Baaghi TV

Category: موسم

  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک کے بیشتروسطی اورجنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہےگا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا-پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا-

    سبی، کوہلو ،بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا،ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان ہے-

    سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا خیبرپختونخوا کے بیشتروسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-

    دیر، کوہستان، مانسہرہ، سوات اورچترال میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے آزاد کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے

  • ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا-

    بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خیبر پختو نخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا –

    گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،دیر، سوات اور چترال میں گرج چمک کےساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے آزادکشمیر میں موسم خشک اوربعض مقاما ت پرمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

  • ڈی جی خان اور گردونواح میں تیز ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان

    ڈی جی خان اور گردونواح میں تیز ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض علاقوں میں گرم خشک اور گرم رہے گا-

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا -آزاد کشمیر میں موسم خشک مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

    دیر، سوات، کوہستان،ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں اورکرم میں بارش متوقع ہے ،خیبرپختونخو اکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی متوقع ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ڈی جی خان اور گردونواح میں تیز ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان ہے-

  • کہاں‌ ہوگی بارش اور کہاں لگے گی کڑاکے کی دھوپ

    کہاں‌ ہوگی بارش اور کہاں لگے گی کڑاکے کی دھوپ

    کہاں‌ ہوگی بارش اور کہاں لگے گی کڑاکے کی دھوپ

    باغی ٹی وی : محمکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج بالائی اور وسطی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہوسکتی ہے .

    لیہ، ڈی جی خان ،پنجاب میں ملتان، میانوالی، میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بھی رات کے وقت بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا میں سوات، کوہاٹ، مانسہرہ میں بھی بارش اپنا رنگ دکھا سکتی ہے .بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، سبی میں درجہ حرارت اڑتالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36،بارکھان36 ،دالبندین40، گوادر 35، قلات31،خضدار39،لسبیلہ39، نوکنڈی 41، سبی46،تربت43،ژوب38اور زیارت میں 27ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ موسیٰ خیل ،بارکھان ، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے ،اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ،آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع-

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا جبکہ موسٰی خیل ،بارکھان ، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے-

    خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں بارش متوقع ،گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ساہیوال ،سرگودھا اورمیانوالی میں بارش کا امکان ہے-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا،خوشاب ، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان اورملتان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہو گی دوسری جانب کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کاامکان ہے-

    آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ،دیر،مالاکنڈ، سوات، کوہستان، بونیر،شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد اورہری پور میں بارش کا امکان ہے جبکہ مردان ،پشاور،کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اورکرم میں بارش متوقع ہو گی-

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا، موسم کی اپ ڈیٹ آگئی

    آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا، موسم کی اپ ڈیٹ آگئی

    آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا، موسم کی اپ ڈیٹ آگئی

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا.سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے . اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا.

    اسی طرح‌بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا.سبی، کوہلو اوربارکھان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے . پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا. ملتان، ڈی جی خان اوربہاولپور کے اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی اطلاعات ہیں‌. سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا.

    سکھر، لاڑکانہ اوربینظیرآباد میں رات کے اوقات میں بونداباندی متوقع ہے . خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا.دیر،مالاکنڈ، سوات، کرم، وز یر ستان، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے .

    آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، چند مقامات پر بارش متوقع ہے .

  • ملک میں کہیں موسم گرم ، کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلادھار بارش

    ملک میں کہیں موسم گرم ، کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلادھار بارش

    ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی :لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔ چھتیں، دیواریں اور درخت گرنے سے 10 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

    فیصل آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، جھنگ، کمالیہ، ملتان، لودھراں، چیچہ وطنی، گوجرہ اور شورکوٹ سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور گرد کے طوفان سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، دوپہرکو چند مقامات پر بارش متوقع ہے-

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ ژوب، کوہلو،بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سرگودھا ، میانوالی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور لیہ میں تیز ندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، سکھر، لاڑکانہ اورجیکب آبادمیں چند مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے-

    خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا مانسہرہ ، بونیر ، سوات ، کوہستان، کرم ،کوہاٹ اور بنوں میں بارش کا امکان ہے-

    ڈی آئی خان اوروزیرستان میں بھی چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، ملک کےمختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، ملک کےمختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، پاکمیٹ کی لاہور اوراسلام آباد سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں مون سون سپیل شروع ہوگا ،جولائی کے پہلے ہفتے اچھی بارشیں ہوں گی جبکہ مون سون کا سپیل اگست کے پہلے ہفتےتک وقفے وقفے سے بارشیں برسائے گا-

    موجودہ بارشوں کا سسٹم سندھ میں ختم مغربی سسٹم سے اگلے دو روز کے دوران سکھر لاڑکانہ نواب شاہ ڈویژن میں بارش کی امید-

    اگلے 2 روز کے دوران میرپورخاص حیدرآباد ڈویژن میں موسم خشک رہے گا لیکن کچھ مون سون ہوائیں اور مغربی سسٹم کے زیر اثر کچھ علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے خاص کر میرپورخاص ڈویژن میں-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف علاقوں گجرات، شکرگڑھ اور ٹنڈوباگو میں بارش ہوئی جبکہ آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں خشک ہوگا ساحلی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : جنوبی مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

    کوہستان ، سوات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کراچی، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، تھر پارکر اور گرد ونواح میں بارش کا امکان ہے-

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا -مری میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    قلات اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

  • ملک میں  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال

    ملک کےمختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اورسندھ میں بارش کا امکان،اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے-

    گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں بھی آ ندھی اور بارش متوقع ہے لسبیلہ، نصیر آباد اور خضدار میں آ ندھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی بلوچستان کے کوہلو، سبی، بارکھان ،ژوب اور،ڈیرہ بگٹی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو گی-

    بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان جبکہ نارووال اور سیالکوٹ میں چند مقامات پر آ ندھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    لاڑکانہ، خیر پور، کشمور ، گھو ٹکی، بینظیر آباد، دادو اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی ، جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    دیر، چترال، سوات، مانسہرہ ،ایبٹ آباد ، بنوں ، وزیرستان اورڈی آئی خان میں بارش کا امکان ہے، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو گی-