مظفرگڑھ میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ،شہری گھروں سے نکلنے سے قاصر ،سڑکیں گلیاں ویران ۔مظفرگڑھ میں دن 1بجے درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔درجہ حرارت میں اضافے کیساتھ ہی شہر میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے.ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال کے مطابق گرمی میں شدت کے باعث شہریوں کو بلاوجہ گھر سے باہر نکلنے اور سفر کرنے سے گریز کرنا چاہیئے.
Category: موسم
مظفرگڑھ کا درجہ حرارت 48سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

سورج قہر برسانے لگا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا شہر اور اس کے گردونواح میں موسم شدت اختیار کر گیاسورج نے قہر برسانا شروع کر دیا درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے زندگی مفلوج ہو گئی شدید گرمی کی وجہ سے شہر کے بازار اور گلیاں سنسان نظر آنے لگے چرند،پرند،اور جانور بھی گرمی سے بد حواس نظر آنے لگے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے شہریوں کا کہنا ہے کہ روزہ کی حالت میں باہر نکنا محال ہو گیا ہے
شدید گرمی سے پیاس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے اور جسم کام کرنے کے قابل نہیں رہتا جبکہ بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور بعض علاقوں میں وولٹیج پوری نہ ہونے کے باعث شہری تبدیلی سرکار کو کوستے نظر آتے ہیں مساجد میں معمول کی نمازوں میں اور تراویح کی نمازوں میں خصوصی بارش کیلیے دعائیں کی جا رہی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں اور عید کے روز بھی شدید گرمی ہو گیشدید بارش سے میپکو ریجن کے 205فیڈرز ٹرپ کرگئے،بحالی کا کام جاری
ملتان سمیت میپکو ریجن میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث 205فیڈرز ٹرپ کر گئےجس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔گزشتہ شب سے شروع ہونے والی شدید بارش کے کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔بارش کی وجہ سےوہاڑی،میلسی،لودھراں ،ملتان ،بہاولپور،خانیوال اورحاصل پور سمیت مختلف علاقوں کے 205 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقہ میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔میپکو ترجمان کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کا عملہ متاثر فیڈرز کی بحالی کے لئے مسلسل فیلڈ میں کام کررہا ہے اب تک 95 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کی جا چکی ہے بہت جلد تمام فیڈرز پربجلی بحالی کردی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر طاہر محمود نے میپکو صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ میپکو عملہ سے تعاون کریں۔

گجرات میں بادلوں کے ڈیرے، ٹھنڈی ہواؤں کا راج
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات اور گردونواح میں سرشام آسمان پر بادلوں کے ڈیرے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار تفصیلات کے مطابق سرشام گجرات اور گردونواح میں آسمان پر بادلوں نے ڈیرے جما لئے جس کی وجہ سے ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی اور موسم خوشگوار ہوگیا گجرات میں روزہ داروں نے ٹھنڈے ماحول میں روزہ افطار کیا اور اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ کل کا روزہ بھی خوشگوار موسم میں گزرے گا۔
لودھراں موسم خوشگوار ہو گیا
لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور اور کے گرد و نواح میں ہلکی ژالہ باری اور بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے مزید بارشیں متوقع ہیں عصر کے بعد دنیاپور میں بارش اور ساتھ میں ژالہ باری ہوئی ہے جس سے سخت گرمی کا ماحول تبدیل ہو کر خوشگوار ہو گیا ہے ساتھ میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنا شروع ہو گئی ہیں

