Baaghi TV

Category: موسم

  • بلوچستان میں  موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا خدشہ!

    بلوچستان میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا خدشہ!

    بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ کوئٹہ میں موجودہ  درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ حرجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ زیارت میں موجودہ  درجہ حرارت منفی 1 ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں موجودہ  درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے میں درجہ حرارت10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں موجودہ درجہ حرارت6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ نوکنڈی میں موجودہ درجہ حرارت8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 15فیصد گوادر میں44فیصد سبی میں28نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب12فیصد ریکا رڈ کیا گیا۔

  • لاہور سمیت پنجاب میں ایک بار پھر”دھند” کا راج

    لاہور سمیت پنجاب میں ایک بار پھر”دھند” کا راج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے،

    دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے کئی مقامات سے بند کر دی گئی۔ پنڈی بھٹیاں، قصور، اوکاڑہ میں دھند چھائی رہی۔ اقبال نگر، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں بھی دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کیا جائے۔ غیر ضروری سفر سے حتی الامکان گریز کیا جائے۔ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    دھند بڑھنے سے لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹس کا شیڈول متاثر ہوا، پروازوں کے منسوخ ہونے اور تاخیر سے مسافر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

  • ملک بھر میں سردی کی دوسری لہر، بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشن گوئی!

    ملک بھر میں سردی کی دوسری لہر، بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشن گوئی!

    محکمہ موسمیات نے آئیندہ چند دنوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

    لاہور : محکمہ موسمیات نے منگل 2 فروری سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ منگل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔جس کی وجہ سے راولپنڈی،اسلام آباد، جہلم، میانوالی، چکوال،خوشاب میں بارش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ منگل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جس سے ملک کے بالائی علاقوں میں منگل سے جمعرات تک بارش اور برف باری متوقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری متوقع ہے، راولپنڈی اسلام آباد، جہلم، میانوالی، چکوال خوشاب اور سرگودھا کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آیندہ ہفتے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہےگا۔ بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ آئندہ ہفتے بارشوں کے ساتھ ساتھ بالائی خیبرپختونخوا گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سرد ہواوں کا بھی راج ہوگا۔

    لاہور شہر کا موسم بھی تیور بدلنے لگا، گزشتہ چند روز کی نسبت آج کے روز سردی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی ، کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

  • سردی کی شدت برقرار، کہاں ہوگی برفباری اور کہاں‌ چلیں‌گی سرد ہوائیں‌، رپورٹ جاری

    سردی کی شدت برقرار، کہاں ہوگی برفباری اور کہاں‌ چلیں‌گی سرد ہوائیں‌، رپورٹ جاری

    سردی کی شدت برقرار، کہاں ہوگی برفباری اور کہاں‌ چلیں‌گی سرد ہوائیں‌، رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے اور برفباری کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

    ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تیرہ تک گرگیا، گوپس میں منفی بارہ، استور میں منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا، بلوچستان کے علاقے قلات میں منفی نو اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی آٹھ رہا۔

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رم جھم ، موسم نے لی انگڑائی

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رم جھم ، موسم نے لی انگڑائی

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رم جھم ، موسم نے لی انگڑائی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

    پنڈی بھٹیاں اور صفدرآباد میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری نے ٹھنڈ میں اضافہ کر دیا۔ موسلا دھار بارش کے باعث کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ لاہور میں 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر جانے سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہوا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے.

  • سردی کی لہر میں اضافے کے ساتھ دھند کی شدت میں بھی اضافہ

    سردی کی لہر میں اضافے کے ساتھ دھند کی شدت میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں سردی کی لہر میں اضافے کے ساتھ دھند کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    دھند کے باعث لاہور سمیت صوبے میں معمول کی سرگرمیاں متاثرہوئی ہیں جبکہ موٹر وے کو بھی جزوی طور پر بند کردیا گیا۔سردی اور شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

    دھند کے باعث موٹر وے کو بھی مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا۔ کوٹ عبد الملک سے بابو صابو تک جانے والی ایم ٹو موٹر وے دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے، ترجمان موٹر وے کے مطابق ڈرائیوروں کو گاڑی کی رفتار کم،اور فوگ لائٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہیوی گاڑیوں کو جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے،

    محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دیگراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ بہاولپور، ملتان اورخانیوال میں صبح اور رات کے او قات میں شدید دھند اور بعض میدانی علاقوں میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے،

    صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی4 اور قلات میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،

  • سرما کی پہلی بارش کراچی کا موسم حسین ہوگیا

    سرما کی پہلی بارش کراچی کا موسم حسین ہوگیا

    سرما کی پہلی بارش کراچی کا موسم حسین ہوگیا

    باغی ٹی وی روپورٹ کے مطابق : کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم حسین بنا دیا، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے 26 اور 27 نومبر کو تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔ شہر قائد میں رات اچانک بادل برس پڑے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سےموسم ٹھنڈا ٹھار ہوگیا۔ گلشن معمار، نارتھ کراچی، سعدی ٹاون، سرجانی ٹاون، نیو کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، شاہراہ فیصل، کلفٹن، لیاری، پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

    دوسری جانب بارش برستے ہی کے الیکٹرک کا نظام بیٹھ گیا۔ ملیر، کالا بورڈ، سہراب گوٹھ، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، لیاری، گارڈن، سعود آباد اور گلشن اقبال سمیت مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بجلی منقطع ہونے کے سبب شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کچھ گھنٹے بعد بجلی سے محروم علاقوں میں بجلی بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی۔

  • ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد ہو گا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم شام یا رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان بھی ہے۔

    کوئٹہ سمیت زیارت اور چمن کے گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں سرد اور خشک رہے گا۔ وادی کوئٹہ میں محکمہ موسمیات کے آج صبع ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 1ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قلات اور زیارت منفی 6، نوکنڈی 6، دالبندین 3، سبی8، بارکھان میں 6 گوادر میں 16 ، جیونی میں 15، پسنی اور اوڑمارہ میں 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، خضدار6، لسبیلہ 8، پنجگور 4، تربت میں 14ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے

  • موسم سرما کی پہلی بارش

    موسم سرما کی پہلی بارش

    موسم سرما کی پہلی بارش

    باغی ٹی وی : اسلام آباد اور فیصل آباد میں‌ موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے جس وجہ سے سردی میں‌ اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات نے آج لاہور اور پشاور میں بھی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ کوئٹہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    وسطی پنجاب فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے، اسلام میں بھی مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔

    اسی طرح گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں برف باری کے سبب شہریوں کو ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت اور دیگر علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے، خیبر پختونخوا میں بھی ابر رحمت برسے گا

  • موسم سرما کی پہلی بارش برفباری کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آ گئی

    موسم سرما کی پہلی بارش برفباری کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی سامنے آئی ہے

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے پاکستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور بلوچستان کے کچھ اضلاع سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش لانے والا یہ سلسلہ پیر تک ملک کے بالائی علاقوں پر رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے پیر تک گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جمعہ سے اتوار تک چترال اور ملاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اسی طرح جمعہ سے اتوار تک بونیر، کوہستان، مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، پشاور میں جمعہ سے اتوار تک بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوہاٹ، وزیرستان، کرم ایجنسی اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اسی طرح بھکر، لیہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے پیر اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد میں ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔بلوچستان سے متعلق محکمہ موسمیات نے صوبے کے بھی مختلف علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی ہے اور بتایا کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جمعہ سے ہفتہ قلعہ عبد اللّٰہ میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو مری اور گلیات کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری کا امکان ہے