Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی،پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے، اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور سہیل احمد عظمی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے،تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

  • ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

    ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مؤثر کارروائی کے دوران دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 22 اور 23 جنوری کی رات پاک افغان بارڈر پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ سے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی، جس پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 خوارج مارے گئے جبکہ ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

    ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ باربار اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتا ہے،وزیراعظم

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کہتا آیا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    مزدوروں کو اگر محنت کا صلہ ملے تو ہمارا معیشت کا نظام چل سکتا ہے، بلاول بھٹو

  • فضائی جنگی مشقیں،پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے سعودی عرب پہنچ گئے

    فضائی جنگی مشقیں،پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے سعودی عرب پہنچ گئے

    راولپنڈی: پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کثیر القومی فضائی جنگی مشق ”اسپیئرز آف وکٹری 2025“ میں شرکت کے لیے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا دستہ، جس میں جے ایف-17 تھنڈر بلاک III جنگی طیارے اور خصوصی فضائی اور زمینی عملہ شامل ہے، سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر پہنچ گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئےمشق میں پاک فضائیہ کےدستے کی شرکت علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے پی اے ایف کےعزم کو اجاگر کرتی ہے کثیر قومی فضائی جنگی مشق "اسپیئرز آف وکٹری 2025” سعودی عرب میں منعقد ہورہی ہے۔

    بلوچستان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا

    آئی ایس پی آرکے مطابق ان مشقوں میں شرکت کے لئے پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر بلاک III لڑاکا طیاروں پر مشتمل دستہ سعودی عرب پہنچ گیا، جس میں فضائی اور زمینی عملے شامل ہے پی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کے لیے براہ راست اڑان بھری اور اس دوران ایئر ٹو ایئر ایندھن بھرنے کا کام انجام دیا۔

    محکمہ تعلیم کی دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم اور مریم نواز شامل ہونے کی تصدیق

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جے ایف سترہ طیاروں کی طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیتوں کا مظہر ہے، پاک فضائیہ کے پائلٹس اے ای ایس اے ریڈار اور بی وی آر ار میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کے ساتھ شریک ہوں گے پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری دیگر جدید لڑاکا طیاروں کے مد مقابل آئیں گے اسپیئرز آف وکٹری 202 میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، یونان،قطر، یو اے ای، امریکہ اور برطانیہ کے جدید لڑاکا طیارے اور کمبیٹ سپورٹ ایلیمنٹس بھی شامل ہیں۔

    پنجاب میں سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراکر دیا گیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی شاہی فضائیہ پانچویں بار سپیئرز آف وکٹری کی میزبانی کر رہی ہے، یہ مشق تکنیکی ترقی، ایئر پاور ایپلی کیشن میں بڑھتی ہوئی پیچیدگی اور مشترکہ فضائی دفاعی چیلنجوں میں شریک فضائیہ کے اندر باہمی تعاون کو بڑھانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

    اپنے بچوں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیمی سےبچانے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ،وزیراعظم

  • بلوچستان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا

    بلوچستان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کئے گئے آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری 2025 کو سمبازہ میں ایک آپریشن کیا گیا، جس میں پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری مارا گیا مارے گئے اس دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم داوران خان کے طور پر ہوئی ہے جو کہ افغانستان کے صوبے پکتیکا کے ضلع وازکوز کے گاؤں گاؤں بلورائی سے تعلق رکھتا ہے۔

    محکمہ تعلیم کی دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم اور مریم نواز شامل ہونے کی تصدیق

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد 20 جنوری کو افغانستان کے حوالے کر دیا گیا ہے اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروا ئیو ں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی۔

    اگر سندھ میں بنجر زمین آباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو بلوچستان میں کیوں نہیں

  • ژوب:سیکیورٹی فورسز  کی کارروائی،دراندازی کی کوشش کرنیوالے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک

    ژوب:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،دراندازی کی کوشش کرنیوالے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 18اور19 جنوری کی رات خوارج کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقہ سمبازہ سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق سیکورٹی فورسزکی موثر کارروائی کے نتیجے میں 5 خوارج جہنم میں بھیج دیئے گئے، پاکستان عبوری افغان حکومت سے مسلسل کہتا آرہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائےعبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی-

    19 بچوں کی ماں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکومت خوارج کوپاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    پہلا ٹیسٹ:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

  • سکیورٹی فورسزکا  تیراہ میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک

    سکیورٹی فورسزکا تیراہ میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک

    پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران پانچ خوارج ہلاک کو ہلاک کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی پر خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران رنگ لیڈر عابد اللہ تراب سمیت 5 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔آپریشن کے دوران ایک خارجی دہشتگرد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک خوارج دہشتگردی سمیت شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کامقام تبدیل

    بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مصطفی کمال

    کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع

    عمرہ ویزےکی آڑمیں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام

  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک  ، 18 زخمی

    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک ، 18 زخمی

    راولپنڈی: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے –

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سیکورٹی فورسز اورمعصوم شہریوں کےخلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئےجن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں ، اس صورتحال پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں۔

    سلمان خان کے خاندان میں افسوس کا سماں

    آئی ایس پی آر کے مطابق 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج مارے جا چکے ہیں جبکہ 18 خوارج زخمی ہوئے ہیں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    جمائما گولڈ اسمتھ کی برطانیہ میں جنسی جرائم کو مسلمانوں سے جوڑنے والوں پر تنقید

  • شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،4 خوارج جہنم واصل

    شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،4 خوارج جہنم واصل

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ہے، جس میں چار دہشت گرد جہنم واصل کئے گئے ہیں

    سیکیورٹی فورسز نے سپن وام کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر فوری کارروائی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن کے دوران خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔ فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔مزید برآں، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کی بنا پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور ملک بھر میں امن قائم کرنے کے لئے اپنی کوششوں میں مصروف ہیں اور اس عزم پر قائم ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    یہ آپریشن دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں ایک اور اہم کامیابی ہے، جس کے ذریعے دشمن کے نیٹ ورک کو مزید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ پاکستانی فوج اپنی تمام تر توانائیاں ملک میں امن و سکون کی بحالی کے لئے بروئے کار لا رہی ہے۔

    بھارتی ہندو زائرین کو پاکستان میں بہترین سہولیات فراہم

    حکومت سندھ نے موویز، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹریز کے فروغ کے لئے کوششیں تیز کردیں

  • بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی آرمی چیف سے ملاقات

    بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنٍڈی: بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،پاکستان اور بنگلہ دیش کی فوجی قیادت نے نے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں، پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطےکی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پرغور کیا گیا اور دونوں جانب سے مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پرزوردیا گیا ملاقات میں دونوں برادرممالک کےدرمیان پائیدار شراکت داری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    معید پیرزادہ اور شہباز گل کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلانے پر مقدمہ درج

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعےعلاقائی سلامتی میں تعاون جاری رکھیں ، لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فوج کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی بے پناہ قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔

    قبل ازیں بنگلہ دیشی وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز (جے ایس ایچ کیو) میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تفصیلی ملاقات کی،ملاقات میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شیل پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

    اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک محفوظ اور خوش حال مستقبل کے لیے ایک مشترکہ وژن رکھتے ہیں جو مضبوط دفاعی تعلقات پر مبنی ہے۔

    واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور

    آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کی تعریف کی، انہوں نے مسلح افواج کے عزم اور استقلال کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج جہنم واصل

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج جہنم واصل

    12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کامیاب کارروائیوں میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ان کارروائیوں کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 جنوری کو دو اہم کارروائیاں کیں۔ پہلی کارروائی ٹانک کے علاقے میں کی گئی، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مزید 2 خوارج مارے گئے۔ ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچایا اور علاقے میں امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا۔

    دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائیاں حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا حصہ ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنۂ خوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر جوانوں پر فخر ہے، اور حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔

    یہ کارروائیاں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ملک بھر میں امن و امان قائم کرنا اور دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے سے روکنا ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور ملک میں امن و سکون قائم کیا جائے گا۔

    نو مئی،ماسٹر مائنڈ کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہی ہوگا ، وکیل وزارت دفاع

    حماس پہلے مرحلے میں 33 یرغمالیوں کو آزاد کرے گا، اسرائیلی حکام