Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، 7 جوان شہید،جوابی فائرنگ میں6 دہشتگردہلاک  4 زخمی

    قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، 7 جوان شہید،جوابی فائرنگ میں6 دہشتگردہلاک 4 زخمی

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 7 جوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات کے علاقے شاہ مردان میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر 15 اور 16 نومبر کی درمیانی رات حملے کی کوشش کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگردہلاک ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بہادر جوان شہید ہوگئے،علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ہماراعزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،مجید بیریگیڈ کے رِنگ لیڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،مجید بیریگیڈ کے رِنگ لیڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مجید بیریگیڈ کے رِنگ لیڈر سمیت چار دہشتگرد مارے گئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 نومبر کی درمیانی رات دہشت گردوں کے خلاف بالگتار میں کارروائی کی، اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ ثنا عرف بارو چار ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد سرغنہ ثنا عرف بارو دہشت گردوں کا ریکروٹمنٹ ایجنٹ تھادہشت گرد ثنا عرف بارو نام نہاد مجید بریگیڈ کے لیے ضلع کیچ میں خود کش حملہ آوروں کی بھرتی کرتا تھا، ثنا عرف بارو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

    ثنا عرف بارو نے عدیلہ بلوچ کو کالعدم تنظیم میں شامل کیا اور اسے خودکش حملے کی تربیت دی تھی، ثنا کی ہلاکت عدیلہ بلوچ کے والدین کی معاونت سے ممکن ہو سکی ہے، عدیلہ بلوچ کے والدین نے سیکیورٹی فورسز کو اس بات کی اطلاع دی تھی کہ ان کی بیٹی کو دہشت گردوں نے اغوا کرلیا اور اسے دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے،تربت سے گرفتار خودکش بمبار خاتون عدیلہ بلوچ نے صوبائی حکومت کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کئی اہم انکشافات کئے تھے۔

  • چیف آف جنرل اسٹاف اویس دستگیر کی چینی آرمی کے کمانڈر سے ملاقات

    چیف آف جنرل اسٹاف اویس دستگیر کی چینی آرمی کے کمانڈر سے ملاقات

    چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر کی بیجنگ میں کمانڈر پیپلزلبریشن آرمی جنرل لی کیامنگ سے ملاقات ہوئی، جس میں چینی آرمی کے کمانڈر نے اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی فوج کے اقدامات کو سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر اور کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی جنرل لی کیامنگ کے درمیان پی ایل اے ہیڈکوارٹرز بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی ا?ر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر توجہ مرکوز رہی جبکہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس نے کراچی میں حالیہ دہشت گرد حملے میں چینی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور چینی شہریوں کی پاکستان میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ دشمنوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس اور جنرل لی کیامنگ نے فوجی تربیت، آلات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔واضح رہے کہ چین نے ایک بار پھر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    چینی شہریوں پر خود کش حملہ آور کے بارے میں نئے انکشافات

    انڈر19 ویمنزسکلزکیمپ کا کراچی میں آغازہوگیا

    کراچی ایئر پورٹ دھماکا،ملزمان 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  • آسٹریلوی فوج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    آسٹریلوی فوج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    آسٹریلوی فوج کے سربراہ کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے

    آسٹریلوی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خاص طور پر عالمی اور علاقائی سیکیورٹی کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔پاکستان کے چیف آف جنرل سید عاصم منیر نے آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے تعاون کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹیورٹ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر آسٹریلین آرمی چیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہیں پاک فوج کے ایک منظم دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی و عالمی سیکیورٹی کے امور پر قریبی تعاون کے عزم کا مظہر ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج ہلاک،6 زخمی

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج ہلاک،6 زخمی

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں 9 نومبر کو سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے،وزیراعظم شہبازشریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں کسی بھی باقی خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپر یشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے، انہوں نے 6 خارجیوں کو ہلاک اور 6 کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کی تعریف کی، کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کے خاتمے کے لیے قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

    صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 6 کو زخمی کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعر یف کی،صدرِ مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ 6 خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے، دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے، قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔

  • عالمی امن  کو خطرات اور چیلنجز  کا سامنا ہے،آرمی چیف

    عالمی امن کو خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے،آرمی چیف

    اسلام آباد: 28ویں سالانہ کانفرنس برائے بین الاقوامی امن قائم کرنے کی تربیتی مرکز ، پہلی بار پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے۔ یہ تقریب 4 سے 8 نومبر 2024 تک نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مرکز برائے بین الاقوامی امن و استحکام میں جاری ہے۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے نئے CIPS عمارت کے افتتاح کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے تحت سیکرٹری جنرل، امن آپریشنز کے محکمے کے جین پیئر لیکروا، اقوام متحدہ کے پولیس مشیر، قائم مقام فوجی مشیر، پاکستان کے خارجہ سیکرٹری اور نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر نے بھی بطور مہمان خاص شرکت کی

    اپنے کلیدی خطاب میں،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ آج عالمی امن نئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ ا اگرچہ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے بہت سے امن قائم کرنے کے اقدامات جاری ہیں، لیکن بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ مہمان خصوصی جین پیئر لیکروا نے پاکستان کی اقوام متحدہ کے امن قائم کرنے کی کارروائیوں میں شراکت کا اعتراف کیا اور پاکستان کے 28ویں IAPTC سالانہ کانفرنس کی میزبانی پر تعریف کی۔

    کانفرنس کے آغاز پر، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے کیا۔

  • سیکیورٹی فورسز کا  جنوبی وزیرستان میں آپریشن ،4 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن ،4 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، اس دوران 4 خوارج مارے گئے علاقے میں موجود ممکنہ دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں ہیں۔

    ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان

    پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ لانچ

    ننکانہ:ضلعی ہیڈکوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس کا ماہانہ کارکردگی کاجائزہ اجلاس

  • بنوں،آپریشن کے دوران 8 خوارج جہنم واصل،میجر سمیت 3 جوان شہید

    بنوں،آپریشن کے دوران 8 خوارج جہنم واصل،میجر سمیت 3 جوان شہید

    ملک دشمن عناصر کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 8 خوارج جہنم واصل ہو گئے ، سات زخمی، جبکہ میجر سمیت تین جوان شہید ہو گئے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر عاطف خلیل اور دیگر دو نوجوان دشمنوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر یہ کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں۔ میجر عاطف خلیل کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی سے تھا جبکہ نائیک آزاد اللّٰہ کرک اور لانس نائیک غضنفر عباس شہید لیہ کے رہائشی تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    میجر عاطف خلیل شہید کا تعلق ضلع سدھنوتی آزاد کشمیر سے ہے ،میجر عاطف خلیل شہید کی عمر 31سال ہے ،میجر عاطف خلیل شہید نے 8سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا ،میجر عاطف خلیل شہید کے سوگواران میں والدین، بہن بھائی ، اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہے

    شہید ہونے والے نائیک آزاد اللہ شہید کا تعلق ضلع کرک سے ہے ،نائیک آزاد اللہ شہید کی عمر 36 سال ہے ،نائیک آزاد اللہ شہید نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا ،نائیک آزاد اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں

    35 سالہ لانس نائیک غضنفر عباس شہید کا تعلق ضلع لیہ سے ہے ،نائیک غضنفر عباس شہید نے 14 سال تک وطن عزیز کےدفاع کا فریضہ سرانجام دیا ،نائیک غضنفر عباس شہید کے سوگواران میں اہلیہ، بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہیں

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کا عظیم کردار

    اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کا عظیم کردار

    دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں کے بعد آئندہ نسلوں کو ممکنہ جنگوں سے بچانے اور دنیا بھر میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کےلیے اقوام متحدہ کا قیام 24 اکتوبر 1945 کو عمل میں لایا گیا

    اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کا کردار شروع ہی سے مثالی رہا ہے،پاکستان اپنے قیام کے اگلے ہی ماہ یعنی 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ کا رکن بنا اور 1960 میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ بن گیا،اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت پاک فوج نے نمایاں اور مثالی خدمات سرانجام دی ہیں،پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک پاکستان نے اقوام متحدہ کے 23 ممالک کے بے شمار امن مشنز میں خدمات فراہم کی ہیں،جب کہ اس وقت بھی پاک فوج و پولیس کے ہزاروں جوان و افسران اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاک فوج کی بے مثال خدمات کا اعتراف اقوام متحدہ سمیت دنیا کے اہم رہنماؤں نے ہمیشہ کیا،اس وقت 3 ہزار کے قریب پیس کیپر اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں،یہ امن دستے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، جنوبی سوڈان، وسطی افریقی جمہوریہ، قبرص، مغربی صحارا اور صومالیہ کے امن مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں،1960 سے لے کر اب تک پاکستان نے دنیا کے تقریباَ تمام براعظموں سمیت 29 ممالک میں اقوامِ متحدہ کے 48 امن مشنز میں 2 لاکھ 35 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا، ایک رپورٹ کےمطابق اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے دوران 27 افسران سمیت 171 پاکستانی فوجیوں نے عالمی امن کی بحالی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں،پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے پسماندہ ملکوں میں مشکل حالات سے نمٹنے کے لئے امن کے قیام کے حوالے سے جاری آپریشن میں خواتین کی نمائندگی اور درجہ بندی پر خصوصی توجہ دی ہے

    کٹھن چیلنجز کے باوجود اقوام متحدہ میں شامل افواج پاکستان کے جوان اورافسران ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں اوراقوام متحدہ کے چارٹر ،سلامتی کونسل کے فیصلوں کے مطابق دنیا میں امن کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ،امن فوج کے یہ جوان مذہب، نسل، زبان اور رنگ کے تعصب سے بالا تر ہو کر صرف انسانیت کی مدد کر رہے ہیں

    امن مشن کی 75 ویں سالگرہ،شہداء پاکستان کیلئے اعزازات کا اعلان

    اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

    افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے

  • آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ،انڈس شیلڈ مشقوں کا معائنہ

    آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ،انڈس شیلڈ مشقوں کا معائنہ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انڈس شیلڈ 2024 مشقوں کا معائنہ کیا اور پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپگریڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا، ایئربیس آمد پر ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، نیول چیف ایڈمرل نوید شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انڈس شیلڈ 2024 خطے کی سب سے بڑی کثیر الملکی مشق ہے، ان مشقوں میں 24 ایئرفورسز شریک ہیں،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو موجودہ سیکیورٹی چیلنجوں سے ہم آہنگ رہنے کے لیے پاک فضائیہ کی جدید کاری کی کوششوں کے بارےبریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپ گریڈیشن کے مختلف پروگراموں کے ذریعے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے دلکش فضائی نمائش کی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پاک فضائیہ کے نوجوانوں سے بھی بات چیت کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے عزم کو سراہا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ آپریشنل کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے آرمی چیف کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تربیت و آپریشنز میں فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،انہوں نے کہا کہ جاری مشق ”انڈس شیلڈ-2024“ شریک ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرے گی اور ان کے فضائی و زمینی عملے کو موجودہ دور کے جنگی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرے گی۔