Baaghi TV

Category: موسم

  • بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات بارش کی پیشگوئی

    بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ شمالی اور مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، کل بروز اتوار کے روز وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کےاوقات میں منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، جوہرآباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غا زی خان اورگردونواح میں دھند اور سموگ چھا ئے رہنے کا امکان ہے-

    سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    دوسری جانب گزشتہ روز لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پھر پہلے نمبر پر ہےلاہور میں 447 پارلٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے اور بھارتی دارالحکومت دہلی 403 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 740فیصد اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، لاہورمیں اسموگ بڑھنے کی وجہ بھی بھارت کی ماحولیاتی جارحیت ہے۔

    میانوالی ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر بہادر فوج کو …

    علاوہ ازیں پنجاب میں اسموگ کی وجہ سےمعمولات زندگی شدید متاثر ہونے لگے محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر میں اسموگ سے پھیلنے والی بیماری کے67 ہزار 708کیسز رپورٹ ہوئےطبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ سے بچنا ہے تو ماسک لازمی استعمال کریں، دمہ اور سانس کی دوسری بیماریوں میں مبتلا لوگ کم سے کم باہر نکلیں اور احتیاط کریں۔

    فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے،کیویز کپتان

  • جمعرات کے روز ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    جمعرات کے روز ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی: محکمہ موسمیات نےجمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر با رش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے کل جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد اور مطلع جزو ی ابر آلودرہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر با رش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا دیر(با لا ئی) 07، با چا خان ( ائر پورٹ)، کالام اور پشاورمیں 01ملی میڑ بارش ریکارڈ ہو ئی۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی02 اور سکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

    دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہواؤں کی تبدیلی کے بعد موسم گرم اور خشک رہنے لگا ہے شہر میں شمال مشرق کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم گرم اور خشک رہنے لگا ہےمحکمۂ موسمیات کے مطابق شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان متوقع ہے کراچی میں کل (جمعرات کو) زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 اور جمعے کو 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    برطانیہ میں کمسن لڑکیوں کی جنسی زیادتی کے الزام میں 5 ملزمان کو 70 …

  • پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ

    پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ

    لاہور: پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی جبکہ ایک ماہ کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کے لیے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انسداد اسموگ اقدامات پر غور کیا گیا،ماہرین ماحولیات اور ماہرین صحت نے اسموگ سے متعلق اجلاس میں سموگ میں کمی اور سموگ کے اثرات سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بریفنگ دی۔

    اجلاس میں صوبائی وزراء، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، منصور قادر، ابراہیم مراد، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز، زراعت، صحت، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، لوکل گورنمنٹ، سکول ایجوکیشن، انڈسٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی، کمشنر لاہور، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی پی ایچ اے، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او لاہور، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

    بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

    ماہرین ماحولیات نے کہا کہ اسکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند کرنے سے فرق نہیں پڑے گا، جس پر پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ایک ماہ کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کے لیے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔

    نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ طلباو طالبات کی صحت کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے،عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں،صوبائی وزراء کو کل سے سرکاری و نجی اسکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،گھروں کی تعمیر کے دوران مٹی، ریت اور ملبہ پر چھڑکاؤ نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    آئی سی سی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 …

    کمشنر لاہور ڈویژن، محکمہ بلدیات اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں اسموگ کے دوران کاشتکاروں کے خلاف چالان واپس لینے کا حکم دیا گیا ہےوزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایات دیں محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کاشتکار بھائی فصلوں کی باقیات نہ جلائیں بلکہ انہیں مناسب طریقے سے تلف کریں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، جو کچھ انسانی بس میں ہے اسموگ میں کمی کے لیے ہر وہ اقدام اٹھایا جائے، تمام متعلقہ محکمے فعال طریقے سے انسداد سموگ کے لئے کام کریں۔

    کیپٹن (ر) صفدر اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری

  • مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل،ملک بھر میں بارشوں اوربرفباری کا امکان

    مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل،ملک بھر میں بارشوں اوربرفباری کا امکان

    اسلام آباد: ملک میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہو رہا ہے جس سے ملک بھر میں بارشوں اوربرفباری کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 16سے 21 اکتوبر تک ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور یہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر بارشیں اور شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جب کہ وسطی اور بالائی سندھ میں بھی بارشیں ہوسکتی ہے، جنوبی سندھ میں بھی سسٹم کے کچھ اثرات رہیں گے جس کے باعث کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے دوسرا مغربی ہواؤں کا سسٹم موسم سرما میں ملک پر اثرانداز ہوگا جس دوران معمول یا معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

    کراچی: شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیرعمارت گرگئی،متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے

    سپریم کورٹ،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ،سماعت کا آغاز

    موسمیاتی بحران ہر گھنٹے 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر نقصان کا سبب بن رہا …

  • موسمیاتی بحران  ہر گھنٹے 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر نقصان کا سبب بن رہا ہے،تحقیق

    موسمیاتی بحران ہر گھنٹے 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر نقصان کا سبب بن رہا ہے،تحقیق

    لندن: ایک نئی تحقیق میں لگائے گئے اندازے کے مطابق شدید موسم کی وجہ سے پیدا ہونے والا موسمیاتی بحران گزشتہ 20 سالوں سے ہر گھنٹے 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر نقصان کا سبب بن رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : "دی گارڈین”میں شائع تحقیق کے مطابق حالیہ دہائیوں میں طوفان، سیلاب، ہیٹ ویو اور خشک سالی کے سبب ہزاروں اموات اور بڑے پیمانے پر عمارتیں تباہ ہوئیں اور وقت کے ساتھ عالمی تپش ان وقوعات میں شدت کا سبب بن رہی ہے۔

    اپنی نوعیت کی اس پہلی تحقیق میں سائنس دانوں نے انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے ہونے والی عالمی تپش کے براہ راست مالی نقصان کا تخمینہ لگایا تحقیق میں معلوم ہوا کہ سال 2000 سے 2019 تک اوسطاً 140 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اگرچہ سال بہ سال یہ ہندسے مختلف ہیں۔ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق 2022 میں موسمیاتی بحران 280 ارب ڈالر کے نقصان کا سبب بنا۔

    کینیڈین حکومت نئی دہلی کے ساتھ کشیدہ سفارتی صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں کر …

    محققین کے مطابق ڈیٹا میں کمی (بالخصوص کم آمدنی والے ممالک کا ڈیٹا) کا مطلب نقصان کے تخمینے میں کمی ہے۔ جبکہ فصل کی پیداوار میں کمی اور سطح سمندر میں اضافہ اس تخمینے میں شامل نہیں کیے گئےمحققین نے حاصل کیے گئے ڈیٹا کی مدد سے شدید موسمیاتی وقوعات کے سبب ہونے والے مالی نقصان کا ڈیٹا مرتب کیاتحقیق میں یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ دو دہائیوں سے زیادہ کے عرصے میں موسمیاتی بحران کے سبب 1.2 ارب لوگ متاثر ہوئے۔

    نقصان کے اخراجات کا دو تہائی حصہ جانوں کے ضیاع کی وجہ سے تھا، جبکہ ایک تہائی جائیداد اور دیگر اثاثوں کے تباہ ہونے کی وجہ سے تھا، طوفان، جیسے کہ سمندری طوفان ہاروی اور سائیکلون نرگس، آب و ہوا کے اخراجات کے دو تہائی کے لیے ذمہ دار تھے، جن میں 1فیصد ہیٹ ویوز اور 10 فیصد سیلاب اور خشک سالی سے آئے۔

    حیدرآباد،دکن:بابر اعظم نے گراؤنڈ سٹاف کو اپنی شرٹ تحفے میں دیدی

    محققین نے کہا کہ ان کے طریقوں سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ 2022 میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس میں قائم کیے گئے نقصان اور نقصان کے فنڈ کے لیے کتنی فنڈنگ ​​کی ضرورت تھی، جس کا مقصد غریب ممالک میں شدید موسمی آفات سے بحالی کے لیے مدد کرنا ہے یہ انفرادی آفات کی مخصوص آب و ہوا کی قیمت کا بھی تیزی سے تعین کر سکتا ہے، جس سے فنڈز کی تیز تر فراہمی ممکن ہو سکتی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی وکٹوریہ یونیورسٹی آف ویلنگٹن کے پروفیسر ایلان نوئے نے کہا کہ ہیڈ لائن نمبر 140 بلین ڈالر سالانہ ہے اور، سب سے پہلے، یہ پہلے سے ہی ایک بڑی تعداد ہے”دوسرا، جب آپ اس کا موازنہ موسمیاتی تبدیلی کی لاگت کی معیاری مقدار (کمپیوٹر ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے)سے کرتے ہیں، تو ایسا لگتا ہے کہ یہ مقداریں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کر رہی ہیں۔

    افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    نوئے نے کہا کہ بہت سارے شدید موسمی واقعات ہوئے جن کے لیے لوگوں کی ہلاکتوں یا معاشی نقصان کے بارے میں کوئی اعداد و شمار موجود نہیں ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری 140 بلین ڈالر کی سرخی کی تعداد ایک اہم بات ہے، مثال کے طور پر، انہوں نے کہا، گرمی کی لہر سے ہونے والی اموات کا ڈیٹا صرف یورپ میں دستیاب تھا، ہمیں اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ سب صحارا افریقہ میں ہیٹ ویو سے کتنے لوگ ہلاک ہوئے۔

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق سوموارکے روز بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم اس دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گامنگل کے روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور خشک رہے گا تاہم چترال، دیر اور سوات میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ، پسنی 41، کراچی، مٹھی ، شہید بینظر آباد اور تربت میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    سرگودھا : مرکزی مسلم لیگ کا مقامی ہوٹل میں

    سرگودھا : رات کے وقت کروڑوں روپے مالیتی’9’ایکڑ

    مون سون بارشوں کی کمی، بھارت میں زرعی پیداوار متاثر ہونے کا امکان،خوراک کی افراط …

  • کراچی سمیت ملک بھر میں کل تک مزید بارشوں کا امکان

    کراچی سمیت ملک بھر میں کل تک مزید بارشوں کا امکان

    لاہور: شمال مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں آج بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آج بارش متوقع ہے آزاد کشمیر میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،پنجاب کے مختلف علاقوں میں گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد،۔سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، مری، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بادل برسیں گے۔

    خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ میں بارش متوقع ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں اور وزیرستان میں بھی بارش ہوگی،سندھ میں سجاول، کراچی، حیدرآباد،جیکب آباد، سکھر، دادو، چھور، پڈعیدن میں بارش متوقع ہے۔ تھر پارکر، مٹھی، عمر کوٹ، اسلام کوٹ، میر پور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں بارش کا امکان ہے بلوچستان کے شہر سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ اور خضدار میں بارش کا امکان ہے۔

    بشری بی بی آڈیو ریکارڈنگ کیس: انوسٹیگیشن ایجنسی کو انوسٹیگیشن سے نہیں روک سکتے،عدالت

    لاہور کےمختلف علاقوں میں صبح سویرے موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا لاہور کے علاقے گلبرگ، جوہرٹاؤن، لکشمی چوک، اقبال ٹاؤن، ائیرپورٹ، ماڈل ٹاؤن ، گلشن راوی ،تاج پورہ ، باغبانپورہ سمیت متعدد علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی ہے واسا کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے علاقے میں77 اور گلبرگ میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،اس کے علاوہ فیصل آباد ،پاکپتن ، کمالیہ اور قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے ۔

    اے این ایف کی بڑی کارروائی،ٹرک سے 2 ٹن سے زائد منشیات برآمدکر لی گئی

  • ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    خیبرپختونخوا، پنجاب، مشرقی بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے لاہور میں دن بھر وقفے وقفے سے بادلوں کے برسنے کا امکان ہےلاہور میں اس وقت موسم خوشگوار ہے اور چند مقامات پر بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں آج بادل برسیں گے وہاڑی، ملتان، خانیوال، شیخوپورہ، مری، گلیات، راولپنڈی اور اٹک میں بھی بارش متوقع ہے۔

    بلوچستان میں بھی ژوب، موسیٰ خیل، سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ اور خضدار میں بارش کا امکان ہے آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہےسندھ میں سجاول، کراچی، حیدرآباد، جیکب آباد، سکھر، نوابشاہ، مٹیاری اور سانگھڑ میں بارش کا امکان ہے تھر پارکر، مٹھی،عمر کوٹ، میر پور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارش متوقع ہے۔ جام شورو، خیرپور، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

    چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے گارڈ آف آنرلینے سے انکار کردیا

    دوسری جانب پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش بارش ہوئی پشاور میں شہر اور گردونواح میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ضلع چنیوٹ میں تیز بارش ہوئی بیشترعلاقے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ سیوریج لائنیں بند ہونے سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مہمند میں سب سے زیادہ 32 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی جبکہ پشاور ایئرپورٹ 22ملی میٹر، شہر میں 13 ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی،باجوڑ25 ملی میٹر، بنوں 15، لنڈی کوتل 3 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ بارش کا سلسلہ 48 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہےپنجاب کے شہر شرق پور شریف، حویلی لکھا، ساہیوال اور رائے ونڈ میں بھی بارش ہوئی سندھ میں میر پور خاص اور تھرپارکر میں مختلف مقامات پر بارش ہوئی اور کرک سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔

    سپریم کورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج سے بیس ستمبر تک بارش متوقع ہےگولارچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کے پولز، درخت، کچے مکانات کی چھتیں گرگئیں۔

  • ملک کےبیشترعلاقوں میں تیز ہواؤں ،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کےبیشترعلاقوں میں تیز ہواؤں ،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جہاں اسلام آباد سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان ، بہاول پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے-

    محمکہ موسمیات کے مطابق اتوارکےروزاسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، پنجاب ،خیبر پختونخوا ، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سوموار کو بھی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر،بالائی، جنوبی پنجاب، جنوبی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے تاہم ملک کےدیگر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    نگراں وزیر اعظم نےپاکستان میں منعقدہ عالمی مقابلہ حسن کا نوٹس لےلیا

    گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی ،خیر پور اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اورڈالر برآمد

  • میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

    میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے خطہ پوٹھوہار اورشما ل مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، نارووال، سیالکوٹ، لاہوراور گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہےگجرات اور گردونواح میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے مختلف میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب لیبیا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم دو ہزار افراد جاں بحق اور ہزاروں لاپتہ ہوگئے ہیں لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ کے مطابق ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے ڈنیال سمندری طوفان نے بڑی تباہی مچادی۔

    کریک ڈاؤن:کوئٹہ اورلاہورمیں چینی مزید سستی

    عصام ابوزریبہ کے مطابق طوفان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال سےہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرگئی ہےجبکہ ہزاروں دیگر افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کرسمندرمیں لاپتہ ہوگئےجن کےبارے میں سمندری پانی میں ڈب جانےکا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

    اردو کے ممتاز پاکستانی شاعر صابر ظفر