آج کے موسم میں ملک کے بعض حصوں میں بارش اور بعض میں گرمی رہے گی
آج بروزجمعۃ المبارک ملک کے بعض حصوں میں برش کا امکان ہے اور بعض علاقوںمیں سلام آباد، کشمیر ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، ا میں کہیں کہیں جب کہ مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویژن لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اورپشاور، میں چند مقامات پر ، آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Category: موسم

کہیں بارش اور کہیں گرمی کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی
محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ بدھ کو ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا. جبکہ میدانی علاقوں میں حسب معمول گرمی رہے گی.۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.
گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی ، سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بار ش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: منگلہ11، جہلم 10، سرگودھا 09 ،اسلام آباد (سیدپور 02، بوکرہ ، زیروپوائینٹ 01)، راولپنڈی(چکلالہ 01)، کشمیر: راولاکوٹ 06 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

پانی کی قلت اور ہم : علی چاند
انسانی زندگی کا انتہاٸی لازمی جزو پانی جس کے بغیر کوٸی بھی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا ۔ انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسان کھانا بنانے سے لے کر اپنے نہانے ، کپڑے دھونے ، برتن دھونے ، گھر کی صفاٸی ، اپنی ذات کی جسمانی صفاٸی کے لیے بھی پانی کا طلب گار ہے ۔ پانی کی اس اہمیت کے باوجود انسان اس قدرتی نعمت کی بے قدری کر کے اپنے لیے مختلف مساٸل پیدا کر رہا ہے ۔ پاکستان میں قدرتی آبی وساٸل کثیر تعداد میں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود پانی کے ذخاٸر میں دن بدن کمی آرہی ہے ۔ اگر پانی کی قلت میں اس طرح اضافہ ہوتا رہا تو خدشہ ہے کہ ایک دن انسان کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہوگا اور اس قلت کی وجہ سے انسانوں اور دیگر جانداروں کا وجود خطرے میں پڑ جاٸے گا ۔پانی کی مسلسل کمی کی کچھ وجوہات درج ذیل ہیں ۔
پانی کا غیر ضروری استعمال بڑھ رہا ہے ۔ جن علاقوں میں پانی کی صورتحال ٹھیک ہے وہاں لوگوں کی بڑی تعداد پانی کا بے دریغ استعمال کرتی ہے ۔ پانی کا نل کھلا چھوڑ دینا ، آٸے دن کپڑوں اور گھروں کا دھونا اور اس معاملے میں پانی کا ضیاع عام سی بات ہے ۔
آبادی میں اضافہ کی وجہ سے بھی پانی کی ضرورت میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ آبادی تو مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن پانی کے ذیادہ استعمال کی وجہ سے پانی مسلسل کم ہوتا جارہا ہے ۔
پاکستان میں ڈیمز اور پانی کے دیگر ذخاٸر کا خاطر خواہ انتظام موجود نہیں ہے اور نہ ہی حکومتیں اس طرف توجہ دے رہی ہیں ۔ جب کہ ہمارے دو ہمساٸیہ ممالک بھارت اور چین پانی کے ذخاٸر کے لیے آٸے دن ڈیمز تعمیر کر رہے ہیں ۔ تاکہ انہیں پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ جب کہ پاکستان میں جو بھی پارٹی برسر اقتدار آتی ہے وہ عوامی مساٸل کی بجاٸے اپنے اقتدار کو قاٸم رکھنے کی طرف توجہ دیتی ہے ۔
پانی کے مساٸل کے حل کے لیے بناٸی گٸی ناقص پالیسیوں اور پھر ان پالیسیوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے بھی پانی کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
پانی کی ٹوٹی پھوٹی پاٸپ لاٸنیں بھی پانی کے ضیاع کا اہم سبب ہیں
موسمیاتی تبدیلیاں بھی پانی کی قلت کی وجہ بن رہی ہیں ۔گرمی میں دن بدن اضافہ کی وجہ سے پانی کا استعمال ذیادہ بڑھ رہا ہے ۔
پاکستان دنیا میں پانی کے استعمال کی وجہ سے چوتھے نمبر پر ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پاکستان گورنمنٹ سے لے کر عام آدمی تک سب کے سب اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور پانی کو اپنی آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کریں ۔ جو پانی کثیر تعداد میں سیلاب کی صورت ہمارا جانی و مالی نقصان کرتا ہے اسے محفوظ کرنے کے منصوبے بناٸیں جاٸیں ۔ ذیادہ سے ذیادہ درخت لگاٸیں جاٸیں تاکہ گرمی کی شدت میں کمی لاٸی جاسکے ۔ پانی کے ذخاٸر کے لیے ڈیمز بناٸے جاٸیں ۔ پانی کا استعمال اسلامی تعلیمات کے مطابق کیا جاٸے ۔ حکومت کوچاہیے کہ پانی کے ذخاٸر کے حوالے سے اعلی سطحی پالیسیاں بناٸے اور ان پالیسیوں پر عمل در آمد کرواٸے ۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھ کر پالیسیاں بناٸے نہ کہ صرف اقتدار کی ہوس پوری کرے ۔ ٹوٹی پھوٹی پاٸپ لاٸنوں کی مرمت کی جاٸے تاکہ پانی ضاٸع ہونے سے بچ سکے ۔ فیکٹریوں کا گندہ پانی دریاٶں اور ندی نالوں میں داخل ہونے سے روکا جاٸے تاکہ جو پانی دستیاب ہے وہ تو قابل استعمال ہی رہے ۔
ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم لوگوں نے شاید کبھی اپنے وطن کو اپنا گھر ہی نہیں سمجھا ۔ جو قوم اپنی موٹر ساٸیکل سے پیٹرول ختم ہونے کے بعد موٹر ساٸیکل کو بیچ سڑک لٹا کر چلانے کے قابل بنا لیتی ہے ، جو قوم اپنے پرانے کپڑے ضاٸع کرنے کی بجاٸے انہیں سلیپنگ ڈریس بنا لیتی ہے وہ قوم اپنے پیارے وطن کے قدرتی وساٸل کا اس طرح بے دریغ استعمال کرتی ہے جیسے لوٹ سیل لگی ہوٸی ہو ، یا پھر ہم کسی دشمن ملک پر حملہ آور ہیں کہ اسے تہس نہس کر کے رکھ دیں ۔ جیسی عوام ویسے حکمران ۔ پھر ایسی عوام پر حکمران بھی ایسے مسلط کر دٸیے جاتے ہیں جیسے عذاب الہی کا نزول ہوں ۔ پھر یہی حکمران کبھی ڈیمز کے نام پر بھاری بجٹ مختص کر کے ہڑپ جاتے ہیں تو کبھی قوم سے ڈیمز کے نام پر چندہ اکٹھا کر کے ساری دنیا کے سامنے کشکول پھیلا کر پھر وہی پیسہ صرف اشتہارات پر لگا کر ختم کر دیتے ہیں ۔ اللہ پاک ہمیں عقل سلیم عطا فرماٸے تاکہ ہم اپنے وطن کو اپنا گھر سمجھ کر اس کا خیال رکھیں ، اس کے وساٸل کو تحفظ دیں اور ہم ایسے حکمران منتخب کر سکیں جو وطن پاکستان کے ساتھ مخلص ہوں ۔ آمین

پاکستانی پریشان نہ ہوں، محکمہ موسمیات نے افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا
محکمہ موسمیات نے پاکستانیوںکو اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں کہیں ایسے طوفان اور سیلاب یا شیدید بارش کا کوئی خدشہ نہیں ہے گزشتہ روز ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی علاقے میں کسی طاقتور ترین طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔گزشتہ روز ایک اخبار میں شدید آندھی ، طوفان اور سیلاب کی پیش گئی کی گئی تھی جس سے شہری بہت پریشان تھے.
محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر خالد ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 80 فیصد علاقوں میں مون سون پہلے ہی ختم ہو چکا ہے اور اس دوران پاکستان کے گردونواح میں موسمی حالات معمول کے مطابق ہیں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوف رہنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے.

ملک میں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کا امکان
ملک میں موسم کا حال بتاتے ہوئے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آج جمعرات کے دن بھی ملک کے ا کثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گزشتہ روزبھی ملک کےاکثر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب اور حبس زدہ رہا۔
ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کچھ یوں تھے ان میں وہ درجہ حرارت ہیں جو زیادہ ہیں .کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 45، تربت 44 ، نورپورتھل 43 اور دادو42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس دفع گرمی کا دورانیہ لمبا ہو رہا ہے ستمبر کے نصف تک بھی گرمی اور حبس کا زور ہے
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم حیدر آباداور فیصل آباد ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش سندھ: نگر پارکر 10 ، سکرنڈ 02، پنجاب: جھنگ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 45 ، تربت 44 اور دادو 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز میرپور خاص، حیدر آباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، حیدر آباد ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش بھکر 30، نگر پارکر 30، دیر 19، بدین 16، گجرات 12، بہاول پور 12، منڈی بہاؤالدین 10، مرین 07، سیالکوٹ 06، جہلم 06، منگلہ 05، لاہور 04، لیہ 04، کوٹلی 04، مظفر آباد 03، گوپس 03، اسلام آباد 01، راولا کوٹ 01 جبکہ بالا کوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 47، دادو اور سکھر میں 45 جبکہ سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان
موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کی پیشگوئی کردی۔ راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، بنوں ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ،میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: منڈی بہاوٰالدین 75، جہلم 39، راولپنڈی(چکلالہ 38، شمس آباد 13)،حافظہ آباد 29، اسلام آباد(سیدپور 11، ائیر پورٹ 09، زیروپوائینٹ 06، بوکر ہ 03)، چکوال10، مری 09، منگلہ 02، سندھ: ڈپلو17،چھاچرو 08، مٹھی 07، نگرپارکر 05 اور اسلام کوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر، ڈی آئی خان، سکھر، تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دارالحکومت سمیت ملک میں کہیں کہیں بارش کا امکان
اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، مکران، کراچی اور سکھر ڈویژن میں ایک دو مقامات پر بارش ہوئی۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔
منگل کے روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، قلات، ژوب، میر پور خاص، کراچی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز پنجاب، کراچی سمیت سندھ میں کہیں کہیں جبکہ سبی، مالاکنڈ، پشاور ،مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔








