکٹرز کو برا بھلا کہا گیا، جس پر خوشدل شاہ کو شدید غصہ آیا۔ خوشدل شاہ نے تماشائی کو اس کے غیر مہذب رویے کے بارے میں سمجھانے کی کوشش کی، لیکن تماشائی نے ان کی بات کو نظرانداز کرتے ہوئے مزید نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ اس کے بعد دونوں افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔اس واقعے کے بعد انکوائری شروع کر دی گئی ہے، اور ٹیم منیجر نے اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک سنگین نوعیت کا واقعہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق افغان تماشائی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ افغان شہری تھا۔ پی سی بی نے خوشدل شاہ کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کیا ہے اور ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا غصے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ "تماشائی نے گراؤنڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے، جس پر خوشدل شاہ نے اسے روکا، مگر اس کے باوجود تماشائی نے مزید نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔” پی سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاکستانی ٹیم کی شکایت پر دونوں افغان شائقین کو فوری طور پر اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

    یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ کرکٹ میدان میں بھی کھیل کے جذبات اور احترام کا لحاظ ضروری ہے۔ پاکستانی کرکٹرز ہمیشہ اپنے حوصلے اور کھیل کی محبت کی بدولت دنیا بھر میں معروف ہیں اور اس طرح کے واقعات ان کے حوصلے کو مزید بڑھاتے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ خوشدل شاہ اور باقی کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا تاکہ اس نوعیت کے واقعات کو روکا جا سکے۔