Baaghi TV

Tag: اسلامآباد

  • بھارت کے خلاف تحقیقات؛ امریکا  بھی شامل

    بھارت کے خلاف تحقیقات؛ امریکا بھی شامل

    کینیڈا کے ایک سرکاری ذرائع نے دعوی کیا ہے کینیڈین حکومت نے برٹش کولمبیا میں بھارتی ایجنٹ کے ذریعے قتل کرائے گئے سکھ رہنما کی موت پر امریکی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ مل کر بہت قریب سے کام کیا ہے جبکہ روئٹرز کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ ملکی انٹیلی جنس ایجنسیاں 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کے قابل بھروسہ الزامات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

    تاہم ذرائع نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ بہت قریب سے کام کر رہے ہیں جس میں کل وزیراعظم کا عوامی انکشاف بھی شامل ہے، معلومات کی حساسیت کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے والے اہلکار نے کہا کہ کینیڈا کے قبضے میں موجود شواہد کو مناسب وقت پر شیئر کیا جائے گا اور سفارتی تناؤ کیشدت میں اضافہ کرنے والے اس معاملے نے بھارت کی کینیڈا سے تجارت کو بھی متاثر کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس
    نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا زکاء اشرف سے ملاقات
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    کینیڈا اور بھارت نے ایک مجوزہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کو معطل کردی ہے اور کینیڈا نے اکتوبر میں طے شدہ تجارتی مشن کو ملتوی کر دیا ہے جبکہ صورتحال سے واقف ایک اور کینیڈین ذرائع نے کہا کہ تجارتی مذاکرات میں وقفہ اور تجارتی مشن میں تاخیر دونوں ہی کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل سے متعلق خدشات کی وجہ سے تھے۔

  • نگران حکومت نے سرکاری افسران کو مفت بجلی سہولت ختم کرنے سے روک دیا

    نگران حکومت نے سرکاری افسران کو مفت بجلی سہولت ختم کرنے سے روک دیا

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سرکاری افسران کو مفت بجلی سہولت ختم کرنے سے روک دیا جبکہ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے مفت بجلی کی سہولت فوری طور پرختم کرنے کی سفارش کی تھی اور مفت بجلی کی سہولت کی جگہ رقم ادا کرنے کی تجویزدی تھی۔


    تاہم وزیراعظم کو مفت بجلی پر پیش کی گئی رپورٹ میں اہم انکشافات بھی ہوئے ہیں اور رپورٹ کے مطابق ہر ماہ بچ جانے والے یونٹس اگلے مہینوں میں ایڈجسٹ کرنے کی نوازش جاری ہے اور بیشترملازمین و افسران مفت یونٹس پڑوسیوں کو فروخت کردیتے ہیں۔

    صحافی ایاز اکبر کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10تقسیم کار اور 4 جنریشن کمپنیوں کے افسران و ملازمین مفت بجلی حاصل کر رہے ہیں، این ٹی ڈی سی اور واپڈا کے افسران و ملازمین مفت بجلی حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ بل پرنٹ کرنے والی کمپنی پی آئی ٹی سی کے افسران اور ملازمین کو مفت بجلی دی جاتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سرکاری افسران اور ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مفت بجلی کی سہولت حاصل ہے، مجموعی طور پر ایک لاکھ 89 ہزار ملازمین اور افسران مفت بجلی استعمال کررہےہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17 کے افسران ماہانہ 450 یونٹ مفت بجلی لیتےہیں جبکہ جنریشن کمپنی کے گریڈ 17 کے افسران 650 یونٹ مفت بجلی لے رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق تقسیم کار کمپنی کے گریڈ 18 کے افسران ماہانہ 600 یونٹس اور جنریشن کمپنی کے گریڈ 18 کے افسران 700 یونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں جبکہ تقسیم کارکمپنی کے گریڈ 19 کے افسران 880 یونٹ اور جنریشن کمپنی کے گریڈ 19 کے افسران ایک ہزاریونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقسیم کاراور جنریشن کمپنی کے گریڈ 20 کے افسران 1100 یونٹ اور گریڈ 21 کے افسران ماہانہ 1300 یونٹ مفت بجلی لیتے ہیں۔

  • سپریم کورٹ لائیو اسٹریمنگ معاملہ؛ دو رکنی ججز کمیٹی تشکیل

    سپریم کورٹ لائیو اسٹریمنگ معاملہ؛ دو رکنی ججز کمیٹی تشکیل

    سپریم کورٹ لائیو اسٹریمنگ معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فاٸزعیسیٰ نے 2 رکنی ججز کمیٹی بنادی ہے جبکہ نجی ٹی وی کے ذراٸع کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر 2 رکنی کمیٹی کے سربراہ جبکہ جسٹس اطہر من اللہ 2 رکنی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    خیال رہے کہ دو رکنی ججز کمیٹی سپریم کورٹ مقدمات کارروائی براہ راست دکھانے کے طریقہ کار پر رپورٹ پیش کرے گی اور ججز کمیٹی کو ایک ہفتے میں ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی گٸی ہے، جن کی رپورٹ پردوبارہ ججز فل کورٹ اجلاس ہوگا۔

    جبی یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم فل کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف سماعت کی جس کی سماعت براہ راست سرکاری ٹی وی سے نشر کی گئی، فل کورٹ میں سپریم کورٹ کے تمام 15ججز شامل تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
    پیٹرول مہنگا ہونے پر نگران وزیراعظم کو عدالت طلبی کا نوٹس
    نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا زکاء اشرف سے ملاقات
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر اپیل پر سماعت صبح 11 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوئی، جو تقریبا 7 گھنٹے 5 تک جاری رہی جبکہ دن بھر جاری رہنے والی سماعت شام کے وقت 6 بج کر 45 منٹ پر ملتوی کردی گئی تھی ۔

  • نگراں وزیراعظم کی دورہ امریکا پر ایرانی صدر سے ملاقات متوقع

    نگراں وزیراعظم کی دورہ امریکا پر ایرانی صدر سے ملاقات متوقع

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دورہ امریکا پر موجود ہیں، وہ آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے اور نگراں وزیراعظم آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ انوار الحق کاکڑ آج عالمی ترقیاتی اقدام پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، نگراں وزیراعظم اجلاس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

    نگراں وزیراعظم پائیدار ترقیاتی اہداف پر اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ انوار الحق کاکڑ امریکی صدر جوبائیڈن کے عشایئے میں بھی شرکت کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    خیال رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں سالانہ اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے جس میں دنیا بھر سے140 سے زائد رہنما اور ریاستی نمائندے شرکت کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی کے لیے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیر خارجہ نیویارک میں موجود ہیں۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جہاں وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف اجاگر کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

  • وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی

    وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی

    وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ جس کے تحت غیرملکیوں کو پانچ سالہ پاکستانی بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری ہوگا اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی) کی سفارش پر 6 ماہ کیلئے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔

    جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تجارتی مقاصد کیلئے ویزا پراسس میں بڑی سہولت پیدا کردی گئی۔ جس کے تحت پاکستانی مشن 5 سال کیلئے بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے، ویزا پالیسی کے تحت ایک سال کیلئے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی) کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی ڈی ایم ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو آج پیٹرول ہزار روپے ہوتا. نواز شریف
    مفلوج افراد کیلئے بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا
    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    پانچ سال کیلئے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10 دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی، دو سال کیلئے ورک ویزا وزارت داخلہ سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی، وفاقی کابینہ نے ویزا پالیسی میں ترامیم سرکولیشن سمری کے تحت دیں۔

  • سپریم کورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار

    سپریم کورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان میں تقرری سے قبل جزیلہ اسلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اوکاڑہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خاتون قانون دان جزیلہ اسلم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم نے کینئرڈ کالج سے فرسٹ ڈویژن میں بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا اور عدلیہ میں تقرری کے لیے مقابلے کے امتحان میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی، مزید بتایا گیا کہ ’مئی 1994 میں انہوں نے بطور سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ پنجاب عدالتی سروسز میں شمولیت اختیار کی۔‘

    اعلامیے کے مطابق جزیلہ اسلم فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈپٹی سولیسٹر اور انسٹرکٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینے کے علاوہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ڈائریکٹر اکیڈمکس کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں اس کے علاوہ جزیلہ اسلم نے 2019 میں سول ججز کے استعمال کے لیے کتاب ’فیصلے لکھنے کے لیے رہنما اصول‘ تحریر کی جبکہ 2020 میں خواتین کے ملکیتی حقوق‘ پر ایک رپورٹ بھی مرتب کرچکی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز
    نیا آپریٹنگ سسٹم کل سے آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہوگا
    جبکہ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں تقرری سے قبل جزیلہ اسلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اوکاڑہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں اور اس سے قبل اسی عہدہ پر وہ قصور اور سیالکوٹ میں بھی فرائض سرانجام دے چکی ہیں، سپریم کورٹ کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ’جزیلہ اسلم پنجاب میں سب سے سینئر خاتون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج رہی ہیں جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ میں کسی خاتون کی بطور رجسٹرار تقرری کی کی گئی ہے۔‘

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، جبکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
    https://x.com/MalikRamzanIsra/status/1702763877824602200
    جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے آئندہ پندرہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی تھی، جبکہ اوگرا نے سمری میں 15 ستمبر سے 30 ستمبر کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کرنے کی تجویز دی ہے۔اسی طرح اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    جبکہ ذرائع نے بتایا تھا کہ پیٹرول، ڈیزل میں لیوی پر اضافہ ہوسکتا ہے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد (آج) جمعہ کی رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ رواں ماہ کے ابتدائی 10 روز میں روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 4 روپے 50 پیسے تک کمی ہوئی لیکن اس دوران ستمبر کے پہلے ہفتے میں عالمی سطح پر برینٹ کی قیمتیں 88 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔اس کے علاوہ حکومت پیٹرولیم ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے سیل مارجن میں اضافے کے تقریبا 88 پیسے فی لیٹر کے بوجھ کو بھی عوام پر منتقل کرے گی جب کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے گزشتہ ہفتے اس کی منظوری دے دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
    جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    جبکہ واضح رہے کہ 31 اگست کو نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی۔31 اگست کو نگران حکومت کو آئے ابھی ایک ماہ کا بھی عرصہ نہیں ہوا تھا لیکن اس کے باوجود لگاتار دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور اس عرصے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا تھا۔اس سے قبل 16 اگست کو بھی نگران حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب 17 روپے 50 پیسے اور 20 روپے کا اضافہ کردیا تھا۔پیٹرولیم مصنوعات میں پے درپے اضافے سے ہوشربا مہنگائی میں مزید اضافے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جہاں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

  • پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے. جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ

    پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے. جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ

    پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے پارلیمنٹ ہی قانون کو کالعدم کرسکتی کیس میں سوال غیر قانونی ترامیم کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا تھا نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست مسترد کرتا ہوں جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ میں مزید کہا کہ پارلیمنٹ چاہئے تو خود اس قانون کو تبدیل کرسکتی ہے.
    https://x.com/_SulimanShah_/status/1702686400682840215
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے نوٹ تحریر کیا ہے جبکہ نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے، تحریری فیصلہ 58صحفات پر مشتمل ہے اور اکثریتی فیصلہ چیف جسٹس عمر عطابندیال نے تحریر کیا ہے، جب کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ کا دو صفحات کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔

    جسٹس منصورعلی شاہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ میں نے گزشتہ رات اکثریتی فیصلہ پڑھا، میں اکثریتی فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، اور نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتا ہوں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے نوٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ کیس میں بنیادی سوال نیب ترامیم کا نہیں بلکہ 24 کروڑ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کی بالا دستی کا تھا، لیکن میری رائے میں اکثریتی فیصلہ یہ سمجھنے میں ناکام رہا کہ ریاست کے اختیارات عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کیے جائیں گے۔

    اختلافی نوٹ میں تحریر ہے کہ بنیادی سوال پارلیمانی جمہوریت میں آئین کی اہمیت اور ریاست کے اختیارات کی تقسیم کا ہے، اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے بغیر غیر منتخب ججز کا پارلیمنٹ کے پاس کردہ قانون پر فیصلہ سازی کی حدود سے متعلق ہے، جسٹس منصور نے لکھا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے، پارلیمنٹ ہی اپنے بنائے ہوئے قوانین میں ترمیم یا تبدیلی کرسکتی ہے، اگر پارلیمنٹ نیب قانون بنا سکتی ہے تو اس کو واپس بھی لے سکتی ہے اور ترمیم بھی کر سکتی ہے، فیصلے میں اس بات کو نہیں پرکھا گیا کہ پارلیمنٹ نے کونسا کام غلط کیا ہے،ارکان اسمبلی کے احتساب کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار کبھی ختم نہیں ہوتا، اکثریتی فیصلہ پارلیمنٹ کے اختیارات کو سمجھنے میں ناکام رہا، اکثریتی فیصلہ آئین میں دی گئی اختیارات کی تقسیم کی مماثلث کو سمجھنے میں بھی ناکام رہا جو جمہوری نظام کی بنیاد ہے، سپریم کورٹ کے غیر منتخب ججز منتخب ارکان اسمبلی کی پالیسی کا کیسے جائزہ لے سکتے ہیں، بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے بغیر عدالت قانون سازی کا جائزہ نہیں لے سکتی۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے مزید تحریر کیا کہ میری عاجزانہ رائے آئینی سکیم کیخلاف ہے، آئین کے مطابق ریاست اپنی طاقت اور اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے نوٹ میں مزید کہنا تھا کہ وقت کی کمی کے باعث فی الحال تفصیلی وجوہات بیان نہیں کر رہا، اختلافی نوٹ کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کروں گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
    جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

  • ایشیا کپ: پاک، سری لنکا میچ میں بھی بارش؟

    ایشیا کپ: پاک، سری لنکا میچ میں بھی بارش؟

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل ہونے والے اہم میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل کولمبو میں ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا جانا ہے، یہ میچ اس لیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، اس میچ میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں کوالیفائی کرے گی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

    لیکن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے اہم میچ میں وقفے، وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔متعدد موسمیات کی ویب سائٹس اور محکمہ موسمیات سری لنکا نے 14 ستمبر کو بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات نے پاکستان کے میچ کے دوران تین مرتبہ بارش کی پیش گوئی کی ہے، دوپہر شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے کا امکان ہے۔

    جبکہ عمران سہیل کے مطابق واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کل 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران بارش ہوگئی اور میچ نہ ہوسکا تو کون سی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی؟ تاہم اس سوال کا جواب جاننے سے پہلے ایک نظر پوائنٹس ٹیبل پر ڈال لیتے ہیں۔ 4 پوائنٹس کے ساتھ بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ بنگلادیش اس ریس سے باہر ہوچکا ہے، سری لنکا اور پاکستان کے دو دو پوائنٹس ہیں۔

    اور اگر بارش کی وجہ سے میچ نہ ہوا تو کیا ہوگا؟ فرض کرلیا جائے کہ اگر اس سیمی فائنل کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔ تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارفین یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ سیمی فائنل کی حیثیت کے باوجود سری لنکا اور پاکستان کے میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔

  • کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے. فیصل ندیم

    کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے. فیصل ندیم

    نائب صدرمرکزی مسلم لیگ فیصل ندیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے جبکہ ممتاز عالم دین ضیاءالرحمن کا قتل افسوس ناک ہے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتارکرکےامن کی فضاءقائم کی جائے۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےنائب صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ شہرقائد میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں جبکہ ممتاز عالم دین اور جامعہ ابی بکر کے مہتمم ضیاءالرحمن کا قتل افسوس ناک اور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے ۔کراچی میں جرائم پیشہ عناصر دیدہ دلیری سے عوام کی جانیں لے رہے ہیں. معتدل اور بےضررعلمائے کرام کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان جوہر میں ممتاز عالم دین ضیاءالرحمن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ فیصل ندیم کا کہناتھاکہ ملک میں سیاسی، معاشی اور امن و امان کا بحران ہے۔ اور متعلقہ ادارے ،انتظامیہ اپنے روایتی انداز میں خاموش تماشائی بنے بیٹھیں ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کو زبانی خرچ سے بڑھ عملی میدان میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ فیصل ندیم نے مقتدر حلقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ عالم دین کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔ اور کڑی سے کڑی سزا دیکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔