Baaghi TV

Category: موسم

  • ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع

    ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع

    ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہو گا جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب، قلات، سبی، ڈی جی خان، بہاولپور، میرپورخاص ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    جبکہ ہزارہ، کوہاٹ، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم لاہور، ژوب، قلات اور حیدر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی

    سب سے زیادہ بارش لاہور(سٹی 18)، ژوب 04، خضدار 03، بارکھان 01، مٹھی 02 ملی میٹر بارش ریکاڑ کی گئی۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان، شہری محتاط رہیں

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان، شہری محتاط رہیں

    ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    لاہور میں منگل کو شدید بارش سے پورا شہر زیر آب آ گیا، مجموعی طور پر 142ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور کئی مواقعوں پر گاڑیاں اور مکانات پانی میں ڈوب گئے جبکہ بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

    آزاد کشمیر میں بارش کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد مکان و دکانیں تباہ ہونے سے سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے

  • دریائے چناب سے ملحقہ علاقے میں کٹاؤ کا سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    دریائے چناب سے ملحقہ علاقے میں کٹاؤ کا سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوڈاکٹر حفصہ کنول نے ہدایت کی ہے کہ دریائے چناب سے ملحقہ کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، محکمہ انہار کٹاؤ کی روک تھام، آبادیوں اور زرعی اراضی کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرے، بلدیاتی ادارے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے تمام سیوریج نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر فیصل عباس مانگٹ، سی ای اوز محمد افضل شاہد، ڈاکٹر زاہد تنویر، ایگزیکٹو انجینئرز رائے محمد نواز، عبدالوحید، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ سمیت مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر اور زراعت ڈیپارٹمنٹ کے افسران دریائے جہلم سے ملحقہ علاقہ جات کا تفصیلی سروے کرائیں اور اگر گزشتہ دنوں دریا سے گزرنے والے سیلابی ریلے سے کسی قسم کے نقصانات ہوئے ہیں تو اس بارے رپورٹ پیش کی جائے، محکمہ انہار کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز دریائے چناب کے حفاظتی پشتہ جات کا معائنہ کریں، ڈنگہ کے قریب نہر اپر جہلم کے پشتوں، ککرالی کے قریب نالہ بھمبر کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا بھی معائنہ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چیف ایگزیکٹوآفیسر ز ہیلتھ و ایجوکیشن ممکنہ سیلاب یا کٹاؤ کا شکار علاقوں میں سکولوں اور ہسپتالوں کا سروے کرائیں اور ایسے اداروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں جنہیں خطرہ ہو سکتا ہے تاکہ انہیں محفوظ بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جاسکیں۔ اے ڈی سی ریونیو نے کہا گجرات میں بیشتر بڑے سیوریج نالوں کی صفائی کی جاچکی ہے، کھاریاں میں مین سیوریج نالے کی طویل عرصے بعد ڈی سلٹنگ کی گئی ہے، دیگر میونسپل کمیٹیاں بھی ڈی سلٹنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں،افسران تمام کام کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے کنٹرول روم فعال کیا جاچکا ہے، محکمہ صحت، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ بھی الرٹ رہیں۔ اس سے قبل تمام محکموں کے سربراہان نے فلڈ ریلیف کے بارے میں پلان بارے بریفنگ دی۔

  • تلہ گنگ: موسلادھاربارش کے بعد موسم خوشگوار

    تلہ گنگ: موسلادھاربارش کے بعد موسم خوشگوار

    تلہ گنگ میں آندھی کے بعد موسلادھابارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،  گرمی کی شدت سے پریشان عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔ ماہر زراعت  کے مطابق فصلوں کیلئے بارشوں کی اشد ضرورت ہے

  • گجرات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، گرمی کی شدت میں کمی

    گجرات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، گرمی کی شدت میں کمی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی وی )گجرات اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے شروع ہو چکی ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے تفصیلات کے مطابق گجرات اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کا پیدل گزرنا محال ہے موسادھار بارش کی وجہ سے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے جس سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں

  • سیلاب سے کیسے بچنا ہے؟ شیخوپورہ نے تیاری پکڑ لی

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی )ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی طرف سے ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اعلی سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی,اجلاس میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کےاسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیل کے بارے میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کے افسران سے نالوں میں آنے والی طغیانی کے بارے میں بھی دریافت کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب کے ممکنہ تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران فصلوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آبی گزرگاہوں کی صفائی اور پانی کی رکاوٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے انہوں نےتمام محکموں کو الرٹ رہنے اور سیلاب سے متعلقہ مشینری کو فنگشنل رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ناگہانی کی صورت میں اس پر فوری طور پر قابو پایا جاسکےاس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم ایڈیشنل،ڈپٹی کمیشنر فنانس محبوب عالم اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا عمر افتخار اور اسسٹنٹ کمیشنر صفدر آباد کمشنر کاعذوبہ عظیم،اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی،سی ای او ایجوکیشن افتخار احمد سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی

  • مون سون سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کا عمل شروع

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا ہے کہ مون سون کی آمد سے قبل ضلع شیخوپورہ کے برساتی نالوں کی صفائی کو فوری طور پر ممکن بنایا جائے جبکہ آبی گزار گاہوں کی پشتوں کو بھی مضبوط کیا جائے
    سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کیےجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تحصیل فیروز والا وہ علاقے جو سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں کے دورے کے دوران کیا۔ سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچاؤ کے سلسلہ میں ایکسیئسن محکمہ انہار نے بریفنگ دی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو رانا شکیل اسلم، محکمہ انہار اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب کے دوران فصلوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آبی گزر گاہوں کی صفائی اور پانی کی رکاوٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ سیلابی پانی بڑی نہروں اور دریاؤں میں ڈالا جائےانہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کچے مکانوں کے مکینوں کو آگاہی دی جائے کہ بارش اور سیلاب کےدوران اپنے کچے مکانوں کی مرمت اور دیکھ بھال ضرور کریں اور سیلاب کےدوران محفوط مقامات کی طرف چلےجائیں،انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں جائیں گی جہاں لوگوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جائیں گے .

  • شدید گرمی میں شدید برفباری، قدرت کا کرشمہ

    شدید گرمی میں شدید برفباری، قدرت کا کرشمہ

    میکسیکو میں‌ قدرت کا کرشمہ شدید گرمی میں برفباری اتنی کہ نظام مفلوج ہو کر رہا گیا

    حال ہی میں‌ پاکستان کے شمالی علاقے چترال میں جون کے مہینے میں پڑنے والی برف باری کی خبر نے سب کو حیران کردیا مگر اس موسم میں برف باری صرف چترال میں نہیں بلکہ بعض دوسرے ملکوں میں بھی موسمیاتی تبدیلی کے ایسے ہی مظاہر دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس کی تازہ مثال میکسیکو کی ہے جہاں حال ہی میں پڑنے والی برف باری نے نظام زندگی مفلوج کردیا
    براعظم امریکا کے ملک میکسیکو میں موسم گرما میں شدید برف باری نے لوگوں اور ماہرین موسمیات کو حیران کردیا۔ میکسیکو کے شہر’گواڈا لہارا’ میں اتنی زیادہ برف باری ہوئی کہ سڑکیں بند ہوگئیں، مواصلاتی نظام درہم برہم اور گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا
    ھالیکو ریاست کے گورنر انریکہ الوارو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ’میں نے اس موسم میں برف باری پہلی بار دیکھی ہے۔ سچ یہ ہےکہ آج برف باری دیکھ کر یقین نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے مناظر اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے گئے۔ دیکھنے والا ہرشخص حیران ہے آج موسم کو کیا ہوگیا ہے۔ گرمی کےموسم میں‌برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

  • ممکنہ غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

    فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر میں دریاؤں کی طغیانی اورممکنہ غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے بطریق احسن نپٹنے کیلئے تمام محکمے اپنی تیاریوں اور ذمہ داریوں میں کوئی کوتاہی نہ کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالات میں متاثرہ افراد کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی دقت یا مشکل پیش نہ ہو۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران فلڈ کنٹرول پلان پر عملدرآمد کی تفصیلات کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر،ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری،محکمہ انہار کے افسران سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو،میاں محسن رشیداورسید امان انورقدوائی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنرنے ضلع جھنگ اور چنیوٹ کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ دریائے جہلم اورچناب میں پانی کے بہاؤپر گہری نظر رکھیں۔اس ضمن میں محکمہ انہار کے افسران کو بھی متحرک رکھا جائے تاکہ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی صورت میں ممکنہ متاثرہ آبادیوں کوقبل ازوقت محفوظ مقامات پرمنتقل کرکے ان کی ضروری دیکھ بھال کی جاسکے۔انہوں نے تریموں ہیڈ پر پانی کے اخراج کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلڈ کنٹرول انتظامات ہمہ وقت چوکس رہنے چاہیں۔انہوں نے ممکنہ سیلاب سے قبل،دوران سیلاب اور بعداز سیلاب کی تمام تر تیاریوں وانتظامی امور کو کماحقہ پورا رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب کی صورت حال میں متاثرین کا خصوصی خیال رکھا جائے اس ضمن میں امدادی سرگرمیوں اور ریلیف کیمپس کے قیام کامعیاراعلیٰ ہونا چاہیے۔انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کو مویشیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت کی طرف سے ایمرجنسی میڈیکل سروسز کی فراہمی کے انتظامات کو بھی الرٹ رکھا جائے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ فلڈ کنٹرول کے حوالے سے شہری علاقوں میں واسا،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز،ٹاؤن کمیٹیز کے افسران اپنی تیاریوں کو جامع اور ان پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کویقینی بنائیں تاکہ ممکنہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری اخراج اور شاہرات کو کلیئر کرکے شہریوں کو تیز رفتار ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے کے افسران سے کہا کہ طوفان بادوباراں کے دوران گرنے والے درختوں کو فوری ہٹانے اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ماحول خوشگوار رہے۔انہوں نے ڈویژن کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈی واٹرنگ سیٹس،کشتیوں،جنریٹرز،ڈوزرز،کرینز اوردیگر مشینری کو چالو حالت میں چوکس رکھنے اور انہیں سیلابی خطرہ کے مقام پر متعین کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریسکیو 1122سمیت ایمرجنسی سروسز کے لئے ادارے امدادی کارروائیوں میں مربوط حکمت عملی کو یقینی بنائیں جبکہ ڈویژن،ضلع،تحصیل،محکمہ انہار،واسا،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز کے دفاتر میں کنٹرول رومز بھی فعال رہنے چاہیں۔

  • عرب ملک کے مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کا رش لگ گیا

    عرب ملک کے مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کا رش لگ گیا

    مسقط (عمان_نمائندہ باغی ٹی وی) موسم برسات کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی عمان کے مشہور سیاحتی مقام صلالہ میں سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران دس ہزار سیاحوں نے صلالہ کا رخ کیا اور پر فضا مقامات اور برساتی موسم کا خوب لطف اٹھایا۔ اطلاعات کے قومی ادارے (NCSI) کے مطابق موسم برسات کے پہلے ہفتہ میں 9554 سیاح صلالہ میں آئے جن میں 3990 عمانی شہری تھے۔ جبکہ 861 سعودی باشندے 336 متحدہ عرب امارات کے شہری اور 346 افراد کا تعلق ،GCC کے مختلف ممالک سے تھا۔
    عمانی شہریوں کے بعد سب سے زیادہ تعداد ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی رہی۔ ایشیاء کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 2394 افراد نے صلالہ کا رخ کیا۔ جبکہ 212 یورپین شہریوں نے بھی صلالہ کا دورہ کیا۔