Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل،مسلح افواج کا سائنسدانوں اور انجینئیرز کو خراج تحسین

    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل،مسلح افواج کا سائنسدانوں اور انجینئیرز کو خراج تحسین

    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہوگئے-

    باغی ٹی وی: یوم تکبیر کی سِلور جوبلی پرمُسلح افواج کی جانب سے ملک کو جوہری طاقت بنانے والوں کوشاندار خراج عقیدت کیا جارہا ہے۔

    جہانگیر ترین نے پارٹی کا نام فائنل کر لیا


    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج پوری قوم یوم تکبیر کی سلور جوبلی منارہی ہے کم سے کم قابل اعتماد ڈیٹرنس کے کامیابی سے شاندار حُصول کا دن منایا جارہا ہے اس کامیابی سے ہمارے خطے کی طاقت کی ڈائنامکس نے نئی شکل اختیار کی ہے-


    آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھرپور چیلجنز کے باوجود اس کامیابی میں کارفرما شاندار دماغوں کو مسلح افواج خراج عقیدت پیش کرتی ہیں ہم ناممکن کو حقیقت بنانے والے سائنسدانوں اور انجینئیرز کو سلام پیش کرتے ہیں،جنہوں نے ناممکن کو حقیقت میں بدل دیا، یہ وطن ہمیشہ قائم رہے گا، پاکستان زندہ باد-

    افغان طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ، 3 افراد ہلاک

    دوسری جانب ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ یوم تکبیر کے تاریخی دن، پاکستان کی جانب سے کیے گئے ایٹمی تجربات کی سلور جوبلی کے موقع پر پاک فضائیہ پوری پاکستانی قوم کے عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔


    ترجمان کہا کہ 28 مئی 1998 کے دِن پاکستان نے بھارت کے اشتعال انگیز ایٹمی تجربات کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرکے اپنی ایٹمی صلاحیت کا ثبوت دیا پاک فضائیہ نے اس دوران اپنے سی-130 طیاروں کے ذریعے جوہری اور حساس آلات کو ٹیسٹ سائٹ تک پہنچایا۔

    پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ٹیسٹ سے قبل اور اس کے دوران فضائی سیکیورٹی فراہم کی اس دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ہائی الرٹ پر رہے جبکہ ہمارے شاہین پائلٹس دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ تن تیار تھے۔

    سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا


    ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ اس تاریخی دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ، پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ اسی لگن اور عزم کے ساتھ ملک کی فضائی سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گا۔

    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دشمنوں کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ افواج اور عوام کو ٹکرا دے، قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہےاس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نےکسی سپرپاورکی دھمکیوں کی پروا نہیں کی اور نہ ہی اربوں ڈالر کی پیش کش انہیں آہنی عزم و ارادے سے ہٹاسکی ہمیں پاکستان کو اب معاشی قوت بنانا ہے، معاشی کمزوری دور کرنا آج کا ایٹمی پروگرام ہے۔

    خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گروپ بندی شروع

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا 25 مئی کو "یوم تکریم شہدائے پاکستان” منانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا 25 مئی کو "یوم تکریم شہدائے پاکستان” منانے کا اعلان

    جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات منعقد کی گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے آپریشنز کے دوران بہادری اور قوم کے لئے شاندار خدمات پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔51 افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری) ،22 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 2 جوانوں کو اقوامِ متحدہ کے خصوصی میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہداء کے اہلخانہ نے شرکت کی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھاکہ بلاشبہ شہداء کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کے طفیل ہم ایک آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہِ افتخار ہیں۔پاک فوج بطور ادارہ اپنے سے منسلک ہر فرد کو اور اسکے لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے۔ افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی اور آفسر تمام علاقائی، لسانی، اور سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے آرمی چیف نے حالیہ دنوں میں فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہداء کی حرمتوں پر حملوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ برداشت ہیں ۔

    آرمی چیف نے 25 مئی کو ”یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان “ منانے کا اعلان کیا،


    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک ، 2 جوان شہید

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک ، 2 جوان شہید

    راولپنڈی: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ آپریشن کے دوران 2 جوان شہید ہو گئے۔

    پاک فوج میں اعلیٰ افسران کے تبادلے

    آئی ایس پی آر کا کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 39 سالہ نائیک محمد عتیق سکنہ ضلع چکوال اور 36 سالہ نائیک رجب علی سکنہ ضلع اٹک بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھتہ خوری، فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ جوانوں کی قربانیاں سیکیورٹی اداروں کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    سوئٹزرلینڈمیں سیاحوں کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ،متعدد افراد ہلاک

  • پاک فوج میں اعلیٰ افسران کے تبادلے

    پاک فوج میں اعلیٰ افسران کے تبادلے

    لاہور: پاک فوج میں اعلیٰ افسران کے تبادلے کئے گئے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں بطور آئی جی آرمز برقرار رہیں گے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کو کمانڈر 4 کور لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔


    جبکہ میجر جنرل شاکر اللہ خٹک کو چیئرمین ایچ آئی ٹی ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا ہےلیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی کو لاہور سے تبادلہ کر کے جی ایچ کیو رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

  • فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنانہ تو قابل برداشت ہے اور نہ ہی قابل معافی،آرمی چیف

    فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنانہ تو قابل برداشت ہے اور نہ ہی قابل معافی،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج لاہور کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا آرمی چیف کو 9 مئی (یوم سیاہ) کے واقعات پر بریفنگ دی گئی آرمی چیف نے جناح ہاؤس اور فوج کی ایک تنصیب کا بھی دورہ کیا جس پر سیاسی طور پر حوصلہ افزائی کرنے والے فسادیوں نے حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز میں گیریژن افسران اور سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئےآرمی چیف نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور مجرموں کے خلاف مقدمے کا قانونی عمل پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شروع ہو چکا ہے۔

    سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ فوج اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتی ہے اور فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش ریاست کے خلاف ایک ایسا عمل ہے جو کسی بھی حالت میں نہ تو قابل برداشت ہے اور نہ ہی قابل معافی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن اور دشمن قوتیں اور ان کے حامی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن دشمن کے ایسے تمام عزائم کو قوم کے تعاون سے ناکام بنایا جائے گا، انشاء اللہ۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے سروسز ہسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا اور ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کی خیریت دریافت کی جو 9 مئی کے واقعے میں سیاسی شرپسندوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے تھے۔

    آرمی چیف نے قربان لائنز کا بھی دورہ کیا اور پولیس حکام سے ملاقات کی اورپولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، فسادات / توڑ پھوڑ کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل کو سراہا اور LEAs کو ان کی صلاحیتوں میں اضافے، انٹیلی جنس شیئرنگ اور تربیت کے لیے فوج کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • پاک فوج کے تین جوان بلوچستان میں پاک سر زمین پر قربان

    پاک فوج کے تین جوان بلوچستان میں پاک سر زمین پر قربان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے تین جوان بلوچستان میں پاک سر زمین پر قربان ہو گئے

    آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے زرغون میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھر پور جوابی کاروائی کی، جس کے بعد حملہ آور دہشت گرد بھاگ گئے، جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد جہنم واصل بھی ہوا ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری روکنے کے لیے چیک پوسٹ حال ہی میں بنائی گئی تھی

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے زرغون , مارگٹ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں, سپاہی ضمیر احمد ، سپاہی مدثر اور لانس نائیک عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے،وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،

    سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں سکیورٹی کے چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے، آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے، آصف علی زرداری نے شہید جوانوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ دھرتی اور امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جوانوں پر قوم کو
    فخر ہے،

    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کازرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت کی ہے،پی پی پی چیئرمین نے دہشتگردانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے تین جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے،
    بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ارضِ وطن کی خاطرسکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں ریاستی عملداری کو چیلینج کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، شہداء کے لہو کے ہر قطرے کا حساب لیں گے ،

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔محسن نقوی نے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے3 جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے۔محسن نقوی نے کہاکہ شہید جوانوں کی بہادری کوسلام پیش کرتے ہیں۔ شہید ہونے والے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں – شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنی جان کی قربانی دی-اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

  • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے شہر بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بنوں کے علاقے جانی خیل میں میں آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اورعام شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا –

    آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کاوش کو سراہا، مقامی لوگوں نے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے میں مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

  • 9 مئی کےتمام ذمہ داروں کو یقینی طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف

    9 مئی کےتمام ذمہ داروں کو یقینی طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کے فخر، عزت اور وقار کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر گوجرانوالہ نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداء کا دورہ کیا اور پھول بھی چڑھائے اپنے دورہ کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فارمیشنز کی لگن، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پراپیگنڈا وار فئیر سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیاری پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاست اورمسلح افواج تمام شہداء اور اہل خانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت، وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیںجنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کا احترام عوام کے دلوں میں ہمیشہ قائم رہے گا، کسی کو شہدا اور ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائی گی۔

  • پی ٹی آئی کا کورکمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل

    پی ٹی آئی کا کورکمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ فساد کی آڑ میں سیاسی قوت اور افواجِ پاکستان کو مدِمقابل لانے کی کوشش کی گئی-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے اعلامیے پر پی ٹی آئی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے کو اہمیت کا حامل سمجھتی ہے افواج میں واقعات پرسوچے سمجھے منصوبےکےاحساس کو درست پیشرفت سمجھتےہیں، بعض سرکاری عمارات،عسکری املاک، سینکڑوں پُر امن شہری اس انتشار کی زد میں آئے، سمجھتے ہیں کہ دستورِ پاکستان ہماری انفرادی و اجتماعی رہنمائی کا وسیلہ ہے۔

    میں ہر کسی کو’گڈ ٹو سی یو‘کہتا ہوں ،مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا،چیف جسٹس

    اعلامیے میں پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ عمران خان کے 9 مئی کو عدالتی احاطے سے اغواء پر احتجاج فطری نتیجہ تھا، شواہد ہیں کہ مظاہرین کی صفوں میں منصوبے کے تحت مسلّح انتشار پسند داخل کیے گئے انتشار پسندوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا، پُرامن شہریوں پر گولیاں برسائیں، انتشار پسندوں کی فائرنگ میں درجنوں شہری شہید، سینکڑوں زخمی ہوئے چیئرمین عمران خان پر 3 نومبر کےقاتلانہ حملے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ ہے، واقعے میں شہریوں کے ساتھ ہمارے کارکنان کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عام شہریوں کے ساتھ ہمارے کارکنان کو بڑے پیمانے پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، فساد کی آڑ میں سیاسی قوت اور افواجِ پاکستان کو مدِمقابل لانے کی کوشش کی گئی فتنہ و انتشار کے اس واقعے میں کار فرما عناصر کی نشاندہی کے لیے تحقیقات ناگزیر ہیں، عمران خان نے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل با اختیار کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے۔

    9 مئی کے یوم سیاہ اور15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق پوری دنیا نے …

    پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے پاس آزادانہ تحقیق یا انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد ہیں، منصوبہ تھا کہ افراتفری پھیلا کر اس کا الزام پی ٹی آئی کو دے کر کریک ڈاؤن کا جواز تراشہ جا سکے پاکستان تحریکِ انصاف آئین و قانون کی بالا دستی پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے، فوری، صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے حقِ فیصلہ سازی عوام کو واپس لوٹایا جائے۔

    گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوگا فوج ان اکسانے والوں،حوصلہ افزائی کرنےوالوں اور مجرموں سے بخوبی واقف ہے، ان گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو پاکستان کے متعلقہ قوانین کے تحت کٹہرے میں لایا جائے گا، مجرموں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    عیدالا ضحیٰ کب ہوگی؟

    اعلامیے میں کہا گیا کہ فوجی تنصیبات اور سیٹ اپ پر حملہ کرنے والے مجرموں کے خلاف مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی ایجنڈے کے تحت فوجی تنصیبات اور مقامات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتیں گے اب تک حاصل کیے جانے والے ناقابل تردید شواہد کی بنیاد پر مسلح افواج حملوں کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں، مدد گاروں اور اس عمل میں شریک افراد سے اچھی طرح آگاہ ہیں، اس سلسلے میں حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کرنے کی کوشش بالکل بیکار ہے۔

    کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے بیرونی اسپانسر شدہ اور اندرونی سہولت یافتہ عناصر کے منظم پروپیگنڈے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شرمناک پروپیگنڈے کا مقصد مسلح افواج اور پاکستان کی عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، شرمناک پروپیگنڈا کا مقصد مسلح افواج کے رینک اینڈ فائل کے اندر دراڑ پیدا کرنا ہے، افواجِ پاکستان عوام کی بھرپور حمایت سے پاکستان دشمنوں کے ایسے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی، اتفاق رائے ضروری ہے تاکہ عوام کے اعتماد، معاشی ترقی اور جمہوری نظام کو دوام بخشا جا سکے دُشمن قوتوں کے پروپیگنڈہ کو عوام کی حمایت سے شکست دی جائے گی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کالعدم قراردی

  • بلوچستان،ایف سی کیمپ پر حملہ کرنیوالے چھ دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان،ایف سی کیمپ پر حملہ کرنیوالے چھ دہشتگرد جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد آپریشن مکمل کر لیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مسلم باغ میں 12 مئی کی شام کو سیکورٹی اداروں نے ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس پر سیکورٹی ادارے متحرک ہوئے اور آپریشن شروع کیا جو اب مکمل کیا جا چکا ہے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا لیا تھا، پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کوبحفاظت بچانا شامل تھا، کلیئرنس آپریشن میں ایک رہائشی عمارت سے 3 خاندانوں کو بچانا بھی شامل تھا دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، اسکے بعد انکے رابطہ کاروں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور انکے سپانسر کا بھی پتہ لگا کر کاروائی کی جائے گی، آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت سات جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں،شہدا نے دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور شہید ہوگئے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مسلم باغ, بلوچستان کے ایف سی کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے چھ جوانوں اور ایک شہری کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا ہے،وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندی درجات دعااور لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے، وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انھیں ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں بے مثال ہیں اور پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ خطے کے امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ نے سیکیورٹی فورسز کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیاب کےلیے دعا کی اور شہداء کے ورثاء سے یکجحتی کا اظہار کیا۔