Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • سروسز چیفس اور مسلح افواج  کا سپاہی سوار محمد حسین شہید  کی  53ویں برسی پر خراج عقیدت

    سروسز چیفس اور مسلح افواج کا سپاہی سوار محمد حسین شہید کی 53ویں برسی پر خراج عقیدت

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج نے سپاہی سوار محمد حسین شہید ( نشان حیدر ) کی 53ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق1971 ءمیں آج کے دن ظفروال شکر گڑھ سیکٹر پر پاک، بھارت جنگ کے دوران سوار محمد حسین شہید نے بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا اور ایک بہادر سپاہی ہونے کا فرض نبھایا ،سوار محمد حسین نے دشمن کے ٹینکوں کی شناخت کی اور بغیر ریکائل رائفلز کے عملے کو ہدایت دے کر دشمن کے 16 ٹینکوں کو تباہ کرنے میں اپنا حصہ ڈالا، اس بہادری کے عمل کے دوران دشمن کی مشین گن کی گولی ان سینے پر اور فرض کی ادائیگی میں انہوں نے اپنی جان کی قربانی پیش کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین شہید کی برسی مادر وطن کی خود مختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانیوں کا لازوال ثبوت ہے آئیے ہم اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو عزت دیں اور ان سے تحریک لیں، جن کی بہادری اور قوم کے لیے لگن فخر کا باعث ہے پاکستان کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر بیٹوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،دو خوارجی ہلاک ایک گرفتار

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،دو خوارجی ہلاک ایک گرفتار

    راولپنڈی: ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خوارجی ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے گولیاں اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن شروع کر دیا ہے سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • فورسز کے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشن، 6 جوان شہید، 22 خارجی ہلاک

    فورسز کے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشن، 6 جوان شہید، 22 خارجی ہلاک

    فورسز کے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشن، 6 جوان شہید، 22 خارجی ہلاک ہو گئے،

    6 اور 7 دسمبر 2024 کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف تین مختلف کارروائیوں میں 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور متعدد دہشت گردوں کو مار ڈالا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک ضلع کے علاقے گُل امام میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات ملنے پر فورسز نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں 9 خوارج مارے گئے، جبکہ 6 خوارج زخمی ہو گئے۔ اس آپریشن کے دوران فورسز نے علاقے میں موجود دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

    دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 10 خوارج کو کامیابی سے ہلاک کیا۔ یہ آپریشن بھی خوارج کے خلاف تھا جو علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ اس کامیاب آپریشن نے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کی۔

    تیسری کارروائی تھل ضلع میں کی گئی، جہاں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے اس حملے کو ناکام بنا دیا اور 3 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ تاہم، اس دوران ہونے والی شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر پاکستانی سپاہیوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ یہ بہادر جوان اس لڑائی میں شجاعت سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، جنہوں نے اپنے وطن کے لیے جان کی قربانی دی۔

    پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ان کامیاب آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف اپنے عزم کو ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے۔ فورسز کی جانب سے علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے حؤالہ سے آپریشن جاری ہیں تاکہ کسی بھی خوارج کو محفوظ پناہ گزینی کا موقع نہ ملے اور دہشت گردی کی لعنت کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔

    پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی اور خوارج کی موجودگی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، اور ان کے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہماری قوم کے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ یہ قربانیاں نہ صرف ہمارے سپاہیوں کی بہادری کا غماز ہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کی گواہی بھی دیتی ہیں۔

  • میجر شبیر شریف واحد فوجی جوان، جنھیں دو بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر ،ستارہ جرات عطا

    میجر شبیر شریف واحد فوجی جوان، جنھیں دو بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر ،ستارہ جرات عطا

    میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر)کا 53 واں یومِ شہادت.آج میجر شبیر شریف شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے.

    ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا.علما کرام کا کہنا تھا کہ شہداء کو بھولنے والی قوموں کا تاریخ میں نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا، میجر شبیر شریف شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا،

    میجر شبیر شریف شہید(نشانِ حیدر)کا53واں یومِ شہادت.میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو ضلع گجرات کے گاؤں کُنجاہ میں پیدا ہوئے.میجر شبیر شریف نے اپریل 1964 میں کمیشن حاصل کیا ، میجر شبیر شریف کوپاسنگ آؤٹ پریڈ میں ”اعزازی شمشیر” سے نوازا گیا.میجر شبیر شریف واحد فوجی جوان ہیں جنھیں دو بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر اور ستارہ جرات عطاء کئے گئے.6دسمبر کو میجر شبیر شریف نے دشمن کا ایک اور جوابی حملہ پسپا کیا .اس دوان43بھارتی فوجیوں کو ہلاک ،38کو جنگی قیدی اور4ٹینک تباہ کیے .میجر شبیر شریف بھارتی ٹینک کے گولے کا نشانہ بن کر شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہو ئے .آپ کی اس بے مثال جرات اور بہادری کے صلے میں حکومت پاکستان نے آپ کو نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا

    میجر شبیر شریف کا یوم شہادت، صدر مملکت، وزیراعظم کا خراج تحسین پیش
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کو 53ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا،صدر آصف علی زرداری نے میجر شبیر شریف شہید کی جرات اور بہادری کو سراہا اور کہا کہ میجر شبیر شریف شہید نے 1971 میں دشمن کا جوانمردی سے مقابلہ کیا.میجر شبیر شریف شہید جیسے بہادر افسران پر پوری قوم کو فخر ہے.میجر شبیر شریف شہید نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا.پوری قوم میجر شبیر شریف کو وطن کیلئے قربانی اور بہادری پر سلام پیش کرتی ہے.قوم تمام شہداء کی قربانیوں کی معترف ہے، اُنہیں فراموش نہیں کرے گی.

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےمیجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے 53ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر جرآت و بہادری کی عمدہ مثال تھے.1971 کی جنگ میں میجر شبیر شریف شہید نے سلمانکی میں دشمن کی پیش قدمی کو روکے رکھا.میجر شبیر شریف شہید نے نہ صرف اپنے ہدف کی حفاظت کی، دشمن کے ٹینکوں کو ٹینک شکن رائفل سے ناکارہ بنایا بلکہ کمپنی کمانڈر سمیت دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا ڈالا.طاقت کے نشے میں چور اپنی عددی برتری کے باوجود دشمن، میجر شبیر شریف شہید کی موثر مدافعت کا مقابلہ نہ کر سکا.میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر نے مادر وطن کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا.میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا وطن سے محبت اور دفاعِ وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کرنے کا جذبہ نوجوان نسل کیلئے قابل تقلید ہے.میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے جذبہ حب الوطنی اور فرض شناسی نے دشمن کی عددی برتری کو خاک میں ملا دیا.مجھ سمیت پوری قوم کو میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر اور انکے اہل خانہ پر فخر ہے.پاکستان کی غیور قوم دفاعِ وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر و جری جوانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتی.میجر شبیر شریف شہید کی فرض شناسی اور وطن سے وفاداری کی مثال رہتی دنیا تک آئندہ نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی.

  • میجر شبیر شریف شہید کا 53واں یوم شہادت، سروسز چیفس اور افواج پاکستان کا خراج عقیدت

    میجر شبیر شریف شہید کا 53واں یوم شہادت، سروسز چیفس اور افواج پاکستان کا خراج عقیدت

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے میجر شبیر شریف شہید ( نشان حیدر )کے 53ویں یوم شہادت پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 ء کی جنگ کے دوران میجر شبیر شریف جنہیں 1965 کی جنگ میں ان کی بہادری کے لیے ستارۂ جرات سے بھی نوازا گیا تھا ، کو سلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب تزویراتی لحاظ سے انتہائی اہم اونچی جگہ کو محفوظ بنانے کا کام سونپا گیا تھا۔ 5/6 دسمبر کی رات، انہوں نے 4 جاٹ رجمنٹ کے کمپنی کمانڈر میجر نارائن سنگھ کو ختم کر کے بے مثال ہمت کا مظاہرہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دسمبر کو انہوں نے دشمن کے بار بار ہونے والے جوابی حملوں کو بہادری سے پسپا کیا، انہوں نے آگے بڑھتے ہوئے ٹینکوں کو تباہ کیامقصد کو کامیابی سے حاصل کرنے اور پے در پے حملوں کے خلاف دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف شہید نے بھارتی ٹینک کے گولے کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر شبیر شریف شہید کی غیر معمولی جرأت، غیر متزلزل لگن اور عظیم قربانی حب الوطنی اور عسکری مہارت کے اعلیٰ ترین نظریات کی مظہر ہے۔ انہوں نے تاریخ میں اپنی میراث کو اپنے خون سے نقش کیا اور مادر وطن کا زبردست مشکلات سے دفاع کیا، ایک شکرگزار قوم کے طور پر، ہم اپنے ان بہادر ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں لازو ا ل قربانیاں دیں ان کی ناقابل تسخیر روح نسلوں کو متاثر کرتی رہتی ہے، اور ان کی یاد تاریخ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ رہتی ہے۔

  • خیبرپختونخوا   میں سیکیورٹی فورسز کے 2 علیحدہ آپریشنز ،8 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 علیحدہ آپریشنز ،8 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے 2 علیحدہ آپریشنز میں مجموعی طور پر 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سراروغہ جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن میں 2 خوارج بشمول خارجی رہنما خان محمد عرف کھورے ہلاک ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران 2 خوارج کو گرفتار بھی کیا گیاہلاک خارجی خان محمد عرف کھورے ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری سمیت دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے خان محمد عرف کھورے کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے،علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • معرکہ ہلی ، میجر محمد اکرم شہید کی بہادری اور جوانمردی کی  داستان

    معرکہ ہلی ، میجر محمد اکرم شہید کی بہادری اور جوانمردی کی داستان

    میجر ملک محمد اکرم 4 اپریل 1938ء کو کھاریاں کے گاؤں ڈنگہ میں پیدا ہوئے.میجر محمد اکرم نے 1961ء میں فوج میں شمولیت اختیار کی. میجر محمد اکرم 4 فرنٹئیر فورس رجمنٹ کا حصہ بنے اور 1970 میں میجر کے رینک پر فائز ہوئے.1971ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران میجر محمد اکرم مشرقی پاکستان میں ہلی کے محاذ پر تھے.دُشمن کے ایک بریگیڈ نے آپ کی کمپنی کے دفاعی حصار کو توڑنے کیلئے متعدد حملے کئے.بھارتی فوج کی عددی برتری کے باوجود آپ کی کمپنی نے مسلسل14دن تک دشمن کے ہر حملے کو ناکام بنایا.بھرپور مزاحمت کے نتیجے میں بھارتی فوج مادرِ وطن کے ایک اِنچ پر بھی قبضہ کرنے کی جرأت نہ کر سکی .میجر محمد اکرم دفاعِ وطن کے اِس معرکے میں شہید ہو گئے.آپ کی بے مثال جرأت ، دلیری اور بے باکی کا اعتراف بھارتی کمانڈر انچیف نے بھی کیا.

    میجر محمد اکرم شہید (نشانِ حیدر)کا53واں یومِ شہادت.آج میجر محمد اکرم شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے.دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا.علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا. علما کرام کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، میجر محمد اکرم شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا

    میجر محمد اکرم شہید نے وطن کیلئے عظیم قربانی پیش کی.صدر مملکت
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کو 53 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نےمیجر محمد اکرم شہید کو دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا صدر مملکت نے میجر محمد اکرم شہید کے جذبہ حب الوطنی، قوم کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ میجر محمد اکرم شہید نے وطن کیلئے عظیم قربانی پیش کی.پوری قوم اپنے شہداء اور اُنکے خاندانوں کی احسان مند رہے گی.قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، قربانیاں فراموش نہیں کرے گی.صدر مملکت نے میجر محمد اکرم شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کی.

    میجر محمد اکرم شہید نے دشمن کی عددی برتری کی پرواہ کئے بغیر اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا.وزیراعظم
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےمیجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے 53ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میجر محمد اکرم شہید نے مشرقی پاکستان میں لڑتے ہوئے جرآت و بہادری کی لازوال مثال قائم کی. میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر نے دشمن کی عددی برتری کی پرواہ کئے بغیر اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا. میجر محمد اکرم شہید نے فرض شناسی اور وطن سے عہد وفاء کی ایسی مثال قائم کی جو نوجوان نسل کیلئے قابل تقلید ہے. مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے.وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے وطن کے عظیم بیٹوں کیلئے پوری قوم کے عقیدت کے جذبات ہیں.پاکستانی قوم اپنے شہداء اور انکے اہل خانہ کی وطن کے دفاع کیلئے دی گئی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر ے گی.

  • میجر محمد اکرم شہیدکی 53ویں برسی، سروسز چیفس اور مسلح افواج پاکستان کا خراج عقیدت

    میجر محمد اکرم شہیدکی 53ویں برسی، سروسز چیفس اور مسلح افواج پاکستان کا خراج عقیدت

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج پاکستان نے میجر محمد اکرم شہید( نشان حیدر) کی 53ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اکرم شہید 19 مئی 1971 کو ہلی (مشرقی پاکستان) میں 4 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کی کمانڈ کر رہے تھے، جہاں انہوں نے علاقے کا بہادری سے دفاع کیا اور دشمن کو پیش قدمی نہ کرنے دی بعد ازاں 03 دسمبر 1971 کو انہیں دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا گیا اور انہوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے دشمن کے 3 ٹینک تباہ کر دیئے دشمن سے لڑائی کے دوران میجر محمد اکرم شدید زخمی ہوئے اور 5 دسمبر 1971 کو شہادت کو گلے لگا لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اکرم کی شہادت مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی جانب سے دی گئی غیر معمولی قربانیوں میں سے ایک قربانی یاد دلاتی ہےآئیے ان ہیروز کو یاد رکھیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

  • جنرل ساحر شمشاد کا نیول آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ

    جنرل ساحر شمشاد کا نیول آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو لاحق خطرات اور صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جنرل ساحر شمشاد نے بحری جہازوں اور آبدوزوں کا بھی معائنہ کیا اور جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے ساحلی ایریا اور جہاز پر سوار جوانوں سے بھی ملاقات کی، انہوں نے تعینات جوانوں اور بحری اثاثوں کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورہ کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے جوانوں کے جذبہ کی بھی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی نے کوسٹل ایریا اور جہاز پر موجود ٹروپس کے ساتھ بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کراچی میں قتل

    آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ،مشقوں کا مشاہدہ کیا

    انتشار پھیلانے والوں کیخلاف مؤثر کاروائی کیلئے اجلاس میں بڑے فیصلے

    فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی

  • 44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن  کی تقریب،آرمی چیف کی شرکت

    44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی تقریب،آرمی چیف کی شرکت

    راولپنڈی: 44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (PARA) کی تقریب آج آرمی مارکس مین شپ یونٹ (AMU) جہلم میں منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھےمیگا شوٹنگ ایونٹ کا انعقاد 14 اکتوبر سے 28 نومبر 2024 تک کیا گیا،مقابلے میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، سول آرمڈ فورسز بشمول رینجرز (سندھ اور پنجاب)، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری (LGSG) اور عام شہریوں کے 2000 سے زائد فائررز نے حصہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سی او ایس اور چیف آف دی ائیر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے گیسٹ آف آنر تھے، انہوں نے ہر کیٹیگری میں ایوارڈ جیتنے والوں اور رنرز اپ کو ٹرافیز اور میڈلز سے نوازا، ا نٹر سروسز میچز میں پاکستان آرمی نے 3 مقابلے جیتے جن میں سی جے سی ایس سی، سی او اے ایس اور سی این ایس میچز شامل تھے جبکہ سی اے ایس مقابلہ پاک فضائیہ نے جیتا، پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کر لی-


    آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ٹی آر ٹیم ٹرافی لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز، ایچ آئی (ایم) کی قیادت میں پاک فوج نے جیتی، پریذیڈ نٹ کپ نیشنل چیلنج میچ کی ٹرافی پاک فوج کے نائیک وسیم احمد خان کو دی گئی، پاک فضائیہ نے پرائم منسٹر اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج جیت لیا پیرا فائرنگ میچز (انفنٹری سکواڈ) میں آزاد کشمیر رجمنٹ نے پہلا انعام حاصل کیا۔



    آئی ایس پی آر کے مطابق شوٹنگ کا اعلیٰ ترین اعزاز ’دی ماسٹر ایٹ آرمز‘ ٹرافی پنجاب رجمنٹ کے سپاہی آفتاب احمد کو دیا گیا، بیسٹ شاٹ میچ ٹرافی گروپ 2 اور گروپ 3 کیولری کے لانس دفادار محمد عمران اور ای ایم ای بٹالین کے حوالدار فتح اللہ خان کو دی گئی،شرکا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے،چیف آف آرمی سٹاف نےنشانہ بازوں کی اعلیٰ کاکردگی کو سراہا، شوٹنگ کی مہارت کو ایک پیشہ ور سپاہی کی پہچان قرار دیتے ہوئے، آرمی چیف نے کہا کہ "شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کے مقاصد میں رہنا چاہیے”۔

    قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔