Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے،آرمی چیف

    دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھنا چاہئیں۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عا صم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی-

    آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران و جوانوں سے خطاب کے دوران انہوں نے ان کی غیر متزلزل لگن، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ سخت تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھنا چاہئیں۔

    ٹرمینیٹر، ٹائٹینک اور اوتار فلموں کے خالق نے امریکا چھوڑ دیا

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انوویسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کامبیٹ سیمئولیٹر ایرینا کا بھی افتتاح کیا، ان اقدامات کا مقصد طبی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنگی تیاری کے عمل کو آگے بڑھانا ہے ، سی آئی ایم ایس کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیاجس کے دو ران انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری کیلئے پاک فوج کے اقدامات کو اجاگر کیا۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ لگن کے ساتھ تعلیمی عمل مکمل کریں اور قومی ترقی میں بامعنی کردار ادا کے لئے تعلیمی مہارتیں حاصل کریں، انہوں نے پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے اہم کردار کی تعر یف کی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری کے لئے فوج کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

    رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے، جس کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہےہمیں کبھی بھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہئیے، ملکی ترقی کے لئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے اور بلاوجہ تنقید کی بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی، اور یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے، جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔

    بھارتی نژاد امریکی سیاستدان کو ننگے پاؤں انٹرویو دینا مہنگا پڑ گیا

    قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے استقبال کیا۔

  • سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں کارروائی کی.آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ہلاک خوارج کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف اہم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی خوارج کی موجودگی کا شائبہ ختم کرنے کے لیے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت

    کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں نااہلی تسلیم کرلی

    گوادر پورٹ کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا

    آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات

    راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال اور خطے کی بدلتی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی، فریقین نے فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    ابو ظبی کے ولی عہدپاکستان پہنچ گئے

    : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    مصطفیٰ قتل کیس، بیٹے کو بغیر کسی ثبوت کے پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ،ساجد حسن

  • آرمی آج بھی فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑ رہی ہے، آرمی چیف

    آرمی آج بھی فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑ رہی ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آئے طلبا نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: اس موقع پر خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے، ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی، جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں، ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، پاکستان کے آئین کا آغاز بھی ”اِنَّ الحکم اِلَّاللّٰہ“ (حاکمیت صرف اللّٰہ کی ہے) سے ہوتا ہے یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟ ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشتگردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

    ٹرمپ اور ایلون مسک نے 9500 سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا

    انہوں نے کہا کہ آرمی آج بھی فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑ رہی ہے، ہم مذہب کی ان کی تشریح سے متفق نہیں ہیں، اسلام دنیا میں سب سے پہلا مذہب ہے جس نے عورت کو عزت دے کر آسمان تک پہنچایا، چاہے ایک عورت ماں ہو، بیوی یا بہن کسی بھی کردار میں اسلام نے عورت کو عزت دی ہے فتنہ الخوارج کون ہوتے ہیں اس مقام کو چھیننے والے؟ تمہیں یہ اختیار کس نے دیا؟ اسے کوئی نہیں چھین سکتا، ہم اس قسم کے گمراہ گروہ کو کبھی بھی اپنے ملک پر اپنی اقدارمسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    4 خواتین کو سعودیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، پنجاب پولیس کی سابق ملازم ملوث نکلی

    آرمی چیف نے کہا کہ ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کررہے ہیں، خارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کررہے ہیں، فسادیوں کے بارے میں اسلام کے احکامات بہت واضح ہیں، ریاست کے سامنے سرینڈر کرنے والے رحم کی توقع کرسکتے ہیں،جنرل عاصم منیر نے طلباء پر ’پاکستانیت‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور نوجوانوں کی فکری نشوونما میں پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

    امریکا سے مزید 120 بھارتیوں کی ملک بدری،زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر بھارت بھیجا گیا

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب:دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب:دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    ریاض: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے موقع پر پاکستان سعودی عر ب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلا ل بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

    باغی ٹی وی:آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران اسٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتے ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

    اجلاس میں دونوں اطراف نے پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیا، اجلاس میں فوجی تبادلہ پروگرام، تربیتی اقدامات اور دفاع سے متعلق دیگر امور پر بات چیت کی گئی، عسکری قیادت کی جانب سے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ

    اس موقع پر سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا، قبل ازیں مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئیں

  • ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں،آرمی چیف

    ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں،آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو ‘پاکستانیت’ کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کو سراہا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان بھر سے آئے ہوئے نوجوان یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ سے خطاب کیاآرمی چیف نے طلبہ کو علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اورایسی مہارتیں حاصل کرنے کی تلقین کی جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان پر بیرونی ماحول کے اثرات خصوصاً سرحد پار دہشت گردی کے خطرے پر بھی روشنی ڈالی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور جدت پسندی کی صلاحیت کو سراہا اور کہا کہ ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔

    دنیا کے کسی بھی آزاد ملک کی حریت کے لیے ہم لڑیں گے،فضل الرحمان

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیاآرمی چیف نے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے میں قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

    اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو ‘پاکستانیت’ کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور کہا کہ یہ عناصر نوجوانوں کی فکری نشوونما میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

    گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے،رپورٹ

  • شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

    شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری مارا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن 6 فروری کو شمالی وزیرستان کے جنرل علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس کے دوران دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری مارا گیا اس شخص کی شنا خت لقمان خان عرف نصرت (افغان نیشنل) کے طور پر ہوئی، یہ دہشت گرد کمال خان کا بیٹا ہے، جو سپیرا ڈسٹرکٹ، خوست صوبہ، افغانستان کا رہائشی ہے۔

    پاکستان میں بیروز گاری کی شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ،پلاننگ کمیشن

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش کو تحویل میں لینے کے لیے عبوری افغان حکومت کے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے، اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

    بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں کا حملہ ،3 افراد جاں بحق،9 زخمی

  • دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست ہو گی، آرمی چیف

    دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست ہو گی، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست ہو گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں سینئر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہیدوں کی نماز جنازہ ادا کی اور کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ میں زخمی فوجیوں کی عیادت کی۔جنرل عاصم منیر نے دوست نما دشمن عناصر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی آقاؤں کے آلہ کار بن کر دہشت گردی کو ہوا دینے والے دوغلے عناصر سے آگاہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ “شکار کے لیے شکاری کے ساتھ اور بچاؤ کے لیے شکار کے ساتھ” چلنے والے ہمارے لیے کوئی اجنبی نہیں۔ دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں عظیم قوم اور مسلح افواج کی استقامت کے ہاتھوں شکست ہو گی۔آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن اور عوام کے دفاع کے لیے ہم ہر قیمت پر جواب دیں گے۔ اور جہاں بھی ضرورت پڑی دشمنوں کا پیچھا کر کے انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری و سیاسی قیادت نے مادر وطن کے ہر قیمت پر دفاع کے لیے سپاہیوں کے غیر متزلزل عزم اور جذبے کو سراہا۔

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

  • پاک بحریہ کا نیا جنگی بحری جہازپی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا

    پاک بحریہ کا نیا جنگی بحری جہازپی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا

    راولپنڈی: پاک بحریہ کا نیا جنگی بحری جہازپی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا، جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پرایک پروقاراستقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمانڈرپاکستان فلِیٹ ریئرایڈمرل عبد المنیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آف شورپٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر 2024 میں کمیشن کیاگیاپی این ایس یمامہ؛ کثیرالمقاصد،سبک رفتار،ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی خصوصیات سے لیس ہے۔

    لاس اینجلس : خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ کتنا؟

    آئی ایس پی آر کے مطابق جہازملٹی رول ہیلی کاپٹرکے ساتھ طویل عرصے تک سمندر میں آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے پی این ایس یمامہ کی شمولیت سے ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان جدید ترین کثیرجہتی جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے بحر ہند میں جاری پاک بحریہ کے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام کو تقویت ملے گی، پاک بحریہ ملکی بحری حدود اوروسائل کے تحفظ کی ضامن ہے۔

    لندن کے میئر صادق خان کا 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

  • سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، پانچوں دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، پانچوں دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی ، خودکش حملہ آور سمیت پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کے ساتھ حملے کو ناکام بنادیا،حملے کے بعد دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے میں تمام پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔

    پہلے ہی بتادیا تھا کہ پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی،فیصل واوڈا

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس شدید مقابلے میں پاکستان کے دو بہادر سپوت، نائیک طاہر خان (39 سال، ضلع ٹانک کے رہائشی) اور لانس نائیک طاہر اقبال (26 سال، ضلع کرک کے رہائشی)، بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، حملے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اس گھناؤنے عمل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہماری اس جدوجہد کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    26 ویں ترمیم کیخلاف عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے