Baaghi TV

Category: موسم

  • ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز،اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

    ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز،اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز،اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا،پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا –

    باغی ٹی وی :آزاد کشمیر،خیبر پختونوا،بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا محکمہ موسمیات نے کراچی ،حیدرآباد،بدین،عمر کوٹ، ٹھٹھہ اور دادو میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا-

    بلوچستان کے 13 اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا گیا بلوچستان کے علاقےتمبو میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بلوچستان کے ضلع کوہلو کی سب تحصیل تمبو کے مختلف مقامات پر پیش آئے جس میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    لیویز حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گر گئے اور سپلائی معطل ہوگئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال کے سبب رابطہ سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہو گئی۔

    اس کے علاوہ مظفرآبادمیں بھی بارش ہوئی،سڑکوں پرپانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پھنس گئیں دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ سلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے علاوہ ازیں گوجرانوالہ، سیالاکوٹ اور فیصل آباد میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار، آواران ، بارکھان، اور کوہلو کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا اندیشہ ہے،صوابی میں بھی مون سون بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا مردان اور گرد و نواح میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار ہو گیا –

  • بلوچستان میں مون سون بارشیں،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

    بلوچستان میں مون سون بارشیں،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

    بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کی جانب سے صوبے کے 13 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یکم سے 5 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے ،بارشوں سے صوبے کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ضلعی انتظامیہ مون سون کی بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہے ۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکمے ضروری عملے اور مشینری کو الرٹ رکھیں ،گہرے پانی ،ڈیمز اور دریاؤں کے قریب پکنک پر پابندی عائد کردی جائے جبکہ عوام یکم سے 5 جولائی تک غیر ضروری سفر سے گریز کرے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا سندھ کے ساحلی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں بادل چھا گئے، گرمی کی شدت میں کم ہو گئی ہے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    ملک بھر میں موسم کی صورتحال

    محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار،قلات،بارکھان،لسبیلہ،تربت اور آواران میں بارش کا امکان ہے،خطۂ پوٹھوہار،گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورنارووال میں بارش متوقع ہے جبکہ لاہوراوربہاولنگرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ٹھٹھہ،بدین،تھرپارکراورکراچی میں چند مقا مات پر بارش متوقع ہے-

    قبل ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ جمعے سے شروع ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر کشمیر، بالائی پنجاب،جنوب مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اورسندھ میں 5 جولائی تک تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے مون سون کا دوسرا سلسلہ 6 سے15 جولائی تک متوقع ہےجس میں شدید بارشوں کا امکان ہےمزید برآں عیدالاضحیٰ پر بھی بارش متوقع ہے۔

    مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے ہی شروع ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرا نے بتایا تھا کہ مون سون سسٹم کے ساتھ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہوں گی، ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا-

    محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 2 جولائی کی شام یا رات کراچی میں بارشوں کا امکان ہے، جس کی وجہ 30 جون سے پاکستان میں خلیج بنگال سے داخل ہونے والی مون سون ہوائیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا، جبکہ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

    کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آج سے بجلی بنانا شروع کرے گا

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے-

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹاون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 114ریکارڈ کیا گیا ،ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس141ریکارڈ کیا گیا،داروغہ والا انڈسٹریل ایریالاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 158ریکارڈ کیا گیا،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ائیر کوالٹی انڈیکس 160ریکارڈ کیا گیا-

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ دوسری جانب تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا-

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ تک پہنچ گیا،بجلی کا دورانیہ 18 گھنٹوں…

  • مون سون کی بارشوں کا آغاز، گرمی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری،

    مون سون کی بارشوں کا آغاز، گرمی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری،

    مون سون کی بارشوں کا آغاز، گرمی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوام کیلئے موسم کے حوالے سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی پر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام بہت زیادہ پریشانی میں مبتلا ہو گئی۔ لیکن اب عوام کیلئے ایک خوشخبری موسم کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ اب 3 جولائی سے مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو گا۔اور موسم پہلے سے بہت بہتر ہو جائے گا۔کیونکہ جب بارش ہوتی ہے تو موسم بہت ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ اور شہری اپنے روزمرہ کے کام باآسانی کر لیتے ہیں۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ محکمہ موسمیات نے پنجاب،بلوچستان،خیبرپختونخوااورسندھ میں 4 جولائی تک تیز بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس کے بعد محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارشیں پھر سے 6 تا 15 جولائی تک ہوتی رہےگی۔

    مزید برآں یہ کہ بارشوں کا سلسلہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں بھی رہنے کا امكان ہے۔
    لیکن خیال رہے کہ جہاں عوام کو شدید بارشوں سے موسم میں تبدیلی کی خوشی ہوتی ہے۔ وہاں پر شدید بارشوں سے کچھ نقصانات کا سامنا بھی کرنا پر سکتا ہے۔ جیسا کہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے تین سے پانچ جولائی تک کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ اور ابھی تو کراچی میں شدید گرمی ہے۔ کراچی میں عمومی طور پر شام کے وقت سمندر کی طرف سے ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں۔ جس کی وجہ سے موسم کچھ بہتر ہوتا ہے۔ لیکن حال ہی میں یہ سمندر کی طرف سے آنے والی ہوائیں بند ہو چکی ہیں۔ آج کل گرمی کی شدت کچھ زیادہ ہے۔ اور یہ ہوائیں بھی نہیں چل رہی جس کی وجہ سے لوگ زیادہ گرمی محسوس کر رہے ہیں۔ اور کراچی میں آج ہلکی بارش کا امكان بھی ہے۔ آج کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان بھی ہے۔

  • جاپان : ٹوکیو میں ہیٹ ویو کا 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    جاپان : ٹوکیو میں ہیٹ ویو کا 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے یہاں تک کہ شہر میں ہیٹ ویو کا 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: "الجزیرہ” کے مطابق ٹوکیو میں لگاتار تین دن درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،جو 150 سالوں میں جون کے مہینے میں گرم موسم کا بدترین سلسلہ تھا۔

    ملک بھر میں موسم کی صورتحال

    لگاتار تین دن درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد منگل کو ٹوکیو میں 36 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی،1875 کے بعد یہ جون میں گرمی کا بدترین سلسلہ ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز ہیٹ ویو سے متاثرہ 250 سےزائد شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کم از کم دو افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہوئے جبکہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے تک مزید 13 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب حکام نے ٹوکیو میں شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پاور کٹ ہونے سے بچنے کے لیے بجلی محفوظ کریں جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ٹوکیو میں آئندہ دنوں کے اندر درجہ حرارت میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

    ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    جاپان کے بیشتر حصوں میں عام طور پر سال کے اس وقت بارش کا موسم ہوتا ہے، لیکن جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (JMA) نے پیر کے روز کانٹو کے علاقے، ٹوکیو کے گھر، اور پڑوسی کوشین کے علاقے میں موسم ختم ہونے کا اعلان کیا۔ 1951 میں ریکارڈز شروع ہونے کے بعد سے یہ سیزن کا ابتدائی اختتام تھا لیکن معمول سے مکمل 22 دن پہلے۔

    جے ایم اے نے وسطی جاپان کے ٹوکائی اور جنوبی کیوشو کے کچھ حصے میں بھی بارش کے موسم کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ان علاقوں میں بارش کا موسم تھا اور کانٹو کوشین ریکارڈ پر سب سے کم بارش تھی۔

    شدید گرمی کے درمیان، جاپانی حکومت نے بجلی کے بحران کے بارے میں ایک انتباہ جاری کیا ہے، حکام نے منگل کو ٹوکیو کے علاقے میں صارفین سے دوسرے دن بجلی بچانے کے لیے کہا ہے۔ لیکن انہوں نے مزید کہا کہ رہائشیوں کو وہ کرنا چاہیے جو ٹھنڈا رہنے اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے ضروری تھا۔

    آٓئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر بہت جلد ملیں گے لیکن بوجھ عوام کو ہی اٹھانا ہوگا. وزیراعظم

  • مون سون بارشوں کا  پہلا اسپیل رواں ہفتے ہی شروع ہونے کا امکان

    مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے ہی شروع ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ جمعے سے شروع ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر کشمیر، بالائی پنجاب،جنوب مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اورسندھ میں 5 جولائی تک تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے مون سون کا دوسرا سلسلہ 6 سے15 جولائی تک متوقع ہےجس میں شدید بارشوں کا امکان ہےمزید برآں عیدالاضحیٰ پر بھی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرا نے بتایا کہ مون سون سسٹم کے ساتھ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہوں گی، ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا-

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 2 جولائی کی شام یا رات کراچی میں بارشوں کا امکان ہے، جس کی وجہ 30 جون سے پاکستان میں خلیج بنگال سے داخل ہونے والی مون سون ہوائیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا، جبکہ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

    مزید بتایا گیا کہ مون سون کا یہ سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہوسکتا ہے جس کے سبب سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں یکم جولائی کی رات سے بارش ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ سسٹم ملک کے جنوبی حصے سندھ اور بلوچستان میں زائد بارشوں کا باعث بن سکتا ہے ، اس دوران 3 سے 4 دن اور کچھ علاقوں میں 5 دن تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔

    حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق یہ سسٹم تیز بارشوں کا باعث بن سکتا ہے،ساتھ ہی مون سون اسپیل کے قریب آنے پر درپیش مسائل کے حوالے سے الرٹ جاری کیے جاسکتے ہیں۔

  • ملک  بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا، محکمہ موسمیات

    ملک بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا،آزاد کشمیر میں بعض مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 2 جولائی کی شام یا رات کراچی میں بارشوں کا امکان ہے، جس کی وجہ 30 جون سے پاکستان میں خلیج بنگال سے داخل ہونے والی مون سون ہوائیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا، جبکہ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

    مزید بتایا گیا کہ مون سون کا یہ سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہوسکتا ہے جس کے سبب سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں یکم جولائی کی رات سے بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ملک کے جنوبی حصے سندھ اور بلوچستان میں زیادہ بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    مزید بتایا گیا کہ 3 سے 4 دن اور کچھ علاقوں میں 5 دن تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے، حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق یہ سسٹم تیز بارشوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ مون سون اسپیل کے قریب آنے پر اس درپیش مسائل کے حوالے سے الرٹ جاری کیے جاسکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہے، آئندہ 2 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ جمعرات سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے کراچی میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں دن میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں۔

  • مارچ میں شدید گرمی اور جون میں کم درجہ حرارت موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں،ماہرین

    مارچ میں شدید گرمی اور جون میں کم درجہ حرارت موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں،ماہرین

    پاکستان میں عموماً گرم ترین مہینےجون میں گرتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ شمالی علاقوں میں برفباری بھی ہورہی ہے۔ ماہرین نے مارچ میں شدید گرمی اور جون میں کم درجہ حرارت کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قراردیا ہے-

    باغی ٹی وی : بی بی سی اردو کے مطابق محکمہ ماحولیات پاکستان کےسابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قمر الزمان نے برفباری کو موسمی تبدیلی اور انتہائی شدید موسمی صورتحال قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب ثابت کر رہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید موسمی تبدیلیوں کی زد میں آ چکا ہے۔

    ملک میں موسم کی صورتحال

    محکمہ موسمیات سندھ کے ماہر ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں مغربی اور بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سلسلہ بہت شدید تھا مغربی ہواؤں کے بہت زیادہ اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے درجہ حرارت بھی گرا ہے اس درجہ حرارت کے اثرات جب سطح سمندر سے 8 ہزار میڑ سے اوپر والے علاقے پر پڑے تو کم ہوتے ہوئے درجہ حرارت نے بارش کو برف باری میں تبدیل کر دیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں ان بارشوں نے موسم کی شدت کو کم کیا ہے اورپانی کی کمی کا مسئلہ حل کیا ہے وہیں ان موسمیاتی تبدیلوں کے باعث کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں اگر معمول کا گرم موسم نہیں ہوگا تو گرمیوں کے موسم میں ہونے والی فصلوں اور پھلوں کو نقصان پہنچے گا۔ اسی طرح انسانی صحت کے بھی کئی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

    واضح رہےکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جون کے مہینے میں ہونے والی برفباری کے باعث گلگت بلتستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کی سرحد پر واقع بابو سر ٹاپ کا راستہ ایک روز بند رہا۔بابو سرٹاپ کا درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا ہے چلاس کے قریب گیٹی داس میں بھی گزشتہ 2 روز سےشدید برفباری کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ ایسی ہی اطلاعات وادی نیلم سے بھی موصول ہوئی ہیں۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں کچھ مقامات پر بھی برفباری ہوئی ہے۔

    کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

  • ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک میں موسم کی صورتحال

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مری، گلیات اورجہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،کوہستان، مانسہرہ اور بالاکوٹ میں تیز ہوا ؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے کراچی میں بھی آج موسم خشک رہے گا-

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بارش ہوئی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہوا کی رفتار 81 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہےاس میں مزید کہا گیا تھا کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی دنوں سے پری مون سون سسٹم برقرار تھا، کراچی کے گرم اور مرطوب موسم نے مغربی سسٹم کو تقویت دی تیز ہواؤں کے بعد بارش کا سسٹم لسبیلہ سے کراچی میں داخل ہوا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے اب تک سب سے کم بارش سرجانی ٹاؤن میں 1.7ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 38 ملی میٹر اور جناح ٹرمینل میں22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی-

    محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد میں 6 ملی میٹر، گلشن معمار میں 4.4 ملی میٹر، اولڈ ائیر پورٹ میں 15 ملی میٹر، فیصل بیس میں 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی علاوہ ازیں یونیورسٹی روڈ میں 5.8ملی میٹر،سعدی ٹاؤن میں 2.7ملی میٹر ،مسرور بیس میں 2ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری

    جبکہ کراچی میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعات ملیر ، میمن گوٹھ، محمودآباد، چینیسر گوٹھ، ملت ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئےاس کے علاوہ بارش کے باعث موٹر سائیکلیں پھسلنے سے کئی شہری زخمی ہوگئے۔

    ملیر میمن گوٹھ میں ایک پولٹری فارم کی دیوار گر گئی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم دیگر 4 مقامات پر دیواریں گرنے سے 2 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔

    عطاءتارڑ کی متاثرہ خواجہ سرا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو،

  • آج بھی ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون بارشوں کا امکان

    آج بھی ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون بارشوں کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے بلوچستان کے ژوب اوربارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے کرک، ہنگو اور وزیرستان میں تیز ہوا ؤں ،آند ھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے-

    آکاس بیل کے پودے سے زخموں کو مندمل کرنے والا قدرتی مرہم تیار

    محکمہ موسمیات کے مطابق باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، نوشہرہ، مردان، لو ئر دیر اور چارسدہ میں بارش متوقع ہے مالا کنڈ ، چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر اورلاڑکانہ میں تیز ہواؤں،آند ھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال ، وہا ڑی اور لو د ھراں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صا حب میں بارش متوقع ہے راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی اورسرگودھا میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے خیبرپختونخوا،بالائی،وسطی پنجاب ، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں مزید بارش متوقع ہے خیبر پختونخوا،گلیات،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے –

    اسلام آباد میں پولیس دفاتر، تھانوں اور ٹریفک آفس میں انٹری ایگزیٹ کنٹرول سسٹم انسٹال کرنے کا فیصلہ

    گزشتہ روز سےراولپنڈی اور اسلام میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل بارش سے نالہ لئی میں سیلاب کا خدشہ ہے، نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح پری الرٹ کے قریب پہنچ گئی گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 8 فٹ جبکہ پری الرٹ 8.3 فٹ پر ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق تمام محکموں کو الرٹ جاری،حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں آئندہ 12 گھنٹوں تک بارش کا وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے-

    ایم ڈی واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں 42 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،نالہ لئی کی مسلسل نگرانی جاری ہے، واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ شہر کے نشیبی علاقوں میں موجود ہے ایم ڈی واسا کے مطابق حالیہ بارشوں سے زیر زمین پانی کے ذخائر میں اضافے کی امید ہے-

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.53 فیصد

    کوہلو میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے بارشوں کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ندی، نالوں،دریاوں میں تغیانی،نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں،مختلف علاقوں میں کئی روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث فصلیں تباہ ٹماٹر ،مرچ، کپاس ،پیاز سمیت کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں

    سوات میں سوات میں چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اتروڑ، مہوڈنڈ،گبرال اور شاہی باغ میں برف باری ہوئی بارش اور برف باری سے موسم انتہائی سرد ہوگیا بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی لوگوں نے گرم ملبوسات پہننا شروع کردئیے بارش اور برف باری سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے اتروڑ میں 2 انچ جبکہ مہوڈنڈ،گبرال اور شاہی باغ میں 4انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی –

    کراچی اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں سیلاب کا خطرہ ہے،وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی

  • کراچی اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں سیلاب کا خطرہ ہے،وفاقی  وزیرماحولیاتی تبدیلی

    کراچی اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں سیلاب کا خطرہ ہے،وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی

    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے پیش نظر سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں شہری سیلاب کا واضح خطرہ ہے۔ تمام متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ وہ بروقت احتیاطی اقدامات لیں۔

    پریمی جوڑے نے نہر میں لگائی چھلانگ،لڑکا لڑکی کو نہر میں ہی چھوڑ کر…


    شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ موسم برسات میں ہنگامی صورتحال سے متعلق ہم نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی اور صوبائی محکموں کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ متوقع مون سون بارشوں کے ممکنہ تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام تر پیشگی احتیاطی تدابیر سمیت مربوط حکمت عملی اختیار کریں۔


    شیری رحمان نے کہا کہ اس سال پاکستان میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کے امکانات ہیں جس کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے کراچی،لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا واضح خطرہ ہے جب کہ پیش گوئیاں ہیں کہ پاکستان کو2010والی سیلابی صورتحال کاسامناہوسکتاہے پاکستان میں کم ازکم اگست 2022 تک مون سون بارشیں ہوں گی، پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

    ٹیکس مراعات نہ دیں تو آئی ٹی صنعت بند ہو جائے گی ،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی


    وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے گلگت بلتستان اور کے پی کے حکام کو گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے GLOF الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ اپر چترال GLOF واقعہ جو ہفتے کے آخر میں پیش آیا تھا تمام حکام اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور بروقت وارننگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی-

    واضح رہے کہ مون سون کے آغاز نے پہلے ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ہنگامی صورتحال پیدا کی ہے تاہم رواں موسم برسات میں ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا رجحان رہے گا.

    جغرافیائی طور پر، اس دوران، ہمالیہ کے دامن، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اور پنجاب کے علاقے کے وسطی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے تاہم دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی بہت زیادہ امکان ہے اس لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے.