Baaghi TV

Category: موسم

  • کراچی والے ہوشیار ہو جائیں ،  آج بھی بارش کی توقع

    کراچی والے ہوشیار ہو جائیں ، آج بھی بارش کی توقع

    کراچی والے ہوشیار ہو جائیں ، آج بھی بارش کی توقع

    باغی ٹی وی :کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج دوپہر کے بعد بارش برسانے والا سسٹم عمان کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

    کراچی کے باسیوں پر بادل مہربان لیکن گرمی اور حبس کا زور نہیں ٹوٹ سکا۔ شہر قائد میں آج بھی بارش کی پیش گوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہرکی وقت میں مینہ برسنے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں گزشتہ دو روز سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے شہر میں آج دوپہر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔تاہم امید ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم آج رات تک شہر سے عمان کی جانب بڑھ جائے.

  • بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے،کراچی میں مزید بارشوں کا امکان

    بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے،کراچی میں مزید بارشوں کا امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان پر ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق نم دھارہوائیں بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں،  کمزور مغربی ہوائیں بھی بلوچستان  کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارلحکوت کوئٹہ میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نوکنڈی 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کا گرم ترین علاقہ ریکارڈ  ریکارڈ کیا گیا، سبی میں 43ڈگری سینٹی ڈگری ریکارڈ کیا گیا، تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق گوارد میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا امکان ہے، جیونی میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

    دوسری جانب دائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں دوپہر کے بعد بارش ہو سکتی ہے جب کہ کراچی میں آج رات اور کل صبح بھی مون سون باریشوں کا امکان ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سسٹم اومان کے ساحل کی طرف جائے گا۔ سسٹم نکل جانے کے بعد کراچی میں حبس میں کمی کا امکان ہے۔ شہر میں آج دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سمندر میں موجود ہوا کے کم دباؤ سے شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں۔ اس وقت شمال مغربی ہوائیں 18 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں آج موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے جب کہ د نگاہ چار کلو میٹر ہے۔

  • گرمی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری، اسلام آباد سمیت  اکثر بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز

    گرمی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری، اسلام آباد سمیت اکثر بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا

    مون سون بارشوں کے نتیجے میں ہفتہ و اتوار کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ندی نالوں اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔

    گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوچکا۔ بارش برسنے سے جڑواں شہروں کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارش برسانے والی ہوائیں اب شدت سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں جبکہ آج ہفتہ کو مون سون ہواوں کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے ترجمان راشد بلال کا کہنا ہے کہ آج سے منگل تک کشمیر ، گلگت بلتستان ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس عرصے کے دوران موجودہ گرم و مرطوب موسمی صورتحال کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مشرقی علاقوں بشمول ژوب، بارکھان،لورالائی، موسی خیل،سبی اور کوہلو جبکہ سندھ کے کچھ حصوں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، اور میر پور خاص میں بھی ہفتہ سے پیر کے دوران گرد آلود ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    موسلا دھار بارش سے ہفتہ و اتوار کو بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب محکمہ واسا نے کہا ہے کہ 5 جولائی سے 9 جولائی تک مون سون کی تیز بارشوں کی اطلاعات ہیں۔ لاہور میں کہیں بھی گٹر کا ڈھکن نہ ہو تو 1334 پر کال کر کے ابھی WASA کی مدد لیں۔ پلاسٹک بیگز وغیرہ گٹر اور نالوں میں پھینکنے سے اجتناب کریں

  • محکمہ موسمیات نے بارش کی خوش خبری سنادی

    محکمہ موسمیات نے بارش کی خوش خبری سنادی

    محکمہ موسمیات نے بارش کی خوش خبری سنادی

    باغی ٹی وی ، شدید گرمی کے بعد موسم خوشگوار ہونے کی نوید بھی آ گئی، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے باقاعدہ مون سون بارشوں کی خوشخبری سنا دی ہے۔ آج اسلام آباد میں پہلی پری مون سون بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    اس بارے مٰں محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں سمیت لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم، ہری پور، ایبٹ آباد، مظفر آباد، ملک کے بالائی علاقوں اور تھرپارکر میں بھی پری مون سون کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 25 جون سے باقاعدہ مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ توقع ہے رواں سال ملک بھر میں اچھی بارشیں ہوں گی۔

    بروز ہفتہ مورخہ 20 جون کے روز صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بھکر، لیہ، ملتان، ڈی جی خان، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز دادو 50، موہنجو داڑو 49 اور جيکب آباد میں 48 درجہ حرارت ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • لاہور شہر میں جون کے مہینے میں‌ کب بارش ہو گی ، بتادیا گیا

    لاہور شہر میں جون کے مہینے میں‌ کب بارش ہو گی ، بتادیا گیا

    لاہور شہر میں جون کے مہینے میں‌ کب بارش ہو گی ، بتادیا گیا

    باغی ٹی وی جون کے سخت موسم میں بارش کو سب کو انتطار ہے . اس سلسلے میں مون سون کی بارشوں کا پہلا سپیل لاہور میں داخل ہونے کو تیار ہے۔ شہر میں مون سون کی پہلی بارش 25 جون کو متوقع ہے۔

    واسا کے او اینڈ ایم ڈائریکٹرز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے منصوبوں پر کام 25 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ تیز بارشوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کوئی حادثہ پیش نہ آ سکے۔

    مراسلہ کے مطابق یکم جولائی سے 30 ستمبر تک فوکل پرسن واسا کنٹرول روم میں تعینات کیا جائے۔ نکاسی آب کے لئے الائیڈ محکمے واسا کے ساتھ تعاون میں کام کریں۔ نکاسی آب کے لئے واسا کنٹڑول روم قائم کر دیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر آج موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شام اوررات کے اوقات میں کشمیر، پوٹھوہار ریجن، لاہور، سرگودھا، گوجرنوالہ ، اسلام آباد، وادی پشاور،مردان اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اوربالائی سندھساحلی علاقوں تھر پارکر،ٹھٹھہ،بدین، کراچیمیں بھی کہیں کہیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

  • رواں ہفتے شدید گرمی کی پشین گوئی ، کہاں ہوگی بارش، رپورٹ جاری

    رواں ہفتے شدید گرمی کی پشین گوئی ، کہاں ہوگی بارش، رپورٹ جاری

    موسم کی صورت حال، رواں ہفتے شدید گرمی کی پشین گوئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے شدید گرمی ، ہفتے کے آخر میں پری مون سون اور رواں ماہ کے آخر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    • ملک کے تمام میدانی علاقوں میں رواں ہفتے شدیدگرمی پڑے گی ۔اس دوران بیشتر علاقوں کا درجہ حرارت 40 سے 45 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔ جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ہیٹ انڈیکس 45 سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا۔
    • رواں ہفتے کے آخرمیں اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرات ، گوجرانوالہ ، جہلم ، ہری پور، ایبٹ آباد، مظفرآبادسمیت ملک کے کچھ بالائی علاقوں اور تھرپارکر میں پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

    • ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ رواں سا ل ملک بھر میں مون سون کی اچھی بارشوں کا امکان ہے۔
    نوٹ مزید تفصیل جانیے۔ محکمہ موسمیات کے یوٹیوب چینل ، ویب سائیٹ اور موبائل ایب پر ۔
    سوشل میڈیا پر مختلف ذرائع سے پھیلائے جانے والی موسم کی اطلاعات کو نظر انداز کریں۔

  • ملک کے کن حصوں‌  میں‌ بارش  کا امکان ، بتایا محکمہ موسمیات نے

    ملک کے کن حصوں‌ میں‌ بارش کا امکان ، بتایا محکمہ موسمیات نے

    ملک کے کن حصوں‌ میں‌ بارش کا امکان ، بتایا محکمہ موسمیات نے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

    تاہم گلگت بلتستان، کشمیراوراس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج صبح اسلام آباد اور مظفر آباد 21، لاہور 30، کراچی 31، پشاور 25، کوئٹہ 18، گلگت 16 اور مری 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

    آج صبح سری نگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ چار، اننت ناگ اور شوپیاں میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خوشگوار

    ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خوشگوار

    ملک کے بیشتر حصوں موسم خوشگوار

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات کو خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور کشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ہفتے کو پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

    سب سے زیادہ بارش پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں 77 ملی میٹر، نارووال میں 34 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں 31 ملی میٹر، رحیم یار خان میں 24 ملی میٹر، گجرات میں 20 ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین میں 08 ملی میٹر، لاہور میں 04 ملی میٹر، اٹک میں 03 ملی میٹر، خان پور میں 02 ملی میٹر، ساہیوال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں 13 ملی میٹر، کوٹلی میں 08 ملی میٹر، راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر، سندھ کے علاقے چھوڑ میں 06 ملی میٹر، روہڑی اور جیکب آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    باغی ٹی وی : ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ کشمیر، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے.

    گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے تاہم رات کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر گرد آلود ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع میں رہی۔ شہید بے نظیر آباد 51 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد، موہنجوداڑو، دادو اور لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

  • موسم کی شدت برقرار، شہری رہیں محتاط

    موسم کی شدت برقرار، شہری رہیں محتاط

    ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آج شدید گرمی پڑے گی۔

    وفاقی دارالحکومت میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ بدھ اور جمعرات کو اسلام آباد کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، حیدرآباد کا درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ سکھر کا درجہ حرارت 48 اور دادو کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے۔

    نواب شاہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گ ریڈ تک رہے گا۔ جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں رات کو گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سندھ کے اضلاع جیکب آباد، دادو اور شہید بے نظیر آباد کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پڈعیدن اور نورپور تھل میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھ

    کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے.گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ روز بھی سب سے زہادی گرمی سندھ کے اضلاع میں ریکارڈ کی گئی۔

    ا