Baaghi TV

Tag: اسلامآباد

  • پاکستان کا پہلا میوزیم آف فوڈ قائم

    پاکستان کا پہلا میوزیم آف فوڈ قائم

    شرمین عبید چنائے فلمز نے گوگل آرٹس اینڈ کلچر اور برٹش کونسل کے تعاون سے پاکستان کا پہلا میوزیم آف فوڈ قائم کر دیا جبکہ میوزیم آف فوڈ ایک ڈیجیٹل حب ہے جس میں پاکستان کے پرتکلف اورمختلف پکوانوں کے منظرنامے کو نمایاں کیا گیا ہے۔

    پاکستان کا میوزیم آف فوڈ پاکستانی کھانوں کو آن لائن دریافت کرنے کا سب سے بڑا اور جامع ذریعہ ہے اور اس میوزیم میں پاکستان کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے پکوانوں کی 9 ہزار سے زائد تصاویر، 90 سے زائد ویڈیوز اور 100 سے زائد کہانیاں فراہم کی گئی ہیں۔

    جبکہ اس میوزیم کو تارکین وطن کی جانب سے فراہم کردہ پکوانوں کی غیر معمولی تراکیب سے تیار کیا گیا ہے اور اس منصوبے کا مقصد پاکستانی کھانوں کی ثقافت اور ورثے کو محفوظ کرنا اور اسے سراہنا ہے، ساتھ ہی متحرک ارتقاء اور پیشرفت کو دستاویزی شکل دینا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    جبکہ اس بارے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر، دو مرتبہ آسکر ایوارڈ اپنے نام کرنے والی شرمین عبید چنائے نے کہا پاکستان میں کھانا پکانے کا ورثہ ملک کی ثقافتی شناخت کا ایک بنیادی حصہ ہے اور ان کا کہنا تھا کہ کئی نسلیں گزرنے اور موسمی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے چیلنجز کی وجہ سے بعض گھریلو طریقوں اور روایتی پکوانوں کو بہت زیادہ خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم شرمین عبید چنائے اور ان کی ٹیم نے گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے اشتراک سے صوبوں میں مشہور پکوانوں کو اُن کی ابتداء سے دریافت کیا ہے جس میں پاکستان کے پکوان اور ثقافتی تنوع کے نچوڑ کو حاصل کیا گیا ہے۔

  • ایم ڈی کیٹ 2023 ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

    ایم ڈی کیٹ 2023 ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

    خیبرپختونخوا میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن (ایم ڈی کیٹ) ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق عذرا ریاض 200 میں سے 198 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ اسی طرح حسیب خان نے ایم ڈی کیٹ 2023 کے امتحان میں 197 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، اور تیسری پوزیشن چار امیدواروں نے 195 نمبر لے کر حاصل کی۔ جن میں منصور خان، شاہ فیصل خان، سید عقیل باچا اور عبدالرزاق شامل ہیں۔

    نتائج کے مطابق سیف اللہ امتیاز، مقتصد خان، سیف اللہ خالد، حلیمہ، انعم خان اور ثقلین خان نے 194 مارکس کے ساتھ مشرکہ طور چوتھی پوزیشن حاصل کی اور خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز 10 ستمبر کو ہونے والا ایم ڈی کیٹ کا امتحان متنازع ہوچکا ہے، ایک طرف پرچہ لیک ہونے کی خبریں سامنے آئیں تو دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے پیمانے پر نقل کا رجحان بھی دیکھنے کو ملا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    کئی طلبہ گرفتار بھی ہوئے اور متعدد مقدمات بھی درج کیے گئے۔ جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کے نتائج جاری ہوئے تو سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ای ٹی ای اے) خیبرپختونخوا نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر نتائج شئیر کیے تو سوشل میڈیا صارفین نے شرکاء کے حاصل کردہ نمبروں پر سوال اٹھا دیا۔
    https://twitter.com/RM_Aqib/status/1701593325747462240
    جبکہ صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر 2023 کے نتائج کا موازنہ 2022 کے نتائج سے کیا اور دعویٰ کیا کہ اس سال کم از کم 110 طَلَبہ نے 200 میں سے 190 نمبر حاصل کیے، جبکہ پچھلے سال صرف دو طلبہ ایسے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ایم ڈی کیٹ دراصل متعدد انتخابی سوالات پر مشتمل ہوتا ہے، جس کے ہر سوال کا ایک نمبر ہوتا ہے، اور غلط جوابات کے مارکس نہیں کاٹے جاتے۔ اس میں 68 سوالات حیاتیات سے، 54 کیمسٹری سے، 54 فزکس سے، 18 انگریزی زبان سے، 6 منطقی استدلال سے شامل کیے جاتے ہیں اور کُل نمبرز 200 ہوتے ہے۔


    نتائج سے پتا چلتا ہے کہ 46,439 رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 110 امیدواروں نے 190 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے جبکہ ایک ہزار سے زائد طلبہ نے 180 سے 189 نمبر حاصل کیے، جب طلبہ 10 ستمبر کو کے لیے پہنچے تو ایکس کے سرفہرست ٹڑینڈز میں شامل تھا کیونکہ مبینہ طور پر ایک دن پہلے پیپر لیک ہو گیا تھا، بہت سے صارفین مبینہ پیپر کی تصاویر شیئر کر رہے تھے۔

  • نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے. مریم اورنگزیب

    نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے. مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا جبکہ مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم، ن لیگ کے صدر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کا ایک بیان شئیر کیا۔

    مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر شہباز شریف کا اہم بیان، معمارِ پاکستان اور رہبر، عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے۔


    مریم نے شہباز شریف کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا؛ محسنِ عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا تاہم خیال رہے کہ نواز شریف 2019 سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور پاناما پیپرز کیس میں تاحیات نااہل ہونے کے بعد لندن میں مقیم ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    جبکہ حکومت نے حال ہی میں الیکشن ایکٹ میں کچھ ترامیم کی منظوری دی جس میں نااہلی کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ سال کی حد مقرر کی گئی ہے، ان ترامیم کے بعد نواز شریف کیواپسی کا دروازہ کھل گیا ہے۔

  • ڈالر 20 روز کی کم ترین سطح پر 300 سے نیچے آگیا

    ڈالر 20 روز کی کم ترین سطح پر 300 سے نیچے آگیا

    حکومتی ہدایات پر انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی جبکہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ایک ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستاہوکر 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا۔

    جبکہ آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آئی اور ڈالر ایک روپے 41 پیسے سستا ہوگیا اور بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے27 پیسے سستا ہوکر 299 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    علاوہ ازیں اس وقت انٹربینک میں ڈالرگزشتہ 20 روزکی کم ترین سطح پرہے تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ تین سو روپے پر برقرار ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 297 روپے بھی ریکارڈ کیا گیا اور اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جب کہ یورو 316 روپے کا ہے، سعودی ریال 79 روپے اور اماراتی درہم 82 روپے کا ہے۔

    دوسری جانب ملک میں سونےکی قیمت میں کمی کا سلسلہ تھم گیا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپےکا اضافہ ہوگیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونےکی قیمت میں 5 ہزار 600 روپےکا اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونےکی قیمت 5 ہزار 600 روپے اضافےکے بعد 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    خیال رہےکہ ملک میں گزشتہ چند روز کےدوران سونا 30 ہزار روپے سے زائد سستا ہوا جس کے بعد آج یکدم دوبارہ مہنگا ہوگیا، اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 5 ہزار 58 روپے بڑھ کر 1لاکھ84 ہزار 585 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 15 ڈالر کم ہو کر 1911 ڈالر فی اونس ہے۔

  • پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا

    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا

    پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا مالی بحران سنگین ہوگیا اور دو دن میں فنڈز نہ ملے تو فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہو جائے گا جبکہ ذرائع کے مطابق اندرون وبیرون ملک جانے والی 30 سے زائد پروازیں معطل ہونے اور رقم فوری طور پر نہ ملنے کی صورت میں 15 طیارےگراؤنڈ ہوجانے کا خدشہ ہے تاہم ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے قرض، سود، لیز اور پرزوں کی ادائیگیوں پر مشکلات کا شکار ہے اور پی آئی اے کو فوری طور پر 20 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں جن میں فیول، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور لیز پرطیاروں کی ادائیگیاں شامل ہیں۔

    وزرات ہوابازی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تنظیم نو پیچیدہ عمل ہے مکمل کرنے میں ایک سال درکارہے، تنظیم نو کے دوران پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری رہنا ضروری ہے ورنہ کوئی سنجیدہ سرمایہ کاری حاصل نہیں کی جاسکے گی نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں وزارت ہوا بازی اور وزارت خزانہ کے درمیان ہونے والے کئی اجلاس بے نتیجہ رہے ہیں۔

    جبکہ اس صورتحال میں نگران حکومت پی آئی اے کو فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر الجھن اور تذبذب کا شکار ہے۔ تاہم دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکومت کے تعاون سے بینکوں سے قرض حصول کے اقدامات کرلیے ہیں اور فنڈ جاری ہوتے ہی طیاروں کے پرزوں، انجن اورسود کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنی تاریخ کا بلند ترین ریونیو کمارہا ہے لیکن یہ ساری آمدنی بینکوں کے قرضے اور لیزنگ کمپنیوں کی ادائیگی میں خرچ ہو رہی ہے۔

  • غربت سے تنگ 37 سالہ شخص  نے  خودکشی کرلی

    غربت سے تنگ 37 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

    راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں غربت سے تنگ دو بچیوں کے باپ نے مبینہ خودکشی کرلی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں اور پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 39 سالہ عرفان صادق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ عرفان صادق کی لاش دکان میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، اہل محلہ کے مطابق عرفان صادق کی چپس کی دکان تھی اور اس کے معاشی حالات خراب تھے۔

    عرفان صادق کا ہاتھ سے لکھا ہوا مبینہ نوٹ بھی ملا ہے، تحریری نوٹ پر ان لوگوں کے نام درج ہیں جن کے پیسے دینے تھے، واقعے کے بعد وارث خان پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق عرفان صادق شدید ذہنی دباؤ میں تھا۔

    جبکہ اس سے قبل بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں مہنگائی کے باعث خود کشی کے 2 واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا تھا اور ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن میں بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث نوجوانوں میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
    خودکشی کا پہلا واقعہ جھل مگسی کے علاقے باریجا میں پیش آیا۔ جہاں 27 سالہ نوجوان علی دوست مگسی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ اسد اللّٰہ کھیازئی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نورالدین کھیازئی نے مہنگائی کے باعث خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔

  • بلوچستان میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے. نگراں صوبائی وزیر اطلاعات

    بلوچستان میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے. نگراں صوبائی وزیر اطلاعات

    بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل 5 ارب مالیت کا بزنس بن گیا ہے۔ صوبے میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے۔ جبکہ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کرنسی اور ایرانی تیل کے حوالے سے کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ حوالہ اور ہنڈی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، کوئٹہ کے ایک علاقے سے 1 کروڑ ڈالرز سے زیادہ ریکور کیے۔ نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان نے مزید کہا کہ بارڈر مینجمنٹ پر کام کررہے ہیں، ایرانی تیل 5 ارب مالیت کا بزنس بن گیا ہے، بلوچستان میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے ہیں۔

    جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی تیل کے نیٹ ورک کو ختم کریں گے، سندھ حکومت سے بھی سپلائی لائن منقطع کرنے کےلیے مشترکہ کوشش کررہے ہیں۔ صوبائی نگراں وزیر نے کہا کہ اسمگلنگ کا خاتمہ آرمی چیف کے وژن کا حصہ ہے، اسمگلنگ میں ملوث افراد کو ملک بدر کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    اٹارنی جنرل نے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں

    انھوں نے کہا کہ غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کی وجہ سے امن و امان خراب ہورہا ہے، کس افغان پناہ گزین کو رکھنا ہے اور کسے نہیں رکھنا ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، کھیل کے شعبے کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • اٹارنی جنرل نے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں

    اٹارنی جنرل نے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں

    نیب ترامیم کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد اٹارنی جنرل نے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں ہیں جبکہ تحریری جواب میں لکھا ہے کہ نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا جائے، اور درخواست گزار کیمطابق حالیہ نیب ترامیم کے باعث منتخب نمائندوں کے احتساب کا عمل کمزور ہوا ہے.

    تحریری جواب میں منتخب عوامی نمائندوں کو پارلیمنٹ میں عوام کا امین کہتے ہیں اور درخواست گزار نے اسی عوام کے اعتماد کو ٹھکرا کر اراکین اسمبلی کو مستعغی ہونے کا کہا جبکہ تحریری جواب میں مزید کہا کہ پارلیمان کو چھوڑ کر چئیرمن پی ٹی آئی نے اپنے حلقے کے ان لوگوں کی آواز دبائی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہو گا. اسپیکر قومی اسمبلی
    کراچی میں 100 مقامات پر سہولت بازار کا انعقاد
    تحریری جواب میں یہ بھی لکھا کہ ترامیم کیخلاف درخواست کے پیچھے چئیرمن پی ٹی آئی کے مذموم مقاصد ہیں، خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد وفاق سے جواب طلب کرلیا تھا اور چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے منگل کو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور جمعے کو چیف جسٹس کی عدالت کے معاون نے فریقین کے وکلاء سے رابطہ کیا۔

    سپریم کورٹ نے فریقین کے وکلاء کو فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد ایک سوال بھجوا کر جواب مانگا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال کیا تھا کہ احتساب عدالت دائرہ اختیار میں نہ ہونے پر کسی رکن پارلیمنٹ کے خلاف ریفرنس منتقل کرتی ہے؟ اور وہ کون سی مجاز عدالت ہوگی جو ریفرنس کا فیصلہ سنائے اور کس قانون کے تحت؟ وفاق کے وکیل مخدوم علی خان نے 9 ستمبر کو سپریم کورٹ کے سوال کا 5 صفحات پر مشتمل جواب متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرا دیا۔

    وفاق کے وکیل مخدوم علی خان کی اجنب سے جمع کرائے گئے جواب میں لکھا گیا کہ ‎چیف جسٹس آف پاکستان کے عدالتی معاون کے ذریعے سوال بھجوایا گیا، ‎سوال کے ساتھ ہدایت بھی پہنچائی گئی کہ فاضل وکیل اس کا لازم جواب دیں۔ جواب میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے قانون میں ابھی تک پارلیمینٹرین ہونا جرم قرار نہیں دیا گیا، چیف جسٹس کے سوال کا جواب مختلف صورتِ حال پر انحصار کرتا ہے۔

  • جماعت اسلامی کا الزام مسترد

    جماعت اسلامی کا الزام مسترد

    کے الیکٹرک نے جماعت اسلامی کا الزام مسترد کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کنڈا مافیا کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں، کنڈا مافیا سے ملی بھگت کا تاثر سراسر بے بنیاد ہے اور سرجانی میں پیش آنے والے واقعہ پر ترجمان کےالیکٹرک کا ردعمل بھی آگیا۔ ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا کہ سرجانی میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کو کے-الیکٹرک ٹیموں پر حملہ کے مترادف سمجھتے ہیں۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے متاثرہ خاندان اور علاقہ مکینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں کنڈا مافیا کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور مدد کی درخواست کرتے ہیں۔

    تاہم ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا کہ سرجانی میں غیرقانونی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں کے دوران کے-الیکٹرک ٹیموں کو پرتشدد حملوں کا کئی بار سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم اس علاقے میں متعدد بار کنڈا مافیا کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں، ملی بھگت کا تاثر سراسر بے بنیاد ہے۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو مسلسل اجاگر کرتے ہیں کہ بعض عناصر شہریوں کو قانون ہاتھ میں لینے کے لیے اکسا رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
    جی 20 سربراہی اجلاس؛ امریکی صدر دہلی پہنچ گئے
    کترینہ کیف نے ناک کی سرجری کروا لی خبریں گرم ، اداکارہ کی طرف سے خاموشی
    طالبان نے 6.5 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کر لئے
    جبکہ ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق بجلی چوروں کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور پرتشدد حملوں کو روکنے کے لیے اس نفرت انگیزی کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ تمام طبقات سے اپیل ہے کہ اجتماعی طور پر اس طرح کے واقعات کی بھرپور مذمت کی جائے۔ بجلی چوری کا خاتمہ کسی ایک کا کام نہیں، ہم سب کو مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہے

  • باصلاحیت خواتین گلوکاروں میں سے ایک گل پانڑا

    باصلاحیت خواتین گلوکاروں میں سے ایک گل پانڑا

    پشتون پس منظر کی سب سے باصلاحیت خواتین گلوکاروں میں سے ایک، اندرون و بیرون ملک مشہور، گل پانڑا اپنے گائیکی کے انداز، معصومانہ رویے اور لاجواب انداز کے ذریعے شہرت کی غیر معمولی بلندیوں کو چھو چکی ہیں۔

    گل پانڑا، 6 ستمبر 1989 کو خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور (پھولوں کے شہر) میں پیدا ہوئیں۔ چونکہ پشاور کئی سالوں سے قبائلی لڑائیوں، دہشت گردوں کے حملوں اور مذہبی جنونیت سے چھلنی تھا، اس لیے یہ کوئی کم تعجب کی بات نہیں کہ ان مشکلات کے باوجود اس نے اپنی 12 سالہ تعلیم اپنے آبائی شہر سے مکمل کی اور اپنی اعلیٰ تعلیم کے لیے پشاور کے سب سے مشہور ادارے میں داخلہ لیا۔ اس نے 2014 میں اسی یونیورسٹی سے سوشل ورک میں ماسٹرز کیا۔ بچپن کے ابتدائی دنوں سے ہی اس کا خواب تھا کہ وہ اپنی سریلی آواز کی وجہ سے گانے گائے۔

    ابتدا میں، وہ حمزہ بابا اور رحمن بابا اور بہت سے دوسرے جیسے مشہور شاعروں کے پشتو گانے گا کر پاکستان، افغانستان اور کچھ دوسرے ممالک میں پشتونوں میں مشہور ہوئیں۔ پشتو گانوں کے باوجود، وہ دھیرے دھیرے اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی میں ماہیہ، دلبر جانی اور کچھ دوسرے جیسے گانے تیار کرکے پورے پاکستان میں مشہور ہوگئیں۔ 2015 میں، اس نے کوک سٹوڈیو کے سیزن 8 میں عاطف اسلم کے ساتھ فارسی گانے من احمدی میں کام کیا جس نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کیا۔ ایک بار پھر 2018 میں، وہ کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں دو گانوں کے ساتھ نظر آئیں: راشا ماما ایک سینئر پشتو گلوکار زرسانگا کے ساتھ، ایک پشتو بینڈ خماریاں اور اس نے پاکستانی پاپ گلوکار حسن جہانگیر کے ساتھ مشہور پاکستانی گانا ہوا ہوا گایا ہے۔ مزید برآں، وہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور ٹی 10 لیگ میں پختون ٹیم کے ترانے بھی گا چکی ہیں۔

    وہ بالترتیب 2017 اور 18 میں T 10 لیگ سیزن I اور II میں پختون ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر بنی تھیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی ٹیم کی ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر بھی تھیں۔ گلوکاری کے ساتھ ساتھ وہ پشتون ثقافت کی پروموٹر بھی رہی ہیں۔ اس نے دنیا کے مختلف مشہور ممالک جیسے ناروے، مانچسٹر یو کے میں پشتون ثقافت کو فروغ دیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
    سندھ کے 31 ایس ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

    اس کی کارکردگی کے لیے، وہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں DAF باما میوزک ایوارڈ میں سال 2016 کی بہترین اداکار کے لیے نامزد ہوئی۔ انہیں ان کے مداحوں نے پاکستان کی بیوٹی کوئین کے خطاب سے بھی نوازا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا پر 10 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ اسے اپنے گلوکاری کے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے 10 سال ہو چکے ہیں۔ اگرچہ راستے اتار چڑھاؤ سے بھرے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے ان تمام مشکلات کو فتح کیا اور سب سے کامیاب پشتون گلوکارہ ثابت ہوئیں اور انہوں نے نہ صرف کے پی کے بلکہ پورے پاکستان میں خواتین کے لیے ایک مثال قائم کی۔