Baaghi TV

Category: موسم

  • موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

    موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

    شہر قائدکاموسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
    کراچی میں آج موسم جزوی ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات نے بتادیا.
    اس وقت 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35سینٹی گریڈ تک رکارڈ کیا جاسکتا
    شہر قائد میں صبح کے وقت درجہ حرارت25سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا .شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے.ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    کوئٹہ میں موسم سرد.


    کل وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا جس کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
    بلوچستان کے وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش کے بعد سے گرم علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
    محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔
    وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز کی بارش اور ژالہ باری سے صبح کے وقت موسم سرد ہو گیا ہے، شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

  • کہاں کہاں ہو گی بارش محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کہاں کہاں ہو گی بارش محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کہاں کہاں ہو گی بارش محکمہ موسمیات نے بتادیا
    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بتایا جار رہا ہے ..بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے
    کل چاغی کے پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیاتھا.پاک ایران سرحدی علاقے تفتان و گرد و نواح سمیت سیندک اور پاک افغان سرحدی علاقے برآب چاہ و گرد و نواح سمیت چارسر میں بھی بارش ہوئی جبکہ ضلعی صدر مقام دالبندین میں گہرے بادل چھاگئے رہنے کے بعد شدید طوفانی ہوائیں چلتی رہیں جبکہ اس دوران ہلکی بارش بھی ہوئی۔طوفانی ہواؤں کے باعث آر سی ڈی شاہراہ پر حد نگاہ محدود ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ لوگ گھروں تک محصور ہوگئے۔

    موسم کی تبدیلی کے ساتھ کے ساتھ کونسی بیماریاں آتی ہیں اور ان سے کیسے بچ سکتے ہیں ماہرین صحت نے بتا دیا

    طیارے اور ریل گاڑیاں موسم کی تبدیلی کی لپیٹ میں‌آگئیں‌،سب کو دیر ہوگئی

  • بارش  کا سلسلہ مزید رہے گا ، شہری محتاط رہیں

    بارش کا سلسلہ مزید رہے گا ، شہری محتاط رہیں

    بارش ہو کا سلسلہ مزید رہے گا ،شہری محتاط رہیں

    باغی ٹی وی ررپورٹ : بارش ہو کا سلسلہ مزید رہے گا ،شہری محتاط رہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اوردوپہر کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے خیبرپختونخوا، بالائی وسطی پنجاب، مظفرآباد ،سندھ کے اکثر اضلاع، گلگت بلتستان جنوبی پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

  • سرگودہا بارش کے بعد شہر دلکش منظر پیش کرنے لگا

    سرگودہا بارش کے بعد شہر دلکش منظر پیش کرنے لگا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں آج ابر رحمت کھل کے برس پڑا، بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی کالے بادلوں سے پورے شہر میں اندھیرا چھایا رہا بارش کے بعد پورا شہر نکھر گیا شہریوں کے چہروں پر رونق لوٹ آئی بچے جوان سبھی باہر نکل آئے اور موسم سے لطف اندوز ہونے لگے بارش سے نہ صرف موسم میں تبدیلی آئے گی بلکہ فصلوں پر بھی اچھا اثر پڑے گا کینو کا سیزن قریب ہے بارش سے کینو کی پیداوار میں بھی فرق پڑے گا تاہم کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں بارش کی بوند تک نہیں گری اور وہ لوگ بارش کو ترستے رہ گئے اس میں زیادہ شہر سے متصل دیہاتی علاقہ ہے اللہ کا نظام قدرت ہے کہیں رحمت اور کہیں صرف ہوا کے جھونکے ہی آئے

  • گجرات میں طوفانی بارش سے سارا شہر پانی پانی، آمدورفت معطل

    گجرات میں طوفانی بارش سے سارا شہر پانی پانی، آمدورفت معطل

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات میں تیز بارش کے ساتھ تیز آندھی، نشیبی علاقے زیر آب، موسم مزید سرد، نکاس آب میں بہتری کے تمام دعوے پانی میں بہہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ تیز آندھی بھی آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر اور اس کے گردونواح میں اندھیرا چھا گیا تیز بارش سے شہر اور گردونواح کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور گلیوں، سڑکوں اور چوراہوں میں بارش کا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرتا رہا، بارش سے موسم گرما کا باقاعدہ خاتمی ہو گیا ہے بارش کے بعد گجرات کی سڑکوں اور گلیوں سمیت نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو جانا ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے لیکن مسلم لیگ ق کے مقامی راہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس پر بہت کام ہوا ہے اور اب گجرات میں نکاس آب کا مسئلہ پیش نہیں آئے گا بارش نے ان دعوؤں کو پانی میں بہا دیا ہے

  • شہر سرگودہا میں موسم نے لی اچانک انگڑائی بارش کے ساتھ اولے بھی برس پڑے

    شہر سرگودہا میں موسم نے لی اچانک انگڑائی بارش کے ساتھ اولے بھی برس پڑے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )شھر سرگودھامیں کی تازہ صورتحال گرچ چمک کے ساتھ بارش جاری اولے بھی پڑھ رھے ھیں تفصیلات کے مطابق شھر بھر میں کالی گھٹاکے ھوتے ھی گرج چمک کے ساتھ بارش آپنے پورے جوبن کے ساتھ برس رھی ھے ساتھ اولے بھی پڑھ رھے ھیں بارش اب سے آدھہ کھنٹہ پہلے شروع ھوئی اسکے برستے ھی بجلی چلی گئ پورا شھر اندھیرے میں ڈوب گیا ھے اسوقت بھی شدید بارش جاری ھواکارجحان بھی شھر کی جانب ہے سرگودھا میں طوفانی بارش آمدورفت کا نظام معطل ہوگیا تیزہوا اور موسلادار بارش سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا بارش کے باعث سڑکیں اور بازار سنسان ہو گئے
    طوفانی بارش کے باعث سڑکوں گلیوں اور بازاروں۔میں پانی جمع ہو گیا آسمان پر چھاے گہرے کالے بادلوں کے باعث دن کے وقت رات کا سماں بن گیا
    گرمی کا زور ٹوٹنے اور۔موسم ٹھنڈا ہونے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

  • ابر باراں سے موسم سوہانہ ہو گیا

    ابر باراں سے موسم سوہانہ ہو گیا

    لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا
    اسلام آباد اور راولپنڈی کے اکثر مقامات پر بھی بارش ہوئی . لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی مینہ برسا..کوئٹہ اسلام آباد میں‌بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ہے.
    اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی تھی آج رات سے مغربی ہواوں کا ایک نیا غیر معمولی سلسلہ زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا مون سون ہوائیں ابھی بھی پاکستان کے شمالی علاقوں میں موجود ہیں جن کے ملاپ سے اگلے دس روز کے دوران وقفے وقفے سے پاکستان کے شمالی ، وسطی ، مغربی اور جنوبی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش ہو گی۔

  • پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ، شہری رہیں محتاط

    پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ، شہری رہیں محتاط

    پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان

    باغی ٹی وی رپورٹ : آج رات سے مغربی ہواوں کا ایک نیا غیر معمولی سلسلہ زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا مون سون ہوائیں ابھی بھی پاکستان کے شمالی علاقوں میں موجود ہیں جن کے ملاپ سے اگلے دس روز کے دوران وقفے وقفے سے پاکستان کے شمالی ، وسطی ، مغربی اور جنوبی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش ہو گی۔۔(انشاءاللہ)

    #خیبرپختونخواہ
    کل سے مالاکنڈ، چترال، دیر، کالام، سوات، مالم جبہ اور فاٹا کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار جبکہ دیگر میدانی علاقوں پشاور،مردان ، چارسدہ ، صوابی ، غورغشتی، ہری پور، ایبٹ آباد ، ہزارہ ، گلیات، بنوں ، کوہاٹ ، ٹانک ، وزیرستان میں کہیں کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے؛
    کالام چترال، بابو سر ٹاپ ، ناران، کاغان، کے 10 ہزار فٹ سے زائد اونچے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برفباری ہونےکا امکان ہے.

    #پنجاب
    اگلے 10 دنوں کے دوران پنجاب کے شمالی اور بالائی علاقوں ملکہ کوہسار مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک ، جہلم ، چکوال ، کلر کہار ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور ، ساہیوال، اوکاڑہ ، قصور ، شیخوپورہ، نارووال، میں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں جن میں ملتان ، جھنگ ،بھکر بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ ، فورٹ منرو، تونسہ، لیہ ، راجن پور میں کچھ مقامات پر بارش متوقع ہے۔
    کوہ سلیمان پر تیز بارش سے مقامی ندی نالوں / رودکوہی میں طغیانی کا امکان۔

    #کشمیر
    کشمیر میں اکثر مقامات پر آج رات سے اتوار کے دوران بارش اور وادی نیلم کے بلند پہاڑوں پر برف باری ہوگی جسکے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
    راولاکوٹ ، باغ اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں.

    #سندھ
    کشمور ، سکھر ، نوابشاہ ،لاڑکانہ، دادو ، میرپور خاص ، حیدرآباد اور کراچی میں 4 اور 5 اکتوبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ متوقع۔
    اگلے دس روز کے دوران کراچی کا موسم خوشگوار رہے گا۔

    #بلوچستان
    آج رات سے 6 اکتوبر کے دوران صوبہ کے مغربی، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور خضدار ، لسبیلہ ، کوہلو ، زیارت ، میختر ، پنجگور ، آواران ،تربت اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    #گلگت_بلتستان
    گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں اگلے 10 روز کے دوران مختلف مقامات پر بارش اور بلند مقامات پر برفباری کا امکان ہے.
    بابو سر پاس ، دیوسائئ اور خنجراب کی طرف سفر کرنے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ موسمی حالات کو دیکھ کر سفر کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ہماری موسمی پیشگوئی کو فالو کرتے رہیں ۔

    اگلے دس روز کے دوران ملک بھر میں موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی اور کسی بھی جگہ پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں اور بارشوں کے ساتھ ساتھ اکثر مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان موجود رہے گا۔
    —————————————————————-
    ( یہ پیشگوئی انتہائی احتیاط اور موسمی تبدیلیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے جس میں تبدیلی کے امکانات ہر وقت موجود رہتے ہیں کیونکہ ہم موسم کو کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں اور وہی ہوتا ہے جو اللہ کے حکم سے ہوتا ہے ہم صرف اپنے محدود علم کے مطابق پیشگوئی کر سکتے ہیں)

  • پی ڈی ایم اے کا خیبر پختونخوا انتظا میہ کو الرٹ. عوام محتاط رہیں،

    پی ڈی ایم اے کا خیبر پختونخوا انتظا میہ کو الرٹ. عوام محتاط رہیں،

    پی ڈی ایم اےنے خیبر پختونخوا کی ضلعی انتظا میہ کو الرٹ کر دیا، عوام محتاط رہیں
    باغی ٹی وی رپورٹ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ آج شام سے شروع ہو نےکا امکان ہے. بارشوں کا سلسلہ ہفتے کےروز تک جاری رہنے کا امکان ہے.. پی ڈی ایم اےنے خیبر پختونخوا کی ضلعی انتظا میہ کو مراسلہ جا ری کر دیا.
    بحیرہ عرب میں پچھلےسسٹم کےآخری حصہ کی موجودگی اور خلیج بنگال میں نئے سسٹم کی ابتدا ہے، کراچی میں بھی آج گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان، منگل کےروزبھی بونداباندی ہوسکتی ہے،

  • کشمیر سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں‌ بارش کا امکان ہے

    کشمیر سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں‌ بارش کا امکان ہے

    کشمیر سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں‌ب بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ ،ناروال اور لاہور ہری پور،مانسہرہ ،ایبٹ آباد،پشاور، مردان اورکوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے

    کراچی بارشیں، شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں اور کھمبوں سے دور رہیں، کے الیکٹرک

    بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی مچھر کا خطرہ ہوتا ہو اس کے لیے پہلے ہی وزیر اعلی پنجاب کہ چکے ہیں کہ لاہور سمیت ڈینگی سے متاثرہ شہروں میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات یقینی بنایا جائے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ بارش کے بعد پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے بعد پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی مچھر کی مزید افزائش کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ شہر میں ڈینگی کی بڑھتی صورت حال کے پیش نظر بارش کے پانی کی نکاسی جنگی بنیادوں پر کی جائے اور تمام متعلقہ محکمے بارش کے پانی کی نکاسی ڈیوٹی کے ساتھ قومی فریضہ سمجھ کر کریں۔انسانی جانوں کو خطرے سے بچانے کے لیے پانی کی فوری نکاسی انتہائی مدد گار ثابت ہو گی۔

    بھارت، بارش سے 50سے زائد افراد ہلاک