سرگودھا۔ یکم اگست (اے پی پی) سرگودھا اور گردونواح میں جمعرات کے روزٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ آسمان پر کالی گھٹائیں چھائی رہی اور دن بھر چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں اور بادلوں سے موسم انتہائی دلکش ہوگیا۔ لوگ انتہائی خوشگوار موسم کے مزے لوٹتے رہے گھروں میں پکنے والے مختلف پکوانوں نے موسم کا لطف مزید دوبالا کردیا۔ محکمہ موسمیات نے آج سرگودھا اور گردونواح میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔؎
Category: موسم

لاہور شدید آندھی طوفان کے ساتھ بارش جاری ، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب گئے،
لاہور شدید آندھی طوفان کے ساتھ بارش جاری ، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب گئے،
تفصیلات کے مطابق لاہور میں شدید بارش جاری ہے اور ساتھ طوفان باد و باراں بھی ہے .بارش کی اس شدت کی وجہ سے پورا شہر جام ہو کر رہ گیا ہے.نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں.، لاہور کے علاقے مال روڑ، اقبال ٹاوں ، گلبرگ ، ڈیفنس ، ماڈل ٹاون میں بارش شدت کے ساتھ جاری ہے.

کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ کسی بھی تلخی اوراختلاف کی تردید کر دی
بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ کسی بھی تلخی کی خبروں کو سرے سے خارج کر دیا تھا اور ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری نے کہا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی ٹیم سے بڑا نہیں ہے۔ اب ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے ’’میں صرف اپنی ٹیم کے لیے نہیں اپنے ملک کے لیے کھیلتا ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز دورہ پر روانہ ہونے سے قبل شاستری نے کہا تھا کہ ’’ٹیم جس طرح سے کھیلتی ہے، اس میں کوئی بھی کھلاڑی ٹیم سے بڑا نہیں ہے۔ جس طرح سے کھلاڑی کھیلتے ہیں وہ ٹیم کے مفاد میں کھیلتے ہیں۔ اگر تنازعہ ہوتا تو اچھی کارکردگی لگاتار دیکھنے کو نہیں ملتی۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے روہت شرما اور کپتان کوہلی کے درمیان تلخیوں کی خبر آ رہی ہے۔ حال ہی میں ٹیم انڈیا کے بلے باز روہت شرما نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اَن فالو کر دیا تھا۔ اس سے پہلے روہت شرما نے وراٹ کوہلی کو اَن فالو کیا تھا۔ حالانکہ وراٹ کوہلی ابھی بھی روہت شرما اور ان کی بیوی ریتیکا سچدیو کو فالو کر رہے ہیں۔

گجرات میں بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کی آنکھ مچولی
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی وی ) گجرات میں موسلا دھار بارش،نشیبی علاقے زیرآب، گرمی کا زور ٹوٹ گیا تفصیلات کے مطابق آج گجرات اور اس کے گردونواح میں صبح سویرے ہی گہرے بادل چھا گئے جس کے بعد موسلادھار بارش کا آغاز ہوا جس سے گجرات اور گردونواح کے نشیبی علاقے زیر آب گئے گجرات کے اکثر علاقوں میں بجلی بند ہو گئی بارش ہونے سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا تا حال وقفے وقفے سے بارش کا یہ سلسلہ جاری ہے

موسمی تغیرات سے بچنے کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری
سرگودھا۔ 31 جولائی (اے پی پی) غیر موافق موسمی تغیرات سے بچنے کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے،جبکہ یہ مختلف بیماریوں کے روکنے کا بھی موجب ہے۔ پاکستان میں ٹمبر مافیا نے جنگلات اجاڑ دیئے ہیں جس کی وجہ سے موسمی تبدیلیوں کے باعث پاکستان پر مختلف موسمی اثرات مسائل کا موجب بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ سرکاری ملازمین کی پروموشن درخت لگانے سے مشروط کرے اور جو بھی افسر یا ملازم جتنے زیادہ درخت لگائے گا اور ان کی دیکھ بھال کریگا اسے اتنی جلدی ترقی دی جائے۔اس طرح پاکستان میں مختلف محکموں میں کام کرنیوالے لاکھوں ملازمین کروڑوں درخت لگا سکتے ہیں اور اس طرح حکومت کا بلین ٹری لگانے کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ درخت کٹنے کی وجہ سے موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے جو آنیوالے دنوں میں مزید مختلف مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

بارش اور پانی کی وجہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے
کراچی میں بارش اور پانی کی وجہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، شہر کی صورتحال سنگین ہوگئی۔ سرجانی ٹاؤن پانی میں گھر گیا، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔
لائنز ایریا اور لیاقت آباد میں بارش ایک گھمبیر مسئلہ بن گئی، گٹر ابل گئے، ہر گلی نالے کا منظر پیش کرنے لگی، اس تبدیلی نے مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا، تمام ادارے سو رہے ہیں۔ دوسری جانب سر جانی ٹاون، ناظم آباد، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاون سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔
بارش اوار پانی کی وجہ سے بجلی کانظام معطل ہو کر رہ گیا ہے.اس کے علاوہ بچے آج سکول بھی نہیں جا سکے جس وجہ سے سندھ گورنمنٹ کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کرنا پڑی.
کراچی: بارش تورک گئی مگر فٹ پاتھوں پر بھی پانی چڑھ گیا
بارش رکنے کے بعد کراچی میں جل تھل ، پانی فت پاتھوں پر چڑھ گیا
تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح ہونےوالی بارش کا سلسلہ تھم گیا.بارش سے فٹ پاتھوں پر پانی کھڑا ہوگیا.بارش کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا.فیڈرل بی ایریا، ملیر سمیت کئی علاقوں میں بجلی بحال نہ ہو سکی.
واضح رہےکہ گزشتہ روز سے کراچی میںبارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہے. سندھ میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ،ساہیوال، فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور،کوہاٹ،مالاکنڈ، قلات، مکران ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سندھ میں شدید بارشیں، 30 جولائی کو صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے مسلسل بارشوں کے باعث 30 جولائی کو صوبے بھر میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے یہ اعلان حالیہ بارشوں کے پیش نظر کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے والدین، اساتذہ اور طلبہ کو سکول پہنچنے میں مشکلات ہونگی، اس لیے ان کی سہولیات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز نے تعلیمی اداروں میں 30 جولائی کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی بھی بارشوں کی وجہ سے ڈوبا ہوا ہے. گورنرہاؤس کے قریب پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا جا رہا ہے، گورنرہاؤس اوراطراف کی سڑکوں پرپانی جمع ہونےسےشہریوں کومشکلات کاسامنا ہے، میئروسیم اختر نے گورنرسندھ کےساتھ شہرکےمختلف علاقوں کادورہ کیا ہے،میئرکےاپنےعلاقےجمشیدٹاؤن میں گٹراُبل پڑے ہیں، پی ای سی ایچ ایس بلاک6میں سیوریج اوربارش کاپانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، سیوریج کابوسیدہ نظام،وسیم اخترکےعلاقےکی گلیاں تالاب کےمناظرپیش کرنےلگیں،

خیبر پختونخوا حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایپ متعارف کرا دی
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بالائی علاقوں میں تباہی مچا دی، صوبائی حکومت نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ایمرجنسی الرٹ پی ڈی ایم اے کے نام سے موبائل ایپ تیار کی گئی ہے، موبائل ایپ پر موسمی صورت حال، خبرداری، حادثات اور قدرتی آفات سے متعلق نقشے اور امدادی کاروائیوں کی تازہ ترین معلومات دستیاب ہوں گی۔
صوبائی محکمہ ریلیف کے مطابق ایمرجنسی الرٹ سے متعلق ایپ پی ڈی ایم اے کی تیار کردہ ایپ کو پلے سٹور سے با آسانی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے، معلومات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دی گئی ہیں۔ شہریوں نے الرٹ سروس متعارف کروانے کے اقدام کو سراہا۔

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی
ساون کی جھڑی پھر لگ گئی اور بارشون کا سلسلہ جاری ، لاہور، قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے حبس میں کمی آگئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا جس سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ابرم کرم برسا جس سے موسم تبدیل ہوگیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، بعض علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں۔
موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔









