Baaghi TV

Tag: افغانستان

  • میوزک بجانے پر چھ افراد گرفتار

    میوزک بجانے پر چھ افراد گرفتار

    افغان طالبان کی اخلاقی پولیس نےموسیقی بجانے کے الزام میں چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے ’طلوع نیوز کی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ شمالی صوبے بلخ میں پیش آیا جہاں ایک گھریلو نوعیت کی تقریب جاری تھی۔ جبکہ عالمی میڈیا طالبان کے ایک مقامی اہلکار کے مطابق ان افراد کو افغان شہر مزار شریف سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں ایک گھریلو تقریب میں موسیقی بجائی جا رہی تھی۔

    تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ طالبان حکومت موسیقی کے فروغ کو بدعنوانی کی ایک شکل قرار دیتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ موسیقی نوجوانوں کی گمراہی اور معاشرے کی تباہی” کا سبب بنتی ہے۔

    جبکہ اگست 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد طالبان نے قومی ٹیلی وژن پر بھی موسیقی نشر کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ حال ہی میں شادی ہال کے مالکان کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ موسیقی کا اہتمام کرنے سے گریز کریں۔ شادیوں اور اسی طرح کی دیگر تقریبات میں سخت گیر احکامات سے متصادم سرگرمیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ کئی افغان فنکار اور موسیقار مغربی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    تاہم اس سے قبل افغانستان کے صوبہ ہرات سے افغان طالبان کی جانب سے موسیقی کے آلات جلانے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ یاد رہے کہ افغان طالبان نے اقتدار سنبھالتے ہی خواتین کے تعلیم حاصل کرنے سمیت موسیقی اور گلوکاروں پر سخت ترین پابندی عائد کی تھی۔

  • بنگلہ دیش نے افغانستان کو 335 رنز کا ہدف دے دیا

    بنگلہ دیش نے افغانستان کو 335 رنز کا ہدف دے دیا

    ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دے دی، 335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔

    جبکہ مہدی حسن اور نجم الحسن شنٹو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور باالترتیب 112 اور 104 رنز کی اننگز کھلییں ، دیگر بیٹرز میں شکیب الحسن 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ محمد نعیم نے 28 اور مشفیق الرحیم نے 25 رنز بنائے اور افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور گلبدین نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    علاوہ ازیں ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 44.3 اوورز میں 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بنگلہ دیش نے میچ 89 رنز سے اپنے نام کر لیا ہے اور افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 75 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ حشمت اللہ شاہدی نے 51، رحمت شاہ نے 33 اور راشد خان نے 24 رنز کی اننگ کھیلی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شرف الاسلام نے 3، حسان محمود اور مہدی حسن میراز نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • ایشیا کپ 2023: افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

    ایشیا کپ 2023: افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

    لاہور:ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں آج اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

    باغی ٹی وی:ایشیا کپ کا لاہور میں پہلا مقابلہ اتوار کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہوگا، مقابلے کیلیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سخت حفاظتی حصار قائم ہے، دونوں ٹیموں نے گذشتہ روز اچھی پریکٹس کی، بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں سری لنکا نے پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی افغانستان کی ٹیم پہلا میچ کھیلے گی-

    افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں موجود افغان باشندے ہمیں سپورٹ کرنے آئیں گے باؤلنگ ہماری طاقت ہے، اب ہم نے بیٹنگ پر بھی خاصی توجہ دی ہے جو ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی جیت اس کی ہو گی پچھلی کچھ سیریز میں ہمارا مڈل آرڈر بہتر نہیں تھا لیکن ہم نے اب اس پر کام کیا ہے سکیورٹی بہت زیادہ ہے، پاکستان میں بہت اچھی میزبانی ملی۔

    سی ٹی ڈی کے اہلکار بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلے

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حشمت اللہ شہیدی نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں بڑی زبردست سکیورٹی دی جارہی ہے،پاکستان میں موجود افغان شائقین سپورٹ کرنے آئیں گےہماری ٹیم گزشتہ سالوں کی نسبت کافی مضبوط ہے،ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کرتے ہیں.اپنی خامیوں کی نشاندہی کی، قابو پانے کی کوشش کریں گے،بنگلہ دیش بھی اچھی ٹیم ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،ہمارا مڈل آرڈر اس طرح سے پرفارم نہیں کر سکا جس طرح ہم چاہتے تھے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے کوچ چندیکا ہتھورو سنگھے نے کہا کہ افغانستان کا بولنگ اٹیک دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک ہے موسم ہماری پرفارمنس پر اتنا اثر انداز نہیں ہو گا۔

    ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہونے پرنجم سیٹھی کا سخت …

  • افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا

    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا

    طالبان نے خواتین کے افغانستان میں ایک مشہور سیاحتی مقام بند امیر نیشنل پارک جانے پر پابندی لگا دی ہے جبکہ فضیلت اور نائب کے قائم مقام وزیر محمد خالد حنفی نے کہا کہ پابندی ضروری تھی کیونکہ خواتین پارک کے اندر حجاب نہیں کرتی تھیں، اور یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ خواتین زائرین حجاب نہیں دیکھ رہی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو دوبارہ پارک میں داخلے کی اجازت دینے سے پہلے ایک طریقہ کار تیار کیا جائے گا۔


    جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سفر پر جانا واجب نہیں ہے تاہم خیال رہے کہ طالبان کی خواتین پر بعض سرگرمیوں پر پابندی لگانے کی تاریخ ہے جس میں انہیں اسکول جانے اور کام کرنے سے روکنا بھی شامل ہے، واضح رہے کہ اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بند امیر نیشنل پارک کے دورے پر پابندی خواتین کے حقوق پر پابندیوں کی ایک طویل فہرست میں تازہ ترین ہے۔


    خیال رہے کہ خواتین اور ہماری بہنیں اس وقت تک بند امیر کے پاس نہیں جا سکتیں جب تک ہم کسی اصول پر متفق نہ ہوں۔ سیکورٹی اداروں عمائدین اور انسپکٹرز کو اس سلسلے میں ایکشن لینا چاہیے۔ سیاحت کے لیے جانا واجب نہیں ہے، بامیان میں مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ حجاب نہ کرنے والی خواتین کا تعلق بامیان سے نہیں ہے اور حکومت کو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کارروائی کرنی چاہیے۔


    بامیان شیعہ علماء کونسل کے سربراہ سید نصر اللہ واعظی نے کہا کہ حجاب کی کمی یا خراب حجاب کی شکایات ہیں یہ بامیان کے رہائشی نہیں ہیں۔ وہ دوسری جگہوں سےدوسرے صوبوں سے یا افغانستان کے باہر سے یہاں آتے ہیں۔ جبکہ اس پابندی کو بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑاہے بہت سے لوگوں نے اسے خواتین کے حقوق کو محدود کرنے کے لیے طالبان کی جانب سے ایک اور قدم قرار دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پیپلز پارٹی نے بھی کارکنان کو بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کا کہہ دیا
    وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم
    ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کی پرفارمنس پر انعام کا اعلان

    واضح رہے کہ افغان رکن پارلیمنٹ مریم سلیمان خیل نے ایکس پر ایک نظم شیئر کی جو انہوں نے پابندی کے بارے میں لکھی تھی اور ہیومن رائٹس واچ کی فریشتہ عباسی نے اسے افغانستان کی خواتین کی مکمل بے عزتی قرار دیا ہے،

  • 1 ارب سے زائد کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    1 ارب سے زائد کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ایک ارب 17 کروڑ کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز معین افضل نے بتایا کہ پاکستان سے افغانستان کے لیے ایک ارب 17 کروڑ روپے مالیت کی چینی سمگل کی جا رہی تھی، یہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے،2 کنٹینرزمیں چینی کی 1750 بوریاں فلٹر شدہ پانی کی آڑ میں اسمگل کی جارہی تھیں غیرملکی اشیا کی اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز آف روڈ ٹریکس کا استعمال کر رہے ہیں، مافیا اب چھوٹی پک اپس میں مقامی اشیا کے ساتھ ممنوعہ اشیاء سمگل کرنے لگے ہیں۔

    حکام کے مطابق انڈین گٹکا، چھالیہ سیمنٹ کی آڑ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، لینڈروور پک اپ سے 36 لاکھ مالیت کی اسمگل شدہ اشیا برآمد کرکے ضبط کرلی گئی ہیں، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 81 لاکھ مالیت کی لینڈروور پک اپ بھی ضبط کر لی گئی ہے ایک کیس میں اسمگلنگ کے لیے کنٹینر کے اندر علیحدہ خفیہ خانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، حکام نے جانچ پڑتال کے دوران علیحدہ خفیہ خانے سے سمگل شدہ چھالیہ، انڈین گٹکا برآمد کیا گیا ہے۔

    سفارت خانے کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی …

    قبل ازیں پاکستان کسٹمز کے عملے نے پورٹ قاسم سے سفارت خانے کی آڑ میں ساڑھے 8 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی، گڈز ڈیکلریشن میں سفارتخانے کے نام پر درآمدہ کنٹینر میں گھریلو سامان ظاہر کیا گیا تھا کسٹمز حکام نے مشکوک کنٹینر کو روک کر تصدیق کیلئے متعلقہ سفارت خانے کو خط لکھا تو سفارت خانے نے لاتعلقی کا اظہار کیا-

    کسٹم حکام کی جانب سے جانچ پڑتال پر کنٹینر سے گھریلو سامان کے بجائے غیرملکی شراب برآمد ہوئی جس کی مالیت 8 کروڑ 48 لاکھ 80ہزار روپے ہے کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گروہ کے مزید اركان كو پكڑنے كے لیے تفتیش اور کوشش جاری ہے۔

    ادارہ شماریات نے الیکشن کمیشن کوڈیٹا فراہم کردیا

  • طالبان نے یونیورسٹی اسکالر شپ کیلئے یو اے ای جانیوالی 100 طالبات کو روک دیا

    طالبان نے یونیورسٹی اسکالر شپ کیلئے یو اے ای جانیوالی 100 طالبات کو روک دیا

    کابل: افغان طالبان نے یونیورسٹی اسکالر شپ کے لیے دبئی جانے والی 100 طالبات کو روک دیا۔

    باغی ٹی وی: "روئٹرز” کے مطابق افغان طالبات کو متحدہ عرب امارات کے ایک کاروباری گروپ نے اسپانسر کیا تھا کاروباری گروپ کے بانی چیئرمین خلف احمد الحبطور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے 100 افغان لڑکیوں کے لیے امارات میں رہائش، تعلیم کا انتظام کیا تھا، لڑکیوں کے لیے خصوصی طیارے کو رقم کی ادائیگی بھی کردی گئی تھی تاہم افغان حکومت نے طالبات کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا-

    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا

    اماراتی تاجر نے سوشل میڈیا پر ایک افغان طالبہ کی آڈیو بھی شیئر کی جس میں طالبہ کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ گھر کے مرد بھی تھے تاہم کابل انتظامیہ کے اہلکاروں نے انہیں جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا۔

    خبر ایجنسی کے مطابق اس معاملے پر طالبان انتظامیہ یا وزارت خارجہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

    سعودی تحائف فروخت کرنے پربرازیل کے سابق صدر کی گرفتاری کا امکان

    قبل ازیں افغانستان میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی تھی،عبوری وزیر انصاف جسٹس شیخ مولوی عبدالحکیم شرعی نے کابل میں اپنی وزارت کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں مکمل طور پر روک دی گئی ہیں، سیاسی جماعتوں کی شریعت میں کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی کوئی حیثیت ، ان جماعتوں سے کوئی قومی مفاد وابستہ ہے اور نہ ہی قوم انہیں پسند کرتی ہے۔

  • افغانستان میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی

    افغانستان میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی

    کابل: افغانستان میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی۔

    باغی ٹی وی : افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیرانصاف شیخ عبدالحکیم شریعی کا کہنا ہے کی ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں مکمل طور پرروک دی گئی ہیں کیونکہ ان کی کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے سیاسی جماعتوں سے قوم کے مفادات وابستہ ہیں اورنہ ہی نہ قوم انہیں پسند کرتی ہے۔

    حکومت کے احتساب پروگرام کے تحت وزارت انصاف کی ایک سال کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کر تے ہوئے وزیرانصاف نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے ماتحت وزارت نے 38 قانونی دستاویزات، 10 پالیسی متن اور ایک قانون سمیت 49 قانونی دستاویزات کا مسودہ منظوری کے متعلقہ حکام کو بھجوادیا ہےگزشتہ ایک سال میں 1401 افراد کو وکالت کے لائسنس جاری کیے یا تجدید کی گئی۔

    صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر، 30 سے زائد کتابوں کےمصنف،ڈاکٹر ذوالفقار سیال

    اس کے علاوہ ملک بھر میں ایک ہزار قانون سے آگاہی کے عوامی پروگرام شروع کیے گئے عدالتوں میں لاوارث ملزمان کے 754 قانونی اور فوجداری مقدمات کا دفاع کیا گیا جبکہ 298 مدعا علیہان کو مفت قانونی مشورے دیئے گئے انجمنوں اور خیراتی اداروں کو 142 لائسنس جاری کیے گئے، 5 لائسنسوں کی تجدید اور14 کومنسوخ کیاگیا۔ خیراتی اداروں اورسوسائٹیز کے 470 دفاتر کی نگرانی کی گئی۔ معاملات کی قانونی مشاورت کے 664 نئے لائسنس جاری کیے، 379 لائسنسوں کی تجدید اور 346 کو منسوخ کیا گیا۔

    ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا،فیس شیڈول بھی جاری

  • خدا کیلئے لڑکیوں کے اسکول کھول دو،سینئیر صحافی طالبان کے دفتر پہنچ گئیں

    خدا کیلئے لڑکیوں کے اسکول کھول دو،سینئیر صحافی طالبان کے دفتر پہنچ گئیں

    کابل: بچیوں کے اسکول کھلوانے کیلئے سینیئر افغان صحافی اور سماجی کارکن محبوبہ سراج طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے دفتر پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی: حال ہی میں عرب نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے افغان طالبان کے محلات اور پالیسی پر پہلی خصوصی دستاویزی فلم جاری کیجس میں خواتین کے حقوق کی رہنما اور صحافی محبوبہ سراج نے بھی ملاقات کی، جنہوں نے ان سے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے کی اپیل کی،دستاویزی فلم کی مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں محبوبہ سراج کو ذبیح اللہ سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہےمختصر کلپ دستاویزی فلم کا حصہ ہے-

    یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، افغان محکمہ تعلیم

    رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان سے ملاقات کے دوران محبوبہ سراج نے کہا کہ خدا کیلئے لڑکیوں کے اسکول کھول دو، افغانستان ایک ایسی نسل کا متحمل نہیں ہوسکتا جو اسکول ہی نہ گئی ہو طاقت سے اقتدار حاصل تو کیا جا سکتا ہے مگر اسے برقرار نہیں رکھا جا سکتا، جب تک طالبان حکومت یہ مسئلہ حل نہیں کرتی دنیا ان کے خلاف ہی رہے گی۔


    اس موقع پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے محبوبہ سراج کے تحفظات افغان حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اگر اسکول کی لڑکیاں حکومت کے خلاف جائیں گی تو یہ معاشرے کو غیر مستحکم کر سکتا ہے وہ صرف ترجمان ہیں، معاملے کو عمائدین تک پہنچادیں گے۔

    افغان طالبان حکومت کے 2 سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان

    واضح رہے کہ طالبان حکام نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد 15 اگست 2021 کو افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا،طالبان نے دسمبر 2022 میں خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پر پابندی لگا دی تھی جس سے عالمی سطح پر غم و غصہ پیدا ہوا تھا اگست 2021 میں اقتدارسنبھالنے کے بعد چھٹی جماعت کےبعد سےلڑکیوں کو اسکول جانے سے روک دیا تھا،طالبان کے عبوری حکومت سنبھالنے کے بعد سے اففانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کی تعلیم ، خواتین کے پارک، جم، یونیورسٹیوں میں جانے سمیت غیر سرکاری گروپوں اور اقوام متحدہ کے اداروں میں ملازمتوں پر پابندیاں عائد ہیں-

    موسمیاتی تبدیلیاں،ماہرین نے یو اے ای کو انتباہ جاری کر دیا

  • افغان طالبان حکومت کے 2 سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان

    افغان طالبان حکومت کے 2 سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان

    کابل پر طالبان قبضے کے 2 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے-

    باغی ٹی وی: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان نے وعدے کیے، مگر پورے نہیں کیے ، طالبان کو وعدوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں،جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے-

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھاکہ 2 برس میں تقریباً 34 ہزار افغان شہریوں کو خصوصی امیگرنٹ ویزے جاری کیے گئے جبکہ اگست 2021 سے اب تک 1.9 بلین ڈالر افغان عوام کی امداد کے لیے عطیہ کیے افغانستان میں شراکت داروں کے ساتھ وعدوں کی تکمیل پر پیشرفت جاری ہے۔

    یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، افغان محکمہ تعلیم

    یاد رہے کہ طالبان حکام نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد 15 اگست 2021 کو افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا،طالبان نے دسمبر 2022 میں خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پر پابندی لگا دی تھی جس سے عالمی سطح پر غم و غصہ پیدا ہوا تھا اگست 2021 میں اقتدارسنبھالنے کے بعد چھٹی جماعت کےبعد سےلڑکیوں کو اسکول جانے سے روک دیا تھا،طالبان کے عبوری حکومت سنبھالنے کے بعد سے اففانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کی تعلیم پرپابندی عائد کی گئی۔

    امریکا میں بھارتی شہریوں پر فراڈ کا جرم ثابت،ملزمان کو15 سال سے زائد قید کی …

    دوسری جانب حال ہی میں افغان محکمہ تعلیم کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، تاہم اس بات کی منظوری طالبان کی اعلٰی قیادت دے گی،افغان وزیرتعلیم ندا محمد ندیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں مخلوط تعلیم پرپابندی لازمی تھی کیونکہ کچھ مضامین پڑھائے جانے سے اسلام کے اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے،یہ پابندی طالبان سپریم کمانڈر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی طرف سے لگائی گئی تھی،یہ عارضی ہے ، مخلوط تعلیم، نصاب اور ڈریس کوڈ کا مسئلہ حل ہو جائے گا تو یونیورسٹیاں دوبارہ کھول دی جائیں گی ہیبت اللہ اخوندزادہ کی طرف سے جنوبی شہر قندھار سے جاری کردہ پابندی اگلے نوٹس تک برقرار ہے۔

    نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

  • طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی

    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی

    کابل: افغانستان میں سیکنڈری اسکولوں میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے بعد طالبان نے اب کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی : 15 اگست 2021 کوجب سے طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے، تب سے اب تک خواتین پر پابندیوں کے کئی احکامات جاری کیے جا چکے ہیں ایسے کئی معاملات ہیں مگر کئی معاملات میں تو کسی حکم نامے یا سفارش کے بغیر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیاں چار طرح کی ہیں: سیاست سے بے دخلی، عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں، تعلیم پر پابندی، اور کام کرنے کے حق پر پابندی ،یہ وہ چاربنیادی پابندیاں ہیں جو طالبان نےخواتین پر عائد کر رکھی ہیں حالانکہ اُنھوں نے اپنے گذشتہ دورِ حکومت کے مقابلے میں زیادہ نرمی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

    ہر بارفرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا،برطانوی …

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی فارسی کے مطابق طالبان نے 10 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کردی جس کے بعد کلاس 3 کے بعد لڑکیاں تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں گی چھٹی جماعت کی ایک طالبہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم سے کہا گیا ہے کہ جن لڑکیوں کا قد 10 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں سے زیادہ ہے، انہیں بھی اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    بی بی سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزنی صوبے میں طالبان حکومت کی وزارت تعلیم کےحکام نے اسکولوں اور مختصر مدت کے تربیتی پروگراموں کے سربراہوں کو مطلع کیا ہے کہ 10 سال سے زیادہ عمرکی لڑکیوں کوپڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی دیگر صوبوں میں ‘وزارت تبلیغ اور رہنمائی’ نے لڑکیوں کے اسکولوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ کسی بھی طالبہ کو تیسری جماعت سے آگے تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خواتین میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن کےعلاج کیلئے تیار گولی کی منظوری مل گئی

    قبل ازیں طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم پرائمری اسکول میں پانچویں جماعت تک لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی تھیں جب کہ خواتین پر ملازمتوں کے دروازے بند ہیں اور انھیں پارکوں، جمز، میلوں اور پارلرز میں بھی جانے کی اجازت نہیں۔