Baaghi TV

Category: کھیل

  • عامر جمال پر سیاسی نعرے والی کیپ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد

    عامر جمال پر سیاسی نعرے والی کیپ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے متعلق سیاسی نعرے والی کیپ پہننے 10 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹریننگ کے دن عامر جمال نے ٹوپی پہنی تھی جس کے نیچے چھوٹا سا ’804‘ نمبر درج تھا۔دراصل، ’804‘ سابق وزیراعظم عمران خان کا قیدی نمبر ہے جو اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور بدعنوانی سمیت دیگر کیسز میں سزاؤں کا سامنا کررہے ہیں۔پی ٹی آئی اور عمران خان کا ماننا ہے کہ یہ تمام کیسز سیاسی ہیں تاہم قیدی نمبر ’804‘ ان کے چاہنے والوں اور کارکنوں کے درمیان مقبول ہوگیا جو اکثر جلسوں اور ریلیوں سمیت دیگر مقامات پر پی ٹی آئی کے حامی استعمال کرتے ہیں۔

    چونکہ عامر جمال ٹریننگ کٹ میں تھے اور انہوں نے میچ والے دن کسی قسم کا سیاسی پیغام نہیں دیا لہذا وہ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ سے بچ گئے تاہم یہ معاملہ پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں شمار کیا گیا۔قومی آل راؤنڈر عامر جمال پر کوڈ کی شق 2.23 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اس شق میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی کسی بھی حساس، فرقہ وارانہ، نسلی، سیاسی معاملے پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔تاہم، پی سی بی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یہ غیر معمولی طور پر ایک بڑا جرمانہ سمجھا جارہا ہے جس کا مقصد ایک مثال قائم کرنا ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ سے لے کر ساؤتھ افریقہ سیریز تک کھلاڑیوں پر تقریبا 33 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔ان میں سب سے بڑا جرمانہ سیاسی نعرہ والی کیپ پہننے پر عامر جمال پر عائد کیا گیا جب کہ آسٹریلیا سیریز میں رات ہوٹل دیر سے آنے پر سلمان علی آغا ،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق پر 5،5 لاکھ روپیہ جرمانہ کیا گیا۔

    پاکستان، امریکی سفری خدشات کے پیشِ نظر مرکزی مجرمانہ ریکارڈ سسٹم قائم کرے گا

    مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ کا فیصلہ

    ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

  • آئی سی سی نےخوشدل شاہ پر  جرمانہ عائد کر دیا

    آئی سی سی نےخوشدل شاہ پر جرمانہ عائد کر دیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی آل راؤنڈر خوشدل شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر قومی کرکٹر خوشدل شاہ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیانیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں خوشدل شاہ نے کیویز زیکرے فولکس سے فزیکل کنٹیکٹ کیا جو کے آئی سی سی لیول 2 کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے لہذا آئی سی سی نے خوشدل شاہ کی غلطی کے تسلیم کرنے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا اور 3 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی کاٹ لیے۔

    قاری محمد یعقوب شیخ کا وفد کے ہمراہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ

    آئی سی سی کےقوانین کےتحت اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے اندر 4 یا اس سے زائد ڈیمیرٹ پوائنٹس حاصل کر لیتا ہے تو اسے معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہےتاہم خوشدل شاہ نےاپنی غلطی تسلیم کرلی ہے،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    پاکستان مخالف بھارتی بیانہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 10.1 اوور میں پورا کر لیا۔

    حماس سے شکست تسلیم کرنے والا اعلیٰ فوجی افسر نوکری سے فارغ

  • پاکستانی نژاد کرکٹرشدید گرمی کے دوران پچ پر گر کر جاں بحق

    پاکستانی نژاد کرکٹرشدید گرمی کے دوران پچ پر گر کر جاں بحق

    شدید گرمی کے دوران کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے کھلاڑی پچ پر گر کر انتقال کر گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں کلب کرکٹر جنید ظفر خان 41.7 ڈگری کی شید گرمی میں بیٹنگ کے دوران اچانک پچ پر گر کر انتقال کرگئے۔یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کے روز کانکورڈیا کالج اوول میں پیش آیا جہاں اولڈ کانکورڈینز کرکٹ کلب کے کھلاڑی جنید ظفر خان نے 40 اوورز تک فیلڈنگ کی اور 7 اوورز تک بیٹنگ کرنے کے بعد وہ میدان میں بے ہوش ہوگئے۔اتوار کے روز ایڈلیڈ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک پاکستانی نژاد کرکٹر شدید گرمی میں کھیلتے ہوئے اچانک گر کر انتقال کر گئے۔ جنید ظفر خان، جو اولڈ کونکورڈینز کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے تھے، کو ۴ بجے کے قریب طبی طور پر ایک سنگین حالت کا سامنا ہوا۔ وہ اپنے حریف، پرنس ایلفرڈ اولڈ کالجیئنز کے خلاف کانکوردیا کالج میں میچ کھیل رہے تھے۔

    پیرامیڈکس فوراً موقع پر پہنچے، لیکن ان کی تمام کوششوں کے باوجود، ۴۰ کی دہائی میں عمر کے حامل جنیدظفر خان کی جان نہ بچائی جا سکی۔ ایڈلیڈ کے موسمیاتی دفاتر کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا تھا۔اولڈ کونکورڈینز کرکٹ کلب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے قیمتی کھلاڑی کی موت پر انتہائی افسوس ہے۔ کلب کے مطابق، "پیرامیڈکس کی بہترین کوششوں کے باوجود، وہ بدقسمتی سے جانبر نہ ہو سکے۔”

    جنید خان، جو 2013 میں پاکستان سے ایڈلیڈ منتقل ہو کر ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کر رہے تھے، ایک محنتی اور سخاوت دل انسان کے طور پر یاد کیے جا رہے ہیں۔ ان کے دوست اور ہم وطن کرکٹر حسن انجُم نے ان کو "ایسا شخص” قرار دیا جو "دوسروں کی مدد کرنے میں خوشی محسوس کرتا تھا” اور کہا کہ وہ "زندگی میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے مقدر تھے۔”

    ایڈلیڈ ٹرف کرکٹ ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق اگر درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرے تو میچز منسوخ کر دیے جاتے ہیں، لیکن 40 ڈگری تک کے درجہ حرارت میں خصوصی حالات میں میچز جاری رکھے جا سکتے ہیں۔ اس واقعے نے اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے کہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی انتظامیہ کو شدید موسمی حالات کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی مزید حادثے سے بچا جا سکے۔

    یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب جنوب مشرقی آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر آئی ہوئی تھی، اور ایڈلیڈ، سڈنی اور وکٹوریا کے کچھ حصوں میں ہفتہ اور اتوار کو غیر معمولی گرمی کا سامنا کیا گیا۔مقامی حکام اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کو اب یہ درخواست کی جا رہی ہے کہ وہ شدید موسمی حالات میں کھیل کے لیے اپنے ضوابط پر نظر ثانی کریں تاکہ اس طرح کے مزید سانحات سے بچا جا سکے۔

  • ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے

    ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق اپنے کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کوئی پلیئر نہیں چاہے گا کہ وہ اکیلا بیٹھے اور رنجیدہ ہو، ٹور کے دوران خراب پرفارمنس کے بعد آپ اکیلے بیٹھ کر رنجیدہ نہیں ہو سکتے، میں نارمل رہنا چاہتا ہوں پھر آپ اپنی گیم پر کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا فیملی آپ کے ساتھ ہو تو جواب ہاں میں ہو گا، میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع مس نہیں کرنا چاہوں گا، ٹینشن کی صورتحال کے بعد فیملی سے آکر ملنا ضروری ہوتا ہے، میرا نہیں خیال کہ لوگوں کو اس کی سمجھ ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیملی سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے محدود وقت کے لیے فیملیز کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔اس فیصلے کے تحت 45 روزہ دورے میں کھلاڑی فیملیز کو 14روز سے زیادہ ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔

    ٹرینوں کا شیڈول جاری، کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس بحال

    پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم، سولرپینلز کی قیمتیں گر گئیں

    پیپلز پارٹی نے بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروا دیں،شرجیل میمن

    نوشکی میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،3 دہشتگرد ہلاک، 5 افراد شہید

  • ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    اسلام آباد:پاکستان کی ٹینس ٹیم نے ترکی میں آئی ٹی ایف ماسٹرز 45+ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

    باغی ٹی وی : ترکی کے شہر مناوگت میں منعقدہ ایونٹ میں پہلی بار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے دنیا کی چند سرفہرست ٹینس ممالک کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی کی قیادت میں عقیل خان اور شہریار سلامت پر مشتمل تھی۔

    اس میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 ممالک نے حصہ لیا جہاں پاکستان نے رومانیہ اور میزبان ملک ترکی کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں غلبہ حاصل کیا کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ حاصل کی۔

    شمالی مقدونیہ میں نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی،51 افراد ہلاک ،100 زخمی

    فرانس کے خلاف ایک سخت سیمی فائنل معرکے میں عقیل خان کی سنگلز میں شاندار فتح کے باوجود، پاکستان کو 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ڈبلز میچ میں فرانس نے پاکستان کو ہرا دیاپاکستانی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کو 2-1 سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا، پاکستانی کھلاڑی اب چیمپئن شپ کے دوسرے ہفتے میں انفرادی ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

    سربیا حکومت کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

  • ویرات کوہلی کا ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ

    ویرات کوہلی کا ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس کے لیے ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دے دیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے لاس اینجلس کے 2028 اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بھارتی ٹیم کی نئی نسل سونے کا تمغہ لانے کے لیے تیار ہوگی۔مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے 36 سالہ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ مجھے جب یہ خبر ملی تو بہت خوش ہوا کیوں کہ یہ بہت اچھا ہے۔ویرات کوہلی نے کہا کہ اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت میں آئی پی ایل سمیت دنیا بھر میں ہونے والے ٹی20 لیگز نے یقینی طور پر بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان لیگز نے کرکٹ کو اس اسٹیج تک پہنچا دیا ہے جہاں یہ اولمپکس کا حصہ بن گیا ہے جب کہ ہمارے نئے کھلاڑیوں کے لیے اس میں شامل ہونے کا بہترین موقع ہے۔ایک سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹی20 انٹرنیشنل میں میری بھارتی ٹیم میں واپسی کا امکان بہت کم ہے، تاہم مجھے نہیں معلوم اگر ہم گولڈ میڈل حاصل کے لیے کھیل رہے ہوں تو شاید میں ایک میچ کے لیے میدان میں اترو اور میڈل حاصل کرکے واپس آجاؤں، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھااولمپک چیمپیئن بننا بہت شاندار احساس ہوگا، کیوں کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم اس کے بہت قریب پہنچے گی۔

    کراچی میں ہوٹل سے خاتون کی برہنہ لاش برآمد،قاتل شوہر فرار

    امریکی پابندیاں،سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    والد کوسیکورٹی کیوں نہیں دی ،جواب دیں ورنہ تدفین نہیں کرونگا،بیٹامفتی منیر شاکر

  • نیشنل ٹی 20 کپ : پشاور نے لاہور وائٹس کو8 وکٹوں سے ہرادیا

    نیشنل ٹی 20 کپ : پشاور نے لاہور وائٹس کو8 وکٹوں سے ہرادیا

    نیشنل ٹی 20 کپ کے تیسرے میچ میں پشاور نے صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ سنچری کی مدد سے لاہور وائٹس کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

    اقبال اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز کھیلے گئے گروپ اے کے اس میچ کی خاص بات پشاور کےصاحبزادہ فرحان کی جارحانہ سنچری تھی، ان کی اس شاندار اننگز کی وجہ سے پشاور نے 182 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔صاحبزادہ فرحان نے جن کا یہ 100 واں ٹی ٹوئنٹی میچ تھا صرف 59 گیندوں پر 9 چوکوں اور9 چھکوں کی مدد سے 114 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جو ٹی ٹوئنٹی میں ان کی تیسری سنچری اور بہترین انفرادی اسکور بھی ہے۔

    انہوں نے معاذ صداقت کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 129 رنز کا اضافہ کیا، معاذ صداقت نے 37 رنز بنائے جس میں5 چوکے شامل تھے۔اس سے قبل لاہور وائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔لاہور وائٹس کی اننگز میں اوپنرز محمد سلیم اور محمد فائق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا، محمد سلیم نے2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 25 رنز اسکور کیے۔

    محمد فائق نے 24 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جس کے بعد طیب طاہر نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے66 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔طیب طاہر اور سعد نسیم نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز کا اضافہ کیا، سعد نسیم نے ایک چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

  • پاکستان نے  ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا

    پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا

    لاہور: پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی ٹیم نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 کے آخری دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کے خلاف 2-1 سے دلچسپ فتح حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا،اس تاریخی جیت کے ساتھ، پاکستان پوری چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہا اور قو می کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی صلاحیتوں، عزم اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔

    اس فتح کی وجہ سے پاکستان نے اب ITF ایشیا/اوشیانا ڈیوس کپ جونیئرز کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو قازقستان میں 19-24 مئی 2025 کو شیڈول ہے، اس ایلیٹ مقابلے میں ایشیا اور اوشیانا کی ٹاپ 16 ٹیمیں عالمی گروپ میں جگہ کے لیے مقابلہ کریں گی۔

    افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے

    پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF) کے صدر اعصام الحق نے ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ عالمی ٹینس اسٹیج پر پاکستان کا پرچم بلند ہو رہا ہے پاکستانی ٹیم 2023 میں 16 میں سے 16 ویں اور 2024 میں 16 میں سے 5 ویں نمبر پر رہی جبکہ اس سال پاکستان نے چیمپئن شپ جیت کر ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ملک کی ٹینس کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔

    معیشت مضبوط نہ ہو تو روٹی نہیں ملتی، دفاع مضبوط نہ ہو تو عزت بھی نہیں بچتی،حنیف عباسی

  • افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی

    افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی

    کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئیں۔

    باغی ٹی وی : اس افسوسناک خبر کی اطلاع آل راؤنڈر کریم جنت نے سوشل میڈیا پر دی،افغان کرکٹر کریم جنت نے انسٹاگرام پر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پوسٹ بھی درج کی۔

    کریم جنت نے حضرت اللہ زازئی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ’ میرے بھائی جیسے حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئی ہے‘۔

    پاکستان نے کرپٹو کونسل قائم کر دی،سربراہ بھی مقرر

    بیٹی کے انتقال پر حضرت اللہ زازئی کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آسکا اور نہ ہی بچی کے انتقال کی وجہ بتائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ زازئی کو آخری بار3 ماہ قبل زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان ایکشن دیکھا گیا تھاجبکہ زازئی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی افغان ٹیم کا حصہ نہیں تھےحضرت اللہ زازئی نے 2016 میں یو اے ای کے خلاف ون ڈے میچ سےانٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا تھا، وہ اب تک 16 ون ڈے اور 45 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔

    9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی

  • پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

    پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

    اٹلی میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستانی کھلاڑی آفاق خان نے 100 میٹر اسنو شوئنگ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ یہ پاکستان کا اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں تیسرا گولڈ میڈل ہے۔

    اس سے قبل، 50 میٹر کراس کنٹری اسکینگ کے ایونٹ میں پاکستان کے منیب الرحمان نے بھی گولڈ میڈل جیتا تھا، جبکہ اس ہی ایونٹ کے ویمنز فائنل میں پاکستان کی روینہ قربان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔پاکستان کے معظم اقبال نے بھی کراس کنٹری اسکینگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا، اس کے علاوہ، معظم اقبال نے 800 میٹر اسنو شوئنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔اس شاندار کامیابی سے پاکستان کے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے اور یہ میڈلز اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان کی عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    جنوبی وزیرستان ،مسجد میں دھماکہ،جے یوآئی کےضلعی امیر زخمی

    پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی