Baaghi TV

Category: موسم

  • ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    باغی ٹی وی :کئ دنوں جاری بارش اور سرد موسم آج اتوار کو بھی جاری ہے . وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

    دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں رات بھر وقفے وقفے سے گرچ چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جو آج بھی دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔

    کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ اطراف کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

    میر پور آزاد کشمیر اور گردونواح میں چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ وادی لیپہ شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ وادی لیپہ کی رابطہ سڑکیں بھی گزشتہ پانچ روز سے بند ہیں۔
    وادی نیلم اور شانگلہ میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے آمدورفت کا سلسلہ بھی بند ہو گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جوں ہی برفباری کا سلسلہ تھمے گا مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آج اتوار کو بھی جاری رہے گا۔حالیہ بارش سے موسم سردہوگیا ہے .

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں  بارش کا سلسلہ جاری ، ایسا موسم کب تک رہے گا

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ، ایسا موسم کب تک رہے گا

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ، ایسا موسم کب تک رہے گا

    باغی ٹی وی :ملک بھر میں‌بارش اور رم جھم کا سماں ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو بھی گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    موسم کی رپورٹ کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ موسلا دھار اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ بالائی سندھ میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش اور کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا اور لوگوں نے دوبارہ گرم کپڑے اور گیس ہیٹر استعمال کرنا شروع کر دیے۔

    بارشوں کی وجہ سے کئی شہروں میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے کشمیر، گلگت، مالاکنڈ، دیر اور ہزارہ کی پہاڑی شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

  • آج کا موسم کیسا رہے گا

    آج کا موسم کیسا رہے گا

    آج کا موسم کیسا رہے گا

    باغی ٹی وی : آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق ملک کے اکثر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے .تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ کیے گئے کم سے درجہ حرارت اسکردو، کالام اور بگروٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا ملک کے بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد ہو گیا۔گزشتہ دو روز سے جاری بارش کے بعد اتوار کی صبح اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔بچھلے دنوں کی بارش سے اگرچہ موسم میں‌ میں خنکی آئی ہے اور سردی ایک بار پھر جاتے جاتے ہوئے اپنی موجودگی گا احساس دکھا رہی ہے .

  • پاکستان میں شدید بارش، طوفان کی پیشنگوئی،کب تک رہے گی بارش؟ پی ایس ایل میچز متاثر ہونیکا خدشہ

    پاکستان میں شدید بارش، طوفان کی پیشنگوئی،کب تک رہے گی بارش؟ پی ایس ایل میچز متاثر ہونیکا خدشہ

    پاکستان میں شدید بارش، طوفان کی پیشنگوئی،پی ایس ایل میچز متاثر ہونیکا خدشہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری تیز آندھی اور شدید گرج چمک کے طوفانوں کی آمد کا امکان ہے،

    ایک طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں جمعرات کو داخل ہوگا جسکے زیر اثر خیبرپختون خواہ ، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستسان میں بارش ،برفباری متوقع ہے،

    خیبر پختون خواہ میں جمعرات کی شام/رات سے پشاور ،چارسدہ ، مردان ،کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، چترال ، سوات ، کالام ،دیر ، کوہستان، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور بالاکوٹ ، کاغان ، ناران ، شوگران میں گرج چمک، تیز آندھی کے ساتھ بارش ژالہ باری اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے.

    صوبہ پنجاب میں ملکہ کوہسار مری ، راولپنڈی، اٹک اور دارلحکومت اسلام آباد سمیت خطہ پوٹوھار میں شدید موسمی حالات متوقع ہیں، اسکے علاوہ جہلم ، چکوال، تلہ گنگ ،میانوالی، کلر کہار ،سرگودھا، خوشاب ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ ، اٹھارہ ہزاری، پیر محل ، ساہیوال، اوکاڑہ ، پتوکی ، لاہور ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات ،حافظ آباد سیالکوٹ ، منڈی بہاؤالدین، ملک وال ، کھاریاں اور وزیرآباد میں جمعہ اور ہفتہ کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔

    اس دوران جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان،لیہ ، بھکر ،تونسہ شریف، جام پور ، راجن پور ،علی پور ، بہاولپور، ملتان اور بہاولنگر میں گرد آلود جھکڑ( مٹی کے طوفان ) گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں وسیع پیمانے پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جمعرات کی شام سے شروع ہوگا اور وقفے وقفے سے اتوار کی صبح تک جاری رہے گا

    نوٹ ملکہ کوہسار #مری اور #گلیات میں 28 اور 29 فروری کو گرج چمک کے ساتھ پہلے بارش اور پھر #برفباری کے 75 ٪ فیصد امکانات موجود ہیں ۔

    دوران طوفان تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں تمام فالوورز سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست ہے کہ وہ غیر ضروری طور کھلے آسمان کے نیچے ٹھہرنے یا درختوں، دیوار ، سائن بورڈز کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں ۔

    بلوچستان میں پشین ، ژوب ، چمن ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ،کوہلو ، رکنی ، بارکھاں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔ سندھ میں جیکب آباد، کشمور ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں گرد آلودجھکڑ چلنے کے امکانات موجود ہیں اس کے علاوہ صوبہ بھر میں موسم خشک رہے گا ۔

    پاکستان سپر لیگ کے راولپنڈی میں ہونے والے 2 کرکٹ میچز اس بارش سے متاثر ہوں گے توجمعہ اور ہفتہ کے روز ہونے والے میچز بری طرح متاثر ہوں گے اسکے علاؤہ ملتان والے میچ میں بھی موسم کی در اندازی جاری رہے گی

    ملک میں بارشوں کا دوسرا سلسلہ 3 مارچ سے متوقع ہے، ایک اور دوسرا طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں 3 مارچ کو داخل ہوگا جو چند دن پاکستان میں موجود رہے گا جسکے زیر اثر خیبرپختون خواہ ، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستسان میں مزید بارشوں/برفباری کا امکان ہے

    خیبر پختون خواہ میں 3 مارچ کی شام/رات سے پشاور ،چارسدہ ، مردان ،کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، چترال ، سوات ، کالام ،دیر ، کوہستان، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور بالاکوٹ ، کاغان ، ناران ، شوگران میں گرج چمک، تیز آندھی کے ساتھ بارش ژالہ باری اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

    صوبہ پنجاب میں ملکہ کوہسار مری ، راولپنڈی، اٹک اور دارلحکومت اسلام آباد سمیت خطہ پوٹوھار میں شدید موسمی حالات متوقع ہوں گے،
    اسکے علاوہ جہلم ، چکوال، تلہ گنگ ،میانوالی، کلر کہار ،سرگودھا، خوشاب ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ ، اٹھارہ ہزاری، پیر محل ، ساہیوال، اوکاڑہ ، پتوکی ، لاہور ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات ،حافظ آباد سیالکوٹ ، منڈی بہاؤالدین، ملک وال ، کھاریاں اور وزیرآباد میں جمعہ اور ہفتہ کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔

    اس دوران جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان،لیہ ، بھکر ،تونسہ شریف، جام پور ، راجن پور ،علی پور ، بہاولپور، ملتان اور بہاولنگر میں گرد آلود جھکڑ( مٹی کے طوفان ) گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں وسیع پیمانے پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا

    نوٹ ملکہ کوہسار #مری اور #گلیات میں 3 مارچ سے 7 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ، برفانی بارشاور پھر #برفباری کے ,80 ٪ فیصد امکانات موجود رہیں گے۔۔۔ انشاء اللہ

  • کیسا رہے گا موسم کا‌حال

    کیسا رہے گا موسم کا‌حال

    کیسا رہے گا موسم کا‌حال

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہے گا۔

    وفاقی دارالحکومت میں آج صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم قدرے سرد رہا اور درجہ حرارت بھی 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 24 تک جاسکتا۔پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی آج موسم خشک رہے گا تاہم دوپہرکے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔جاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہو جاتا ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 24 تک جا سکتا ہے۔
    مری، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2، 12، 11، 12،13 اور 12 ریکارڈ کیا گیا۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک جبکہ کوئٹہ ،چمن، زیارت اورقلات میں قدرے سرد رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 17 تک جا سکتا ہے

  • ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

    ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

    ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔وفاقی دارالحکومت میں سوموار کی صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم سرد رہا اور درجہ حرارت بھی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 22 تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال کے اضلاع میں سرد رہے گا۔ شا م / رات میں ما لاکنڈا، دیر، چترال، سوات، میں با رش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 25 تک جا سکتا ہے۔ چترال، دیر اور مالم جبہ کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 03، منفی1 اور منفی 1 رہے گا۔

    پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہرکے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 25 تک جا سکتا ہے۔

    اسی طرح صوبہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہو سکتا ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت19 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 29 تک جانے کا امکان ہے۔

  • ملک بھر میں موسم کا حال کیسا رہے گا

    ملک بھر میں موسم کا حال کیسا رہے گا

    ملک بھر میں موسم کا حال کیسا رہے گا

    باغی ٹی وی :آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام منفی 08 ،پاراچنارمنفی 07 ، گوپس منفی 05،اسکردو ، استور ، بگروٹ منفی 04، کوئٹہ اور دیر میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بلوچستان  میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا

    بلوچستان میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا

    بلوچستان میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا

    باغی ٹی وی : سردی جانے کا نام نہیں لے رہی ، ملک بھر میں سردی کا سلسلہ پھر شروع ہوا چاہتا ہے. بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    چمن شہر اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادہار بارش سے موسم موسم سرد ہوگیا ہے۔ پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ اور خانوزئی میں بھی موسلادہار بارش ہونے سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

    این ایچ اے کے مطابق کوژک ٹاپ پر تیز برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سےکوئٹہ چمن شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔ کوژک ٹاپ پر برفباری کی وجہ سے بھاری ٹریفک معطل ہوگئی ہے جبکہ بھاری مشینری سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔این ایچ اے کے مطابق مسافر کوئٹہ چمن شاہراہ پر کل صبح تک کسی بھی قسم کا سفر کرنے سے گریز کریں۔این ایچ اے کا کہنا ہے کہ کان مہترزئی میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ این ایچ اے بھاری مشینری سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے

  • کیسا رہے گا موسم

    کیسا رہے گا موسم

    کیسا رہے گا موسم

    باغی ٹی وی : آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید سرد رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 19 ، استور منفی13، کالام منفی 12 ،بگروٹ منفی10،پاراچنار ، گوپس منفی09، ہنزہ منفی08، مالم جبہ اورقلات میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر حصے دھند کی لپیٹ میں

    لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر حصے دھند کی لپیٹ میں

    لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر حصے دھند کی لپیٹ میں

    باغی ٹی وی :سردی نے پھر ڈیرے جما لیے . لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند کا راج رہا، حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    بارش کے بعد سردی بڑھنے سے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے، صبح کے وقت حد نگاہ کہیں کم اور کہیں نہ ہونے کے برابر رہی، قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔

    قصور، پتوکی، وہاڑی میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ موٹروے پولیس نے دھند میں شہریوں کو بغیر ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

    کراچی میں آج صبح کو درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ سائبرین ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے صبح اور شام کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی جبکہ مالم جبہ، مری اور استور میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔ جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

    سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 43 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین 38 ملی میٹر، اسلام آباد 38 ملی میٹر، گجرات 36 ملی میٹر، سیالکوٹ 30 ملی میٹر، اٹک 29 ملی میٹر، راولاکوٹ 24 ملی میٹر، پشاور 21 ملی میٹر،دیر 15 ملی میٹر، کوٹلی 13 ملی میٹر، لاہور اور کاکول 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔