Baaghi TV

Category: موسم

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز اتوار ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اس دوران کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بروز سوموار ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور شدید حبس رہے گی۔

    کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا شہر میں جنوب مغرب سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار 27 سے 36کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط

    گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت خیر پور44 ، سکرنڈ میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب دوسری جانب جڑواں شہروں،راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھاربارش ہوئی واسا نےعملے کو ہائی الرٹ کیا اور رین ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی ڈی ایم ڈی واسا کاکہنا تھا کہ جڑواں شہروں میں 25 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، سیدپور میں 11 ، بوکڑہ 24 ، پی ایم ڈی 27 ،شمس آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی نالہ لئی کی نگرانی کی جارہی ہےتاہم ابھی صورتحال معمول کے مطابق ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جب کہ گوالمنڈی پر پانی کا بہاؤ 4 فٹ ہے۔

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

  • دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط

    دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط

    ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ دنیا بھر کے سمندروں کو غیرمعمولی خطرات لاحق ہیں-

    باغی ٹی وی : 200 سے زیادہ بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدانوں نے ایک کھلا خط شائع کیا جس میں سمندر پر مبنی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہٹانے کی تحقیق اور ترقی کو ترجیح دینے اور تیز کرنےکی ضرورت کی توثیق کی گئی خط میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سمندروں کے ممکنہ کردار کا جائزہ لینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی اور خطرات اور فوائد کو بہتر طور پر سمجھنے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔

    دنیا بھر کے سائنسدانوں، بحری حیاتیات داں اور آب و ہوا کے ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے سمندروں کو غیرمعمولی خطرات لاحق ہیں،بالخصوص سمندروں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے انجذاب کو روکنے کی ضرورت ہےیہ خط اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے پہلے جاری کیا گیا ہے جو نیویارک میں منعقد ہوگا اس خط پر ماہرین کے دستخط بھی ہیں اور ان کا اصرار ہے کہ سمندروں پرمبنی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کم کرنے یا ’اوشن بیسڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ ریموول (اوسی ڈی آر) پر تحقیق اورکوششوں کو تیزترکیا جائےاس کا مطلب یہ ہےکہ کسی بھی طرح کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سمندروں میں جذب ہونے سے روکا جائے۔

    سعودی ولی عہد،جی 20 اجلاس کے فوری بعد واپس نہیں جائیں گے

    ماہرین نے کہا کہ اسی تناظر میں ہم آب وہوا میں تبدیلی کے کے خوفناک مظاہر بھی دیکھ چکے ہیں اور اس سال کئی گرم ترین تاریخی دنوں کا مشاہدہ بھی ہوا ہے اس کی صاف وجہ ہے کہ کاربن جمع ہونے سے عالمی حدت (گلوبل وارمنگ) بڑھ رہی ہے،ہم فضا میں جو کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کررہے ہیں اس سے زمین کا حساس نظام متاثرہورہا ہے اور عالمی سمندر اپنی استطاعت سے 50 گنا زائد کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کررہے ہیں اس طرح سمندری درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور اس کی تیزابیت بڑھ رہی ہے یوں سمندری حیات پر ایک قیامت ٹوٹ پڑی ہے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے ہر راستے کو روکنے کی بھی ضرورت ہے۔

    دستخط کرنے والے سائنسدانوں نے بھی کہا ہے وہ اس ضمن میں اپنی بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے نئے طریقوں، قانون سازی اور فریم ورک پربھی زوردیا ہے۔ خط کے مطابق سمندروں کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ اور پائیدار بنانا بہت ضروری ہے خط میں عالمی رہنماؤں پر زوردیا گیا ہے وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔

    جی 20 سربراہی اجلاس،رکشے میں بارودی مواد کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں

    ووڈس ہول اوشیانوگرافک انسٹی ٹیوشن کے صدر اور ڈائریکٹرپیٹر ڈی مینوکل، جس نے کھلے خط پر دستخط کیے نے کہا آئی پی سی سی نے واضح کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو روکنے کے لیے اس صدی میں بڑے پیمانے پر CO2 کو ہٹانے کی ضرورت ہوگی لہذا، یہ ضروری ہے کہ ہم کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہٹانے کے تمام راستوں کی ذمہ دارانہ تحقیق، ترقی اور جانچ کو تیز کریں، بشمول سمندر میں، اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ کون سے نقطہ نظر بالآخر محفوظ، مساوی اور قابل عمل ہو سکتے ہیں-

    کھلے خط کے دستخط کنندگان تحقیق کو آگے بڑھانے، اختراع کو فروغ دینے، اور ایسے پالیسی فریم ورک کی وکالت کرنے کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں جو ذمہ دارانہ تحقیق اور جانچ کی اجازت دیتے ہیں۔ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، سمندری ماحولیاتی نظام کی حفاظت، اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک قابل عمل مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے تبدیلی کے عمل کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ خط میں اخراج کو کم کرنے کی بنیادی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے، جس میں کاربن کو ہٹانا 1.5 ڈگری سیلسیس کے ہدف کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    طالبان نے 6.5 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کر لئے

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک میدانی علاقوں میں مرطوب رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا دیر، چترال اور کوہستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے-

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن،چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تا ہم دیر 02، اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت جو ہر آباد 43 ، خیر پور ،بھکر، شہید بینطیر آباد اور رحیم یار خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی اور پشاورمیں سیوریج کے پانی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق

  • ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا، تاہم اسلام آباد میں تیزہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم چترال، بنیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، خیبر، کوہاٹ، وزیرستان، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال، میانوالی اور سرگودھا میں بارش کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا، جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرحدوں پر نصب کر دیئے

    دوسری جانب بہاولنگر میں 150 کلو میٹر کے دریائی بیلٹ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے، ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق سرکاری اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں،اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہوکر نقل مکانی کرچکے ہیں، اور ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

    دنیا کی عمررسیدہ مرغی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے 157دیہات سیلابی پانی سےمتاثرہوئے، 17 ہزار 549 گھروں کومکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا، متعدد عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے، اور رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، جس کے باعث 100 سے زائد آبادیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے دریائی علاقے میں قائم 43اسکول سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے، اور درجنوں آبادیاں تاحال پانی کی لپیٹ میں ہیں۔

    خیبر میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،3 دہشت گرد ہلاک

  • ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

    ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجگور اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ دیر اور کوہستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع اور اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    دوسری جانب شکاگو یونیورسٹی کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ای پی آئی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ایئر کوالٹی لائف انڈیکس (اے کیو ایل آئی) میں پاکستانیوں کیلئے فضائی آلودگی کے باعث اوسط عُمرمیں کمی کی گھنٹی بجادی گئی۔

    رحیم یارخان میں گٹر میں گر کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی ملک کے آلودہ ترین علاقوں لاہور، شیخوپورہ، قصور اور پشاور میں متوقع عمر کو کم از کم سات سال تک کم کر سکتی ہے،فضائی آلودگی پاکستان میں انسانی صحت کے لیے (دل کی بیماریوں کے بعد) دوسرا سب سے بڑا خطرہ ہے جس سے اوسطاً 3.9 سال کی زندگی کم ہوتی ہے۔

    اگر پاکستان عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پی ایم 2.5 کی اوسط سالانہ مقدار کو 5 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر تک محدود کرنے کی ہدایات پر پورا اترتا ہے تو ملک میں اوسط رہائشی کی عمر 3.9 سال بڑھ سکتی ہے، بچے اور زچگی کی غذائی قلت، اور زچہ و بچہ کی بیماریاں اوسط عمر کو 2.7 سال تک کم کرتی ہیں۔

    سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

    پاکستان کی تمام 240 ملین آبادی ایسے علاقوں میں رہتی ہے جہاں آلودگی کی سالانہ اوسط سطح عالمی ادارہ صحت کے رہنما خطوط سے زیادہ ہے ملک کی 98.3 فیصد آبادی ایسے علاقوں میں رہتی ہے جو اس کے اپنے قومی فضائی معیار 15 مائیکروگرام فی کیوبک میٹرسے تجاوز کرتے ہیں 1998 سے 2021 تک پاکستان میں اوسط سالانہ ذرات کی آلودگی میں 49.9 فیصد اضافہ ہوا جس سے متوقع عمر میں 1.5 سال کی کمی واقع ہوئی-

    ملک کے سب سے آلودہ صوبوں پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں 65.5 ملین رہائشی، یا پاکستان کی 69.5 فیصد آبادی ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط کے مقابلے میں اوسطاً 3.7 سے 4.6 سال اور اگر آلودگی کی موجودہ سطح برقرار رہتی ہے تو قومی معیار کے مقابلے میں 2.7 سے 3.6 سال کے درمیان متوقع عمر کھو سکتی ہے۔

    سیالکوٹ :تھانہ ستراہ ، مبینہ طورپر 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن پر پورا اترتا ہے تو کراچی کے رہائشیوں کی اوسط عمر 2.7 سال ہوگی جبکہ لاہور کے رہائشیوں کی اوسط عمر 7.5 سال اور اسلام آباد کے رہائشیوں کی اوسط عمر 4.5 سال ہوگی رپورٹ میں 2013 کے بعد سے دنیا میں آلودگی میں تقریبا 59 فیصد اضافے کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا گیا ہے۔

  • ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا،آزاد کشمیرمیں چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، سیالکوٹ اورنارووال میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہےمانسہرہ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    دوسری جانب دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے جلالپور کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس سے سیکڑوں ایکڑ رقبہ زیرآب آگیا ریسکیو حکام کے مطابق دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو 14 کشتیوں کے ذریعے منتقل کیا جارہا ہےسیلابی ریلے نے احمد پور شرقیہ کے دریائی بیلٹ میں تباہی مچادی جس سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑی فصلیں بر باد ہوگئیں جب کہ بہاولنگر میں درجنوں آبادیاں پانی کی لپیٹ میں آگئیں۔

    راولپنڈی:دو گاڑیوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، گنڈا سنگھ، سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 98 ہزار 878 اور اخراج 85 ہزار 14 کیوسک ہے جب کہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہاؤ 82 ہزار 916 کیوسک ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ میلسی سائفن کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ پنجاب کے دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے مون سون بارشیں 4 ستمبر تک جاری رہنے کے امکانات ہیں اور تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

    انڈونیشیا میں حجاب نہ پہننےپراسکول ٹیچرنے14 طالبات کےبال ہی کاٹ دیئے

  • ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے بدھ سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 27 اگست تک جاری رہے گا،جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے بارشوں کے باعث 23 سے 26 اگست تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاوراور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست کو بحیرہ عرب کی مون سون ہوائیں اور مغربی ہوائیں پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ، جو موسلا دھار بارشوں کی سبب بن سکتی ہیں23 سے 27 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری ،گلیات ، اٹک اور چکوال میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    دریائے ستلج؛ سیلاب متاثرین دربدر

    دوسری جانب بپھرے دریاؤں کے سیلابی ریلے پنجاب کے بعد سندھ پہنچ گئے پنوعاقل کے قریب سیلابی ریلے کی وجہ سے کینال میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑگيا جس کے باعث فصلیں زيرِآب آگئيں علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ محمکہ آب پاشی کے حکام اطلاع کے باوجود نہيں پہنچے۔

    ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ چھیالیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کی سطح بائیس فٹ پر برقرار ہے۔ اور سیلاب متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں تاحال لوگوں کی مال مویشیوں کے ساتھ نقل مکانی جاری ہے اور ریسکیو ٹیمیں لوگوں اور مویشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں مصروف ہیں علاوہ ازیں انتظامیہ کی جانب سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور لوگوں سیلابی علاقہ سے دور رہنے کا کہا گیا ہے-

    زبانی کلامی بل واپس ہوں گے تو ریاست کا سٹرکچر کہاں جائے گا. عطاء تارڑ

    دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث بہاولپور کے قریب سے 76 ہزار مکینوں کو منتقل کردیا گيا ہےاس کے علاوہ لودھراں میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے خیمہ بستیاں بنادی گئيں ہیں سیلاب سے قصور، اوکاڑہ ، پاک پتن، عارف والا میں بھی دریا کنارے بستیاں پانی میں ڈوب گئیں جس کے بعد پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • مون سون: کراچی میں آج سے بارشوں کا امکان

    مون سون: کراچی میں آج سے بارشوں کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےمختلف مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب جب کہ مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اتوار اور پیر کے روزملک کے بیشترمیدانی علا قوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا،تاہم شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    سندھ میں کمزور مون سون ہواؤں کی واپسی کے تحت کل سے بارشوں کا امکان ہےماہرین موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ایک کمزور شدت کا ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، ہوا کام دباؤ آئندہ دو روز کے دوران وسطی بھارت تک آسکتا ہے، سسٹم کے زیر اثرگجرات اوربحیرہ عرب میں بالائی فضا میں سرکولیشن بننے کا امکان ہے، 20 سے 22 اگست تک کمزور مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں جب کہ اتوار سے منگل تک تھرپارکر، مٹھی، بدین، میرپور خاص اور گردونواح میں بارش متوقع ہے حیدرآباد، ٹھٹھہ، نوری آباد اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے جب کہ اتوار سے منگل کے دوران کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    بحرین میں 500 قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی

    دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر میں 43 جبکہ نوکنڈی ، نور پور تھل اور دالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

    شمالی وزیرستان، گاڑی کے قریب دھماکہ ،11 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  • مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

    باغی ٹی وی: ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے راوی اور ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے دریائے راوی اور چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر بنائے گئے ڈیمز تقریباً پانی سے بھر چکے ہیں دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

    حکام کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے،گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے امکانات ہیں جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    خطہ پوٹھوہاراور پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    دوسری طرف پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے گزشتہ روزدریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں 19 ہزار 340 کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےدریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 55 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں17 سے 20 اگست تک دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بھارت کے بھکرا اور پونگ ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے-

    پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

  • خطہ پوٹھوہاراور پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    خطہ پوٹھوہاراور پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض میدانی علا قوں میں موسم گرم رہے گا،جبکہ اسلام آباد میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہےپنجاب، خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے ،مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم ،چکوال اور سیالکوٹ میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کےمطابق نارووال، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے،مانسہرہ، بونیر اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے دیر، سوات، ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    گلگت کی غیر سرشدہ پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار،ایک لاپتہ

    دوسری طرف پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں 19 ہزار 340 کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےدریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 55 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں17 سے 20 اگست تک دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بھارت کے بھکرا اور پونگ ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، بھارت سے پانی کی آمد کے باعث پاکستانی رقبہ زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

    خدا کیلئے لڑکیوں کے اسکول کھول دو،سینئیر صحافی طالبان کے دفتر پہنچ گئیں